Baaghi TV

Author: +9251

  • جوایران نے بویا اب وہی کاٹ رہا ہے، ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان

    ریاض :جوایران نے بویا اب وہی کاٹ رہا ہے، ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان کا ایران اندرونی حالات پر اظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کےلیے ہر دم آمادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران اپنے توسیع پسند نظریے کو ترک کردے۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    عرب ذرائع ابلاغ کےمطابق شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکمران حکمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں پر غور کریں گے۔انہوں نے ایران میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پالیسیوں کے نتیجے میں اس کی اپنی ہی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    شاہ سلمان نے کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ‘فردا’ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ‘فردا’ جوہری پلانٹ پرپابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • 23 افسران کی سنی گئی ، وزیراعظم نے گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد :مدت ملازمت اوربہترکاکردگی کی بنیاد پر اعلیٰ‌افسران کو مزید اعلیٰ‌کرکے ان کے سکیل بڑھا دیئے گئے ، وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے شفارشات کی باضابطہ منظوری لی جائے گی اور پیر کو ہی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شاہد گل قریشی، اکرام خان اور فرخ احمد بھی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11، پولیس کے 5افسران کو بھی 22 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سید کلیم امام، شعیب دستگیر فیصل شاہکار، ثنا اللہ عباسی بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں جبکہ فارن سروس کے بھی 3 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • سنکیانگ میں مسلمانوں پر ہرگز کوئی رحم نہ کھائیں، چینی حکومت نے حکام کو جاری کی ہدایات

    بیجنگ: چینی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے افشائی کے ایک بڑے واقعے میں سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کے خلاف سکیورٹی کریک ڈاؤن کی نئی حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان دستاویزات میں ’بالکل کوئی رحم نہ کھانے‘ کا حکم دیا گیا ہے۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ چین میں ملکی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے افشاء کا یہ اتنا بڑا واقعہ ہے، جس کی ماضی میں شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو۔ ان دستاویزات کے مطابق ملکی صدر شی جن پنگ نے ریاستی اہلکاروں کو یہ حکم دیا کہ وہ صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں پر سکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف ‘قطعاکوئی رحم نہ کھائیں‘۔

    ذرائع کے مطابق ہوئی یا خوذو مسلمان اکثریتی شہر لِنشیا کو ’چھوٹا مکہ‘ کے نام سے چین میں شہرت حاصل ہے۔ اس شہر میں چھوٹی بڑی 80 مساجد واقع ہے۔ یہ شہر دریائے ڈاشیا کے کنارے پر آباد ہے۔ ایغور مسلم دانشور خوذو مسلم کمیونٹی کو چین کی ہان نسل کے مسلمان قرار دیتے ہیں۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    انسانی حقوق کی کئی تنظیموں اور بہت سے غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے ملک کے انتہائی مغرب میں واقع خطے سنکیانگ میں ایغور نسل کے باشندوں اور دیگر مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ایک ملین سے زائد شہریوں کو ایسے حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے، جنہیں سرکاری طور پر ‘تربیتی مراکز‘ کہا جاتا ہے۔

     

    یہ سرکاری دستاویزات مجموعی طور پر 403 صفحات پر مشتمل ہیں، جو نیو یارک ٹائمز کے ہاتھ لگ گئیں۔ ان کاغذات سے پہلی مرتبہ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کی اس بہت خفیہ رکھے گئے لیکن بہت متنازعہ کریک ڈاؤن کے بارے میں اصل سوچ کیا ہے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

    بیجنگ حکومت کے سنکیانگ میں انہی اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر، خاص طور پر امریکا کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا چکی ہے۔ان دستاویزات سے یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے دوران حکمران کمیونسٹ پارٹی میں داخلی سطح پر اختلاف رائے بھی موجود تھا۔

     

    نیو یارک ٹائمز نے موجودہ ویک اینڈ پر اس بارے میں شائع کردہ اپنی ایک جامع رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان سرکاری دستاویزات میں چینی صدر کی وہ تقاریر بھی شامل ہیں، جن کی تفصیلات آج تک کہیں شائع نہیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ ان میں وہ سرکاری احکامات اور نگرانی سے متعلق کئی دیگر رپورٹیں بھی شامل ہیں، جن میں ایغور مسلم اقلیتی آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی گئی ہے۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ خفیہ سرکاری دستاویزات چینی سیاسی انتظامیہ کے ایک ایسے رکن کی وجہ سے منظر عام پر آئی ہیں، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن جس نے اپنے اس اقدام کے ساتھ یہ امید ظاہر کی ہے کہ شاید اس افشائی کے بعد صدر شی جن پنگ سمیت چینی سیاسی قیادت کو ‘عوامی سطح پر وسیع تر گرفتاریوں کے اس سلسلے کے لیے جواب دہ ہونے سے فرار‘ کا راستہ نہ مل سکے۔

    ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس

    چینی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیتی آبادی کی ‘ذہنی اور سماجی تربیت‘ کے نام پر قائم کیے جانے والے حراستی مراکز کا سلسلہ 2016ء میں اس وقت بہت زیادہ پھیل گیا تھا، جب بیجنگ حکومت نے سنکیانگ میں چَین چوآن گو نامی اہلکار کو کمیونسٹ پارٹی کا نیا علاقائی سربراہ مقرر کیا تھا۔

    ان دستاویزات کے مطابق سنکیانگ اور وہاں کی مسلم آبادی سے متعلق بیجنگ حکومت کی پالیسی پر مقامی سطح پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی مزاحمت نہیں پائی جاتی کیونکہ اس حکمت عملی سے اختلاف کرنے والے علاقائی حکام کو بھی خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے بیجنگ کی ہاں میں ہاں نہ ملائی، تو خود انہیں بھی اپنے خلاف کارروائی اور سزاوں‌ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

    شارجہ :دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں مسجد کا امام و اہلیہ ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے السیوح علاقے میں پیش آیا جب دو گاڑیوں آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    حادثے کے نتیجے میں ان کی 25 سالہ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی و موت کی جنگ لڑرہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے جسے فوری طور پر طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے لاپرواہی کی وجہ ہوا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ پیش امام اور 50 سالہ اہلیہ کو گہری چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث دونوں کے دماغ میں خون جم گیا تھا جبکہ ان کی بیٹی آئی سی یو میں زندگی و موت سے جوج رہی ہے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • اولمپین اصلاح الدین نے سندھ حکومت کی گرانٹ سود سمیت واپس کردی

    کراچی :اولمپئن اصلاح الدین نے اپنی ہاکی اکیڈمی کو 5 سال پہلے ملنے والی گرانٹ بمعہ سود سندھ کے محکمہ کھیل کو واپس کردی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئےاولمپئن اصلاح الدین نے ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کو 2014میں ملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ سود سمیت محکمہ کھیل سندھ کو واپس کرنے کا اعلان کیا۔

    سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    اصلاح الدین نے 2کروڑ 76لاکھ 14ہزار 326 روپےکا چیک محکمہ کھیل سندھ کو دینےکے لیے تیار کرلیا ہے۔اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، دوسری جانب اولمپئن حنیف خان اور دانش کلیم نے اصلاح الدین کو ناکام ایڈمنسٹریٹر قرار دیتے ہوئے ان سے اکیڈمی کا چارج بھی واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    سابق اولمپئن کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں قائم ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین ہیں۔ اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد ہاکی کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کےلیے کھلاڑی تیار کرنا تھا۔2014میں محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی تاہم گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اصلاح الدین اکیڈمی 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

  • اخلاقیات کا جنازہ نہیں‌ نکلا تو پھر کیا نکلا !فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کا انکشاف

    نیویارک:اخلاقیات کا جنازہ نہیں‌ نکلا تو پھر کیا نکلا !فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ،ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار سے زائد غیر مناسب و فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    ذرائع کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے (این بی سی) نے ایک رپورٹ میں فیس بک پر فحش ویڈیوز و تصاویر کو ہٹانے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ’روینج پورن‘ کا حصہ ہوتی ہیں اور انہیں متاثرہ شخص کا مخالف اپ لوڈ کرتا ہے۔ یہ ویڈیوز کسی شخص سے بدلہ لینے کے لئیے اپلوڈ کی جاتیں ہیں۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عام طور پر فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ نامناسب ویڈیوز اور تصاویر 25 سے 30 منٹ تک موجود رہتی ہیں، جس کے بعد مذکورہ پوسٹ کے خلاف لاتعداد لوگ رپورٹ کرتے ہیں جس کے بعد اس ویڈیو کو ہٹادیا جاتا ہے۔

    لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    فیس بک سے نا مناسب ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے والی ٹیم تسلیم کیا کہ فحش ویڈیوز اور تصاویر کی لاتعداد شکایات کے بعد انہیں ہٹایا جاتا ہے۔ اس کام کے لئے فیس بک میں 25 لوگوں کا عملہ کام کرتا ہے جو 2 ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا دیکھتا ہے۔یہ وہ ڈیٹا ہے جو فیس بک پر اپ لوڈ ہوتا ہے جوباقی سوشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہوتا ہے وہ تو بہت ہی زیادہ ہے

  • آسٹریائی چورچاکلیٹ چوری کرنے کے ماہر، ایک کروڑ کا ٹیکہ لگا گئے

    ویانا :دنیا میں چوری کے بھی مختلف انداز ہیں، پاکستان میں چورقوم کا پیسہ لوٹ کرراہ فرار اختیار کرتے ہیں تویورپ میں بعض اوقات معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے، اطلاعات کے مطابق آسٹریا میں چور چاکلیٹ فیکڑی کے عملے کو بےوقوف بناکر لاکھوں روپے کی چاکلیٹ لےکر فرار ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوری کی انوکھی واردات یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا میں پیش آئی.

    ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس

    آسٹریا میں ایک چور نے چکلیٹ فیکٹری سے ماہرانہ صلاحتیوں کا استمعال کرتے ہوئے 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھر کر فرار ہوگیا۔فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو بتایا کہ چوری ہونے والی چاکلیٹ کی مالیت 50 ہزار یورو (پاکستانی روپے میں مالیت ساڑھے 85 لاکھ روپے تقریباً) تھی۔فیکٹری حکام کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والی چاکلیٹ کو بیلجیئم بھیجنا تھا جس کےلیے ہنگری کے ایک ادارے سے معاہدہ ہوا تھا۔

    مجھے معاشی ٹیم پرفخرہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران…

    فیکٹری حکام کے مطابق ہنگری کی کمپنی نے چیک ریپبلک کی کمپنی کو یہ ٹھیکا دے دیا اور جب چیک ریپبلک کا ٹرک آیا تو ہم نے اس میں چاکلیٹ لوڈ کردی لیکن وہ چیک ریپبلک کی کمپنی کا ٹرک نہیں تھا۔آسٹرین پولیس کا کہنا ہے کہ چور نے فیکٹری حکام کو جعلی دستاویزات دکھا کر کہا وہ چیک ریپبلک کی کمپنی کا ملازم ہے تاہم ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک اور اس کی نمبر پلیٹ چوری کی تھی اور ڈرائیور بھی مذکورہ کمپنی کا ملازم نہیں تھا۔

    تبدیلی آ نہیں‌رہی آگئی ہے ،سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم…

  • ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس

    نئی دہلی :ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں‌ایک درجن انگلیوں اور 19 انگوٹھوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بھارتی خاتون کو اہل محلہ نے چڑیل قرار دے دیا۔بھارتی ریاست برہماپور کے ضلع اڑیسہ کی رہائشی 63 سالہ خاتون نے 12 انگلیوں اور19 انگوٹھوں کے ساتھ ہی جنم لیا تھا جو ساری زندگی ان کےلیے مشکل کا باعث بنا۔

    پاکستانیوں کے لیےاچھی خبر!نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں‌،یونیورسٹی ہسپتال 

    63 سالہ خاتون کو ان کے ہاتھوں اور پیروں کی عجیب بناوٹ کے باعث اہل علاقہ کی جانب مسلسل ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث انہوں اپنے گاؤں گنجام کو چھوڑ کر دوسری جگہ گھر بنایا لیکن وہاں بھی انہیں زائد انگلیوں اور انگوٹھوں کے باعث چڑیل کہا جانے لگا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتی کیونکہ میرے پڑوسی بھی مجھے ڈائن کہتے ہیں۔

    کمار نائک نے بتایا کہ میرے گھر والوں کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنا علاج نہیں کروا سکی اور لوگوں کے تانوں کے ساتھ ہی زندگی گزارنا شروع کردیا۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو پولی دیکٹیلی کہتے ہیں جو یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب زائد انگلیوں کے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق پوری دنیا میں 700 یا 1000 افراد میں سے ایک بچہ پیدائشی طور پر اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے لیکن متاثرہ خاتون کمار نائک کا معاملہ بہت سنگین ہے۔

    تبدیلی آ نہیں‌رہی آگئی ہے ،سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم…

    برطانوی معروف نیوز چینل ڈیلی میل کے مطابق بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ میں چڑیل ہوں اس لیے میری 19 انگوٹھے اور 12 انگلیاں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چین میں ڈاکٹرز نے پیدائشی طور پر 9 انگوٹھون کے ساتھ جنم لینے والے 21 سالہ شخص کے 4 انگوٹھے آپریشن کے بعد علیحدہ کردیئے تھے۔

  • مجھے معاشی ٹیم پرفخرہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: مجھے معاشی ٹیم پر فخر ہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں‌،وزیراعظم عمران خان کا اظہاراطمنان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر چار روپے بڑھ گئی۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    عمران خان نے سوشل میڈیا پر اہنے ایک پیغام میں معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

    تبدیلی آ نہیں‌رہی آگئی ہے ،سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم…

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چین پاک اوتصادی منصوبہ (سی پیک) کے متعلق کہا ہے کہ اگلے 3 سالوں میں ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی نظر آئیگی اور اس منصوبے سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔

    پاکستانیوں کے لیےاچھی خبر!نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں‌،یونیورسٹی ہسپتال 

  • حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

    فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت حلقہ کے بوائز وگرلز تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی بدولت درکار ضرورت پوری ہو گی۔ انہوں نے یہ بات ایم سی بوائز پرائمری سکول سرسید ٹاؤن میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔میاں نبیل ارشد‘ سکول انتظامیہ کے ارکان اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں و کالجوں میں تعلیمی سہولیات میں جدت اور وسعت کی جانب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ طالب علموں کو جدید تعلیم اور خوشگوار و محفوظ تدریسی ماحول فراہم کرکے ہی تعلیمی ترقی کا اعلی معیار قائم کیا جا سکتا ہے جس کے لئے وسیع پروگرام پر عل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکز ہے اس سلسلے میں عوا می سہولت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے اور اسے مڈل کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معیاری اور بامقصد تعلیم دیں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ترقی کے عروج تک پہچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نیک نیتی‘ اخلاص اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کی جستجو سے ہی چیلجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لہذا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے نوجوانوں کو کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔پرنسپل ادارہ نے اضافی کلاس رومز کے لئے فنڈز کی فراہمی پر میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔