Baaghi TV

Author: +9251

  • ولائتی انڈے۔۔۔۔۔غلام زادہ نعمان صابری

    اندرون شہر لاہور کی کچھ گلیاں اور محلے دن کو سوتے اور رات کو جاگتے ہیں۔ایسے ہی ایک محلے کی گلی کا موڑ مڑتے ہوئے اس نے دیکھا کہ چند بابے تھڑے پر بیٹھے تاش کھیل رہے تھے۔

    اس نے موڑ مڑتے ہی با آواز بلند گرم انڈوں کا نعرہ لگایا جو سیدھا ان کے کانوں سے جا ٹکرایا۔سردیوں کی رات کی ٹھنڈ،تاش کا چسکا اور گرم انڈوں کی پراسرارلذت نے ان کے دل ودماغ کو یکجان ہو کر سوچنے پر مجبور کر دیا کہ گرم انڈوں کی آواز لگانے والے کو فی الفور شرف ملاقات عطا فرمائی جائے اور گرم گرم انڈوں سے لطف اندوز ہوا جائے۔

    باباشیدا ٹانگے والا اور بابا بوٹا تمباکو والا مسلسل تیسری بازی ہار چکے تھے،جیتنے والوں نے گرم چائے کے ساتھ گرم انڈوں کی بھی فرمائش کا اضافہ کر دیاتھا ۔ہارنے والے بھی "تھوہڑ دلئے "نہیں تھے بلکہ جی دار قسم کے بابوں کی فہرست میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

    بابے بوٹے نے نورے انڈوں والے کو آواز دی اور اپنے پاس بلایا۔نورا انڈوں والا بھی اسی علاقے کا رہائشی اور ان کے قریبی محلے کا باسی تھا اور انڈوں کا تھوک کا کاروبار کرتا تھا،اندرون شہر ولائتی انڈوں کا سب سے پہلے اسی نے کاروبار شروع کیا تھا اور پورے شہر میں اسی کی سپلائی جاتی تھی۔نور محمد سے بالآخربابا نورا انڈوں والا کے نام سے مشہور ہو گیا۔دورونزدیک سے آنے والا کوئی بھی بندہ اگر کسی بچے سے بھی بابا نورے کے بارے میں پوچھتا تو وہ اس کی انگلی پکڑ اسے بابا نورا کی دکان پر پہنچا دیتاتھا۔

    وقت کے ساتھ ساتھ مخلوق خدا کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور انڈوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھنے لگی،مٹھائی سے لے کر بیکری تک اور ہوٹلوں سے لےکر گھروں تک تو انڈوں کی مانگ تھی،انڈہ اچھا ہو تو چلتا ہے گندہ انڈہ کس کام کا۔

    گندے انڈے بھی ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن سیاست میں گندے انڈوں کی ورائٹی گننا بہت مشکل کام ہے۔
    کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ انڈہ صرف مرغی کا ہی ہوتا ہے?

    سیاست کے گندے انڈوں نے وہ غلیظ بچے نکالے ہیں جنہوں نے پورا ملک تعفن زدہ کر دیا ہے۔ان پر شمامۃ العنبر کی لاکھ بوتلیں چھڑک ڈالیں لیکن خوشبو کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آتا۔

    ہمارا ملک گندے انڈوں کے سبب ترقی کی وہ منازل طے نہیں کر سکا جو اس کا حق تھا۔آج پاکستان جس چوراہے پر کھڑا ہے اس کے ذمہ دار صرف یہی گندے انڈے ہیں جنہوں نے گندہ ہونے کے باوجود کرشماتی طور پر کچھ نہ کچھ ضرور جنم دیا ہے۔

    بابا بوٹا انڈوں والا جانتا تھا کہ یہ” پتہ کھلاڑی”اپنے پتے کو گرم کرنے کے لئے ٹھنڈی رات کے اس پچھلے پہر گرم انڈے ضرور کھائیں گے۔

    وہ ان کے پاس گیا اور گرم انڈوں والی ٹوکری رکھ کر بیٹھ گیا۔بابابوٹا تمباکو والا نورے کو بہت اچھی طرح جانتا تھا کیونکہ بابا بوٹا تمباکو والا انڈوں کا حلوہ بہت اچھا بناتا تھا اور وہ انڈے اسی سے خریدتا تھا۔

    بابا بوٹا نے نورے سے پوچھا کہ یار سچ سچ بتانا تو اس مقام تک کیسے پہنچا جبکہ اس علاقے میں تجھ سے بڑا انڈوں کا کوئی سوداگر نہیں تھا اور لوگ قطار میں کھڑے ہو کر انڈے خریدتے تھے۔

    بابا نورا نے دونوں ہاتھ اپنے سر پر رکھے اور ایک لمبی ٹھنڈی آہ بھر کر بولا۔
    بوٹے”رج پچانا بڑا اوکھا کم اے”

    میرا انڈوں کا کاروبار اس قدر عروج پر تھا اگر مجھ میں انسانیت ہوتی تو آج میں اس علاقے کا سب سے زیادہ امیر شخص ہوتا۔

    بوٹے تمہیں تو معلوم ہے کہ دیسی انڈے ولائتی انڈوں سے زیادہ مہنگے بکتے ہیں،مجھے ایک دن شیطان نے بہکایا اور میرے کان میں آ کر کہنے لگا کہ نورے ساری زندگی ولائتی انڈے ہی بیچتا رہے گا،کچھ ترقی کرنے کا بھی سوچ میرے کان کھڑے ہوئے میں نے مشورہ مانگا تو کہنے لگا کہ آسان طریقہ ہے ولائتی کو دیسی بنانے کا۔

    بس پھر کیا،پوچھو مت۔۔۔۔۔میں نے شیطان کے بتائے ہوئے فارمولے پر دل و جان سے عمل کیا اور ولائتی انڈوں کو دیسی انڈے بنا کر بیچنا شروع کر دیا،منافع تو بے حد ہوا مگر حرام کی حد ختم ہو گئی۔

    شروع شروع میں تو شیطان نے میرا بہت ساتھ دیا اور میری راہنمائی میں پیش پیش رہا لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ وہ مجھے بیچ منجدھار میں ہچکولے کھاتا چھوڑ کر مفرور ہوگیا اس کے جانے کی دیر تھی لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہنے لگے ۔۔۔۔۔بوٹیا! انڈوں میں دیسی والا سواد نہیں آ رہا۔

    بس پھر کیا !لوگ آہستہ آہستہ دکان کا راستہ بھولنے لگے دیسی اور ولائتی انڈے خراب ہونا شروع ہو گئے،دیسی انڈے بیچتے بیچتے ولائتی انڈے بیچنے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔

    لالچ نے اندھا کردیا تھا اور ہاں بابا بوٹے تجھے یہ بھی بتاتا چلوں کہ وہ شیطان یہ شیدا ٹانگے والا تھا جو تیرے سامنے بیٹھا ہوا شیطانی ہنسی ہنس رہا ہے،یہ خود بھی ڈوبا ہے اور ساتھ مجھے بھی ڈبو دیا۔

    بابا بوٹے نے شیدے کی طرف غراتی نظروں سے دیکھا تو شیدے نے تاش کے پتے جنہیں وہ ہاتھ میں پھینٹ رہا تھا زور سے زمین پر پھینکے اور کہنے لگا،بوٹے ایک بات تو بتا!

    بوٹے نے کہا پوچھ!
    شیدا کہنے لگا اگر میں تمہیں کہوں کہ کنویں میں چھلانگ لگاؤ تو کیا تم کنویں میں چھلانگ لگا دو گے!
    بوٹے نے کہا کہ کیا میں پاگل ہوں

    بس اپنی سوچ اور نورے کی سوچ کا تو خود ہی موازنہ کر لے،شیدے نے بوٹے سے کہا۔
    گرما گرم ولائتی انڈوں کی ٹوکری اتنی دیر میں خالی اور چائے کی پیالیوں پر ملائی کی پرت جم چکی تھی اور مرغوں نے اذانیں دینا شروع کر دی تھیں۔

    ولائتی انڈے۔۔۔۔۔غلام زادہ نعمان صابری

  • 105 سال کی اماں اورچوتھی کلاس کی طالبہ،علم کے حصول کے لیے عمرکی شرط نہیں‌!

    کیرالہ :ویسےتو اس سے پہلے یہ ضرب المثل مشہورتھی کہ علم حاصل کرنےکےلیے اگرچین بھی جانا پڑے تو کوئی حرج نہیں ،ایسے ہی علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، اس بات کو بھارت کی 105 سالہ خاتون سے اُس وقت سچ ثابت کردکھایا جب انہوں نے چوتھی جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالا کے شہر کولام سے تعلق رکھنے والی ’بگیراتی اماں‘ نے امتحان میں شرکت کر کے عمر رسیدہ طالبہ اور امیدوار کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرح خواندگی کو بڑھانے کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا ، جس کے تحت کیرالا کے کئی ناخواندہ افراد نے اسکولوں میں داخلہ لیا اور امتحانات میں بھی شرکت کی۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    بگیراتی اماں کے 6 بچے جبکہ 16 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر بہن بھائیوں کا خیال رکھنے کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا۔کیرالا کے محکمہ تعلیم نے خاتون کے جذبے کو سراہا اور اسے امید کی نئی کرن قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    بگیراتی اماں نے بتایا کہ ’میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتی تھی مگر معاشی حالات اور دیگر مسائل اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے، حکومت کی طرف سے تعلیمی فروغ کے لیے متعارف کرائی جانے والی مہم نے میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا’۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز اتوار سے ہوا اور گزشتہ روز 19 نومبر کو امتحانات ختم ہوئے۔

  • قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    لندن: کرپشن پرسزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کےلیے برطانیہ میں خصوصی مہم ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کےلیے چندے کی مہم شروع ہوگئی۔ لندن میں نوازشریف کے علاج کے لیے چندے کی اپیل کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے، پوسٹرایسٹ لندن کےعلاقے میں دکانوں پر لگے ہیں۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    برطانیہ سے ذرائع کے مطابق ایسٹ لندن کے علاقے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ قومی ہیرو کیلئے صدقہ زکوٰة جمع کرائیں۔دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےعلاج کاپراسس شروع ہوگیاہےان کاعلاج کہاں ہوگاابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، چیزیں سامنےآنےکےبعدلندن یاامریکا میں علاج کرانے کافیصلہ ہوگا۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    قبل ازیں نوازشریف لندن میں اپنی رہائش گاہ سے گائز ہسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز ہسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔گائزہسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزہسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

  • شام میں پھراسرائیل کے فضائی حملے، 23 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    تل ابیب :اسرائیل جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی فورسز اور شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مبصرین کے گروہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں انہوں نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    برطانیہ میں مقیم مبصر تنظیم شامی بصر برائے انسانی حقوق (ایس او ایچ آر) کا کہنا تھا کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 6 غیر شامی افراد تھے۔واضح رہے کہ ایران نے شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ ملک میں 8 سالہ خانہ جنگی میں شرکت کی ہے۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جو بھی ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم اسے نقصان پہنچائیں گے’۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات میں ایرانی قدس فورس اور شامی فوجی اہداف جن میں ویئر ہاؤسز اور فوجی کمانڈ سینٹر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے’۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا تھا کہ ‘سب سے اہم ہدف دمشق کے مرکزی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، یہی وہ عمارت تھی جو ایران کے پاسداران انقلاب سازو سامان کی مایران سے شام اور شام سے آگے منتقلی کے لیے استعمال کرتی تھی

  • عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    کراچی :پاکستان کی معاشی صورت حال بہترہونے لگی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی، یہ بات بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہی۔بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔

    دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں‌ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدے

    نوازشریف گائزاینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ، میڈیکل ٹیسٹ جاری

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی صورت حال کو ابھرنے والی معاشی طاقت سے تعبیر کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی، آئندہ سال فروری میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ بھی آئے گا۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

  • لیه ۔ بھینس کو گہرے کنویں سے باحفاظت نکال لیا ۔

    لیہ – چکنمبر 136ٹی ڈی اے کے قریب بھینس اچانک 15فٹ گہرے کنوئیں میں گر گئ ۔ریسکیو 1122لیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو 1122کے جوانوں نے مسلسل 1 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت کنوئیں میں پھنسی ہوئی بھینس کو نکال لیا۔

  • خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    لندن:خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے صبح نشاتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی لیڈز کے ماہرین نے صبح ناشتہ کرنے اور نہ کرنے والے بچوں کے حوالے سے تحقیقاتی مطالعہ کیا، اس دوران 294 والدین سے بات چیت کر کے اُن کے بچوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    ذرائع کے مطابق جرنل فرنٹیرز پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جو بچے صبح ناشتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں نہ صرف پیچھے رہ جاتے بلکہ بہت کم نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

    دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    ماہرین نے مطالعے کے دوران بچوں کے امتحانات کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اچھی پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علم صبح باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ کرکے آتے ہیں۔تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو بچے ناشتے میں انڈا کھاتے ہیں اُن کے ذہن دیگر کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتے، یہی وجہ ہے کہ وہ اچھے نمبروں یا پوزیشنر لیتے ہیں۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ بچے کے لیے دماغ کے ایندھن کی طرح ہوتا ہے اس لیے جو بچے کچھ کھائے پیے بغیر اسکول جاتے ہیں اُن کے ذہن کمزور رہ جاتے ہیں اور وہ سست رہتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اڈلوپھس کا کہنا تھا کہ ناقص غذائیت کی وجہ سے طالب علموں کے اسکول کا رزلٹ بہت زیادہ حد تک متاثر ہوتا ہے۔

  • فوری ویزہ سروس شروع ،کاروبارکووسعت دینے کا سعودی عرب کا اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب نے آئندہ ماہ چھوٹے کاروباری افراد کے لیے آئندہ ماہ دسمبر میں فوری ورک ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ویزا سروس شروع کرنے کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو مملکت میں کاروبار کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

    مودی حکومت نےشہریوں کا ڈیٹا اورڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی

    لیبراورسوشل ڈیولپمنٹ کے وزیراحمد ال راجھی نے کہا ہے کہ یہ ویزا پروگرام نوجوان سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے تاجروں کو چھوٹے کاروبار کھولنے، معاشی نمو کو فروغ دینے اور کاروباری توسیع کے منصوبوں کو تیز کرنے کے قابل بنائے گا اور سعودی عرب کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

    اجلاس کے دوران ال راجھی نے کہا کہ وزارت چھوٹے کاروباری مالکان کے لیے کاروبار کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرے گی، اس سے ابتدائی ایام میں کاروبار کے استحکام اور تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

  • لودہراں : بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی لودھراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی. 2 بین الاصوبائی منشیات فروش میاں بیوی گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں فیضان قیوم اور ان کی ٹیم نے کاروائی کی. مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی جابر اور نورین کو گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے 25 کلو200گرام چرس برآمد کی.

    ملزم جابر نے منشیات کے 2 پیکٹ جسم پر اور باقی گاڑی کی ڈگی میں چھپا رکھی تھی. ملزمان منشیات صوبہ بلوچستان سے لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کرتے ہوئے رحیم یار خان جا رہے تھے. لودہراں پولیس "منشیات سے انکار زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے.

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی طرف سے کاروائی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی فیضان قیوم اور ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان.

  • احساس پروگرام منصوبوں کے بروقت اجراکویقینی بنایا جائے ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کااجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی، وزیراقتصادی امور، مشیرخزانہ، مشیرتجارت، گورنراسٹیٹ بینک سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے احساس پروگرام منصوبوں کےبروقت اجرا کو یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلاحی منصوبےسےمستفیدہو نے چاہیے۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    اجلاس کےدوران حکومت کی اہم کامیابیوں اور پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کیلئےحکومتی تجاویزکاجائزہ لیاگیا جب کہ سک یونٹس کی بحالی کیلئےاقدامات پربھی غور کیا گیا۔وزیراعظم کوترسیلات زرمیں اضافےسےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ترسیلات زرمیں گزشتہ 3سالوں میں شرح نموصفررہی اور اگلے 3 سال کےبعد ترسیلات زرمیں 9فیصداضافہ ہوا، یہ اضافہ برطانیہ،ملائیشیا،کینیڈااورآسٹریلیاسےہوا۔

    دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    اس موقع پر وزیراعظم نے مراعاتی تجاویزکوایک ہفتےمیں حتمی شکل دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، ترقیاتی منصوبوں پربروقت عملدرآمدسےمعاشی عمل تیزہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئےنوکریوں کےمواقع پیداہوں گے جب کہ منصوبوں میں پیشرفت سےوزیراعظم آفس کومسلسل آگاہ رکھاجائے اور کسی مشکل کو دورکرنےکیلئے وزیراعظم آفس سےرجوع کیاجائے۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

    وزیر اعظم کو غیرسرکاری فلاحی تنظیم کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کھانےکی اشیامستحق افرادکو پہنچانےکےمنصوبےکوحتمی شکل دی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے غیر سرکاری تنظیم کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقدام حکومتی کی فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتاہے، حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

    مودی حکومت نےشہریوں کا ڈیٹا اورڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی