Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی کے دن پر پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے دکھی کو نہ بھولیں اور آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بچوں کے عالمی دن کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،

    بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کو دہراتا ہوں، آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان میں ہر بچے کی خودمختاری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے راہیں تیار کرنے کے لئے ہر سطح پر پالیسیاں اور پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔

    عمران خان نے کہا اس دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں سے متعلق سی آر سی کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

  • پنجاب حکومت نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا

    فیصل آباد نومبر 20 (محمد اویس)پنجاب حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) نے ترقیاتی کاموں کی ترجحی بنیادوں پر تکمیل کے لیے بولیاں (بڈز) طلب کر لی ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سی پیک فریم ورک کے تحت ڈویلپ کئے جانے والے تین ترجیحی سپیشل اکنامک زونز میں سے ایک ہے۔ یہ سپیشل اکنامک زون 4000 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل موٹر وے ایم فور پر ساہیاں والا انٹرچینج کے قریب واقع ہے۔

    فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ اس خصوصی اقتصادی زون میں مین بولیوارڈ، داخلی دروازہ اور باونڈری وال کی تعمیر دسمبر 2019 میں شروع ہو کر 6 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گی۔ اپنے شاندار محل وقوع، بہترین انفراسٹرکچر اور انتہائی ماہر پیشہ ور ٹیم کی بدولت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کا پہلا انتخاب ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیڈمک 8500 ایکڑ اراضی کے ساتھ پاکستان میں سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون ہے۔

    ایم۔ 3 انڈسٹریل سٹی فیصل آباد 4500 ایکڑ پر محیط فیڈمک کا ایک اورشاندار منصوبہ ہے جہاں گذشتہ 2 برس میں 1.8 بلین ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری بھی ہو چکی ہے جن میں کوکا کولا ، ہنڈائی، رینالٹ، حیات کیمیا، ڈائیوو، ٹریٹ جے وی، ڈلی جے ڈبلیو، ٹائم سرامکس، اورینٹ، غنی گروپ، برائٹو پینٹس جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔

    صنعتوں کیلئے انتہائی معاون انفراسٹرکچر اور بہترین ون ونڈو سروس سنٹرکی وجہ سے ایم 3 انڈسٹریل سٹی نجی چینی سرمایہ کار کمپنیوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور 22 سے زائد چینی کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ علامہ انڈسٹریل سٹی ساہیاں والا انٹرچینج ، فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے بالمقابل قائم کیا جا رہا ہے۔ اس علاقہ میں بڑی تعداد میں ہنر مند اور نیم ہنر مند ورک فورس دستیاب ہے اور یہ موٹروے ایم -4 کے ذریعے ملک بھر سے منسلک ہے اور یہاں سے تیار مال کی سپلائی کیلئے تمام بڑی منڈیاں پونے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں جو اس کی اہمیت کو دو چند کر دیتا ہے۔

    موٹر وے ایم 4 ، جہاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی واقع ہے، جنوب میں کراچی پورٹ اور ڈیپ سی پورٹ گوادر اور شمال میں اسلام آباد ، پشاور چین ، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انڈسٹریل سٹی میں ٹرنک روڈ پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے والی صنعتوں کو فوری طور پر بجلی اور گیس فراہم کر دی جائے گی ۔

  • دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    لاہور: بچوں کے عالمی دن کے موقع پرعالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے مطابق جنگ سے سب زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 ممالک میں 2013 سے 2017 کے دوران تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی،جن کی وجہ جنگ اور اس کے اثرات ہیں۔

    ماہرہ خان نےاپنی بہتر فارمنس اپنے پرستاروں کےنام کردی

    سیودی چلڈرن نے یہ اعدادوشماربچوں کے عالمی دن کے موقع پرجاری کیئے ہیں، سیو دی چلڈرن کا کہنا ہےک دنیا بھر میں ہر سال عسکری تنازعات کے سبب اور ان تنازعات کے نتیجے میں امداد کی رسائی نہ ہونے کے باعث ایک لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،

    غلام مصطفی خان جتوئی وفات پاگئے،تاریخ لوٹ آئی

    بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے مطابق جنگ سے سب زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 ممالک میں 2013 سے 2017 کے دوران تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی،ان اموات کی وجہ جنگ اور اس کے اثرات، جن میں بھوک، ہسپتالوں اور انفرا اسٹرکچر کی تباہی، امداد نہ پہنچنا، صحت کی سہولیات تک رسائی اور صفائی کا نہ ہونا شامل ہیں،2018سے نومبر2019 تک 30 ہزاربچے بڑوں‌ کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں،

    بھارتی لابی کامیاب ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی اپیل مسترد کردی

    اس کے علاوہ بچوں کو عسکری گروہوں میں بھرتی کیے جانے، اغوا، جنسی استحصال، معذوری اور قتل ہوجانے کے خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں، تنظیم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلے تھورننگ نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی ہلاکتوں اور معذور ہونے کی تعداد 3 گنا ہے اور جنگ میں امداد کا بطور ہتھیار استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے،

    پولیس اہکارایک ہفتے کے اندرقبلہ درست کرلیں، آئی جی پنجاب

    سیو دی چلڈرن کا کہنا تھا کہ اوسلو میں قائم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ سال 2017 میں جنگ زدہ علاقوں میں 42 کروڑ بچے موجود تھے،جو دنیا میں بچوں کی کل تعداد کا 18 فیصد ہیں جبکہ 2016 کے مقابلے میں اس تعداد میں 3 کروڑ کا اضافہ دیکھا گیا تھا،جنگ سے متاثر ہونے والے ان ممالک میں افغانستان، سینٹرل افریقن ریپبلک، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، عراق، مالی شامل ہیں

    نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا، 80 افراد کی قسمت جاگ اٹھی

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جنگوں اور تشدد آمیز واقعات میں امریکہ، یورپ اوراسرائیلی ریاست کے ہاتھ واضح طور پر دکھائے دیتے ہیں اور زیادہ تر بچے اور نوجوان ان ہی جنگوں میں ہلاکت اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔عراق اور افغانستان، لبنان ، صومالیہ ، یمن، سوڈان اور لیبیا کی جنگوں میں بچوں کی وسیع پیمانے پر ہونے والی ہلاکتیں اور تشدد اس حقیقت کی تصدیق ہیں۔

    وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل

    دنیا بھر میں ہر سال 27 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ صرف امریکا اور بحرالکاهل کے خطوں میں سالانہ 60 لاکھ بچے تشددکا شکار ہوتے ہیں۔ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہوتا ہے۔ صوبائی محتسب پنجاب کے چلڈرن کمپلینٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق صرف پنجاب میں 70 فیصد بچے ظلم، تشدد اور زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سوشل ویلفیئر جیسے اداروں کی کارکردگی بالکل زیرو ہے۔

  • نوازشریف گائزاینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ، میڈیکل ٹیسٹ جاری

    لندن :نواز شریف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ،میڈیکل ٹیسٹ جاری اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں سزایافتہ پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت برطانیہ کے جدیدترین ہسپتال گائز اینڈ تھامس پہنچ گئے ،

    ماہرہ خان نےاپنی بہتر فارمنس اپنے پرستاروں کےنام کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم خود چل کرگائزاینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچے ہیں، نواز شریف کےساتھ ان کو دونوں صاحبزادے حسین نواز اورحسن نواز بھی ہسپتال پہنچے ، جہاں نواز شریف بڑے ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے

    بھارتی لابی کامیاب ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی اپیل مسترد کردی

    ذرائع کے مطابق گائزاینڈ تھامس ہسپتال میں نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کیے جارہےہیں،یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ گائزاینڈ تھامس ہسپتال برطانیہ کا سب سے جدید ہسپتال ہے جہاں نواز شریف کے خون اوردیگرٹیسٹ کیے جائیں گے

    ناروے:انتہاپسند پولیس کی موجودگی میں قرآن مجید جلاکردنیابھرکودکھاتے رہے 

  • اسسٹنٹ کمشنر کی خفیہ گودام پر ریڈ، 750 بوری چینی برآمد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی خصوصی کی ہدایت اورحساس اداروں کی خفیہ رپورٹ پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی۔نبی پورہ میں ایک گودام سے2000 لیٹر خوردنی گھی اور تیل اور 750 چینی کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا اورمزید قانونی کاروئی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اشیا خودونوش کی قیمتوں کے سلسلہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہزاروں روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ۔

  • مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

    نئی دہلی : بھارت میں رجسٹریشن کے نام پرمسلمانوں پرپھرسے وارہونے کا امکان ،بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نے راجیا سبھا میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندو،بدھسٹ،سکھ،جین،عیسائی اورپارسی مہاجرین کو تو شہریت دے دی جائے گی مگر اس کے علاوہ کسی اور کو شہریت نہیں دی جاسکتی

    مودی حکومت نےشہریوں کا ڈیٹا اورڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی

    ذرائع کے مطابق راجیا سبھا میں گفتگو کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ پہلے آسام میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہے اوراب اس کا دائرہ کارپورے ملک میں پھیلایا جارہاہے،دوسری طرف مسلمان رہنماوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہےکہ یہ جس طرح‌آسام میں مسلمان مہاجرین کوجبری طورپربے وطن کردیا گیا ہے ، نئے عمل سے پورے بھارت میں مسلمان مہاجرین کو بھی بےوطن کرکے ملک بدرکردیا جاسکتا ہے

    مرغیاں پالوتےکٹے بچاؤ پروگرام کیلئے32 کروڑ جاری

    ذرائع کے مطابق راجیا سبھا میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ جن شہریوں کے نام درج نہیں ہیں‌ ان کو ٹریبونل کے پاس جانا ہوگا ، امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ ٹربیونل کا اختیارہےکہ وہ رجسٹرکرے یامسترد کردے

    غلام مصطفی خان جتوئی وفات پاگئے،تاریخ لوٹ آئی

    وزیرداخلہ امت شاہ نے جن طبقات کے نام شامل کرنے کی بات کی ہے ، ان میں‌ مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا .جس کے باعث مسلمان رہنماخوف زدہ ہیں اور وہ مسلمانوں کے ساتھ مستقبل قریب میں کسی سانحے کے رونما ہونے کی بو محسوس کررہے ہیں،

    ماہرہ خان نےاپنی بہتر فارمنس اپنے پرستاروں کےنام کردی

    یاد رہے کہ اس سے قبل این سی آر قانون کے ذریعے بھارت نے آسام میں رجسٹریشن کے نام پر19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت چھین کربے وطن کردیا تھا اوروہ ابھی تک بے سروسامانی اوربے وطنی کے زندگی گزارنے پر مجبورہیں

  • مودی حکومت نےشہریوں کا ڈیٹا اورڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی

    نئی دہلی : نام تمام شہریوں‌ کا اوراس کے ذریعے کام تمام کیا جائے گا مسلمانوں کا اوریہی وہ فارمولا ہے جو اسرائیلی ڈاکٹرائن کی عکاسی کرتا ہے ،جو اس نے فسلطین اوردیگر کئی ملکوں میں اپنا رکھا ہے، ایسے ہی اب بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی ڈیوائسز(اسمارٹ فونز، کمپیوٹر وغیر)کی نگرانی، رابطے روکنے اور ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیلی کمپنی کے خلاف واٹس ایپ نے دنیا بھر میں حکومتی اداروں کو ہیکنگ میں مدد دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کے بعد بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سماجی رہنماﺅں اور صحافیوں کو وغیرہ کو اسرائیلی کمپنی کے نظام کی مدد سے ہدف بنائے ہوئے ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی شق 69 اور ٹیلیگراف ایکٹ 1885 کی شق 5 کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ملکی خودمختاری، سیکیورٹی، دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات اور امن و امان بحال رکھنے کے لیے شہریوں کی تمام ڈیوائسز کا ڈیٹا حاصل کرنے یا ان پر نظر رکھنے کا اختیار حاصل ہے۔

    گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ کے حوالے سے موجودہ قوانین پر نظرثانی کے منصوبے میں پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا ایپس اور دیگر کی بدولت صارفین جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک ادارے سافٹ وئیر لا اینڈ فریڈم سینٹر کی نئی رپورٹ میں دریافت کیا گیا تھا کہ ہر سال وفاقی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد ٹیلیفون رابطے روکنے کے احکامات جاری ہوتے ہیں۔

  • لیه ۔ بیوی سے ناچاقی ۔شوہر نے خود کو آگ لگا لی

    لیه ۔ شوہر نے بیوی کے ساتھ ناچاقی پر خود کو آگ لگا لی۔ چکنمبر 386ٹی ڈی اے کے قریب شوہر کی بیوی سے ناچاقی پر خود کو آگ لگا کر خود کشی کی کوشش۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر جل کر زخمی ہونے والے فردکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمی ہونے والا 38سالہ محمد شکیل کا جسم 90%جل گیا۔

  • بچوں کے عالمی دن پر کشمیری بچوں کے حقوق کو نہ بھولا جائے، وزیرا عظم

    بچوں کے عالمی دن پر کشمیری بچوں کے حقوق کو نہ بھولا جائے، وزیرا عظم

    تفصیلات کے مطابق بچوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس موقع پر ہمیں مقبوضة کشمیرمیں بھارتی تسلط کو سہنے والے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا جیسا کہ آج ہم بچوں کے حقوق کا عالمی دن منارہے ہیں ،اس سال ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کاشکار بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔انہوں نے کہا عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں موجود معصوم بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے معروف سرچ انجن گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کر وادیا ہے۔

    اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

    1989 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

    اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

  • داعش شام میں پھر کیسے مضبوط ہوئی ، امریکی رپورٹ

    داعش شام میں پھر کیسے مضبوط ہوئی ، امریکی رپورٹ

    امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش تنظیم نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی مداخلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں کو متحد کر لیا ہے۔ پینٹاگان نے غالب گمان ظاہر کیا کہ داعش کی جانب سے مغرب کے خلاف نئے حملوں کی تیاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    منگل کے روز جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غالبا داعش تنظیم کو مغرب کو نشانہ بنانے اور دنیا بھر میں اپنے 19 نیٹ ورکس اور شاخوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے وقت مل گیا۔ یہ بات امریکی دفاعی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کا سہارا لیتے ہوئے کہی گئی۔

    امریکی وزارت دفاع میں جنرل انسپکٹر کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے ترکی کی مداخلت اور امریکی فورسز کی کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو از سر نو بحال کیا اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی قدرت کو مضبوط بنایا۔

    اس سے پہلے امریکہ نے شام میں چھے سو تک فوجیوں کو تعینات رکھنےکے اس اعلان سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان میں قریباً وہ دوسو فوجی بھی شامل ہیں یا نہیں جو شام کے جنوب میں امریکا کے التنف میں واقع فوجی اڈے پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی نے شام میں حالیہ دنوں فوجی کاروائی کی ہے جو کہ کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف تھی، امریکا اور یورپ نے اس پر کافی تنقید کی ہے اور اس وجہ سے ترکی پر پابندیاں لگانے بھی جا رہاہے