حکومت کے لیے خزاںرسیدگی کا موسم شروع ہو چکا ہے، حکومتی پیڑ سے پتے گرنے لگے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مستعفی
باغی ٹی وی : سرکاری ٹی وی ’ پی ٹی وی‘ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو 11 دسمبر 2018 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ گزارنے کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس پر سیاسی حلقے حیرت زدہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔یوسف بیگ مرزا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمارکیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت یہ خبریں گردش کر رہی ہیںکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور وزراء میں اختلاف پایا جاتا ہے.، اسی طرح خسرو بختیار سے بھی سے بھی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور اس اسد عمر کو سونپ دیا گیا .
لیه . زہریلہ کھانے سے گھر کے چار افراد کی حالت غیر ۔9 ساله بچی جاں بحق
فتح پور ۔ فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر ٹی ٢٣٩ ڈی اے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 جن کے نام۔عامر عمر 8 سال فرزانہ ،15. سال شبانہ عمر 17 سال سدرہ عمر 10 سال ہے افراد کی حالت غیرہو گئی ۔حالت غیر ہونے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور شفٹ کردیا ۔جہاں 9 سالہ بچی سدرہ بی بی جاں بحق ہو گئی ہے ۔ زہریلا کھانا کھانے سے عامر۔ شبانہ اور فرزانہ کی حالت خراب ہے ۔ متاثرین کی طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمسائیوں کے گھر سے کھانا آیا تھا جس کو کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی
لاہور:میں ذاتی طورپراپنی ترقی ،شہرت اورعزت کواپنی محنت کو نہیں قرارددیتی ،کیونکہ میں جوکچھ بھی ہوتی اورمجھے پسند کرنے والے ،عزت دینے اوراحترام دینے والے نہ ہوتے تومیری کیا حیثیت تھی ، یہ سب کچھ میرے پرستاروں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بہتر پرفارمنس کا کریڈٹ اپنے پرستاروں کو دیدیا۔
اپنی بہترین پرفارمنس کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی طاقت اپنے چاہنے والوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کے مداح انہیں بے حد پیار دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید کام کرنے کی ہمت ملتی ہے۔
ماہرہ خان نے کہا آپ کے مداح جو آپ کو پیار کرتے ہیں لیکن آپ کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتے، میں ان کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتی، میں ان کے نام بھی نہیں جانتی لیکن میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے کہ وہ مجھے میرے دکھ بھرے لمحات میں سے کھینچ کران لمحات سے باہر نکال لیتے ہیں۔
ناروے:یورپ میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی ،اطلاعات کے مطابق ناروے میں اسلام دشمن ایک انتہا پسند گروہ نے ایک بہت بڑے اجتماع کی موجودگی میں قرآن مجید کو جلادیا ،اس بدبخت نارویجن شہری کے اس عمل کو کئی نوجوان برداشت نہ کرسکے اورانہوں نے اس گستاخ قرآن کوسبق سکھانے کے لیے اس پر حملہ کردیا
قرآن مجید کو جلانے کے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے روسی نیوز ایجنسی رشین ٹوڈے نے یہ خبر بریک کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پولیس نے گستاخ قرآن کا تحفظ تو بھرپورکیا مگراس گستاخ کو قرآن مجید کی بے حرمتی سے روکنےکےلیے آنے والوں کو الٹا نہ صرف گرفتارکیا بلکہ ان پرقرآن جلانے والے کو روکنے اور اسے زدوکوب کرنے پرمقدمات بھی قائم کردیئے ہیں،
ذرائع کےمطابق یہ اجتماع اسلام مخالف تنظیم کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا ، جس کا ماٹوہی Stop Islamization of Norway (SIAN) یعنی ناروے میں اسلام کو پھلنے پھولنے سے روکاجائے ،انتہاپسندوں کی طرف سے یہ اجتماع معروف شہرکرسچین سینڈ میں منعقد کیا گیا تھا جہاں اس تنظیم کے سربراہ تھارسن نے پولیس کی موجودگی میں ساری دنیا کو چیلنج کرتے ہوئے قرآن کو آگ لگاکرسب کو دکھاتارہا اور یہ منظر ساری دنیا میں دیکھا گیا
دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سےاس ریلی کی اجازت دی گئی تھی جس میں قرآن مجید کو جلانے کا باقاعدہ پروگرام شامل تھا ،پولیس حکام نے اپنی نااہلیت کو کچھ اس طرح ظاہر کیا ہےکہ اس اجتماع میں سب کے سامنے دو قرآن مجید پھینکے گئے ، ان میں ایک کو تھارسن نامی بدبخت نے آگ لگا کر سب کے سامنے اچھالا اور گھمایا،جس پر چند نوجوان اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکے اورانہوں نے تھارسن کو قرآن جلانے سے منع کرتے ہوئے اسے زدوکوب کرنےکی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا
سپریم کورٹ میں سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزاراحمد نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک سروسز ایکٹ2010 کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے،ہم نے لوگوں کو بغیر کام کیے10 ،15 سال کی تنخواہیں اورمراعات دے دیں ،کیاارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیاررکھتے ہیں؟انہی وجوہات پرہم جگہ جگہ سے پیسے مانگ رہے ہیں۔ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
جب کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ دعوی کر چکے ہیں کہ معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے .زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے،ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21فیصداضافہ ہواہے،حکومت کےموثراقدامات سےملکی معیشت کوسنبھالاملاہے،ملکی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی،4فیصداضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے،ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیںبزنس مینوں کوفوری طورپر30ارب روپےنقد دیں گے،آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان کےلیےدوسری قسط کی سفارش کی ہے، ایف بی آرکی وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں،
پاکستان نے آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے کی کوششیں تیز کر دیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہزار بائیس میں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں اور اس عمل میں سابق آسٹریلین آلراونڈڑ شین واٹسن کا کردار اہم ہوچکا ہے۔شین واٹسن گزشتہ دنوں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مقرر ہوئے تھے اور وہ اس ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔
وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبرون میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں میں ڈاکوں نے چوروں کا روپ دھار لیا
دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر چور لاکھوں روپے لے اڑے
تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کی حدود قصبہ فیروزوٹواں میں گزشتہ چند دن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں جہاں خاطرخواہ کمی تو نظر آئی مگر محسوس ہوتا ہے ڈاکوؤں نے پالیسی تبدیل کر لی ہئے ڈاکوؤں نے سخت سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان کی چھتیں پھاڑ کر چوریاں کرنی شروع کر دی ہئیں آج رات مین فیصل آباد روڈ کی 2بڑی لوہئے کی دوکانوں نصراللہ آئرن سٹور گھلاوٹواں چوک سے چور تقریبا 1,55000ہزار جب کہ اس کے قریب ہی دوسری دوکان آعظم آئرن سٹور سے تقریباً 2,15000روپے چور چوری کر کے رفو چکر ہئو گئے. بھکھی پولیس نے اطلاع ملتے وقوعہ دیکھ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
اسلام آباد:ڈیوس کپ کے انعقادکامعاملہ بھارتی لابی کامیاب رہی ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی اپیل مسترد کردی ہے، دوسری طرف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی ایف کا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ، اعصام الحق اور عقیل خان کے انکار کے بعد جونیئر ٹیم بھجوائی جائےگی۔
ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کے مطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 4 نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہےکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیا ہے اور یہ اب مقابلے قازقستان میں کروانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پر پر ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے
راولپنڈی :راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد محلوں سڑکوں گلیوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا۔شہری سخت خوفزداہ اور پریشان ہیں.سکول کے بچے خواتین بزرگوں کا سکول مسجد مارکیٹوں میں جانا محال ہوگیا۔آوارہ کتوں کے غول ہر پیدل گزرنے والوں پر بھونکتے اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کی کتا مار ٹیم خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔اگر کراچی سندھ کی طرح کتے کے کاٹنے کا کوئی واقع رونما ہوا تو انتظامیہ اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ہم نے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔
لاہور:آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میں لاہور میں جرائم کی صورتحال، پولیس کی کاروائیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، آئی جی نے سی سی پی او بشیر احمد ناصر کو جرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسروں کو قبلہ درست کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔آئی جی پنجاب نے خبردارکیا ہےکہ کہ پولیس اہلکاروں نے اگراپنی ذمہ داریاں صیح طورپرنہ نبھائیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے مغلپورہ میں پتنگ کی دوڑ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ پر سخت اظہا ر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ کائٹ فلائننگ قانون پر عمل درآمد میں ناکام رہنے والے سرکل افسر کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسر دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔