Baaghi TV

Author: +9251

  • ولی عہد شیخ زید بن النہیان کو بہت بڑا صدمہ ، 3 روزہ سوگ کا اعلان

    ابوظبی:پاکستان کے برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے تحت ریاست میں پرچم نیم سرنگوں رہیں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ ولی عہد کے بھائی شیخ سلطان بن زید النہیان کا انتقال پیر کے روز ہوا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج میں نے اپنے بھائی اور یو اے ای کے ایسے مخلص شخص کو کھو دیا جو ہمارے لیے قومی علامت تھا‘۔ ولی عہد شیخ زید بن النہیان کا کہنا تھا کہ ’شیخ سلطان زید نے مملکت کے لیے بہت کام کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے‘۔ ولی عہد نے بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔

    علاوہ ازیں دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے بھی شیخ سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اورصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی ولی عہد زید بن النہیان کے بھائی کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے برادراسلامی ملک کےشاہی خاندان کی عظیم شخصیت کی وفات پر دلی ہمدردی کا اعلان کرتے ہیں

  • آوارہ کتوں کی ہوئی بہتات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پنجاب میں حفاظتی اقدامات کے فقدان اور آوارہ کتوں کی بہتات ہو جانے اور سینکڑوں سرکاری شفا خانوں میں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے رپورٹ شدہ واقعات کے مطابق گذشتہ دس ماہ کے دوران گیارہ افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہلاک ہوچکے ہیںجب اس دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 3034 واقعات سرکاری اداروں اور شفا خانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس دوران کئی ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں جن کی رپورٹ سرکاری اداروں اور شفاخانوں میں درج نہیں ہوئی اور نہ ہی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد سرکاری شفا خانوں تک پہنچ سکے ہیں ایسے لوگوں میں جہالت کی وجہ سے اپنے دیہات میں کام کرنے والے اتائیوں اور نیم حکیموں سے علاج کروایا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اپنے ماتحت ایک سرکاری محکموں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات کے بارے میں پنجاب بھر سے رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی اس ادارہ کے فیلڈ سٹاف نے رپورٹ مرتب کی ہے کہ یکم جنوری 2019 سے لے کر 31 اکتوبر 2019 تک یعنی 304 دنوں میں کم وبیش 3034 واقعات ہوئے ہیں جن میں گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںان دس ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے سب سے زیادہ پانچ افراد بہاولپور ریجن میں ہلاک ہوئے جبکہ گوجرانوالہ ریجن میں دو اور راولپنڈی فیصل آباد سرگودھا اور ساہیوال ریجن میں کتے کے کاٹنے سے ایک ایک شخص ہلاک ہوااس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا صرف ڈی ایچ کیو ہسپتالوں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں درج شدہ مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے تاہم بڑی تعداد میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد ایسے بھی ہیں جن کو سرکاری شفاخانوں تک رسائی حاصل نہ ہوسکی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق بہاولپور ریجن کے ضلع رحیم یار خان سے ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 3034افراد کی ضلع وار تعداد یوں ہے سیالکوٹ 740 میانوالی 422 لودھراں 359 بہاولپور 123 شیخوپورہ 5 قصور 27 ننکانہ صاحب 3 گوجرانوالہ 35 گجرات 78 نارووال 28 منڈی بہاولدین 141 حافظ آباد15 راولپنڈی 9 اٹک 6 جہلم 34 چکوال 48 سرگودھا 48 خوشاب 143بھکر 10 فیصل آباد 6 جھنگ 13 چنیوٹ 17 ٹوبہ ٹیک سنگھ 5 ساہیوال 83 پاکپتن شریف 151 اوکاڑہ 54 ملتان 129 خانیوال 42 وہاڑی 66 ڈیرہ غازی خان 7 مظفر گڑھ 36 راجن پور 9 لیہ 85 بہاولنگر 20 رحیم یار خان 37 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے 2091شفاخانوں میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود نہ تھی جن میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے علاوہ پانچ ڈی ایچ کیو ہسپتال 27 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 77رورل ہیلتھ سنٹر اور 1621سرکاری بنیادی مراکز صحت شامل ہیںشیخوپورہ ریجن کے 146شفاخانوں کے معائینہ کے دوران صرف 14شفاخانوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب پائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کا محکمہ صحت کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور بلاتاخیر آپریشن کلین اپ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں اب آوارہ کتے غولوں کی صورت میں پارکوں سلاٹر ہاوسز کے قریب فیکٹریوں کے باہر شادی ہالوں کے قریب اور پولٹری فارموں کے گردونواع میں پائے جاتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری شفاخانوں میں اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے دریںاثناءمحکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر تمام اضلاع میں محکمہ صحت کے علاوہ بلدیاتی اداروں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی فوری طور پر مہم شروع کی جائے اور بنیادی مراکز صحت تک اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے

  • چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی محمد علی کی ہدایت پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کے آغاز پر شہر میں فلیگ مارچ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد / چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی محمد علی کی ہدایت پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کے آغاز پر شہر میں فلیٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے کی۔ انکے ہمراہ جی ایم آپریشن کرنل (ر)عماد اقبال گل،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔فلیٹ مارچ کے دوران کم و بیش 40 آپریشنل وہیکلز کے ساتھ شہر کا چکر لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر عوامی آگاہی کیلئے فلوٹ وہیکلز اور کارٹون کریکٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔ فلیٹ مارچ کا آغاز ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس سے کیا گیا جس کے بعد گاڑیوں کا قافلہ جی ٹی ایس چوک، عبداللہ پور،سوساں روڈ اور ڈی گراونڈ سے ہوتا ہوا جھال چوک سے واپس ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس پہنچا۔ فلیٹ مارچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ مکینیکل مشینری کا استعمال کیا گیا جن میں ایف ڈبلیو ایم سی کے منی ٹپرز، ہیوی ڈیوٹی ڈمپرز، کمپیکٹرز، مکینیکل سویپر، مکینیکل واشر اور واٹر باوزرز و دیگر ہیوی مشینری شامل تھی۔

  • پولیس اہلکار بھی گٹکا فروخت کرنے لگے،ایک گرفتار

    کراچی : پولیس نے بلوچ کالونی میں چھاپہ مارکرکئی کلو گٹکا برآمد کرلیا، ملزم گھر کی چھت پر گٹکا تیار کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی خفیہ طور پر قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلی۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    کراچی پولیس حکام کے مطابق ملزم گٹکا بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 5 کلو گٹکا بھی برآمد ہوا ہے، ملزم اپنے گھر کی چھت پر گٹکے کا کارخانہ چلا رہا تھا۔ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا، ملزمان بینک سے کیش لیکر نکلنے والے سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان میں نور محمد، عثمان، صدام، میوا خان اور شبیراحمد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان رات کے وقت گھروں میں وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 9 عدد موبائل فون بھی برآمد، ملزمان سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد۔

  • میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز سمیت پانچ آرڈیننس کی مدت میں توسیع

    لاہور:پنجاب اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز سمیت پانچ آرڈیننس کی مدت میں توسیع کر دی جبکہ مسودہ قانون مدارس سکول سمیت تین مسودات قانون کی منظوری دے دی گئی تاہم اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کا بائیکائٹ کیا گیا۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز،پروبیشن اینڈ پیرول سروس اور پبلک پرائیویٹ پارٹرز شب سمیت پانچ آرڈیننسوں کی مدت میں توسیع کردی گئی جبکہ دوران اجلاس مالیہ اراضی، زکوۃ و عشر کے ترامیمی جبکہ مدارس و سکولز کو بند اور ختم کرنے کے مسوادت قانون کی منظوری بھی دی گئی ہے اسی طرح مقامی حکومت اور پنجاب ولیج پنچائتیں اینڈ نیبرہڈ کونسلز کے مسودہ قانون ایوان میں پیش کر دیئے گئے ہیں ۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں آرڈیننس کے نفاذ پر شدید مخالفت کی گئی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سازی کے بجائے آرڈیننس کا سہارا لیے رہی ہے جو مناسب نہیں۔ اپوزیشن کے جواب پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت قانون اور آئین کے برعکس کوئی کام نہیں کر رہی۔ آرڈیننس کے نفاذ کی قانون اجازت دیتا ہے۔

     

  • خواجہ سراؤں نے وزیراعظم پاکستان سے ایک خاص مطالبہ کردیا

    لاہور:معاشرے میں ظنزو تضحیک کی نگاہ سے دیکھے جانیوالی کمیونٹی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مارچ دو ہزار اٹھارہ میں خواجہ سراؤں کے حقوق کا بل ایوان سے پاس کیا گیا تاہم صوبائی سطح پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے خواجہ سراء صحت، تعلیم اور دیگر حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    : حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے حقوق کا بل پاس ہونے کے باوجود پنجاب حکومت عملدرآمد کے لئے پالیسی تشکیل نہ دے سکی، خواجہ سراؤں نے حقوق کے حصول کے لئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کردیا۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    خواجہ سراء سوسائٹی کی ڈائریکٹر مون کے مطابق موجودہ حکومت نے ان کی کمیونٹی کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے حقوق کو تاحال پامال کیا جا رہا ہے، خواجہ سراء سوسائٹی کی جانب سے اپنی کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ کے حصول کے لئے صائمہ بٹ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، سابق دور حکومت میں خواجہ سراء کمیونٹی کو معاشرے کا اہم رکن بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے لیکن موجودہ دور میں شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

  • سال 2020، دنیا کے سب سے خطرناک ممالک

    واشنگٹن: سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کردیا گیا۔سیکیورٹی اسپیشلسٹ انٹرنیشنل (ایس او ایس) کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق لیبیا، صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں اور افغانستان، وینزویلا جانے میں بھی احتیاط برتی جائے۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لیبیا اور صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں جبکہ نوردک مقامات محفوظ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ناروے، فن لینڈ اور آئس لینڈ طبی مقاصد، سیکیورٹی اور حادثات کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک ہیں، سوئیڈن اور گرین لینڈ بھی محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    ایس او ایس کے مطابق جن ممالک میں میڈیکل کے ایشوز ہیں ان میں افریقی ممالک نائیجیریا، گونیا، سیریا، لیونی، لیبیا، ساؤتھ سوڈان، سینٹرل افریقی ممالک شامل ہیں۔یمن اور شمالی کوریا کو سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں سیکیورٹی، میڈیکل اور حادثات کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں ان میں کینیڈا، امریکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

    سیکیورٹی ماہرین کے مطابق سیاحوں اور بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو سیاسی تشدد، دہشت گردی اور شورش سمیت، معاشرتی بدامنی اور پرتشدد واقعات اور چھوٹے چھوٹے جرائم سے مسافروں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    ٹریول رسک نقشے کے ساتھ ہی، بزنس لچک ٹرینڈ واچ 2020 نے یہ بھی پایا کہ 47 فیصد کاروباری مسافر آئندہ سال میں ان ممالک میں سفر کے خطرات میں اضافے کی توقع کرتے ہیں

  • الٹی گنگا بہنے لگی، محکمہ ایکسائز پٹرول پمپ مالکان کا 60لاکھ کا مقروض

    لاہور:الٹی گنگا بہنے لگی ، پہلے پٹرول مالکان مقروض ہوتے تھے محکمہ ایکسائز کے اب محکمہ ایکسائزمقروض ہے ، پٹرول مالکان کا ، اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائزکوپٹرول کی مد میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ پٹرول پمپ مالکان کے کروڑوں کا مقروض ہوگیا، لاہور کی ریجن اے ریجن بی اورسی کے ذمہ 60لاکھ سے زائدکی رقم واجب الادا ہے،

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    محکمہ ایکسائز کے پاس پیٹرول لینے کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے محکمہ ایکسائز گاڑیوں کیلئے تیل پیٹرول پمپس سے ادھار لینے لگا، محکمہ ایکسائزمالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    اگرپمپس نے پیٹرول جاری کرنے سے انکار کردیا توٹیکس کا ہدف پورا کرنا نہ ممکن ہوگا، لاہورکے3 دفاتر نے پیٹرول کی مد میں60 لاکھ سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں، رواں سال کے پہلے کوارٹر میں پنجاب کیلئے پیٹرول کی مد میں 40لاکھ دئیے گئے تھے جوکہ تمام دفاترمیں تقسیم کیے گئے تھے۔

  • سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے گردے کیسے نکلے؟ خوفناک ویڈیونےسب کوخوف زدہ کردیا

    اسلام آباد:رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو جسے اب تک ڈھائی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردہ شخص کے پھیپھڑے بلکل سیاہ ہوچکے ہیں۔سگریٹ نوشی کے خوفناک نتائج کے بارے میں اپنے سنا ہوگا مگر اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے پھیپھڑے دیکھائے جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے سیاہ ہوچکے ہیں۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    دماغی مرض کے باعث ہلاک ہونے والے شخص نے درخواست کی تھی کہ اس کے پھیپھڑے موت کے بعد عطیہ کردئیے جائیں، 55 سالہ چین اسموکر کی وصیت پوری کرتے ہوئے جب ڈاکٹرز نے اس کے پھیپھڑے جسم سے علیحدہ کیے تو پھیپڑوں کی حالت دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    طبی ماہرین کے مطابق صحت مند پھیپھڑوں کا رنگ ہلکا گلابی ہوتا ہے لیکن گزشتہ 30 برس سے مسلسل سگریٹ نوشی کے باعث مردہ شخص کے پھیپھڑوں کا رنگ کالا ہوچکا تھا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پھیپھڑے لینے کےلیے کئی مریض انتظار کررہے تھے لیکن یہ پھیھڑے کسی بھی مریض کو عطیہ نہیں کیے جاسکتے کیونکہ یہ تین دہائیوں سے سگریٹ کے باعث متعدد خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں۔

    ڈاکٹرز نے ہیش ٹیگ جیان کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سگریٹ نوشی کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے تحاشا ایسے سگریٹ نوش موجود ہیں جن کے پھیپھڑے اس حالت میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو آپ پھیپھڑے عطیہ کیے جانے کے باوجود کسی کو نہیں لگائے جاسکتے، ’ان پھیپھڑوں کو دیکھیں، کیا اس کے بعد بھی آپ سگریٹ نوشی کریں گے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں 70 لاکھ افراد سالانہ سگریٹ نوشی کے باعث مرتے ہیں۔

  • ایک اور پاکستانی ماڈل ہیکرز کا نشانہ بن گئیں؟

    لاہور:رابی پیرزادہ کے بعد پاکستانی ماڈل کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستانی ماڈل کی متعدد ذاتی نوعیت کی اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔سمارا چوہدری متعدد ٹیلی وژن اشتہارات اور ماڈلنگ کے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔سمارا چوہدری کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    ایک بین الاقوامی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایسے واقعات کے پیچھے لاہورمیں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو کہ سیلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیاہے۔گلوکارہ نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں