Baaghi TV

Author: +9251

  • وائی فائی پاس ورڈ پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والے بدبخت کو پولیس نے گرفتارکرہی لیا

    کراچی: وائی فائی ، انٹرنیٹ کی تباہ کاریوں کے نقصانات فوائد سے کہیں‌زیادہ دیکھے جارہے ہیں، قوم کو نونہالوں سے لیکربوڑھوں تک سب کی ایک ہی خواہش ہےکہ ان کو وائی فائی کوڈ ضرور مل جائے ، مہمان آنے والے سب سے پہلے پانی نہیں وائی فائی کا کوڈ پوچھتے ہیں،

    کراچی : گٹکا فروش حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار

    اسی وائی فائی کوڈ کی وجہ سے بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے وائی فائی کے معاملے پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں 3 نومبر کو وائی فائی کے معاملے پر ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی کے بعد جامعہ کراچی کے طالب علم حارث اور اُن کے والد کو قتل کردیا تھا۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں

    اہل خانہ نے قاسم نامی شخص پر قتل کا الزام عائد کیا تھا جسے پولیس نے 15 روز بعد حراست میں لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزم عمر فاروق کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا جبکہ قاسم کو آج بروز پیر حراست میں لیا گیا۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، ہلاکتیں 40 ہوگئیں

    تہران:عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اورمظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 2 روز کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے متعدد پیٹرول پمپس ، بینکوں اور دکانوں کو آگ لگادی ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کوبلاک کردیا گیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس پر بھی حملےکی کوشش کی ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا تھا جب کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے کوٹے کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔حکام نے پیٹرول کی قیمتوں میں دی جانے والی رعایت کو کم کیا ہے جس کا مقصد امریکا کی طرف سے لگائی گئی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

    پیٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لیٹر (47 روپے پاکستانی) سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لیٹر (70 روپے پاکستانی روپے ) کر دی گئی ہے جب کہ 60 لیٹر سے زائد پیٹرول لینےوالے کو 30 ہزار ریال فی لیٹر (140 روپے پاکستانی) کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافے کی حمایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 3 روز سے جاری مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • بھارتی قید میں بھارتی ’بن لادن‘ ہلاک

    نئی دہلی : بن لادن کے نام سے مشہور جنگلی ہاتھی بھارتی حکام کی قید برداشت نہ کرسکا اور قبضے میں لیے جانے کے 6 دن بعد ہی مرگیا۔محکمہ جنگلات کے ایک سینئر افسر کے مطابق ہاتھی بالکل صحیح سلامت تھا، اس کی اچانک موت سے سب ہی لوگ حیران ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے محکمہ جنگلات آسام نے بتایا کہ اپنے غصے اور بپھرے ہوئے انداز کی وجہ سے بن لادن کے نام سے مشہور جنگلی ہاتھی کو قبضے میں لیا گیا تھا، اس دوران اسے کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ بھی نہیں آئی تھی، قید میں لیے جانے کے 6 دن بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

    محکمہ جنگلات کے مطابق 35 سالہ بپھرے ہوئے بن لادن ہاتھی کو پر سکون کرنے کے لیے ہلکا سا نشہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ایک جنگل سے اورنگ نیشنل پارک منتقل کیے جانے کے بعد اس کا نام کرشنا رکھ دیا گیا تھا۔

    محکمہ جنگلات کے مطابق ہاتھی کو پکڑنے کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسے پارک میں ہی قید رکھا گیا تھا۔آسام کے مقامی لوگوں کا اس بات پر اصرار تھا کہ اگر بن لادن کو دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا تو یہ مقامی افراد پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

  • اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان نے تیسرا کرکٹ میچ بھی جیت لیا

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 مقابلے میں پاکستان انڈر 23 ٹیم نے عمان انڈر 23 ٹیم کو 147 رنز سے شکست دے کر تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے عمان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے سنچری اسکور کی۔

    پاکستان کی جانب سے روحیل نزیر نے 64 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمان کی ٹیم کے 15 رنز پر چار کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے۔ عمان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ محمد حسنین، سمین گل اورمحسن خان نے2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

  • فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کے رابطے ضروری ہیں۔پاکستان میں ترقی کے لیے ادارے متفقہ طورپراپنی اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، میجرجنرل آصف غفور نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوج اورحکومت دونوں ایک پیج پر ہیں،

    نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت پیش آتی تو ملاقاتیں ہوجاتی ہیں‘۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔جس کے بعد ملک میں پھیلائی جانے والی پراپیگنڈہ گفتگو کو ختم کرکے رکھ دیا

    یہ بھی یاد رہے کہ یکم نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے، الیکشن میں ڈیوٹی کر کے آئینی ذمہ داری پوری کی، ہماری سپورٹ جمہوری اور منتخب حکومت کے ساتھ رہتی ہے۔

  • کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    اسلام اباد : کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ ملک بھر کی خواتین کو پریشانی سے بچانے کے لیے نادرا دفاتر جمعہ کے دن صرف خواتین کو سہولیات فراہم کریں گے ، ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کردیا گیا ہے، بجلی کے بل کی ادائیگیوں کیلئے صارفین کو10روز کا وقت ملے گا۔

    کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھامندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پی ایم آفس کو پیش کردی گئی ہے۔
    اس حوالے سے ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں عوامی فلاح بہبود کے64نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے35اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کسانوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی وقت مقرر کردیا گیا، سرکاری ٹی وی موسم کے بارے میں خبروں کیلئے وقت مختص کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیراضافی چارجز ترسیلات زرموصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے خاندانوں کو رقوم بھیج رہے ہیں۔

    بھارت انسانوں نہیں جانورں اورپرندوں کی بھی مقتل گاہ بن گیا،10ہزارپردیسی پرندےراجستان میں مردہ پائے گئے

    ترجمان کے مطابق خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں پھیلے نادرا کے دفاترمیں خواتین کے لئے خصوصی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے غیرملکی پاکستانیوں کو بھی سہولتیں دینا شروع کردیں، سفارت خانوں میں کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔

    حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    اس کے علاوہ جھوٹی اور بےبنیاد خبروں کے تدارک کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، ایسی خبروں کی نشاندہی کے لئے ای لیٹر کا اجراء کیا جارہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو معاشی صورت حال سے بروقت آگاہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، معاشی خبروں سے متعلق وزارت میں خصوصی سیل قائم کیا جائے گا، بجلی کے بل کی ادائیگیوں کیلئے صارفین کو10روز کا وقت ملے گا۔

  • بلاول کو کیا چیز گولی کی طرح لگی ، فردوس عاشق اعوان نے بتایا

    بلاول کو کیا چیز گولی کی طرح لگی ، فردوس عاشق اعوان نے بتایا

    بلاول کو کیا چیز گولی کی طرح لگی ، فردوس عاشق اعوان نے بتایا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹوزرداری کےبیان پر رد عمل دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا سچ بلاول بھٹو کو گولی کی طرح لگا،عمران خان قوم کے ہیرو،پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں،پروزیز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں.امیدوں کے یہ چراغ ہمیشہ روشن رہیں گے،کرپٹ ٹولہ خوفزدہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہوگئے تو انکی سیاست دفن ہوجائے گی،

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور زرداری نے ایک پرچی دکھا کر پارٹی پر قبضہ کر لیا اور میں نے 22 سال کی جدوجہد کی ہے اور اب اس مقام پر پہنچا ہوں .وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 126دن دھرنے میں گزارے،مجھے مولانا فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،ہمارےنبی ﷺدنیاکےعظیم ترین انسان ہیں،بلاول نے کہا جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،بارش سے متعلق بلاول کے بیان پر آئن سٹائن کی روح تڑپ اٹھی، جس کو کرپشن کا ڈر تھا وہ سب کنٹینر پر تھے،پہلے دن ہی کہا تھا یہ مافیا اکٹھا ہو جائے گا،مولانا کا آزادی مارچ نہیں ایک "سرکس” تھا،اگر پاکستان میں کوئی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں،

  • بریکنگ:دو جہازآپس میں ٹکرا گئے

    برلن : ایک طرف ملک میں انتہاپسندوں‌کی طرف سے بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے تو دوسری طرف دو ہوائی جہازوں کا ٹکارانا بھی کسی بہت بڑے سانحے اور حادثے سے کم نہیں ، اطلاعات کے مطابق یہ دو ہوائی ٹکرانے کے بعد معمولی سے نقصان سے دوچارہوئے ،

    حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    برلن سے ذرائع کےمطابق جرمنی میں فضائی حادثات کی تفتیش کرنے والے وفاقی ادارے (بی ایف یو) نے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔فرینکفرٹ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایاکہ کوریئن ایئر کا بوئنگ 777 ایئر نمیبیا کے ایئر بس طیارے سے ٹکرا گیا تاہم یہ ٹکر بہت زور دار نہیں تھی اور طیاروں کو معمولی سا ہی نقصان ہوا۔

    بھارت انسانوں نہیں جانورں اورپرندوں کی بھی مقتل گاہ بن گیا،10ہزارپردیسی پرندےراجستان میں مردہ پائے گئے

    میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کو آپس میں معمولی سی ٹکر کے بعد ہلکا سا نقصان پہنچا، فضائی حادثات کی تفتیش کے وفاقی ادارے(بی ایف یو)نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔تمام تر تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور جمع ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

    کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھامندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار

    اس سے قبل جرمنی کےمغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا تھا کیونکہ وہ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا۔

  • جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں

    نئی دہلی :جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشمیربنےگاپاکستان کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں ،دوسری طرف بھارت کی قیادت کے حکم پرپولیس نے احتجاجی مظاہرین سخت تشدد کیا ،جس کے بعد طلباء مزید مشتعل ہوگئے اور بھارت کے خلاف نعرے لگاکرنفرت کا اظہارکردیا

    نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق طالب علموں کا یہ احتجاجی مارچ پارلیمینٹ کی طرف بڑھ رہا تھا اورطالب علم ہوسٹل فیسوں میں کیے گئے اضافے کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے ، جس پرپولیس نے تشدد کیا ،پولیس کے تشدد سے مشتعل طالبعلموں نے اپنی اس احتجاجی ریلی کا رخ آزادی کی طرف موڑ دیا ،

    ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ حکم اوپر سے آیا تھا کہ وہ احتجاجی طالب علموں کو سختی سے آزادی کے نعرے لگانے سے روک دے،جے یو این یونیورسٹی سے اطلاعات ملی ہیں‌کہ طالب علموں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کربھارت کی دیواریں ہلاکر رکھ دی ہیں،

    ذرائع کے مطابق جے یو این میں لگائے جانے والے نعروں نے دہلی کو مجبورکردیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں‌سے اس وقت دہلی بہت پریشان ہے

  • اسد عمر کی کابینہ میں پھر واپسی کون سا قلمدان ملا

    اسد عمر کی کابینہ میں پھر واپسی کون سا قلمدان ملا

    اسد عمر کی کابینہ میں پھر واپسی کون سا قلمدان ملا
    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی ایک بار پھر کابینہ میں واپسی ہو رہی ہے، انہیں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت دی جائے گی۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو بنایا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل۔اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔