Baaghi TV

Author: +9251

  • لیہ – ذیابیطس سے80فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔

    لیہ – ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں ذیابیطس کے حوالے سے ایم ایس جاوید اسلم کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں
    ایم ایس جاوید اسلم ڈاکٹر شوکت شاہ ڈاکٹر عمران ڈاکٹر عنبرین دیگر ڈاکٹرز اور ہسپتال سٹاف نے بھر پور شرکت کی ،:واک کا مقصد ذیابیطس کے مرض سے متعلق آگہی دینا اور اس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کرنا تھا ،اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس مرض سے تقریبا 80فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ایم ایس جاوید اسلم نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاو کے لئے بروقت تشخیص علاج کے ساتھ احتیاط بھی انتہائی ضروری ہے ۔ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں، چند احتیاطی تدابیرپرعمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔تحصیل ہسپتال چوک اعظم میں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے تمام سہولیات میسر ہیں ۔واک میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ نے ذیابیطس مرض کی علامات تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج کے متعلق بینرز بھی اٹھا رکھے تھے

  • لیہ – نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم،قرعہ اندازی 18 نومبر کو ہو گی

    لیہ – نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ،لیہ میں 20 ایکڑپر124مکانات بنانے کی تیاریاں، موصول1167درخواستوں کی قرعہ اندازی کے لئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ محمود الرشید کی لیہ آمد کا شیڈول جاری ،قرعہ اندازی 18 نومبر کو ہوگی، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانن لیہ کے مطابق 20ایکڑ اراضی پر پہلے مرحلے میں پانچ مرلے کے 124 گھر تعمیر کئے جائیں گے، ہاؤسنگ سکیم نمبر 3اور لیہ مائنر کے بیچ پل انگڑا کے نزدیک سرکاری اراضی پر بنائی جانے والی مذکورہ سکیم کے پہلے فیز میں 4کیٹگریزکے مکانات تعمیر کئے جائیں گے، جن میں ایک سے چار بیڈ کے الگ الگ اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے بعد 20 روز کے اندر 10 فیصد رقم ایڈوانس جمع کرانا ہو گی ، بقیہ دوسال میں اقساط میں اداکرنا ہوں گی، اس دوران دو سال میں مکانات کی تعمیر وتکمیل مکمل کے بعد اقساط پوری ہونے پر چابیاں مالکان کے حوالے کردی جایئں گی،

  • 200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟

    لاہور:200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟ یقینا یہ اچھی خبر نہیں‌بلکہ پریشان کردینے والی خبر ہے ،اطلاعات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانے بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

    دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان کے جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، ٹریفک چالان کےریٹ بڑھانےکی سمری محکمہ داخلہ پنجاب نے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق تیز رفتاری پر گاڑی کو 750 اور موٹرسائیکل والے کو 500 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل توڑنے پر 500، پریشر ہارن پر 400 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    سمری کے مطابق کم عمرڈرائیورنگ پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار کو600 روپے جرمانہ ہوگا، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر750روپے جرمانہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملتے ہی یہ جرمانے نافذ کر دیئے جائیں گے۔

    شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا

  • گجرات قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے اندرون شہر میں پولیس اہلکاروں کی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائکلوں پر سواری اور موٹر سائکلوں پر موبائل فون کا آزادانہ استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے ٹریفک پولیس خاموش شہریوں کا ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ اگر کسی شہری کی موٹر سائیکل یاں گاڑی ہو تو اس کو فوراً بند کر دیا جاتا۔ مگر ان کو پوچھنے والا کون اس کا زمہ دار کون عوام یا حکمران۔۔۔۔۔

  • لیہ – نومبر تا فروری سستے نرخوں پربجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

    لیہ – کروڑ لعل عیسن میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب ، ایم این اے عبدالمجید خان نیازی ،ڈائر یکٹر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن میپکو انجئینر عبدالکریم جمالی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،اس موقع پرعبدالمجید خان نیازی ایم این اے نے کہا کہ ملک میں بجلی کے سسٹم کو مزید مظبوط بنانے کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ، لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ،صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے ، وزارت توانائی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صارفین بجلی کو ریلیف دیتے ہوئے سستے نرخوں پر نومبر تا فروری بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر میں نئے گرڈ اسٹیشنزقائم کر کے صارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، ڈائر یکٹر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن میپکوانجئنیرعبدالکریم جمالی نے کہا کہ 66 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کر کے اس کی جگہ 132 کے وی استعدادکارکا گرڈ اسٹیشن بنایا گیا ہے ، جب کہ لیہ سے کروڑ لعل عیسن تک 28.8کلو میٹر 132کے وی استعداد کی نئی لائن بچھائی گئی ،اس منصوبے کی تکمیل پر 47کروڑ روپے لاگت آئی،

  • آفاق کی جانب سے مردان میں سیرت النبی ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد

    مردان (نمائندہ باغی ٹی وی)آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی کی جانب سے طورو شادی حال میں سیرت نبی ﷺ کے موضوع پرتقریری مقابلوں کی تقریب منعقدہوئی جسمیں ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان اور ڈاکٹر طاہر جاوید چئیرمین مردان بورڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او اور مہمانان نے سکول کے اساتذہ کرام،مقررین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی اُصولوں کومشعل راہ بناکر اپنے اخلاق وکردار کو سنت نبوی کے عین مطابق بنانا چاہئے تاکہ ہم ایک کامل مسلمان بن کر اپنے معاشرے کو سود،منشیات اور دیگر سماجی و معاشرتی جرائم سے پاک کرنےمیں اپناکرداراداکریں اور اپنے آنے والی نسلوں کو خوشگوارماحول فراہم کر سکیں۔آخر میں آفاق کے سربراہ احمد یارخان نے ڈی پی او سجاد خان کو ان کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کیا۔

  • جامعہ بلوچستان میں اسٹوڈنٹ اپس میں گتھم گتھا

    کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان میں تحریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن گتھم گتھا ہو گئے جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء ظہور آغا کا پی ایس ایف کے صدر داؤد شاہ کاکڑ پر حملہ، واقعہ آئی ایس ایف کے سرکل پر کیک کاٹنے کی تقریب کےدوران پیش آیا اور لڑائی جھگڑے میں تحریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کئی کارکن زخمی بھی ہوۓ جب کے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اسپتال منتقل ہوگئے اور واقعہ کے بعد پولیس نے ثناہ اللہ آغا کو گرفتار کر لیا ہے لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء سید ظہور آغا موقعے سے فرار ہوگئے ہیں۔

  • ڈینگی کے حملے رکے نہیں‌، 13 نئے مریض رپورٹ

    لاہور:ایک طرف مولانا فضل الرحمن نے ملک میں شاہراہیں بندکرنے کا اعلان کرکے مسافروں کو پریشان کررکھا ہے تو دوسری طرف ڈینگی حملوں سے باز نہیں‌آرہا ،اطلاعات کے مطابق حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو، لاہور میں ڈینگی کے مزید 13 مریض سامنے آگئے، اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض زیر علاج ہیں۔

    دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں ڈینگی کے122 مریض زیر علاج ہیں، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود ڈینگی قابو میں نہیں آرہا، گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 47 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 42 ڈسچارج ہوئے، اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 1 انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    دوسری جانب محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 2 لاکھ 47 ہزار 891 ان ڈور اور 76 ہزار 969 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ 418 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا

    شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا

  • لیہ – تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ سجنے کو تیار

    لیہ – ضلع لیہ میں پندرہ نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید پندرہ نومبر بروز جمعہ دو بجے دن تحصیل چوبارہ میں رکھ خیرے والا کے مقام پرپرچم کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کریں گے۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔فضاءمیں غبارے چھوڑنے کے علاوہ جھومر ،سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی و فلاور شواور فوڈ سٹریٹ کا افتتاح بھی ہوگا۔پروگرام کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام چاربجے شام والی بال کا میچ ہوگاجس میں قومی سطح کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔افتتاحی دن کے پروگرام کے مطابق شام چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک فوک گلوکار ندیم عباس لونے والااور صوفی گلوکار زین اور زوہیب اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے اسی طرح تھل میلہ کے دوسرے روز 16نومبر کو تقریبا ت کا آغاز بارہ بجے دن کردیاجائے گاجس میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس پیش کیے جائیں گے اسی دن شام ساڑھے پانچ بجے محفل مشاعرہ پنڈال میں منعقدہوگاجس میں مقامی شعراءکرام کے علاوہ شہرت یافتہ شاعر تہذیب حفی اور رات آٹھ بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاجائے گااورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔لیہ تھل میلہ اور تھل میلہ جیپ ریلی کی اختتامی تقریب 17نومبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقدہوگی اسی روز کبڈی ،رسہ کشی ،ثقافتی جھومر،سٹیج شوکے پروگرامز ہوں گے اور بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات ،شیلڈ ،ٹرافیاں و دیگر انعامات دیے جائیں گے

  • دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    لاہور:شادی بیاہ کی رسموں نے اس عمل کومشکل سے مشکل اورپچیدہ سے پچیدہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے شادی کے موقع پر بہت زیادہ مسائل پیدا ہوتے ہیں، دلہے کی طرف سے طرح طرح کے مطالبے ہوں‌ یا دلہن والوں‌کیطرف سے شرائط معاملات بگڑجاتےہیں‌،ایسے ہی جیسے ایک دولہے کو اس کی دلہن اور رشتہ داروں کی موجودگی میں دودھ پلائی رسم پر کم پیسے دینے پرپٹائی کردی

    ذرائع کے مطابق ایک دولہا جس کے والد کا نام محمد بوٹا بتایا جاتا ہےکی برات دلنہیا کے گھر پہنچتی ہے تو حسب رواج دلہن کی سہیلیاں دلہے کو دودھ پلاتی ہیں ، دلہا نے ایک ہزارروپے نکال کردودھ پلانے والیوں‌کو دیا جس پرایک بحث شروع ہوئی ،دلہن بانو کی سہیلیوں نے 2000 ہزارروپے کا مطالبہ کیا ،دلہا غریب تھا دلہے کی طرف سے ایک ہزارروپے پر اکتفا کرنے کی درخواست کی گئی

    اسی اثنا میں دلہے کو دلہن کی سہیلیوں نے مارنا شروع کردیا ،دلہے کو اتنا زیادہ مارا گیا کہ اس کے جسم پر زخموں کے داغ بن گئے ،بڑی مشکل سے دلہے کی جان چھڑائی گئی،معاملہ شدت اختیار کرگیا تو درمیان میں چند لوگوں‌نے مداخلت کرتے ہوئے دلہے کی جان بخشی کرائی ،دلہن کی طرف سے یہ کہا جارہا ہےکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کی شادی یادگارہواس لیےیہ سب کچھ کرنا پڑا