Baaghi TV

Author: +9251

  • ملازمہ کو چار ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا گرفتار

    دوبئی :31سالہ مصری ملزم اپنی ملازمہ 26 سالہ لڑکی سے بہت سی شرمناک حرکتیں بھی کرتا رہا اور اُسے دھمکاتا رہا رہا کہ اگر اُس نے اپنے مینیجر کی بات نہ مانی تو وہ اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔ فلپائنی ملازمہ نے تنگ آ کر البرشا پولیس اسٹیشن میں اپنے مینجر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

    ہیپاٹائٹس سی: پاکستان دوسرے نمبرپر،مریضوں کی تعداد ایک کروڑ،عالمی ادارے کی رپورٹ

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتا کہ وہ کافی شاپ میں سُپروائزر کی ملازمت کرتی ہے۔ مجھے نوکری کرتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔میرا مینجر شروع سے ہی اکثر کاؤنٹر کے قریب آکر مجھ سے غلط حرکات کرتا۔ ایک بار اُس نے مجھے میرے لباس کی بیلٹ سے پکڑ کر کھینچا اور پھر میرے جسم کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ بھی کی۔

    میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

    مینجمنٹ کو اس بارے میں باور کروایا ت انہوں نے اس بات کا کوئی خاص نوٹس نہیں لیا۔ اس واقعے کے بعد میں بہت خوفزدہ رہنے لگ گئی۔ویسے بھی میری نوکری نئی نئی تھی، اس سے محروم ہونے کا مطلب مالی مشکلات کا سامنا کرنا تھا، اس لیے میں نے پولیس سے رجوع کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ میری خاموشی کی وجہ سے مینجر اور زیادہ بے باک ہو گیا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی

    فلپائنی ملازمہ نے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پھر اُس نے مجھے زبردستی اپنی گود میں بٹھا لیا اور میری مزاحمت کے دوران میرے گال بھی چُوم لیے۔ ساتھ میں میرے جسم کے ساتھ غلط حرکات بھی کرتا رہا۔ اُس کی بار بار کی حرکات سے تنگ آ کر میں نے فیصلہ کر لیا کہ چاہے میری نوکری کو مسئلہ کیوں نہ ہو جائے، میں اب مزید اپنی ذلت برداشت نہیں کر سکتی

  • گوادر: منشیات کی بڑی کیپ پکڑی گئی

    گوادر:پاکستان کی سمندری حدود میں تمام قسم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہترین اقدامات دوسریطرف انٹی نارکو ٹکس زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاک نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور انٹی نارکو ٹکس فورس کا پشکان کے کھلے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کیپ پکڑلی گئی۔

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

    منشیات میں 241 کلو گرام ہیروین اور 2 کلو گرام ہیش بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 2410 ملین روپے ہے۔ اس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کیا تھا۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955 کلو گرام چھالیہ برآمد کی تھی اور پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ تھی۔اس سے متعلق وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اقوام متحدہ میں یورپی سفیر سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

    میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

  • وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

    وزیراعظم پرسخت دباو،اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعدوزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے دس اراکین نے وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی تھی۔وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو ارسال کردیا۔

    میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

    کویتی امیر کے ترجمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر شیخ صباح الاحمد نے استعفے منظور کرلیے تو قانون کے مطابق کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے جس کے بعد آئندہ سال ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کویت کے شاہی خاندان کے فرد اور سینئر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    صدارتی انتخاب کےابتدائی نتائج دوسری بارملتوی کر دیے گئے۔

    قانون کے مطابق اگر کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وزیر اعظم سمیت کابینہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفیٰ ہونا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، خالد الجراح نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کر کے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

    میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

  • دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری،کس ملک کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے؟پی سی بی نے بتادیا

    لاہور: ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بھی پاکستان میں واپسی ہوگئی،ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، اس اعلان کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ‌پھرسے رقم ہونے والی ہے، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں‌ سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری دے دی، سری لنکن ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

    پی ایس ایل-5؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    سری لنکن بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ‏پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ‏دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    فواد عالم پی سی بی پر پھٹ پڑے

    پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز ذاکر خان نے سری لنکن ٹیم کے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کو شاندار خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کیلئے رضامند ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

    میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‏ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، ہمیں ‏یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

  • فواد عالم پی سی بی پر پھٹ پڑے

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت اپنے ہی پیادوں کی تنقید کی زد میں‌، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے منتخب نہ ہونے والے کرکٹرز نے پی سی بی کے سلیکشن کے معیار کوغیرمعیاری قراردیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

    پی ایس ایل-5؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شاید ذاتی پسند نہ پسند ہی ہے جس کی وجہ سے مجھے کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ پسند ناپسند ہے اور ایسا نظر بھی آرہا ہے اس میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    ڈومیسٹک سیزن میں 56 کی اوسط سے 11830 رنز اسکورکرنے والے فواد عالم نے کہا کہ مجھے بھی سلیکٹ نہ کیے جانے والے سوالات کے جواب کی تلاش ہے کہ ٹیم میں کیوں منتخب نہیں ہوپارہا ہوں اورمجھ میں کیا کمی موجود ہے۔فواد کا کہنا تھا کہ ہر سال دو سال بعد ایک نیا جواز پیش کردیا جاتا ہے اور وہ اس پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں تو نیا مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔

    میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

    واضح رہے کہ فواد عالم نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن کی 9 اننگز میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی ہے، فرسٹ کلاس کیریئر میں ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے۔34 سالہ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرے اور ان کی بھی یہی کوشش ہے مگر پرفارمنس تو دے رہا ہوں لیکن سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہوں۔

  • نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    کراچی:پہلے نمل خاورنے شادی کے بعدشوبز کی دنیا سے تعلق توڑلیا اوراب نمل خاور کے شوہرمعروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ویڈیو اعلان کیا کہ میں 10 سال کے عرصے سے خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کررہا تھا اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں اب وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    حمزہ علی عباسی نے ویڈیو کے آغاز پر سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں کچھ بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کو بھی رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دوں گا۔ حمزہ علی عباسی نے وضاحت کی کہ میں کنارہ کشی مشہوری کے لیے نہیں کررہا بلکہ مستقبل میں آپ خود میری فلمیں اور ڈرامے دیکھیں گے۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور25 اگست کو ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ

    حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سیاست چھوڑنے کا عندیہ بھی دیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

    200 روپے کو معمولی سمجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر؟

    یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارےافضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔دوسری طرف سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی شوبز کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے باقی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا عزم کیا ہے

  • میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

    رابی پیرزادہ نے اپنے گناہوں کا پھر اعتراف کرتے ہوئے اللہ اور اپنی قوم سے معافی مانگی ہے، رابی پیرزادہ نے اپنے تازہ ویڈیوپیغام میں‌ اپنے گزشتہ اعمال کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تنہائی میں اللہ کی بہت زیادہ نافرمانی ہوئی ،مجھے دنیا میں تو اس کی سزا مل گئی ،مجھے کل قیامت کے دن کی فکر اللہ تعالیٰ‌مجھے اس دن معاف کردیں‌

    https://www.facebook.com/dqudrat/videos/712560319248478/

    ذرائع کے مطابق اپنے ویڈیوپیغام میں رابی پیرزادہ نے عوام الناس سےقرآن وسنت کی مدد سے اپنے ماضی کی زندگی کے بارے میں بہت خوبصورت انداز سے احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے اللہ کی بہت زیادہ نافرمانیاں ہوئی ہیں، لیکن یہ معاملہ میرے اورمیرے اللہ کے درمیان تھا ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے اپنے کیے پر بہت زیادہ شرمندگی ہے

    اپنے ویڈیوپیغام میں‌رابی پیرزادہ نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی تو ہوئی لیکن مجھے دکھ اس بات کا ہےکہ لوگ مجھے طرح طرح کے طعنے دینے لگے ،کوئی مجھے کہنے لگے کہ اب رابی حج کرنے جارہی ہے ، کوئی کہتا کہ رابی کےلیے معافی نہیں‌ہے، رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ‌ان کی مرضیوں کے پابند ہیں‌

    رابی پیرزادہ قران کی اس تاریخی آیت کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں کہا کہ میں‌ شرک کرنے والوں کو معاف نہیں کروں‌گا اس کے علاوہ میں‌جسے چاہوں‌معاف کردوں‌،پھر اللہ تعالیٰ‌کہتے ہیں‌کہ اللہ تعالیٰ‌اپنی رحمت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ میری رحمت سے مایوس نہ ہوں‌

    رابی پیر زادہ کہتی ہیں‌کہ میں‌نے شرک نہیں‌کیا میں‌ایک اللہ کومانتی ہوں‌ اس کےرسول پر پورا پورا ایمان ہے، مجھے اپنے رب پر پورا بھروسہ ہے کہ اللہ تعالیٰ‌مجھے معاف فرما دیں‌ گے

    رابی پیرزادہ اس موقع پر اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکھیں اور کہتی ہیں‌کہ مجھے بہت زیادہ احساس ہے کہ میں نے اپنے اللہ کی نافرمانی کی جس کی مجھے اس دنیا میں‌سزامل گئی لیکن مجھےدکھ اس بات کا ہے کہ مجھے انشاء اللہ میرے اللہ تو معاف کردیں گے لیکن میرے اپنے مجھے ابھی تک طعنے دے رہے ہیں‌ ،میں‌یہ معاملہ بھی اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں‌
    رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ میں‌ نے اپنے اللہ سے وعدہ کیا ہےکہ میں‌اپنی باقی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گزاروں‌گی ، اب مجھے پریشان نہ کریں‌اور میرے اورمیرے اللہ کے درمیان معاملے میں‌خدارا مداخلت نہ کریں‌

  • پی ایس ایل-5؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    لاہور:پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو میں بھی دنیا بھر کے نامورکھلاڑی پاکستان آنے کو تیارہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے لیے پلاٹینم کیٹگری کے بعد ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 58غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

    وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا

    ابتدائی فہرست میں ڈیوڈمیلان سمیت انگلینڈ کے19کھلاڑی کیٹگری کاحصہ ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے12 اورجنوبی افریقہ کے11کھلاڑی شامل ہیں۔پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21نومبر تک جاری رہےگا۔

    گزشتہ روزپلاٹینم کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں انگلینڈ کے7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اورافغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دوجبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کیلئے 51,000 چندہ جمع کرایا گیا

    یاد رہے کہ ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں،جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کی شمولیت سے 2016 میں شروع ہونے والی لیگ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے، ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    پانچویں سیزن میں بھی پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ پانچ کٹیگریز بنائی گئیں، ہر فرنچائز کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں کو لے سکتی ہے، فرنچائز مالکان پر ضروری ہے کہ وہ پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ سے تین تین جبکہ سلور سے پانچ ، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

  • تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات

    کمالیہ : 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر نیو ہمایوں فارمیسی سے ہزاروں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ایک ماہ قبل بھی فارمیسی کے مالک محمد رمضان کو 3مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا تھا۔

  • لیه ۔ آسمانی بجلی گر گئی

    لیہ ۔ لیہ کے موضع سوئیہ کوٹ سلطان کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد شدید زخمی۔
    ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
    ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان شفٹ کر دیا۔زخمیوں میں
    1۔ محرین دختر محمد حفیظ عمر 8سال.
    2۔ عبدالرشید ولد خدابخش عمر 35سال
    3۔ نسرین زوجہ محمد حفیظ عمر 30سال شامل ہیں ۔