شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پولیس نے محلہ معراج پورہ میں ہمسایہ کی 12 سالہ بیٹی ملائکہ کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے مقدمہ کے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے مقتولہ ملائکہ کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کے والد مدثر علی کے سپرد کر دی جس کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں محلہ معراج پورہ جنڈیالہ شیر خان روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے
Author: +9251
-
اپیکا شیخوپورہ کے ہوئے الیکشن
شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ لائیو سٹاک شیخوپورہ یونٹ کے نئے عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہو گیا ہے جن میں صدر شاہد اقبال چیمہ جنرل سیکرٹری فیاض گجر سینئر نائب صدر اول طاہر محمود علوی سینئر نائب صدر دوئم میاں محمد لطیف نائب صدور شفقت علی محمد فاروق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا سفارش علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد اصغر فنانس سیکرٹری رانا محمد جمیل ڈپٹی فنانس سیکرٹری ولائت حسین سیکرٹری انفرمیشن یاسین بھٹی اور آفس سیکرٹری محمد نواز ورک شامل ہیں
-
پولیس نے جے یو آئی کے پلان بی کا رد عمل تیار کر لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق جے یو آئی سمیت متحدہ اپوزیشن کے پلان بی کے تحت احتجاجی پروگراموں کے دوران عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے انتظامات کر لیئے گئے ہیں ان ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروے سمیت ضلع شیخوپورہ کی تمام بڑی شاہرات پر پولیس کی عارضی چوکیاں بنا دی گئیں ہین جن کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے
-
مریدکے سے اشتہاری مجرم گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس نے مریدکے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت قتل کے 9 مقدمات کے اشتہاری ملزم لطیف عرف تیفا کو گرفتار کر لیا ہے جس کے سر کی قیمت دو لاکھ روپے مقرر کی جا چکی تھی یہ بات اے ایس پی عائشہ بٹ اور اے ایس پی توحید الرحمنٰ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی
-
بیگم گورنر پنجاب نے ریسکیو اہلکاروں کی توصیف کر دی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں ان لوگوں کی جس قدر بھی قدر کی جائے کم ہے ریسکیو 1122 کا عملہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر لوگوں کے جان و مال کو بچاتا ہے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کے میدان میں ترقی کی خاطر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح شیخوپورہ میں کمیونٹی ایکش فار ڈیزاسٹر رسپانس کے تربیتی پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب اور گاؤں مہمونوالی میں سابق نیول چیف چوہدری آصف سندھیلہ کی کوششوں سے بننے والے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے معائینہ کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا کہ ماضی میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت تھی مگر ایسا نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں جگر اور معدے کے امراض بڑھ رہے ہیں موجودہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ہی محفوظ معاشرہ کی ضمانت ہوتے ہیں ریسکیو 1122 کا ادارہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہر آڑے وقت میں اس کے عملے نے مشکلات میں گھرے لوگوں کی جانیں بچانے کی خاطر مثالی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے ریسکیو سکاؤٹوں کی رجسٹریشن اور پھر ان کے درمیان سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے مقابلے کروانے کا اقدام قابل تحسین ہے تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی رانا اعجاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری کنور عمران سعید خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا باغ جناح میں ریسکیو سروس کا صنعتی اداروں کی ٹیموں اور یونین کونسلوں کی ٹیموں کے مابین مقابلے بھی کروائے گئے
-
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے اٹھایا بڑا قدم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے ابتدائی انکوائری رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے شعبہ رچنا ڈرینج ڈویژن کے چیف انجینئر ریاض رشید دو ایگزیکٹیو انجینئروں عابد اکرم صداقت لطیف ایس ڈی او منکو کی سب ڈویژن اور اکاؤنٹنٹ عادل علی اور متعدد ٹھیکیداروں کے خلاف سنگین مالی بے قاعدگیوں اور ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کی خرد برد کے مبینہ الزامات کی ریگولر تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ اور ریکارڈ کےمعائینہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن ضلع شیخوپورہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے بتایا ہے کہ رچنا ڈرینج ڈویژن کی راجباہوں لیلہ بھیڈ اور دیگر متعدد راجباہوں اور برساتی نالوں کی تعمیر و مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی خرد برد کی ابتدائی تحقیقات ایک تحریری درخواست پر شروع کی گئی تھی جس کے دوران ملنے والے ثبوتوں کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ مرتب کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریگولر انکوائری کی اجازت کی غرض سے بھیجی گئی تھی جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریگولر تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے بتایا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفدر آباد کے سابق ایم ایس اور ایڈمن افسر کے خلاف بھی بدعنوانیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے یہ تحقیقات محکمہ صحت میں کام کرنے والے ٹھیکیدار جاوید اصغر کی تحریری شکایت پر شروع کی گئی ہے جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ایکسین میاں مدثر ایس ڈی او میاں وسیم احمد سمیت متعدد افسروں اور اکاؤنٹنٹ کے خلاف بھی ایم این اے کے نام پر 20 فیصد کمیشن لینے اور متعدد ترقیاتی کاموں کے نام پر بوگس ادائیگیاں کرنے وغیرہ کے میبنہ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے یہ تحقیقات بھی ایک تحریری شکایت پر پر اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات کی بنا پر شروع کی گئی ہے دریں اثنا مذکورہ چیف انجینئر ایگزیکٹیو انجینئروں اور دیگر ملازمین نے بدعنوانیوں وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ رچنا ڈرینج میں متعدد راجباہوں کی تعمیر و مرمت کے نام پر ایک ارب روپے کی خرد برد کا الزام بھی درست نہ ہے
-
ڈی پی او کی ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنےدفتر کے ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ افسران بالا کی جانب سے موصول ہونیوالی اور میری طرف سے جاری ہنیوالی ہدایات پر بروقت عملدرآمد کیا جائے۔ دفتر میں آنیوالے افرد کی داد رسی کی جائے اور انکے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔ اپنے ماتحت عملہ کو اپنی کار کردگی بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔ غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں شرقپور، مریدکے اور صفدر آباد میں مستقل طور پرخدمت مرکز کاؤنٹرکے قیام کا حکم دیا۔ فیروزوالہ میں کر یمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت CRO آفس قائم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ دفتر میں موجود ملازمیں میں سے چھانٹی کر کے فالتو ملازمان کو پولیس لائن ٹرانسفر کر دیا۔
-
اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلہ
اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے. خیبرپختونخوا میں پشار سمیت سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
-
فلسطینی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے مزید شہادتیں
فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں شدت آ گئی ہے، گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز آبادیوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں، فورسز کی جانب سے فضائی حملے بھی جاری ہیں، اب تک بتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔انھیں آج صبح ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کےگنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہم راہ گھر میں موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔
رواں سال غزہ میں زیتون کی پیداوار کتنی ہو گی؟ خبر آ گئی
-

فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو کس بات پر کہا کہ جھوٹ بولا
فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو کس بات پر کہا کہ جھوٹ بولا
باغی ٹی وی : وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نےکہا ہے ایوان میں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے.خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق لارہے ہیں..نوازشریف جیل کسٹڈی میں زیا دہ محفوظ تھے.ن لیگ والے کس قسم کی سیاست کررہے ہیں.خواجہ آصف نے ایوان میں نوازشریف سے متعلق بیان دیا جو جھوٹ ہے،شہبازشریف سیکیورٹی بانڈ دینے کو تیار نہیں ہیں.مسلم لیگ ن کو آج ہی عدالت چلے جانا چاہیے تھا.
فواد چوہدری کا کہنا تھا بہت پہلے کہاتھا آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے،نوازشریف اور زرداری کے حامی ان کی جگہ لینےکی کوشش کررہے ہیں.نوازشریف کی صحت کو خطرہ ان کی فیملی اور مسلم لیگ ن سے ہے.پارلیمانی کمیٹی میں روزانہ کی بنیادپر نوازشریف کی صحت کا جائزہ لیاجائے،نوازشریف کی صحت پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،