Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکا پھر کرد علیحدگی پسندوں کی حمایت میں بول پڑا

    امریکا نے کردوں کی سپورٹ میں بیان دیتے ہوئے پھر سے ان کے اتحادی ہونے کے عزم کاا ظہار کی اہے.

    امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے کوبانی سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ یا اس کے قریب عرصہ لگ سکتا ہے .جب کہ امریکی فوج شام میں اپنی فورسز کی از سر نو تعیناتی اور ان میں کمی کر رہی ہے۔

    بدھ کے روز ایسپر نے کہا کہ جزوی انخلا کے مکمل ہونے پر شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1000 سے کم ہو کر 600 کے قریب رہ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ابھی تک (کُردوں کے زیر قیادت) سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے شراکت دار ہیں اور ان کے لیے مدد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے”۔ ایسپر نے زور دیا کہ شدت پسند تنظیم داعش کو دوبارہ نمودار ہونے سے روکنے میں ایس ڈی ایف کا اہم کردار ہے۔

    امریکی وزیر دفاع نے نیٹو کے ساتھ ترکی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا "یقینا انقرہ لڑھک کر نیٹو اتحاد سے باہر جا چکا ہے اور ہم اتحاد میں اس کی واپسی چاہتے ہیں

    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • بغداد میں احتجاج مزید خونی رنگ اختیار کر گیا

    عراق میں مظاہروں کی وجہ سے صورت حال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے ، احتجاج خونی رنگ اختیار کرتا جارہے . ہر روز ہلاکتوں میں‌اضافہ ہو رہا ہے .

    تفصیلات کے مطابق : عراق میں پولیس اور ہنگامی طبی امداد کے کارکنان نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کے روز دارالحکومت بغداد میں کم از کم 3 مظاہرین ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔

    عراق میں "العربیہ” اور "الحدث” نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق عراقی حکام نے بدھ کی شب الناصریہ میں الغراف ڈسٹرکٹ کی جانب سیکورٹی کمک ارسال کی تا کہ صورت حال کو قابو میں کیا جا سکے۔

    عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہوں نے الغراف ڈسٹرکٹ کے ذمے داران کے گھروں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے بھی فائر کیے
    کئی ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے.

  • ڈالر کی قیمت مستحکم

    ڈالر کی قیمت مستحکم

    ڈالر کی قیمت مستحکم رہی . کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.40 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔ دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی تھی تاہم اختتام تک ڈالر نے روپے کے خلاف مضبوطی پکڑی اور یہ گزشتہ روز کی ہی قیمت پر آگیا۔

    رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت آٹھ روپے 60 پیسے کم ہوچکی ہے۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • صرف ماہ نومبر میں  ریکارد سرمایہ کاری

    صرف ماہ نومبر میں ریکارد سرمایہ کاری

    صرف ماہ نومبر میں ریکارد سرمایہ کاری

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے معاشی پلان سے معیشت کے مستحکم ہونے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں.اس سلسلے میں‌رواں مالی سال اور خاص طور پر نومبر کے مہینے میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ یکم سے12 نومبر تک پاکستان میں 267 ملین ڈالرکی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ برطانیہ سے 169عشاریہ 5 ملین ڈالر ،امریکہ سے 92اعشاریہ6 ملین ڈالرز اور متحدہ عرب عمارات سے 5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ یہ سرمایہ کاری قلیل مدتی ٹریژری بلز(بانڈز) جو کہ 3،6اور 12 ماہ کی مدت کے لئے جاری کیے جاتے ہیں میں ہوئی ہے ۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قلیل مدت کے بانڈز کی پرکشش شرح منافع ہے جو کہ لگ بھگ ساڑھے13 فیصد ہے ۔
    رواں مالی سال یعنی یکم جولائی سے اب تک 711 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے
    دوسری طرف ڈالر میں استحکام ہو چکا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے.

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 166 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 401 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے

  • سڑک کے حادثے میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے نوجوان محمد افضل تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوگیا متوفی محمد افضل میانوالی کا رہائشی بتایا گیا ہے جو مقامی چمڑہ ساز فیکٹری میں چوکیدار تھا

  • شرقپور روڈ پر حادثات روز کا معمول

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شرقپور روڈ پر گاؤں دھول کے نزدیک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 40 سالہ شخص محمد نواز جاں بحق اور اس کا ساتھی محمد نذیر شدید زخمی ہوگیا وہ چک نمبر 564 جڑانوالہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا دریں اثنا موٹروے پر انٹر چینج ہرن مینار کے نزدیک تیز رفتار کار ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے کار لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی

  • مسافر ہوا قتل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لبان والہ کے نزدیک دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر کار سوار شخص ظہیر احمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے فیروزوالہ پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے بتایا گیا ہے کہ مقتول ظہیر احمد شکر گڑھ کا رہائشی ہے جو کار پر وقوعہ کے وقت شکر گڑھ سے لاہور کی طرف آ رہا تھا جس کو تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ لبان والہ کے نزدیک ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مقتول نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھی نے فائرنگ کر دی جس سے ظہیر احمد کی ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ریسکیو 1122 کا عملہ میو ہسپتال لاہور علاج کی خاطر لے جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

  • ڈکیتیوں کا بازار ہوا گرم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں، قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں نامعلوم نقب زنوں کا گروہ تاجر معظم علی کی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں سے 40 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون کارڈز چار قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیا نکال کر لے گیا چٹی کوٹھی روڈ پر دو ڈاکو محنت کش شہزاد احمد سے اس کی موٹرسائیکل دس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے محلہ جناح پارک میں مقامی شہری عاقل رشید کی موٹر سائیکل ایک میڈیکل سٹور کے باہر سے چوری ہوگئی لاہور روڈ کی آبادی کوٹ دوساکو چوک میں دو ڈاکو محنت کش صابر علی سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شرقپور خورد تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب 3 ڈاکو گاؤں خاکی کے رہائشی محنت کش محمد آصف سے 20 ہزار روپے اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے محلہ دارالاسلام فاروق آباد میں نامعلوم چور محنت کش عبدالغفار کا رکشہ اس کے گھر کے باہر سے چوری کر کے فرار ہوگئے

  • شیخوپورہ میں ریکارڈ سکھ یاتریوں کی آمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اس سال سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں پہلے سے زیادہ تعداد میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کی وجہ سے شیخوپورہ میں بھی ہوٹل اور ریستوران کے علاوہ رہائشی کلبوں کے مالکان اور تاجروں کے کاروبار کو فروغ ملا ہے اس سال پہلی مرتبہ یورپی ممالک سے آنے والے سکھ یاتری شیخوپورہ اور مریدکے کے رہائشی کلبوں اور ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں اور مقامی بازاروں میں بھی اپنے عزیز و اقارب کے لیے خریداری کر رہے ہیں