Baaghi TV

Author: +9251

  • شجاع آباد بارش کے پانی سے روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے انتظامیہ لا علم

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی بارش کا پانی روڈز پر کھڑا ہوا ہے سیوریج کا ناقص نظام جو کہ سی او بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سکول کالج اور پیدل چلنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سیوریج کے پانی میں سے بچے سکول گزر کر جاتے ہیں لیکن شجاع آباد کی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ویسے بھی شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اعلی حکام نوٹس لیں اور عوام الناس کو ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے سے بچائیں
    رپورٹ رنا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پارلیمنٹ میں  خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف کی باتوں کا  دیا مراد سعید نے جواب

    پارلیمنٹ میں خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف کی باتوں کا دیا مراد سعید نے جواب

    پارلیمنٹ میں خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف کی باتوں کا ، دیا مراد سعید نے جواب

    باغی ٹی وی : وزیر معاصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوکئے کہا کہ میں‌خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف کی باتوں کا جواب دیناچاہوں گا،خواجہ آصف نےکہاقائمہ کمیٹیاں فعال نہیں،ہمارا نعرہ ہے ووٹر کو عزت دو،اس ووٹر کو عزت دو جس کو 2وقت کی روٹی نہیں مل رہی..پوری قوم دیکھ رہی ہے ایک سوال کرناچاہتاہوں.کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے.وزیراعظم نےہدایت کی ہےصحت پرسیاست نہیں کرنی،روزانہ مسلم لیگ ن کےترجمان بیان دیتےہیں،کارکے میں پاکستان کے1.2ارب ڈالربچالیے گئے،کسی نے بات نہیں کی،

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کے6ارب ڈالر کے جرمانے سے بچ جائیں گے،ریکوڈک کےحوالے سے بھی جلد خوشخبری آرہی ہے،بیرون ملک پاکستانی جیلوں میں لڑرہے تھےکوئی پوچھنے والا نہیں تھا،کارکے میں پاکستان کے1.2ارب روپے بچالیے گئے،کسی نے بات نہیں کی،یہ کہتےہیں جنہوں نےبھاگناہےوہ بھاگ گئے،اب واپس نہیں آئیں گے،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر مریض جاں بحق ہوگیا،لاہور کے ایک اسپتال میں ٹھنڈے فرش پر ایک مریض نے جان دےدی ہے خواجہ آصف بتائیں وزیراعظم کے بیانات کہاں سے لارہے ہیں؟اسحاق ڈار اورعلی عمران لندن گئے لیکن واپس نہ آئے،35سال حکومت کےباوجوداپنےعلاج کےلیے ایک اسپتال بھی نہ بناسکے،بتائیں نوازشریف کی صحت پیاری ہے یا مال؟ ہمیں ہراس پاکستانی پرروناآتاہےجسےصحت کی سہولت حاصل نہیں،نوازشریف کی صحت پر کون سیاست کررہا ہے؟وفاقی وزیرمرادسعید

  • جنگی قیدی بھی حقوق رکھتے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کس کے متعلق یہ بات کہ دی

    جنگی قیدی بھی حقوق رکھتے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کس کے متعلق یہ بات کہ دی

    جنگی قیدی بھی حقوق رکھتے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کس کے متعلق یہ بات کہ دی

    پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما نےکہا ہےکہ خواجہ آصف کی تمام باتیں حقیقت ہیں جن پر دکھ کا اظہار کیا جا سکتا ہے ، نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں.سرکاری ڈاکٹروں نے کہا نوازشریف کو علاج کےلیےبیرون ملک جانا چاہیے،نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،جنگی قیدی بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کا بہترین علاج کرایاجائے.خواجہ آصف کی تمام باتیں حقیقت ہیں،ہم نے سیاست کو دھبہ بنا کر رکھ دیا،جنگی قیدی بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کا بہترین علاج کرایاجائے،

    راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ اور نیچا دکھانے کا نہیں،آصف زرداری کی صحت بھی بہتر خراب ہے،آصف زرداری کو بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہیں،حکومت سے درخواست ہےنوازشریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے.جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو کراچی میں کیوں رکھا ہوا ہے.ہم اقتدارمیں آئےتوایسےاقدامات نہیں کریں گے،

    انہوں نےکہ کہ آصف زرداری کےٹیسٹ اہلخانہ کو کیوں نہیں بتائے جاتے؟آپ نےتومعاشرےکوتقسیم کرکےرکھ دیاہے.آصف زرداری کےلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے،راجہ پرویزاشرف

  • نواز شریف کا علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک جانا کیوں ضروری ہے، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    نواز شریف کا علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک جانا کیوں ضروری ہے، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    تفصیلات کے مطابق :مریم اورنگ زیب نے کہا ہےکہ نوازشریف کی صحت کاجائزہ لینےکے لیےشریف میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر نے بتایا کہ .ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن ہوگئی ،ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم پر منفی اثرات پر گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے.ڈاکٹرز کے مطابق جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا.اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز سے نوازشریف کاشوگرلیول بھی بہت زیادہ ہے.ڈاکٹرزنےاسٹیرائیڈزکی زیادہ مقدارکےباعث انسولین کی مقداربڑھادی ہے.ڈاکٹروں نے نوازشریف کومزیدوقت ضائع کیےبغیربیرون ملک لےجانےکی وارننگ دی ہے.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

  • پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نے حکومت کو کیا کیا نصیحتیں کر دیں

    پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نے حکومت کو کیا کیا نصیحتیں کر دیں

    پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نے حکومت کو کیا کیا نصیحتیں کر دیں

    رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتےہیں،قومی اسمبلی میں یکسانیت نہیں ہے،اپوزیشن کی تحریک پر کارروائی نہیں کی جاتی،پروڈکشن آرڈر کےلیے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا،اقتدار کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں.ارکان قومی اسمبلی ضمانت دیتے ہیں نوازشریف واپس آئیں گے،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا آئین اورایوان کی بالادستی کےلیےان رویوں کوترک کریں،آپ بھی غلطیاں دہرانے کی بجائے سبق سیکھیں،ثابت کیا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے،یہ رویے لمبی اننگز کھیلنے والے نہیں ہوتے،لاافسرسے پھر پوچھا حکومتی موقف دیں،جواب آیا ان کا بھی یہی موقف ہے.لاافسرنےجواب دیانوازشریف مرجائےہمارا کیاجاتا ہے،عدالتی اہلکار نے لاافسرسےپوچھا درخواست ضمانت پر حکومت کا کیا موقف ہے، عدالتی اہلکار نے ماہر قانون سےپوچھا درخواست ضمانت پر حکومت کا کیا موقف ہے،نوازشریف کو اجازت دیں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ وہ واپس آئیں گے،
    وہ کردار اپنائیں جو اقتدار کو پائیدار بنائیں،

    رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دل بڑا کریں اور عہدے کےمطابق حرکات اپنائیں، عوام کی طاقت کو ذاتی اختلافات اور انتقام کی بھینٹ نہ چڑھائیں،اسپیکر قومی اسمبلی نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دیں،ارکان قومی اسمبلی ضمانت دیتے ہیں نوازشریف واپس آئیں گے،آئین اورایوان کی بالادستی کےلیےان رویوں کوترک کریں،آپ بھی غلطیاں دہرانے کی بجائے سبق سیکھیں،

  • ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    وطن عزیز پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں میڈیا کو آزادی دی گئی اور ان گنت چینلز کھل گئے جن کی مشہور زمانے سوغات بحرف دیگر واحیات ٹاک شوز اور برائے نام تجزیے ہوا کرتے تھے اور تا حال یہ روش چلی آتی ہے۔ ان ٹاک شوز اور تجزیوں سے قوم کو نفرت و منافرت کی آگ کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا اور میڈیا ہاؤسز کی تو جیسے چاندی ہو گئی۔ یعنی بغیر کسی جانفشانی کے محض چند مہمانوں کو بلا کر جھگڑا کرا دیا اور اس جھگڑے کو طول دے کر اپنے شو اور چینل کی ریٹنگ بڑھا لی۔ اور قوم کو ٹھٹھے اور مذاق کا عادی بنا دیا۔ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا اور تحقیر تذلیل کرنا ان پروگراموں کا بنیادی مقصد اور ماحصل نظر آتا ہے۔

    کیا ملک میں الیکشن اس لیے کرائے جاتے ہیں کہ ان ٹاک شوز میں بیٹھ کر جھک مارنے کو مہمان منتخب کیے جائیں؟
    کیا سرکاری خزانے سے ان حکومتی عہدیداروں کو تنخواہ میڈیا ہاؤسز کے شوز کی رونق بننے کے لیے دی جاتی ہے؟
    کیا میڈیا کا مقصد یہی رہ گیا ہے کہ قوم کو دوراہے پر لا کھڑا کرے اور غلط، درست کی تمیز بھلا دے؟

    ان جیسے بیسیوں سوال ہیں جن کا کوئی معقول جواب دستیاب نہیں ہے۔ پہلے تو بات کریں ان عوامی نمائندوں کی کہ ان کو ان کے حلقوں کے عوام اس لیے منتخب کرتے ہیں کہ یہ ان کی نمائندگی اسمبلی میں کر سکیں نہ کہ اس لیے کہ ٹی وی شو میں بیٹھ کر اپنی سیاسی پارٹی کا دفاع کرتے رہیں اور دوسروں پر کیچڑ اچھالتے رہیں۔ پھر بدلتی رتوں کی طرح پارٹیاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کا احوال بھی ملاحظہ ہو کہ جس پارٹی کی مخالفت میں ایک مدت تک ٹاک شوز میں لمبی لمبی تقریریں کرتے رہے اب ان ہی کی تعریف و توصیف کرتے نظر آتے ہیں گویا

    ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
    دھوکہ دیتے ہیں یہ بازی گر کھلا

    اور کس قدر تحقیر آمیز بات ہے کہ ایک معمولی اینکر عوام کے منتخب نمائندوں سے مرضی کے سوال پر تبصرہ کی مانگ کرتا ہے اور اپنی رائے کے اظہار سے روک دیتا ہے۔

    پیمرا کو اس حوالے سے سنجیدگی سے قانون سازی کرنا ہو گی۔ اور پارلیمنٹ کا تقدس بھی یہی ہو گا کہ منتخب نمائندے یوں دوبدو نہ ہوتے رہیں۔ میڈیا ہاؤسز کو پابند کیا جائے کہ ٹاک شوز پر مستند تجزیہ کاروں کو بطور مہمان مدعو کریں اور جو بات بھی ہو پورے وثوق اور ثبوت سے کریں۔ کسی وزیر، مشیر یا رکن اسمبلی کا کوئی خصوصی انٹرویو اسی صورت نشر ہو جب وہ کوئی قومی یا عوامی سطح کے پراجیکٹ بارے آگاہی دینا چاہتے ہوں۔ اس کے علاوہ کسی بھی شو میں بحث و مباحثہ کے لیے ہر گز نہ جائیں اور نہ ہی بلائے جائیں۔ مقتدر حلقوں سے دست بستہ اپیل ہے کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے ورنہ کارِ ریاست بھی ایک ورائٹی شو ہی بن کر رہ جائے گا۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

  • مقبوضہ کشمیرکےعوام کےمذہبی اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، دفتر خارجہ کا شد ید رد عمل

    کشمیرکےعوام کےمذہبی اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، دفتر خارجہ کا رد عمل

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 103روزہوگئے،بھارتی افواج کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دے رہے،کشمیرکےعوام کےمذہبی اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں..سیکریٹری خارجہ نے بابری مسجد فیصلے کےاثرات سےسفیروں کوآگاہ کیا.بین الاقوامی اخبارات اور میڈیا میں مقبوضہ کشمیر پر ان گنت تحریریں لکھی گئیں،ہم آرٹیکل 370 کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں،

    ترجان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کےمعاملےپر قطعا ًکوئی ڈیل نہیں ہو رہی،ہم کرتارپورراہداری کےمعاہدے کو عزت دینا چاہ رہے ہیں .راہداری سے آنے والے بابا صاحب کے ہاں سلام کے بعد واپس لوٹ جائیں گے،پاکستان کی طرف سےمعاہدےکےمطابق 5 ہزار یاتری آسکتے ہیں.کرتارپورراہداری سےپہلے روز 12 ہزار یاتریوں نے دورہ کیا ،
    ·

  • وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، شہریار آفریدی

    وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، شہریار آفریدی

    وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، شہریار آفریدی

    وزیرمملکت شہریارآفریدی نے کہا ہےکہ ماضی میں اے این ایف کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا رہا.ماضی میں منشیات کی روک تھام پر توجہ نہیں دی گئی.ملک بھر میں اے این ایف اہلکاروں کی تعداد2900 ہے.منشیات کو سب سےزیادہ منافع بخش کاروبار سمجھا جاتا ہے،نوجوانوں کو جب نوکری نہیں ملتی تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں.منشیات کا کاروبار کرنےوالےبڑےمگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے،آئس نشے کےخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں،

    شہر یار آفریدی کے کہنا تھا کہ برستانوں میں اور پلوں کے نیچے لوگ نشہ کرتے رہتے ہیں،کیا یہ ہماری اولادنہیں،وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے،بدقسمتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر نہیں کیا گیا،منشیات کی نئی قسم آئس اور کرسٹل نوجوانوں کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،انسدادمنشیات فورس نےمنشیات کےخاتمے کے لیےہر ممکن کوشش کی.ڈرگ مافیانےعہدوں اوراختیارات کااستعمال کرکےنظام کونقصان پہنچایا،منشیات کی روک تھام کے لیےٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا،جیلوں میں مختلف قسم کی منشیات مل رہی ہوتی ہیں،

  • کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال

    کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال

    باغی ٹی وی : کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میں‌ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی .پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے . پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا.سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی.آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچزراولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.
    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں‌ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیل چکی ہے . اس سیریز پر پاکستان نے سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے جو اقدام کیے تھے اس کو سراہا گیا.اور سری لنکن بورڈ نے مزید میچز کھیلنے کی بات کی تھی. اب یہ سلسلہ جاری ہونے جا رہا ہے .

  • شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا

    انڈونیشیا:شادی کب ہورہی ہے،یہ بھیانک واقعہ انڈونیشیا کےعلاقے کمپانگ پسیرجانگ میں پیش آیا ، اطلاعات کے مطابق ایک 28 سالہ نوجوان نے ہمسائے سے فقط یہ پوچھا کہ جناب شادی کب ہورہی ہے ،

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    انڈونیشیا پولیس کے مطابق کمپانگ کے علاقے میں رہائش پزیر28 سالہ نوجوان سے سامنے کے گھرمیں‌رہنےوالی عائشہ نے گزرتے ہوئے جب شادی کے بارے میں‌پوچھا تو فیض نورالدین نے عائشہ کواپنے گھربلاکرزبردستی اپنی چارپائی پر دھکا دیتےہوئے زدوکوب کیا ، اس موقع پر عائشہ نے جان چھڑانے کے لیے انگلی کو اپنے دانتوں‌سے کاٹا بھی لیکن فیض نورالدین نے اس کو نہ چھوڑا اور مارکرفرارہوگیا ،

    ایک ہی خاندان کے6 افراد حادثے میں‌ جانبحق،کہرام مچ گیا ،گھروالوں پرقیامت صغریٰ‌،ہرآنکھ نم

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر فیض نورالدین کے کپڑے اوردیگرسامان کی مدد سے اس کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی اور امکان یہی ہےکہ اب اسے تاحیات عمرقید کی سزا سنائی جائے گی

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا