Baaghi TV

Author: +9251

  • جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات دینے کیلیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی حقوق دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جیل مینول تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے مینول میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کیا جارہا ہے نئے ایکٹ کے تحت اب تمام قیدیوں کو یکساں سہولیات اور ایک ہی کلاس ملے گی اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں نئے ایکٹ کے تحت قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ قیدیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ تعلیم اور ہنر مند بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں فوجداری عدالت نے کتنے لوگوں کو دی سخت سزا

    سعودی عرب میں فوجداری عدالت نے کتنے لوگوں کو دی سخت سزا

    سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردی اور متعدد الزامات میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد کل 41 ملزمان میں سے 38 کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی ہیں۔

    ان ملزمان پر منہج کتاب و سنت کے برخلاف انتہا پسندانہ نظریات اختیار کرنے ،دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے ، دہشت گرد تنظیم قائم کرنے، لوگوں کو اس میں بھرتی کرنے، کچھ کو ایک انتہا پسند تنظیم کے ہاتھ پر بیعت کرنے، ملک میں بد امنی پھیلانے اور ملک کے نظم ونسق میں خلل پیدا کرنے کے لیے لٹریچر تقسیم کرنے اور دیگر جرائم کے الزامات عاید کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں قوانین بہت سخت ہیں . قانون کی پاسداری نہ کرنے اور ملک مخالف کاروائیوں میں ملوث ہونے پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں

  • ٹی بی کی مفت تشخیص کیلیے حکومت نے مراکز قائم کر دیے

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے ٹی بی کی مفت تشخیص کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 549 ٹی بی مراکز قائم کردیئے ہیں جبکہ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘ رحیم یار خان اور بہاولپور میں ٹی بی تشخیصی کے خصوصی 11 مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں بھی ٹی بی کی تشخیص کیلئے متحرک ہیں پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کا کہنا ہے کہ ٹی بی کو معمولی بیماری نہیں سمجھنا چاہیئے دو ہفتے سے زائد مسلسل کھانسی رہنے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کی تشخیص مفت ہوسکے۔

  • کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ کشمیرپرسابقہ اورموجودہ حکمرانوں کی سردمہری اور مٹی پاؤ پالیسی کے باعث آج ایک کروڑکشمیری مظلوم مسلمان ظلم کی تنگ وتاریک جیل میں قیدہیں،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تقریرکرنے اور آزادی کے نام پرپودالگانے کوبڑاکارنامہ سمجھتے ہیں، امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے کال دے دی جماعت اسلامی کشمیرکی بقاء کیلئے 22دسمبرکو اسلام آباد کے قبرستان جیسے محلات میں سوئے بے حس اور بے حمیت حکمرانوں کوجگانے کیلئے پاکستان بھرسے انسانوں کا سمندراسلام آبادلائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرزون کی تقریب حلف برداری ودیگراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،خواجہ وقارخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرصدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان، امیرزون محمدثاقب صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان اورعمائدین شریک تھے۔ راجہ محمدجواد نے کہاکہ تبدیلی کے ثمرات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اب قوم عذاب کی صورت مسلط اس سونامی سے نجات کیلئے دن رات دعائیں کرتی ہے۔ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقے کو متاثر کیاہے۔ لوگوں کے لیے اب سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیاہے۔ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ عوام اچھی قیادت کا انتخاب کریں تو اللہ تعالیٰ ملک و قوم کے تمام مسائل حل کر دے گا۔

  • اسلحہ کے ساتھ تصویر لینے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں ٹیرر گینگز کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، تھانہ بنی پولیس نے ایس ڈی پی او وارث خان سرکل عمران خان کی زیر نگرانی دہشت کی علامت ٹیررز گینگز اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ کا سرگرم رکن شعیب عرف شیرا اور سراج خان کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ،ملزمان سے مزید مفید طلب انکشافات متوقع ہیں،ملزمان خواجہ سراؤں کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر واردات کیا کرتے تھے،متحرک گینگ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائیگا،کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا،

  • بورے والا : ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ وصول کرنے پر گرفتاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں اسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی کاروائی۔
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے چیچہ وطنی روڈ پر واقع طاہر فلور مل پر چھاپہ مارا۔ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے سبب اور آٹا 25 کلو گرام 1100 میں فروخت کرنے پر طاہر فلور مل کے منیجر ندیم اسلم کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کرواتے ہوئے طاہر فلور مل کو سیل کر دیا گیا۔

  • وہاڑی : خطرناک اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ گگو منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ.
    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نےبتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے.
    فیاض اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جملیرا روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گگومنڈی اور ساہوکا موقع پر پہنچ گئی فیاض متعدد قتل و ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا.

  • سرکاری محکمے تاحال بائیو میٹرک حاضری سےمستثنیٰ

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومتی ہدایت کے باوجود سرگودھا سمیت ضلع بھر میں متعدد محکمے بائیو میٹرک حاضری سے ابھی تک مستثنیٰ ہیں جس کے ملازمین سرکاری ملازمت کیساتھ ساتھ پرائیویٹ نوکریاں بھی کررہے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ملازمین کی اکثریت افسران کی مبینہ ملی بھگت سے رجسٹر میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتی ہے اور دوسری جگہ ملازمت کرتی ہے بائیو میٹرک سسٹم چند محکموں کے علاوہ اکثریت میں نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے سرکاری معاملات میں گڑ بڑ ہے حکومت فوری طور پر اس کا سد باب کرے۔ اور پرائیویٹ نوکریاں کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کرے

  • دنیا ٹی وی نے  ریحام خان سے معافی مانگ لی

    دنیا ٹی وی نے ریحام خان سے معافی مانگ لی

    دنیا ٹی وی نے ریحام خان سے معافی مانگ لی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نجی ٹی وی چینل دنیا ٹی وی نے ریحام خان سے ان کے خلاف نشر کیے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان کے وکیل نے کہا ہے کہ دنیا ٹی وی نے ان کی موکلہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھنے کا الزام واپس لیتے ہوئے عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان کی جانب سے ایک ویڈیو میں ان کے وکیل نے کہا کہ ‘دنیا ٹی وی میں کامران خان کے پروگرام میں 5 جون 2018 کو پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میری موکلہ ریحام خان پر انتہائی سنجیدہ الزامات عائد کیے’۔

    الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘الزامات انتہائی تضحیک آمیز اور مکمل جھوٹے تھے جبکہ ریحام خان کے پاس اپنی معصومیت کو ثابت کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا’۔

    اس پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنے بیان میں کہا ’مجھے خوشی ہے کہ آخر انصاف کا بول بالا ہوا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انھیں انصاف حاصل کرنے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑنی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے چینلز نے سیاسی و کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے ان کی کردار کشی کی۔

    ریحام خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پرائیوٹ چینل نے اعتراف کیا کہ مجھ پر شہباز شریف سے پیسے لینے کے الزامات غلط اور بے بنیاد تھے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میڈیا کے ایک مخصوص طبقے اور پاکستان تحریک انصاف سے منسلک سیاستدانوں نے مجھ پر الزامات لگائے یہ جانتے ہوئے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے سے مزید کتنی شہادتیں ہو گئیں

    اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے سے مزید کتنی شہادتیں ہو گئیں

    تفصیلات کے مطابق : اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے جارحانہ فضائی حملوں میں منگل کے روز دس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہے۔ان پر اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اہدافی حملہ کیا تھا۔

    اسرائیل نے جہادِ اسلامی کے کمانڈر عطا پر اپنے علاقے کی جانب حال ہی میں ایک راکٹ داغنے کا الزام عاید کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ غزہ پٹی پر مزید فضائی حملوں کی تیاری کررہا ہے۔ان کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے اور اس کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر تباہ کن بمباری کی ہے۔

    کل ایک حملے میں اسرائیلی فوج نے مزاحمتی کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا.اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کی اجازت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دی۔ بیان میں ابو العطاء پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، ڈرون طیاروں اور نشانچیوں کے ذریعے حملوں کے ذمے دار رہے۔