Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق حکمرانوں نے کتنے پیسے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے، عمران خاں نے بتایا

    سابق حکمرانوں نے کتنے پیسے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے عمران خاں نے بتایا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا میں سب سےزیادہ خیرات دیتاہے،شوکت خانم کیلیے ہرسال گزشتہ سال کےمقابلےمیں زیادہ پیسےاکٹھے ہوتے ہیں.، دنیامیں کہیں بھی کینسراسپتال75فیصدمریضوں کاعلاج فری نہیں کرتا،اس وقت ہم ملکی تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھےکاروباری حضرات نےجواب دیاکہ ایف بی آرمین وجہ ہے،ٹیکس کلیکشن کم ہونےکی وجہ سےمسائل ہیں, پچھلےسال جوٹیکس اکٹھاکیاتھااس کاآدھاقرضوں میں چلاگیا,نوازشریف نے 11 لاکھ ڈالرمیں اقوام متحدہ کادورہ کیا،آصف زرداری نے اقوام متحدہ کا دورہ12 لاکھ ڈالر میں کیا،حکومت پراعتمادکی بحالی تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے،

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کا 30 کروڑروپےخرچ کم کیا.اقتدار میں آنیوالاگورنمنٹ کا پیسہ خرچ کرنااپناحق سمجھتاہے، سرمایہ کاروں کے لیے ایف بی آرکاخوف ختم کرناہوگا،اپنےگھرکی سڑک اپنی جیب سے بنوائی ، میں وزیراعظم ہاؤس نہیں اپنےگھرمیں رہتاہوں ،ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے عوام میں اعتمادکافروغ ضروری ہے،سرمایہ کارفکس ٹیکس دیناچاہتےہیں مگرٹیکس نیٹ میں نہیں آرہے،سابق حکومت تھوڑا کام کرکےبڑےاشتہار دیتی تھی، سرکاری پیسہ جیسےپہلےپانی کی طرح استعمال ہوتاتھااب نہیں ہوگا،میں نے اقوام متحدہ کا دورہ ایک لاکھ ڈالر میں کیا،شاہد خاقان عباسی نے 8 لاکھ ڈالریواین کےدورے پر خرچ کیے،

  • نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کے لیے حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کے معاملے پر غور و خوص کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے گی اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے میاں نواز شریف کو علاج کے لیے مشروط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سامنے آیا تو ن لیگ نے اس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بھی مشروط پربیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کل سہہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کرکے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

    دھرنا ختم،کارکن شاہراہیں بند کردیں، کسی مسافر کوبھی ناگزرنےدیں‌، اب بنے گا نیا پاکستان ،مولانا کااعلان

    دوسری طرف مریم اورنگزیب کے مطابق ہمارے قائد میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت تاخیری حربوں کے ذریعے سابق وزیراعظم کی زندگی اور ان کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

    بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں‌ دنگہ فساد.از.زیدحامد

  • بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل

    نئی دہلی :بھارت میں‌ آنے والے کشمیریوں‌پرآرایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے حملے ،تشدد اورجان سے مارنے کی خبریں‌ تیزی سے آرہی ہیں، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد انتہا پسند ہندووں‌کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی آگئی ہے

    https://twitter.com/SuhaibSaqib1/status/1194227857356206082?s=08

    ذرائع کے مطابق آج ایک تازہ ویڈیووائر ہوئی ہےجس میں بھارتی دہشت گردتنظیم آر ایس ایس کے غنڈے ایک کشمیری نوجوان کو کشمیری ہونے کی وجہ سے مار مار کر جان سے ہی ماردیتے ہیں‌، ویڈیومیں‌آرایس ایس کے غنڈے مسلمان کو گالیاں دے رہے ہیں‌اور گھونسوں‌ اور مکوں‌ سے مارنے کے ساتھ ساتھ ٹھڈے بھی مار رہے ہیں،

    سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں‌مسلمان بھارتی غنڈوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت میں بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے ان حملوں‌کے روکنے کے حوالےسے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے

  • دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل فائیو کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار

    دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل فائیو کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار

    انگلینڈ کے سات ، جنوبی افریقا کے چھ،ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین ،سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی لیگ میں شامل ہیں.

    افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان ڈرافٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گے .آسٹریلیاکے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین پاکستان آنے کو تیار ہیں.انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے
    نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی.جنوبی افریقہکے ہاشم آملا، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہربھی پاکستانی میدانوں پر ایکشن میں ہوں گے . سری لنکا اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے. ویسٹ انڈیزسے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو میں شامل ہے.

  • نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت مل گئی مگر کتنی دیر کے لیے

    نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت مل گئی مگر کتنی دیر کے لیے

    وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ یہ اجازت چار ہفتوں کیلئے دی گئی ہے۔
    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ میاں نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ انھیں صحت کے بڑے مسائل درپیش ہیں، ان کے دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں سٹروک بھی آیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 سے 30 ہزار تک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے 7 ارب کا شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔ ان سے بیل بانڈ کی بجائے انڈیمنٹی بانڈ کا تقاضا کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت آج احکامات جاری کر دے گی جس کے بعد نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں۔ بیرون ملک روانگی کیلئے نواز شریف یا شہاز شریف 7 ارب روپے کا شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے محدود وقت میں اہم فیصلہ کیا، نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت میں کوئی سیاسی تناظر نہیں ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے۔حکومت پاکستان نے شرط رکھی ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے زرضمانت دینے کے ساتھ واپسی کا وقت بھی بتانا ہوگا۔ مسلم لیگ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ حکومتی شرائط ناقابل قبول ہیں اور حکام نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر شدید بمباری جاری ،فلسطینیوں کی مزید کتنی شہادتیں

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر شدید بمباری جاری ،فلسطینیوں کی مزید کتنی شہادتیں

    اسرائیلی فوج نے بدھ کو غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

    غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔انھیں آج صبح ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کےگنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

  • دھرنا ختم،کارکن شاہراہیں بند کردیں، کسی مسافر کوبھی ناگزرنےدیں‌، اب بنے گا نیا پاکستان ،مولانا کااعلان

    اسلام آباد:اورپھروہی کچھ ہوا جس کی پیشین گوئیاں‌کی جارہی تھیں‌، مولاناخالی ہاتھ اسلام آباد سے لوٹ رہے ہیں، ڈر ہے کہ اس فیصلے کے بعد مولانا کی ناکام واپسی سے مولانا کی سیاست بھی ختم ہوجائے گی ، اطلاعات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرکے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک نئے محاذ پر جانے کا اعلان کر دیاگیا ہے، دو ہفتوں سے ایک قومی سطح کا اجتماع تسلسل کے ساتھ ہوا، ہماری قوت یہاں پر جمع ہیں جب کہ ہمارے دیگر کارکنان یہاں دھرنے میں شریک افراد کے تعاون کے منتظر ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سڑکوں پر موجود اپنے ساتھیوں کے پاس جائیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دیوار ہل چکی ہے اس کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہیں، ہم اگلے مرحلے میں اس دیوار کو گرادیں گے۔ اب ہم شہروں کے اندر نہیں بلکہ باہر شاہراہوں پر بیٹھیں گے، جس طرح ہم یہاں پر امن تھے اگلے محاز پر بھی پرامن رہیں گے۔

    اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیا گیا ہے۔

    مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل دوپہر دو بجے سے خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب لوئر دیر میں چکدرہ چوک، انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے۔

    مولانا راشدسومرو نے کہا کہ کارکن کل دوبجےسےپہلے پر ان مقامات پر پہنچیں لیکن ہرگزڈنڈے نہ اٹھائیں اور ایمبولینس کوراستہ دیں، کل سے کراچی میں حب ریورروڈ، سکھر میں موٹر وے، گھوٹکی سےپنجاب میں داخل ہونےوالی شاہراہ اور کندھ کوٹ سےپنجاب میں داخل ہونےوالے راستے کوبندکردیاجائےگا۔

  • لبنان : اگر عوام سٹرکو‌ں پر رہی تو کیا المیہ جنم لے سکتا ہے

    لبنانی صدر نے کہا ہے کہ اگر عوام سٹرکوں پر رہی تو تو مزید کام خراب ہو سکتا ہے ، اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو کوئی المیہ جنم لے سکتا ہے.

    لبنان کے صدر میشیل عون کا کہنا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پارلیمانی مشاورت کا آغاز جعمرات تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ حکومت میں سیاسی شخصیات اور ٹکنوکریٹس کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

    منگل کے روز بعبدا میں صدارتی محل کے اندر لبنانی میڈیا پرسنز کے ساتھ گفتگو میں عون نے کہا کہ مظاہرین کو مکالمے کی دعوت دی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ لبنانی صدر کے مطابق مظاہرین کے مطالبات سُن لیے گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج کرنے والے افراد سڑکوں پر رہے تو کوئی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔عون کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مطالبات برحق ہیں اور اسی واسطے اُن کو بات چیت کی دعوت دی گئی۔ تاہم لبنانی صدر نے باور کرایا کہ حکومت میں جبران باسیل کی شرکت کو کوئی ویٹو نہیں کر سکتا۔

    لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

  • بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں‌ دنگہ فساد.از.زیدحامد

    آج سے جمعیت علمائے ہند کی پاکستانی شاخ نے پورے ملک کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔ ملک میں فساد اور خانہ جنگی کروانہ مودی اور ددول کے اس پلان کا حصہ ہے کہ جس کے تحت کشمیر پر قبضے کے بعد ہندو مشرکوں نے آزاد کشمیر اور باقی پاکستان پر قبضے کیلئے راہ ہموار کرنی ہے۔

    جوکچھ ہورہا ہے وہ نہ تو اتفاق ہے اور نہ ہی غیر متوقع۔ ہم 5 اگست کے بعد سے ہی لمحہ بہ لمحہ بدلتی دشمن کی حکمت عملی اور ہماری صفوں میں موجود غداروں کی بد عملی و سازش کے بارے میں قوم کو آگاہ کرتے آئے ہیں۔
    مگر افسوس۔۔۔! نہ حکومت کے کان پر جوں رینگی، نہ اہل اقتدار اشرافیہ کے۔۔۔!

    وہ جنگ جس کو ہم نے مقبوضہ کشمیرکے اندر اور بھارت کی سرحدوں کے پیچھے لڑنا تھا، اب ہماری صفوں کے درمیان اور ہماری سرحدوں کے اندر لڑی جائے گی۔
    اوروں کی عیاری بھی ہے اور اپنوں کی غداری بھی!
    آج سے ملک بند ہونا شروع ہوجائے گا۔۔۔

    تاریخ ہمیں یہ تکلیف دہ سبق دیتی ہے کہ تباہ ہونیوالی ریاستوں کے حکمران تقریباً ایک ہی جیسی صفات رکھتے ہیں۔
    -1 کم علم اور غیر تجربہ کار۔
    -2 کمینے اور گھٹیا مشیر
    -3 غداروں کو ڈھیل
    -4 عمل میں تذبذب و تاخیر کے شکار

    تاریخ انسانی میں جتنی بھی عظیم الشان سلطنتیں تھیں، بالآخر انہی وجوہات کی بنا پر گلنے سڑنے لگیں اور پھر سمٹتی سمٹتی دنیا کے نقشے سے ہی تحلیل ہوگئیں۔
    چاہے رومن امیپائر ہو، سلطنت فارس ہو، خلافت عثمانیہ ہو یا پھر سلطنت مغلیہ۔۔۔ ان کے زوال کے اسباب آج مکمل طور پر پاکستانی معاشرے میں بھی موجود ہیں۔

    5 اگست کے بعد کہ جب ہمارے مشرک دشمنوں نے کشمیر پر قبضے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک نئی جنگ کا آغاز کیا، آج تک ریاست پاکستان نے انتہائی دفاعی، معذرت خواہانہ اور شکست خوردہ رویہ اختیارکیے رکھا ہے۔ ہر میدان میں دشمن ہی پہل کررہا ہے اور ہم صرف خوفزدہ انداز میں آگ بھجانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

    آج بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کرفیو کو تقریباً 100 دن ہونے والے ہیں اور جان و مال و عزت کے نقصان سے زیادہ شدید ترین نقصان جو پاکستان کو اٹھانا پڑا ہے وہ اس اعتبار کا ٹوٹ جانا ہے کہ جو کشمیریوں کو حد سے بڑھ کر پاکستان پر تھا۔
    مایوسی اور بے یقینی کی ایسی خوفناک فضاءکشمیر میں پہلے کبھی نہ تھی۔

    بہرحال، اب حالات ایسے نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ نہ تو حکومت پاکستان کے کنٹرول میں ہے، اور نہ ہی فوج کے۔
    دشمن آگے بڑھ کر ایک سے ایک خطرناک چالیں چل رہا ہے اور اپنی مرضی سے میدان جنگ کے مقام اور وقت کا تعین کرتا ہے۔
    یہ بہت خطرناک صورتحال ہے۔

    اگر ہم قوم کو خطرات سے آگاہ کریں تو بے غیرت کہتے ہیں کہ آپ قوم کو خوف میں مبتلا کررہے ہیں۔
    اگر خطرات سے آگاہ نہ کریں اور قوم بے خبری میں ماری جائے تو کہیں گے کہ پہلے کیوں نہیں بتایا تھا۔۔۔؟

    ہم نے جس جنگ سے بچنے کیلئے ذلت و رسوائی کا راستہ اختیارکیا، وہ جنگ تو اللہ اوراسکے رسولﷺ نے ہمارے نصیب میں ہمیشہ سے لکھی ہوئی ہے۔ ہم جتنا بچنے کی کوشش کریں گے، پہلے اتنے ہی ذلیل کیے جائیں گے، یہاں تک کہ اللہ ہمیں مجبور کردے گا کہ اپنے دین، جان و مال و عزت کی حفاظت کیلئے اعلان جہاد کریں۔۔۔

    آنے والا وقت اب پاکستانیوں کیلئے بہت سخت ہوگا۔ اس کشتی میں ہم سب اکٹھے سوار ہیں۔ غدار کسی بھی کونے میں سوراخ کرے، ڈوبیں گے سبھی۔
    حکمران وقت نے بہت دیر کردی۔ بہت دیر کردی۔۔۔
    اب کفارہ آگ و خون کے دریا سے گزر کر ہی ادا ہوگا۔

    یہ فقیر پچھلے 10 برس سے اس قوم کو خطرات سے پہلے آگاہ کرتا چلا آیا ہے۔ اللہ نے ہمیشہ عزت رکھی کہ ہماری کہی ہوئی کوئی ایک بات بھی غلط ثابت نہیں ہوئی۔جب ہماری بات پر عمل کیا تو اس میں ملک و قوم کیلئے خیر ہوئی۔ جب ہماری بات کو رد کیا تو اس میں ملک و قوم کا نقصان ہوا۔۔۔۔

    اب بھی ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ گو کہ بہت دیر ہوچکی ہے، مگر پھر بھی حکومت وقت عزت و غیرت کا راستہ اختیار کرے تو حکومت بھی عزت پائے گی، اور اسکے خلاف ہونیوالی سازشوں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔
    کرنا کیا ہے۔۔۔ وہ ہم سینکڑوں دفعہ پہلے بتا چکے ہیں۔
    پھر بتا دیں گے اگر حکومت میں کوئی سنجیدہ ہو تو۔۔۔!

    بابری مجسد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش:پاکستان میں‌ دنگہ فساد کیا یہ کھلاتضاد نہیں‌.

    تحریر:زیدحامد

  • ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا الیکٹرانک میڈیا کلب کا دورہ ،تفصیلی رپورٹ

    میڈیا تنقید کے ساتھ ساتھ حکومتی اچھے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرے ۔ڈپٹی کمشن
    صحافیوں کو صحت کارڈز ‘ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔آسیہ گل
    عام آدمی میں مایوسی پھیلانے کی بجائے ان کے اندر امید کی کرن پیدا کی جائے ۔آسیہ گل کاالیکٹرانک میڈیاکلب میں خطاب
    سرگودہا‘13نومبر : 2019 ڈپٹی کمشنرآسیہ گل نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کاغذی کارروائیوں پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سرگودہا شہر میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنیادی اور بڑے مسائل ہیں۔ جن کے حل کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کی کورین کمپنی سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔ اس امر کا ا ظہار انہوںنے الیکٹرونک میڈیا کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک،چیئرمین ملک ندیم خان ،صدر سیف خان اور جنرل سیکریٹری جنید خان کے علاوہ سیئنر صحافیوں رانا ساجد اقبال ،آفاق گوندل ،ملک محمد الطاف ،ذوالفقار علی ہاشمی ،ملک کامران اور انیس اکرم سمیت میڈیا کے دیگر نمائندگان اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف محکموںکی ترقیاتی سکیموںپر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انداز میں تکمیل اور دیکھ بھال کیلئے کمیٹیوں میں عوام کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارزاں قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر ادارے بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ خصوصی سٹالز لگارہی ہے۔ جہاں پر کسان براہ راست اپنی سبزیاںاور فروٹ سمیت دیگر اجناس کو لاکر فروخت کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کی آنکھ کان اور معاشرے کو سنوارنے کا اہم ذریعہ ہر حکومت اور ادوار میں میڈیا کی آراءکو ہمیشہ مقدم سمجھا جاتا ہے۔ انہوںنے میڈیا نمائندگان پر زور دیاکہ وہ زردصحافت کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں ۔ عام آدمی میں مایوسی پھیلانے کی بجائے ان کے اندر امید کی کرن کو برقرار رکھا جائے۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا سرکاری اداروں پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں اور اقدامات سے بھی تمام افراد کو آگاہ کرے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرگودہا کے صحافیوں کو صحت کارڈ اور اپنی چھت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میڈیاکلب کے سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ۔ کلب آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور فضا میں کبوتر چھوڑے گئے ۔بعدا زاں چیئرمین کلب ندیم خان ،صدر سیف خان اور جنرل سیکریٹری جنید خان سمیت دیگر ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوے اپنے ساتھیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ اور عوامی مسائل کی جانب نشاندہی کروائی ۔ اس موقع پر میڈیا کلب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو کلب کی اعزازی ممبر شپ اور شیلڈ بھی دی گئی ۔