Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں‌کررہے، ریویو کرنا ہرکیس کا آئینی حق ہے، ترجمان پاک فوج

    آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں‌کررہے، ریویو کرنا ہرکیس کا آئینی حق ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:آرمی ایکٹ کے حوالےسے حامد میر اور کئی دوسرے اینکرز کی طرف سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کو یکسرمستردکرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے،پراپیگنڈہ کرنے والوں کے یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی کیس پرنظرثانی کا آئنی حق مجرم کو بھی ہے اور عدالت کو بھی حاصل ہے

    اپنے ٹویٹ پیغام میں‌میجرجنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سازشیوں‌کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو اس وقت اس قسم کی خبرین پھیلارہے ہیں‌ان کے لیے پیغام ہےکہ فوج ایک ادارہ ہے اورادارہ اپنی آئندہ کی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے گاہے بگاہے قانون سازی کرتا رہا ہے،لہٰذااس قسم کا پراپیگنڈے سے بازرہیں .ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کوئی اورکسی قسم کی کلبھوشن یادیوکورعایت نہیں‌دی جارہی ،

    دیرآئیددرست آئید،زبردست فیصلہ بزدارچھاگئے

    یاد رہےکہ پاک فوج کے خلاف تبصرے ، تجزئیے اوربحث ومباحثہ کے حوالے سے مشہورپاکستان کے معروف اینکرنے اپنی ایک ٹویٹ میں‌زہراگلتے ہوئے اس انداز سے الزام تراشی کی کہ شاید کہ فوج کےخلاف بیان دینے کی بہت سخت سزا ہے ، حامد میرنے پاک فوج پرسخت تنقید کرتے ہوئے الزام دھرا ہے کہ پاک فوج کلبھوشن یادیوکوریلیف دے رہی ہے ، حامد میر کے ان الزامات کے جواب میں‌ پاک فوج کے ترجمان نے حامد میر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹ پیغام کے ذریعے پراپیگنڈے کو ختم کردیا ہے

  • میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودہامیں مئیر پی ٹی آئی کا آئے گا ،راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) میٹرو پولیٹین میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں میئر پی ٹی آئی کا آئیگا جس کیلئے ابھی سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اور مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تمام حلقوں میں ایسے امیدوار لائینگے جو عوامی توقعات پر پورا اترنے کیساتھ ساتھ عوامی خدمات کے جذبہ سے سر شار ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام یونین کونسلز سے سابقہ کامیاب اور ناکام رہنے والے امیدواروں سے روابط تیز کردیئے ہیں اور ایسے امیدوار پینل کی صورت میں سامنے لائینگے جو میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں نہ صرف کرپشن روکنے بلکہ عوامی خدمات میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں اضافے کے پیش نظر اب پہلے سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے اس لئے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں تاکہ وقت آنے پر امیدواروں کے چناؤ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • 3 ہزار سے زائد ادارے ٹیکس چور، شکنجہ تیار

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ سرگودھا‘ بھکر سمیت ڈویژن بھر میں 3 ہزار سے زائد نجی ادارے ٹیکس چور نکلے‘ ایف بی آر نے ان نجی اداروں کیخلاف تحقیقات کے بعد شکنجہ تیار کرلیا ہے اکثر ادارے ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ تنخواہوں سمیت مختلف مد میں ٹیکس منہا کرکے چوری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ان میں پرائیویٹ ہسپتال‘ کالجز اور اسی طرح مختلف ادارے شامل ہیں جن کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔

  • بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ دس سال کیلیے ٹیکس فری زون قرار

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کم عرصہ میں جہاں تاجروں کے مسائل کو حل کیا ہے وہاں پر بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری زون کا درجہ بھی دلوا دیا ہے جس سے صنعتوں کے فروغ میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ سرمایہ کاری بڑھے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں یہی وجہ ہے کہ چن سالوں میں سرگودھا چیمبر آف کامرس ملک بھر کے چیمبرز میں سر فہرست آرہا ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سرگودھا انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کی بہترین اسٹیٹ ثابت ہوگی دوسری طرف سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کا قیام بھی سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کر لی

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہیئے اگر کسی نے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اہم شاہراؤں کی نگرانی‘ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں اور اہم شاہراؤں پر پٹرولنگ‘ ضلعی‘ ٹریفک پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے اور ہر طرح کے اقدامات مکمل رکھے جائیں۔

  • حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے ،ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے عدالت کی جانب سے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے اگر حکومت بغیر گارنٹی کے انہیں ملک سے باہر جانے دیتی ہے اور وہ واپس نہ آئے تو اس کی ذمہ داری تو حکومت پر ڈال دی جائیگی اس لئے حکومت نے سکیورٹی بانڈ مانگے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کی اجازت دی ہے نہ کہ بیرون ملک جانے کی‘ کسی بھی مجرم کو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش کرنا متعلقہ فریق کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولتیں ہر صورت فراہم کی جائیں اور اس کیلئے ان سے سکیورٹی مانگی جارہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سکیورٹی دینے میں ن لیگ کی ہچکچاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے اگر ان کے دل میں چور نہیں ہے تو وہ سکیورٹی بانڈ جمع کرادیں۔

  • نامعلوم نعشوں کو بغیر شناحت دفن کرنے کا سلسلہ جاری

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر اور گردونواح میں نشئی اور نامعلوم نعشوں کو بغیر شناخت کے سپرد خاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے تفتیشی افسر نامعلوم نعشوں کو دفنانے سے قبل متعلقہ احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایسے افراد جو نشہ کے عادی ہوں یا ان کی نعش ملیں اور وہ شناخت نہ ہوسکیں تو پولیس ان کو بغیر تحقیق کے ہی دفن کردیتی ہے حکومت نے سٹینڈ آرڈر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نامعلوم نعش کی شناخت کیلئے تفتیشی افسر کیلئے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلوا کر نعش کا حلیہ احتیاط سے تحریر‘ خدو خال‘ شناخت‘ نشانات‘ نقائص تحریر کرنے‘ نعش کے جسم کی تلاشی لینے‘ فنگر پرنٹس لینے سمیت دیگر اقدامات کے بعد نعشوں کو دفن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والوں کیلیے ایک مہینے کے اندر سزا کا تعین کریں ،راؤ طاہر مشرف

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے ایک مہینہ کے اندر اندر سزاء کا تعین کرکے انہیں سزائے موت دی جائے تاکہ کسی کو بھی کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کرنے کی جرات نہ ہو ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی کے بعد ان کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اور یہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کا منصوبہ ہے جب تک سزاؤں پر سخت عملدرآمد نہیں ہوگا معاشرہ درست نہیں ہوگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانا پھر انہیں قتل کرکے پھینک دینا افسوسناک ہے جس کی روک تھام سخت قوانین سے ہی ممکن ہے۔

  • لاہوریوں‌ کوسرسبزاورتروتازہ نہیں رکھا جاسکتا

    لاہورجوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات جوتے کی نوک پر،اطلاعات کے مطابق پی ایچ اے نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات نظر انداز کردیئے، باغ جناح کو نہر کا پانی لگانے کی بجائے بدستور ٹیوب ویل سے پانی لگایا جارہا ہے۔

    جوڈیشل واٹر کمیشن نے پی ایچ اے کو واٹرلیول کم ہونے کے پیش نظر زیر زمین پانی نکالنے سے منع کردیا تھا، واٹر کمیشن نے پی ایچ اے کو لاہور کینال کے قریب پارکوں کو نہری پانی سے سیراب کرنےکا حکم دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے فوکل پرسن اختر محمود نے واٹر کمیشن سے غلط بیانی کی کہ نہر سے باغ جناح کو پانی لگانے والا کھالہ خشک ہوگیا ہے، نہری پانی کے استعمال کی بجائے زیر زمین پانی نکالنے سے واٹر لیول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

  • دیرآئیددرست آئید،زبردست فیصلہ بزدارچھاگئے

    لاہور:پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے اچھی خبر، یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق گریڈ 1 سے 8 تک کے ملازمین کو 6 ہزار ماہانہ، گریڈ9 سے 14 تک کے ملازمین کو 8 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا،گریڈ 15 کےملازم کو 10 ہزار روپے، پرائیویٹ سیکرٹری اورسپرنٹنڈنٹ کو 14 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس کی مد میں ملیں گے۔

    محکمہ خزانہ پنجاب نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جس کی منظوری کے بعد ملازمین کو الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔اس اضافے کے بعد پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین بہت زیادہ خوش دکھائی دیتے ہیں