Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی کی جانب سے جرمنی کے حوالے کیے جانے والے افراد کون تھے

    ترکی کی جانب سے جرمنی کے حوالے کیے جانے والے افراد کون تھے

    ترکی کی جانب سے جرمنی کے حوالے کیے جانے والے افراد کون تھے، ترکی نے اپنے ملک میں‌گرفتار داعش کے یورپی کارکنان کو ان کے ممالک کے حوالے کرنا شروع کیا ہے.

    جرمنی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوفر برگر نے دارالحکومت برلن کے وفاقی پریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رواں ہفتے میں ترکی سے ڈی پورٹ کئے جانے والے جرمن شہریوں سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

    برگر نے کہا ہے کہ ترکی سے نکالے جانے والے 10ا فراد 3 مردوں، 5 عورتوں اور 2 بچوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی کے خارجہ نمائندہ دفاتر میں بھی ان سب کے جرمن شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    برگر نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کا داعش سے تعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فی الوقت میں کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم ان میں شامل 2 عورتوں کے شام میں رہنے سے متعلق اشارے موجود ہیں، جرمن ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق داعش کے رکن کم از کم 7 افراد ترکی سے جرمنی ڈی پورٹ کئے جائیں گے۔

  • سعودی عرب نے حج کے بعد عمرے کے کتنے ویزے جاری کیے

    سعودی عرب میں حج سے بعد عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی سعودی عرب نےویزے جاری کیے ہے.اس سلسلے میں اعدادو شمار جاری کیے ہیںِ

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے رواں ماہ 12 ربیع الاول تک عمرے کے 1,050,665 ویزے جاری کیے گئے۔ اس عرصے میں 838,464 معتمرین مملکت پہنچے جب کہ فی الوقت مملکت میں موجود معتمرین کی تعداد 298,002 ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے "مقام” کے نام سے بکنگ کے مرکزی نظام کی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ نظام خدمات فراہم کرنے والی عمرہ کمپنیوں، ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معتمرین اور مسجد نبوی کے زائرین کے ساتھ سفر کے عالمی پلیٹ فارموں کے ذریعے براہ راست معاہدے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ اور ان کے درمیان خدمات کو جانچ اور شفافیت کی اعلی ترین سطح پر پہنچانا ہے۔

  • سعودیہ میں اداکاروں پر حملہ

    سعودہ عرب میں تھیٹر پر ایک مسلح شخص نے سٹیج پر فنکاروں پر حملہ کر دیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے صوبے ریاض کی پولیس کے میڈیا ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پارک کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    حملہ آور نے پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تھیٹر کی ٹیم کے ارکان میں دو مردوں اور ایک خاتون کو اُس وقت چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اسٹیج پر براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ حملہ آور مملکت میں مقیم ایک 33 سالہ یمنی ہے جس کے اسٹیج پر دھاوا بولنے کے فوری بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ حملہ آور کے قبضے سے استعمال ہونے والا ہتھیار "چاقو” برآمد کر لیا گیا اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
    واضح‌رہے کہ جب سعودی عرب میں تھیٹر اور سینما کی چھوٹ ملی ہے تب سے مذہبی طبقے کی جانب سے اس کو شدید تنقدید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. اور یہ طبقہ جدت پسندی کےایسے اقدام سے بہت نالاں ہے.

  • اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ایک اور حملہ

    اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ایک اور حملہ

    اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلسطینی کمانڈر کو شہید کر دیا ہہے . منگل کو علی الصبح غزہ شہر میں ایک فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم "اسلامی جہاد” کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے اہم رہ نما بہاء ابو العطا کو شہید کر دیا گیا۔ یہ حملہ مذکورہ کمانڈر کے گھر پر کیا گیا جو غزہ شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کی اجازت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دی۔ بیان میں ابو العطاء پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، ڈرون طیاروں اور نشانچیوں کے ذریعے حملوں کے ذمے دار رہے۔

    دوسری جانب اسلامی جہاد تنظیم نے ایک بیان میں بہاء ابو العطاء اور ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کو ہلا دینے والے جواب کی دھمکی دی ہے۔

  • ‘کفایت کوٹسKifayatQuotes #” کیا ہے ، خاص رپورٹ

    سوشل میڈیا سائٹ پر مقبول بنا ٹاپ ٹرینڈ ‘کفایت کوٹسKifayatQuotes #” کیا ہے ، خاص رپورٹ

    پاکستانی قوم دنیا بھر میں‌حس مذاح رکھنے والوں میں پیش پیش ہے. سوشل میڈیا پر کسی کو ٹرول کرنے کی باری ہو تو ان سے کوئی آگے نہیں نکل سکتا.پچھلے دونوں جمیعت علمائے اسلام ف کے اہم رہنماء مفتی کفایت اللہ نے ایک شگوفہ چھوڑا تھا جس کا بہت چرچا ہوا اور مفتی کفایت اللہ نے انکشاف کیا تھا کہ وکی نامی شخص نے وکی لیکس کو عام کیا تھا اور یہ وکی یہودی ہے اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کزن ہے . یوں یہودی لابی کے ساتھ عمران خان کا تعلق بنتا ہے.اس بات پر پروگرام اینکر نے کافی وضاحت سے کہا کہ جس نے وکی لیکس کی تھیں وہ وکی نہں بلکہ جولیان اسانچ تھا لیکن مولانا تھے کہ اپنے دعوی پر اڑے ہوئے تھے اور آخر کار اینکر سے وقت مانگ لیا کہ میں‌ ثابت کروں گا کہ وکی لیکس کرنے والا وکی تھا اور اور جمائما کا کزن تھا.اس حیرت انگیز بات پر جمائما گولڈ سمتھ بھی نہ رہ سکی اور اس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وکی میرا کزن ہے اور یہودی لابی کا حصہ ہے. اس بات پر موالانا کی کافی جگ ہنسائی ہوئی کرنٹ افیئرز سے عدم آگاہی جہاں تنقید کا نشانہ بنی وہاں اس پر ڈٹے رہنے کی مفتی صاحب کی ادا کچھ اس طرح ہٹ ہوئی کہ اب کفایت کوٹسKifayatQuotes # کے نام پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے.. اس ٹرینڈ میں شرکاء نے ملتے جلتے ناموں سے ایک دوسرے کو جوڑنے کا جو سلسلہ شروی کیا ہے اس سے کافی ہنسی مزاق اور کامیڈی کا ماحول بنا ہے.ان کوٹس میں سے چند ایک نمونے ملاحظہ فرمائیں.
    https://twitter.com/KashirAliCh/status/1194082686526210049?s=20


    https://twitter.com/FarhanSpeakss/status/1194092288990953474?s=20
    ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ راحیل شریف ، نواز شریف کے والد ٹھہرے


    https://twitter.com/Tajammal_99/status/1194103153819557889?s=20
    مولانا ڈیزل ہالی وڈ ہیرو وائن ڈیزل کے کزن ہوئے
    https://twitter.com/ProudPakistaniz/status/1194114793298366464?s=20


    اسی طرح یہ بھی کہا گیا
    https://twitter.com/ChurailW/status/1194141575225446401?s=20
    https://twitter.com/ChurailW/status/1194140485444608001?s=20
    مزید اسی طرح کی ملتے ناموں سے مزاحیہ ٹویٹس سے محظوظ ہونے کے لیے اس لنک پر وزٹ کیجیئے
    https://twitter.com/hashtag/KifayatQuotes?s=08

  • سید علی گیلانی نے پاکستان سے کیا مطالبہ کر دیا

    سید علی گیلانی نے پاکستان سے کیا مطالبہ کر دیا

    سید علی گیلانی نے پاکستان سے کیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان تاشقند ،شملہ اورلاہورمعاہدوں کے تمام پہلوؤں سے دستبرداری کا اعلان کرے..بھارت نے یکطرفہ طور پر ان معاہدوں کوختم کردیا ہے،بعض کشمیریوں کو گھر خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے گھروں پرجلد قبضہ کرلیا جائے گا،لداخ کے مسلمانوں کو بھارتی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،

    واضح‌رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ روا رکھنے کے لیے تین ماہ سے زیادہ عرضے سے کرفیو لگا رکھا ہے.خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

  • یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا. سیمینار کا انعقاد موٹر وے پولیس کی جانب سے کیا گیا

    جس میں ایس ایس پی موٹر وے پولیس عبدالغفار کیسرانی اور ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی کی خصوصی شرکت کی.موٹر وے پولیس کے شہزاد یوسف نے ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ دی . لاہور میں ہسپتالوں میں مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی ہوتی ہے،

    ڈاکٹر اسد ظہیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی بچا سکتے ہیں،شہزاد یوسف نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 13 لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں،

    عبدالغفار کیسرانی نے بتایا کہ2030 تک پاکستان میں موت کی تیسری بڑی وجہ ٹریفک حادثات بن جائیں گے،
    ایس ایس پی موٹر وے پولیس نے بتایا کہ لاہور سے ملتان ہر مہینے سوا لاکھ چالان کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر مریض کو دوا دیتے وقت واضح کریں کہ اس کے استعمال کے بعد وہ ڈرائیو کرسکتے ہیں یا نہیں ،

  • باغی پول کے نتائج آگئے

    باغی پول کے نتائج آگئے

    تفصیلات کے مطابق : باغی پول میں پوچھے گئے سوال پر قارئین نے اپنی اپنی رائے دیتےہوئے اپنی اپنی آپشن کا انتخاب کیا ہے. پوچھے گئے سوال کہ” بھارت کرتارپور راہداری کے خلاف کیوں؟”
    آپشن یہ تھیں ، 1. پاکستان دشمنی2سکھ دشمنی. قارئین کی 84.2 فیصد نے جواب دیا کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے بھارت ایسا کر رہا ہے جبکہ 15.8 فیصد لوگوں نےکہا کہ سکھ دشمنی کی کی وجہ سے بھارت کرتار پور راہداری کی مخالفت کر رہاہے.

    واضح رہے کہ پاکستان نے بابا گرونانک دیو جی کی 550 ویں جنم دن پر کرتار پور راہداری کھول دی تھی اور قلیل وقفے میں ایک بہت بڑا پراجیکٹ مکمل کر دیا .جس کی مودی سرکار نے مخالفت کی اور بعد میں نا چاہتے ہوئے اس کو تسلیم کرنا پڑا.

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ

    منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 803 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 36 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 36 ہزار 310 کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.42 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے مزید کم ہوگئی تھی جس کے بعد یہ 155.50 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    رواں سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 50 پیسے کمی ہوچکی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا . جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کی واضح کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 155.55 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

    .ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    پاک روس انتالیس سالہ تجارتی مسئلہ کیا تھا ؟ باغی سپیشل رپورٹ