فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں اشیائے ضروریہ کی بے جا مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے جارحانہ اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،ای اے ڈی اے عبدالرحمن ودیگر افسران موجود تھے جبکہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا چاروں اضلاع کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ صارفین کو مہنگائی مافیا سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کے ساتھ ان کے معیار اور وزن پر بھی گہری نظر رکھیں جبکہ غلہ منڈی اور سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں وتاجروں سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ سبزیوں،پھلوں اورکریانہ کی اشیاء کی طلب کے مطابق سپلائی میں تعطل نہ آئے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی چیک کی جائے گی۔انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ سہولت بازار قائم کرکے صارفین کو آلو،پیاز،ٹماٹر،سیب،دالیں چاول،چینی،آٹا اور گھی ودیگر اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کویقینی بنائیں۔آر پی او نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کے سلسلے میں پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صارفین کو مختلف اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے شہر میں چار سہولت بازار قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو ماڈل بازار جھنگ روڈ کے علاوہ ریاض شاہد چوک،کلیم شہید پارک اور فیضان مدینہ چوک سوساں روڈ میں قائم ہونگے۔دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
۔۔۔///۔۔۔
Author: +9251
-
اشیائے ضروریہ کی بے جا مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت
-
عیدمیلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم سنت نبویؐ پر صدق دل سے عمل پیرا ھوں۔ ڈی سی محمد علی
فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم سنت نبویؐ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے کا پختہ عہد کریں کیونکہ اسی سے ہماری دنیاوی واخروی زندگی سنور سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات چوک گھنٹہ گھر میں سی پی اظہر اکرم اور مرکزی میلادکمیٹی کے ممبران کے ہمراہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد،ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر،منیر احمد نورانی اورمیلادکمیٹی کے دیگر ارکان کے علاوہ عاشقان رسولؐ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل،امن و آشتی اور پیار ومحبت کا درس ملتا ہے ایسے اسلامی اقدار کو فروغ دیکر ہم ہر طرح مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔انہوں نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر مثالی اتحادو اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں قرآن وسنت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے جو کہ حب رسولؐ کا اہم ترتین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرتی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے عام حالات اور خصوصاً مذہبی ایام اور تہواروں پر بھی انتظامی وحفاظتی اقدامات کے لئے ہمہ تن پرعزم ہے تاہم اس سلسلے میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے میلادکمیٹی کے زیراہتمام جشن عیدمیلادکی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔سی پی او اظہر اکرم نے کہا کہ نبی آخرالزمانؐ سے گہری محبت ہمارا ایمان ہے اورہمیں سیرت النبی کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس نے عیدمیلادالنبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے سخت ترین سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔منیر احمد نورانی نے کہا کہ عشق رسولؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اورہم آپس میں مثالی اتحاد واتفاق ویگانگت کے ذریعے حضرت محمدؐ سے گہری عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ میلادکمیٹی کے دیگرارکان نے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے جلوسوں کی بہترین سیکورٹی اوردیگر انتظامات پرعمدہ انداز میں عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ وپولیس کی موثر اورجامع حکمت عملی کو سراہا اور تقریب میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وسربلندی اورامن وآشتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
فیصل آباد عید میلاد النبیؐ پر امن ماحول میں بھر پور مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا
فیصل آباد(محمد اویس)ضلع میں جشن عید میلاد النبیؐ پر امن ماحول میں بھر پور مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے جامع حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنرمحمد علی اور سی پی او اظہر اکرم عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں،ریلیوں اور محافل میلاد کے سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کیلئے سارا دن شہر بھر میں متحرک رہے۔انہوں نے عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور گول جامع مسجد غلام محمد آباد سمیت جلوسوں کے بعض دیگر حساس مقامات پر موجود رہے اور تمام تر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے سلسلے میں ان کی طرف بھر پور تعاون قابل ستائش ہے اور اتحاد و اتفاق کی یہ شاندار روایات آئندہ بھی قائم و دائم رکھی جائیں گی۔انہوں نے دائمی اور پائیدار امن و سلامتی کیلئے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح اپنے پیروکاروں میں صبر و تحمل،برداشت،پیار و محبت،باہمی احترام،اتحاد و اتفاق اور مذہبی رواداری کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ سماجی ترقی اور فلاحی معاشرے کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس جامع مسجد سنی رضوی جھنگ بازار اور جامع قاسمیہ غلام محمد آباد سے برآمد ہوئے اور مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔مختلف علاقوں سے جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس مرکزی جلوسوں میں شامل ہوتے رہے۔جہاں شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔جلوسوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے حصار میں لیا ہوا تھا جبکہ سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی موبائل میڈیکل سروسز کا بھی جلوسوں کے ہمراہ بندوبست موجود تھا۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گلی کوچوں،بازاروں،شاہراؤں،چوکوں اور مساجد کو رنگ برنگی جھنڈیوں، بینروں اور دیگر آرائشی اشیاء و لائٹس سے سجایا گیا تھا جبکہ رات کے وقت مساجد،نجی و سرکاری عمارتوں پر رنگ برنگی لائٹنگ خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی۔قبل ازیں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں،ذکر الٰہی اور درود و سلام سے ہوا۔عاشقان رسولؐ سائیکلوں،موٹرسائیکلوں،کاروں،ٹرالیوں،اونٹ ریڑھیوں اور دیگر گاڑیوں کو روضہ رسولؐ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز سے سجا کر کلمہ طیبہ اور درود سلام کا ورد کرتے جلوسوں میں شریک ہوئے اور جگہ جگہ لوگوں میں نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہسپتالوں،یتیم خانوں،دارالامان،ایس او ایس ویلج اور دیگر فلاحی اداروں میں کھانا اور پھل بھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔///۔۔۔ -
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر الائیڈ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی
فیصل آباد (محمد اویس)عید میلاد النبیؐ کے موقع پر الائیڈ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم چیمہ،انچارج آئسولیشن وارڈڈاکٹر معصومہ سردار، میڈیکل سوشل آفیسرزعنبرین اقبال اورثناء اللہ نے الائیڈ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ،ڈینگی آئسولیشن اور دیگروارڈ میں زیر علاج مریضوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل سوشل آفیسرز نے کہا کہ نبی آخرالزمان ؐ سے گہری محبت ہمارا ایمان ہے اور ہمیں سیرت مبارکہ کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے لہذا آقائے دوعالم کے فرمان کے مطابق مشکل کی گھڑی میں مبتلا انسانوں کی دلجوئی کی جائے۔انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
آقا کریم کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ھے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن
فیصل آباد (محمد اویس)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ آقا کریم کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ اور آپؐ کی ذات اطہر ہمارے لئے رہنمائی اور دنیا و آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔انہوں نے یہ بات جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام کمیٹی باغ میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر دراز گوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خان،چوہدری عمران یوسف،حاجی نصر اللہ،مولانا یونس رضوی،مفتی سلیم چشتی،مولانا ناصرکے علاوہ میونسپل کمیٹی کے افسران،سٹاف ممبران اورنعت خوان حضرات بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عشق رسولؐ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہا تھ اوار زبان سے دوسرے محفوظ رہیں لہذا ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں پر صدق دل سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل‘ رواداری اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہؐ کے مطابق گزارنے کا عزم کر لیں جس میں ہمارے سماجی مسائل کا حل موجود ہے۔انہوں نے محفل میلاد کے بابرکت انعقاد کو سراہا اور کہاکہ آپؐ نے دشمنی کو محبت اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی۔اسسٹنٹ کمشنر،ایس پی اور دیگر نے بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہوکر ہم ہر موڑ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر نعت خواں حضرات نے خوش الہانی سے سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت اور حاضرین نے درود و سلام پیش کیا۔
۔۔۔///۔۔۔ -
نواز شریف کو جانے دیں ، چوہدری شجاعت کی وزیراعظم سے اپیل
لاہور :ایک دوسرے کے سیاسی حریف انسانی ہمدردی پر ایک دوسرے کے حلیف بن گئے ، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے ہمدردی کرکے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جانے کو گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے۔
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کچھ ہوا تو سیاست مزید تلخ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے، نواز شریف کے جانے کو گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔خیال رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ان کی علالت سے متعلق ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے بدھ کو کمرشل فلائٹ قطر ایئر کی کیو آر 629 میں بھی ٹکٹ بک کرلی گئی ہے، نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی بھی ٹکٹیں بک ہیں۔ذرائع کے مطابق کمرشل فلائٹ کے نئے ٹکٹ کے تحت نواز شریف کی واپسی 27 نومبر کو ہوگی۔
-
سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی
دبئی: ایک دفعہ پھر پاکستان کرکٹ کی دنیا میں ایک ممتاز ملک کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔ئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 269 کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
اسی طرح رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں پوزیشن حاصل کرسکی۔آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسری جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان تیسرے، کولن منرو چوتھے، گلین میکسویل پانچویں نمبر پر رہے۔
رینکنگ کے مطابق باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے،نیوزی لینڈکے مچل سینٹر دوسرے جبکہ عماد وسیم تیسرے، ایڈم زمپا چوتھے اور شاداب خان پانچویں نمبر پر ہیں۔آل رواؤنڈز افغانستان کے محمد نبی پہلی، گلین میکسویل دوسری، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ برینگٹن تیسری، بنگلادیش کے محمود اللہ چوتھی، زمبابوے کے سین ولیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔
انتہائی دکھی اورتکلیف میں ہوں،خواہش ہے ماں کی گود میں دم نکلے،علیل فلسطینی قیدی
-
حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے
حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ان حکمرانوں سے حساب لیا جائے، سربراہ جے یو آئی (ف) نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف دھرنا اوراحتجاج جہاد ہے،
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 12 واں روز ہے اور ٹھنڈ کے باوجود شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کررکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
آج آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ’ایک دفعہ کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منواسکتا، اب وقت آگیا ہے کہ ان حکمرانوں سے حساب لیا جائے‘۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی
دوسری طرف مولانا کے ساتھیوں نے مولانا کے پلان بی کو ناپسند کرتےہوئے کہا کہ بہتر ہے واپس چلے جائیں کیوں کارکن اب بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کے لیے جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوا تاہم اس میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
-
بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے
کوچی:بھارت جہاں ایک طرف کشمیرپرغاصبانہ قبضے کے ذریعے مسلمانوں پر ظلم وتشدد کی تمام حدین پارکررہےوہاں دوسری طرف بھارت کے اندررہنے والے مسلمانوں کو بھارت نےنہیں بخشا اور مسلمانوں کے مرکزومحوربابری مسجد کی جگہ مندرتعمیرکرنےکا عدالتی آمریت کے ذریعے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
ذرائع کے مطابق بابری مسجد کی جگہ مندرہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور،مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے،اجودھیا تنازع پر آئے سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلہ کی مخالفت شروع ہوگئی اور اس سلسلے میں کیرالہ میں آج مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج درج کرایاہے ۔
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے بینرتلے کیرالامیں مسلمانوں آج احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بابری مسجد ۔رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہاکہ آستھا کی بنیاد پر ہے ،دلیل اور شواہد کو نظر انداز کیاگیاہے ۔مسلمانوں کو سپریم کورٹ سے انصاف کی امید تھی لیکن سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو مایوس کردیا ۔
مظاہرین نے کہاکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بابری مسجد کی زمین مسلمانوں کوواپس کرے ۔ان کا کہناتھا کہ جب سپریم کورٹ نے تسلیم کرلیاہے کہ بابرکے زمین کوئی بھی مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی تھی ،یہاں نماز ہوتی رہی ہے اور 1949 میں مورتی رکھی گئی تھی رام پرکٹ نہیں ہوئے تھے پھر کس بنیاد پر سپریم کورٹ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ سنادیاہے ۔
-
تبت میں مداخلت کیلئے امریکہ اقوام متحدہ کواستعمال کررہا ہے، چین
بیجنگ :امریکہ اور چین کے درمیان پھرسفارتی جنگ تیز ہونے نظر آرہی ہے، اطلاعات کے مطابق چین نے تبت کے دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے واشنگٹن کی مبینہ سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، تبت میں ‘مداخلت’ کے لیے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے۔
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
امریکہ کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تبت کے روحانی رہنما کی جانشینی کے معاملے کو اقوام متحدہ دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دلائی لامہ کے جانشین کا انتخاب تبت کے بدھ مذہب کے ماننے والوں سے متعلق ہے اس پر چینی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے’۔
چین نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ‘مذہبی آزادی کی آڑ میں چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے’۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے انہیں ناکامی ہوگی اور عالمی برادری کی جانب سے بھی اس کی مخالفت ہوگی’۔