Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد کمشنر کمپلیکس کے احاطہ میں فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    فیصل آباد( )کمشنر کمپلیکس کے احاطہ میں فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی (ایس پی او)میجر(ر) احسان اور ریسکیو1122کے ماہر عبدالرحمن نے کمشنر آفس کے سٹاف ممبران کو فائر فائٹنگ سمیت کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے بارے میں عملی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے آگ بجھانے ودیگر ایمرجنسی سیکورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فائر فائٹنگ کے لئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہرفرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے ریسکیو اداروں کی طرف سے آگ بجھانے کے عملی مظاہرہ کو بھی دیکھا اور کہا کہ ایسی ورکشاپس باقاعدگی سے منعقد ہونی چاہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،میاں فاروق،جاوید باجوہ اور کمشنر آفس کے دیگر سٹاف کے ارکان بھی موجود تھے۔

  • بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام

    کراچی:عام بھارتی بھی مکاری کرنے میں‌ماہرنکلے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام ہوگئے، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹہ باز نے پاکستان کے اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹے بازوں کی ایک بار پھر جینٹلمین گیم کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹے باز نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

    3دن کے بعد اپنا گھر نہیں ملے گا ، 17 لاکھ 50 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ، نادرا

    بھارتی سٹے بازوں‌ کی مکاری کے خلاف پاکستانی کھلاڑی ساری حقیقت کھول دی کیریبئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس سے کھیلنے والے اسامہ میر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سٹہ باز ٹیم کے مالکان میں سے ہے، گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک انٹرنیشنل سٹہ باز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    اوکاڑہ میں آوارہ کتے نے بچی کو نوچ ڈالا

    واضح رہے کہ بھارت دنیا میں کرکٹ پر سٹہ بازی کا سب سے بڑا گڑھ ہے، ٹی ٹین لیگ اور آئی پی ایل کی فکسنگ میں زد میں رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہوئی تھی جس میں شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

    جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

  • غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض

    فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں حکومت پنجاب ایسے طالب علموں کو جدید وعالمی معیار کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جن کی بھرپورحوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے یہ بات نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ جڑانوالہ روڑ میں طالب علموں کے تیار کردہ ریسرچ پراجیکٹس دیکھتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ اشرف ڈوگر،آرگنائزرکنزا طیب اور دیگر اساتذہ وطالب علم بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے طالب علموں کے تیار کردہ پراجیکٹس دیکھے اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے پراجیکٹس کی نمائش کی بدولت نہ صرف طالب علموں کی حوصلہ افزائی بلکہ علوم وفنون کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ایجوکیشن کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سرگرم ہے تاکہ جدید ترین ایجادات سامنے آسکیں۔انہوں نے طالب علموں سے گفتگو بھی کی اور ان کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے تعلیمی وتحقیقی اداروں اور صنعتی وکمرشل یونٹس کے آپس میں مضبوط رابطے پر زور دیا تاکہ علم وتحقیق کو بروئے کار لاکر ترقی میں جدت پیدا کی جاسکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم میں ریسرچ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس سے نہ صرف تحقیق کی علمی گہرائیوں میں اضافہ بلکہ شعبہ جاتی ترقی کو بھی فروغ ملتا ہے۔قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلمپنٹ نے بتایا کہ محکمہ وومن ڈویلمپنٹ خواتین کو معاشرے میں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ان کی فلاح وبہبود وترقی کے لئے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے خواتین کا کردار یکساں اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیگر اقدامات کے علاوہ ورکنگ وومن کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ڈے کیئر سنٹر کے قیام کے لئے محکمہ کو تحریر کریں جس پر جلد عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے لئے بزنس کو بھی ترجیح دیں جنہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ادارہ کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اشرف ڈوگر نے تقریب میں شرکت اور طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی پرصوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کالج کی تعلیمی وتحقیقی میدان میں پراگریس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں طالب علموں کو بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن،بی ایس سی کمپیوٹر سائنس،بی ایس سی سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی،بی ایس سی کیمیکلز انجینئرنگ،بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ،بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی،بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ کے علاوہ کیمیکل انجینئرنگ میں ایم ایس سی بھی کرائی جارہی ہے اوریہ ادارہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الحاق شدہ ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • بھارتی ریاست مہاراشٹر میں صدارتی راج نافذ

    بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں سیاسی تعطل جاری ہے . اس وجہ سے یہاں صدارتی راج لگا دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق :بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں جیسے جیسے سیاسی تعطل جاری ہے ، مہاراشٹر میں گورنر کی سفارش پر صدر راج نافذ ہو.گیا. صدر رام ناتھ کووند نے مہاراشٹرا میں صدر راج لگانے کے اعلان پر دستخط کر دیے ہیں.منگل کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے حکومت سازی کے سلسلے میں تعطل کے پیش نظر ریاست میں صدر کے حکمرانی کے نفاذ کی سفارش کی۔

    گورنر نے کہا کہ ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ حکام کے مطابق انتخابی نتائج کے اعلان کے 15 دن بعد بھی ایک مستحکم حکومت ممکن نہیں ہے۔
    منگل کو پارٹی کے ایک وکیل نے کہا کہ اگر مہاراشٹر میں صدر کا راج نافذ ہے تو شیوسینا سپریم کورٹ میں دوسری درخواست دائر کرے گی۔

    شیو سینا کی جانب سے پہلی درخواست دائر کرنے والے ایڈوکیٹ سنیل فرنینڈس نے بتایا ، اگر ریاست میں صدر کی حکمرانی نافذ ہوتی ہے تو ہم آج ہی ایک دوسری درخواست دائر کریں گے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں شیو سینا اتحادی حکومت بنانے کی کوشش میں ہے جو کہ ابھی تک ناکام ہو رہی ہے.

  • 3دن کے بعد اپنا گھر نہیں ملے گا ، 17 لاکھ 50 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ، نادرا

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بے گھرپاکستانیوں کے لیے اپنا گھر سکیم بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے ، اطلاعات کے مطابق جن مخصوص علاقوں میں یہ مہم شروع کی گئی ہے وہاں‌ لاکھوں‌کی تعداد میں بے گھرافراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے ، ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی رہ گئے ہیں ، اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہے ، درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرنیوالوں میں 672 خواجہ سرا،25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080طلاق یافتہ خواتین شامل ہیں جبکہ رجسٹریشن کرانے والوں میں 137859افراد کا تعلق کچی آبادی اور 483359 افراد کا تعلق مزدورطبقے سے ہیں۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ لاہور سے 2لاکھ سے زائد افراد ، کراچی کے مختلف اضلاع سے173161افراد ، ملتان سے71,586 افراد، بہاولپور سے54,773 افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ پشاور سے 41,464 افراد نے اپنا گھر پروگرام میں رجسٹریشن کرائی۔

    ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے جبکہ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔یاد رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں

    بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس وجہ سے کئی ہلاکتیں اور زخمی

    بنگلہ دیش کے برہمنباریا ضلع کے مقامی پولیس سربراہ شیامال کانتی داس کا کہنا تھا کہ حادثہ اودایان ایکسپریس اور ترنا نیشیتا ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے سے آرہی تھیں جن کی ٹکر ہوئی۔

    یہ علاقہ دالحکومت ڈھاکا سے مشرق کی جانب 82 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔مقامی حکومت کے ایڈمنسٹریٹر حیات الدولہ خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 40 زخمیوں کو متعدد ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔بنگلہ دیش کے خبر رساں ادارے یونائیٹڈ نیوز کے مطابق واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں ریسکیو حکام کو ٹرین کی مڑی ہوئی کوچز میں سے لاشوں کو نکالتے دیکھا گیا اور باڈی بیگز کے ذریعے انہیں ہسپتالوں کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

  • وائس چانسلر جی سی یو کی امریکہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

    جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغرزیدی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات ہوئی ،اولڈ راوئینز نے بھی وائس چانسلر کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی امریکہ کے تین روزہ دورہ پر ہیں، جہاں ان کو امریکن نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن نے ورکشاپ سے خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جی سی یونیورسٹی کے امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں سے تحقیقی اور تدریسی روابط قائم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار اد اکریں گے۔بعد ازاں اولڈ راوئینز کے اعشائیے میں پروفیسر جاوید اکرم شیخ نے وائس چانسلر کو گونمنٹ کالج کے حوالے سے اپنی نظم بطور تحفہ پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اس نظم کو جی سی یو کے عبدالسلام ہال میں آویزاں کرنے کا اعلان کیا تا کہ طلباءاس سے متاثر ہو سکیں۔

  • فیس کم نہ کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کیا کیا سخت اقدام ؟

    فیس کم نہ کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کا سخت اقدام

    باغی ٹی وی عدالتی احکامات کے باوجود اسکول کی فیسوں میں کمی کیوں نہ کی؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے 28 اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی.رجسٹریشن منسوخ ہونے والے اسکول پنجاب کے صوبائی دارلحکومت کے ہیں.بیکن ہاوس اسکول سسٹم کی 9 برانچز کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی:کینال کیمپس، علامہ اقبال ٹاون، بحریہ ٹاون، گلبرگ، والٹن اور ڈیفنس کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

    : لاہور گرائمر اسکول کی بھی 9 برانچز کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی:لاہور گریمر اسکول کے گلبرگ، جوہر ٹاون، کینٹ، ٹاون شپ اور ڈیفنس کیمپس شامل
    ہیں . لاکاس اسکول کی بھی چاروں برانچز کی رجسٹریشن کینسل کی گئی .روزنز اسلامک اور اسکول آف اسلامک لرننگ کی رجسٹریشن کینسل کر دی گئی
    محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رجسٹریشن منسوخ ہونے والے نجی اسکولز کو نوٹسز جاری کردیے

  • کاشف عباسی کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ بارے وضاحت آگئی

    کاشف عباسی کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ بارے وضاحت آگئی

    باغی ٹی وی معروف اینکر اور سینئر صحافی کاشف عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے میراحضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ پر کامل یقین ہے، میرا ان سے عقیدت کا تعلق ہے. میں تصور میں بھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا۔ عظیم صحابی رسول میرے لئے رول ماڈل ہیں۔ اللہ مجھے بروز حشر صحابہ کی عقیدت میں اٹھائے اور ان کا قرب نصیب کرے، آمین


    واضح رہے کہ انہوں ایک پروگرام میں اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک جملہ کہا تھاجو اس پروگرام میں شریک تھے ، ان میں صحافی عمر چیمہ ،پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر شامل تھے. کاشف عباسی نے اپنے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے نام میں عمر آتا ہے مجھے وہ سازشی لوگ لگتے ہیں، کاشف عباسی کےاس بیان کو لے کر کے ان کے خلاف ایک کیمپین چلی جس میں اس بات کو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی گستاخی تصور کیا گیا اس تمام تر صورت حال .پر کاشف عباسی کو وضاحت کرنا پڑی.

  • یونانی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات کیا ہوئی بات

    یونان کے سابق وزیراعظم الیکس تپراس کی ایتھنز میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے ملاقات کی۔

    دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا.ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے الیکس تپراس کے دور حکومت میں چین اور یونان کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کو خوب سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کے لئے مالیاتی بحران سے نمٹنے میں یونانی حکومت اور عوام کی مثبت حمایت کرتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ یونان نے مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دورکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چین اور یونان کی ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر یونان کے علاقائی نقل وحمل کا مرکز بننے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے مفید ثابت ہوگی، چین مشرقی وسطی یورپی ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دے گا۔

    یونان کے سابق وزیراعظم الیکسس تپراس نے مالیاتی بحران کو دور کرنے کے لئے چین کی مدد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اور میری سیاسی جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان تبادلے کو مضبوط بنائیں گے اور یونان-چین تعلقات کو فروغ دیں گ