Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف زرداری علاج کے لیے کراچی منتقل ہونگے یا نہیں، اہم فیصلہ

    آصف زدرداری علاج کے لیے کراچی منتقل ہونگے یا نہیں، اہم فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی کراچی علاج کےلیےمنتقلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا.آصف زرداری نےاحتساب عدالت اسلام آبادمیں کراچی منتقلی سےمتعلق درخواست دائرکی تھی.احتساب عدالت اسلام آباد میں میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس 26 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا .آصف زرداری اور فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کر دی گئی.آصف علی زدرداری کی ملاقات کے حوالے سے نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پمزاسپتال نےوکلاکی آصف زرداری سےملاقات کے لیے 2دن مقرر کیے ہیں.آصف زرداری کے اہلخانہ 3دن اسپتال میں ملاقات کرسکتے ہیں. آصف علی زرداری کے وکیل نے کہاکہ پانچ دن ملاقات کی اجازت ہےتوہم درخواست واپس لے لیتے ہیں.آصف زرداری کی کراچی علاج کروانے کی درخواست پر نیب نے اعتراض کردیا، نیب کہا کہنا ہے کہ اس کے لیے آپ کو ایگزیکٹو سے اجازت لینا ہوگی.اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم ایگزیکٹیو سے بھیک نہیں مانگیں گے،ہمارا حق ہے جو ہم عدالت سے مانگ رہے ہیں.یہ کیس تاریخ کا حصہ بنے گا، جو کیس کراچی تھا اسے اسلام آباد منتقل کیا گیا،پرائیویٹ ڈاکٹر سے علاج کروانے سے روکا نہیں جا سکتا،علاج ہو گا تو صحت ہو گی صحت ہو گی تو کیسز کا سامنا کر سکیں گے،انہوں نے 4ڈاکٹروں کی فہرست دی ہے ان کی مرضی نہیں چل سکتی، ایک مریض کو یہ باہر بھیجنے کو تیار ہیں.مجھے کہہ رہےہیں کہ ایگزیکٹیو کے پاس جائیں،ہمیں اس عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا ،کراچی علاج کے لیےدرخواست بھی اسی عدالت کو دی ہے.

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • شام میں بم دھماکہ

    شام میں بم دھماکہ

    شام میں بشار حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ منگل کو علی الصبح دارالحکومت دمشق میں ایک زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

    کارروائی میں المزہ الغربیہ کے علاقے میں لبنانی سفارت خانے کے نزدیک ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقے میں دمشق یونیورسٹی اور کئی سفارت خانے واقع ہیں۔اس سے قبل منگل کے روز بتایا گیا تھا کہ بشار کی فوج نے دمشق کے مغرب میں واقع علاقے داریا کی فضاؤں میں ایک "معاند ہدف” کو نشانہ بنایا۔
    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

    شام میں کار بم دھماکے سے شہریوں کی ہلاکتیں

  • ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں موسم ابر آلود رہے کی پیش گوئی کی گئی ہے.
    محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود جبکہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

    آج صبج وفاقی دارالحکومت میں ہلکے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 22 تک جا سکتا ہے۔

    منگل کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود جبکہ کوئٹہ، پشین اورقلعہ عبداللہ میں چندمقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور سندھ میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • لیہ – غربت یا سنگدلی، نومولود بچی جھاڑیوں سے بر آمد

    لیہ – کروڑ لعل عیسن کے چک نمبر 80اے ٹی ڈی اے میں غربت سے تنگ یا سنگدل ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچی کو جھاڑیوں میں چھپا دیا ، حیات خان ولد داد خان قوم پٹھان نے تھانہ کروڑ لعل عیسن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علی الصبح جھاڑیوں میں بچی کے رونے کی آواز سن کرمیری بیوہ نےبتایاتوبچی کو اٹھا کر سنبھالا،بچی کا کوئی وارث سامنے نہ آیا تو حیات خان نے بخوشی بچی سنبھالنے پر اس کے حوالے کر دی گئی.

  • اوکاڑہ میں آوارہ کتے نے بچی کو نوچ ڈالا

    اوکاڑہ : باولے کتوں کی تعداد میں اضافہ اور محکمہ صحت پنجاب کی بے حسی ، اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں آوارہ کتے نے کمسن بچی کو نوچ ڈالا، کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 2ون ایل میں کمسن بچی کو آوارہ کتے کے معصوم بچی کو جگہ جگہ سے نوچنے پر پورا جسم زخموں سے بھر گیا جبکہ اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔

    سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

    رحمان ٹاون کے رہائشی اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ میری کمسن بیٹی عالیہ نواحی گاؤں چک نمبر 2 ون اے ایل میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے گئی ہوئی تھی جہاں آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔

    حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

    متاثرہ بچی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بچی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود نا تھی جس کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جانے کا کہہ دیا گیا جس پر زخمی بچی کے والدین بچی کو لے کر در بدر پھرنے پر مجبورہوگئے۔

    واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی شہری آوارہ کتوں کا شکار بن گئے تھے، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی چار سالہ بیٹی کو پا گل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیزجیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم تو ڑ گیا تھا۔

    بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے

    ذرائع کے مطا بق متا ثرہ محمد سلیم کو پہلے سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی لے جا یا گیا جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملی پھرعباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہا ں بھی ویکسین نہ تھی۔پھرعباسی شہید ہسپتال انتظامیہ نے باہر سے منگوا کر آدھی خوراک دی، حالت بگڑی تو جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں 45 سالہ محمد سلیم حالت بگڑنے کے با عث رات گئے دم توڑ گیا تھا۔

    جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اگر اس مریض کو بروقت اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی جاتی تو اسے یہ مہلک مرض لاحق نہیں ہوسکتا تھا۔

  • جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

    کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کیا۔

    سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

    یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائا ہےاوراس مہم میں بلوچستان کے عوام بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

    حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

    اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پہلی بار تسنج سے بچاو پروگرام کا آغاز ایک مہم کی صورت میں کیا جا رہا ہے، عوام تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر کی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔

    بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے

  • ‘ہمارا پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے’اکرم درانی دھمکیاں دینے لگے

    اسلام آباد:حکومت ایک طرف مذاکراتی کمیٹی بھیج رہی ہے تو دوسری طرف پرویز خٹک کچھ اورکہہ رہے ہیں اطلاعات کے مطابق (جے یو آئی-ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان بی آئے گا تو حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے۔

    سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

    حکومت سے مذاکرات کے لیے قائم اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پلان بی کے تحت اسلام آباد میں بھی دھرنا جاری رہے گا اورپورے ملک میں شاہراہیں بھی بند ہوں گی۔اکرم درانی نے بھی مولانا کی طرح شکوہ کیا کہ حکومت ہماری باتوں پر دھیان ہی نہیں دیتی

    حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

    اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف مذاکراتی کمیٹی ہمارے پاس بھیج رہی ہے تو دوسری طرف وزیردفاع پرویز خٹک کچھ اورکہہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ یو ٹرن لیں گے اور ہمارا مطالبہ منظور ہوجائے گا۔

    بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے

  • آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا

    اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ایم آر آئی کا ٹیسٹ کرلیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق سابق صدر کو گردن اور کمرمیں سخت درد کی شکایت تھی۔ اس شکایت کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔

    نواز شریف کو جانے دیں ، چوہدری شجاعت کی وزیراعظم سے اپیل

    ذرائع کے مطابق ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد آصف علی زرداری کی گردن اور کمر کی فزیو تھراپی بھی شروع کردی گئی ہے۔
    سابق صدر سے ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پمز ہسپتال میں ملاقات کی جو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

    سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر سے ان کی صاحبزادی کی ہونے والی ملاقات کے دوران وکلا فاروق ایچ نائیک اورلطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات سابق صدر سے ہونے والی بات چیت میں خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

  • فیصل آباد پچھلے دو ماہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باوجود 3 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا گیا

    فیصل آباد (محمد اویس) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے کنزیومر کو بجلی بند ہونے اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باوجود 3 ہزار سے زائد کا بل فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بھیج دیا ۔ اس حوالے سے صارف کا کہنا تھا کہ میری فیکٹری دو ماہ سے بند ہے اور ٹرانسفارمر بھی خراب ہے جس کی وجہ سے بجلی بھی معطل ہے ۔ بجلی کی کھپت نہ ہونے کے باوجود بل کا آنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بجلی ہم نے جولائی میں چلائی ہے اور اس کا بل مجھے اکتوبر میں آرہا ہے جس وقت میں ٹرانسفارمر کی قیمت ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں جمع کرواچکا ہوں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ذہنی و مالی مشکلات کا شکار ہوں۔ ایسے میں اس طرح کے بل کی ادائیگی کرنا میرے لیے قدرے مشکل ہے ۔ حکومت کو اس طرح کی ناانصافیوں کو ختم کرنا ہوگا ۔

  • ترک حکومت کا جناح ہسپتال کو جدید مشینوں کا تحفہ

    کراچی: پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے لگے ، اطلاعات کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے شہر قائد میں واقع جناح ہسپتال کو پانچ جدید الٹراساؤنڈ کی مشینوں کا تحفہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت کے مشیر کامل قابولاش نے مشینوں کے یونٹ کا افتتاح کیا۔

    جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کامل قابولاش کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے بارے میں اچھی باتیں سنیں، آج ہم ترک عوام کی طرف سے ایک چھوٹا سا تحفہ دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیمی جمالی نے الٹراساؤنڈ مشینیں دینے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔

    تقریب میں جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی، جناح اسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر طارق محمود، ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے کوآرڈینیٹر ابراہیم قطریجی، ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر نوشین سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔