Baaghi TV

Author: +9251

  • چند عام غذائیں جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

    لاہور :اللہ تعالٰی نے انسانی جسم کو ایسی مشنری میں موجزن کردیا ہےکہ ہر اعضا پورے جسم کی وکالت بھی کررہا ہوتا ہے اور کفالت بھی ، ہرعضو کی اپنی اہمیت ہے ، دل ، دماغ،گردے ، جگر، آنکھ اور دیگر اعضا ، ان میں سے گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

    اللہ کی طرف سے دی گئی ان نعمتوں کا شکراداکرنا چاہیے اگردل میں یہ احساس پیدا نہ ہوتو کبھی کبھارہسپتالوں میں جاکرمریضوں کی کیفیت دیکھ لیا کریں ، خود بخود شکرانے کے الفاظ نکل آئیں‌گے،اللہ تعالیٰ‌نے انسان کو طرح طرح کی غزائیں بھی نعمت کے طوردی ہیں‌، ان کا استعمال بھی بہت مفید اور ضروری ہے مگر ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے ،انسان کو اپنے ہرمعمولات زندگی میں بڑی احتیاط سے کام لینا چاہیے ،

    بات ہورہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو خوبصورت جسم عطا کیا اور انسان کو چلانےکے لیے پرزے بھی لگا دیئے ان پرزوں میں سے گردہ ایک ایسا پرزہ ہے جس پر انسانی زندگی کا دارومدار ہوتا ہے، اس پرزے کی صحت کے حوالےسے ماہرین طب نے ایک تحقیقاتی مشورہ دیا ہےکہ گردوں کو جو چیزیں‌نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہم ان کو بے دریغ استعمال کررہے ہوتے ہیں ان کے بارے میں بھی احتیاط برتنی چاہیے ، کچھ غذائیں بھی گردوں کے تکلیف دہ امراض کا باعث بن سکتی ہیں خصوصاً ان کے استعمال میں احتیاط نہ کی جائے؟

    گوشت
    گوشت جسم میں پروٹین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ضروری ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً سرخ گوشت گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سنگاپور کے ڈیوک این یو ایس گریجویٹ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ حیوانی پروٹین پر مشتمل غذا گردوں کے افعال کو متاثر کرسکتی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ بہت زیادہ پروٹین کا اخراج گردوں کے لیے مشکل ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

    نمک
    جسم کو نمک کی ضرورت تو ہوتی ہے تاکہ جسمانی سیال کے توازن کو برقرار رکھا جاسکے مگر جب آپ جنک یا فاسٹ فوڈ کو کھانا عادت بنالیں جس میں نمک کی مقدار بہت زیادہ وہتی ہے تو گردے جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے حرکت میں آتے ہیں، جس کے نتیجے میں گردوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق طویل المعیاد بنیادوں پر نمک کا بہت زیادہ استعمال دل کے ساتھ ساتھ گردوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، اسی طرح نمک کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو کہ گردوں کے حصے نیفران کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو کہ کچرے کو فلٹر کرتا ہے۔

    کیلے
    اگر آپ کو گردوں کے امراض کا شبہ ہے تو صحت مند رہنے کے لیے اچھی غذائیت اور مناسب غذا ضروری ہے، اور اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ کچھ غذائیں جیسے کیلوں کا استعمال محدود کرنا چاہیے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو گردوں کے افعال کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت مند افراد کے لیے تو فرق نہیں پڑتا مگر گردوں کے امراض کے شکار افراد کو پوٹاشیم کی کم مقدار جسم کا حصہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سوڈا یا کولڈ ڈرنکس
    کولڈ ڈرنکس جیسے سوڈا اور انرجی ڈرنکس گردوں کی پتھری کا باعث بن سکتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو یا اس سے زائد کولڈ ڈرنکس کا استعمال طویل المعیاد بنیادوں پر گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

    دودھ سے بنی مصنوعات
    ان مصنوعات کا استعمال بھی احتیاط کے ساتھ کرنا چاہئے کیونکہ ان میں بھی حیوانی پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لہذا ان کا معتدل استعمال ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ان مصنوعات میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو گردوں پر دباﺅ بڑھانے کا باعث سکتی ہیں، جب گردے مکمل طور پر کام نہیں کرپاتے تو ان کے لیے اضافی فاسفورس کو خارج کرنا بھی مشکل ہوتا ہے جس سے ہڈیاں پتلی اور کمزور ہوسکتی ہیں۔

    مالٹے اور اس کا جوس
    اس پھل اور اس کا جوس کیلوریز میں کم جبکہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، مگر ان میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اوپر بتایا جاچکا ہے کہ زیادہ پوٹاشیم گردوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، تو ان کا استعمال کریں مگر ایک حد میں رہ کر، خاص طور پر اگر آپ پہلے ہی گردوں کے امراض کا شکار ہوں۔

     

  • پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے امن کی جانب تاریخی قدم بڑھایا گیا جسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور اقوام عالم کے کئی اہم ممالک نے اس کاوش کی زبردست تعریف کی ہے

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ اچھی شروعات ہے، بھارت اور پاکستان کے مابین تعلقات میں اگرچہ اتار چڑھاؤ ہے مگر میں امید کرتا ہوں کہ یہ حالات نارمل کرنے کے لیے بہت اچھی شروعات ہے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    بھارت کی جانب سے کرتاپور صاحب کے درشن کے لیے 500 یاتریوں کا پہلا جتھہ بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کی سربراہی میں آیا۔ جن میں کئی نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتی اداکار و ممبر پارلیمنٹ سنی دیول بھی پاکستان آنے والوں میں شامل تھے۔ سکھ کمیونٹی کے لیے تاریخی دن کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھارت روانہ ہوئے۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتار راہداری کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اگر مسئلہ کشمیر حل کرکے کشمیریوں کے حقوق لوٹا دے تو برصغیر پرامن اور ترقی پذیر خطہ بن سکتا ہے

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

    منموہن سنگھ نے جب وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تو مودی کو پیغام دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کر دیں تو برصغیر پر امن اور ترقی یافتہ خطہ بن سکتا ہے کشمیر میں 9لاکھ فوج سے80لاکھ کشمیریوں پر مظالم کروائے جارہے ہیں جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔

  • نیب نے چائنا کٹنگ کنگ چنوں ماموں کو طلب کر لیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں چائنا کٹنگ کے مشہور کردار احسن عرف چنوں ماموں کو 80 کروڑ روپے مالیت کے 2 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹنمنٹ پر طلب کر لیا۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    نیب کراچی نے چائنا کٹنگ کنگ احسن عرف چنوں ماموں کے خلاف ایک اور تحقیقات کا اغاز کیا ہے، ملزم پر کلفٹن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں 80 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کو بھی پلاٹوں کی تمام تفصیلات کے ساتھ طلب کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    نیب ذرائع کے مطابق کراچی کے مہنگے ترین علاقے باتھ آئی لینڈ میں 80 کروڑ روپے کے 2 پلاٹوں کو کے ایم سی افسران نے مبینہ حصہ وصول کر کے جعلی کاغذات بنا کر چنوں ماموں کو دیئے، چنوں ماموں نے ایک پلاٹ اپنے اور ایک اپنے عزیز کے نام الاٹ کرایا۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    نیب ذرائع کے مطابق پلاٹ کی الاٹمنٹ میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا نام بھی سہولت کار کے طور پر سامنے آیا تھا۔
    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ملزم احسن عرف چنوں ماموں کے خلاف کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری افسران کے ساتھ مل کر 200 سے زائد پلاٹوں کی غیر قانونی فرخت کے کیس کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

  • طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے جب کہ دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ سے متعلق انکوائری پر معلومات لے کر ائیر پورٹ آئیں۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر متعدد اسکولوں میں جلدی چھٹی کر دی گئی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بل بورڈز بھی گر گئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

    سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، ایک ویڈیو میں دبئی میں تیز بارش کے باعث شاپنگ مال کی چھت سے پانی آبشار کی طرح بہتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ بارش کا پانی متعدد دکانوں میں داخل ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو گئی ہے۔

    اس تمام صورتحال میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

  • اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    اردن نے اسرائیل کو لیز پر دی گئی زمین واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کی جانب سے غومر اور البقورہ کے علاقوں پر آج سے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    اردن کے حکمران شاہ عبداللہ دوئم کا کہنا ہے کہ اردن معاہدےکے تحت غومر اور البقورہ کا الحاق ختم کرےگا اور دونوں علاقوں کے ہر انچ پر ہم اپنی خودمختاری نافذ کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا وادی اردن کو صیہونی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 1948 کی جنگ میں شمالی اردن کے علاقے البقورہ پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے جنوبی اردن کے علاقے غومر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    1994 میں ہونے والے معاہدے کے تحت یہ علاقے اردن کو واپس مل گئے لیکن اسرائیل نے ان علاقوں کو 25 سال کے لیے اردن سے لیز پر لے لیا تھا۔اسرائیل کی جانب سے یہ علاقے زرعی اور سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے اور معاہدے کے تحت لیز کی مدت 26 اکتوبر 2019 کو ختم ہو چکی ہے۔

  • دیپک چاہار کی تباہ کن باؤلنگ ، بنگلہ دیش سے جیت چھین لی

    ناگپور: بھارت نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں بنگلادیش کو تیس رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، بھارتی گیند باز دیپک چاہار نے 6 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ بنایا,تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ناگپور میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    بنگلادیش کے باؤلر اننگز کے آغاز پر بھارتی ٹیم پر حاوی ہوئے تین رنز پر روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے اوپنر شیکھر دھون بھی 35 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    نئے آنے والے بلے بازوں نے محتاط انداز سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 59 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا، شریاس ائیر نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے اسکور کو 144 تک پہنچایا تو وہ 62 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    دوسری طرف منیش پانڈے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسکور 174 تک پہنچایا اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار اور شفیع الاسلام 2، 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ الامین حسین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

  • دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر نے شادی سے چند منٹ قبل ہال میں خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےواقعہ کومپالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندیپ نامی نوجوان نے نئی زندگی کی شروعات سے قبل ہی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ شادی ہال کے میک اپ والے کمرے میں داخل ہوا تو کافی دیر باہرنہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا تو دروازہ توڑ دیا گیا۔گھر والے جب کمرے میں‌داخل ہوئے تو سندیپ کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    دلہےکی خودکشی پر شادی ہال ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، دلہا اور دلہن کے رشتے دا ر آہ و بکا کرنے لگے، واقعے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے وہاں موجود لوگوں سے بیانات قلمند کیے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال سندیپ کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم خودکشی کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

  • ملک کیلئے جان دینے والوں کو برطانوی شاہی خاندان کا خراج تحسین

    لندن : جنگوں اور تنازعات کے دوران اپنی مار گئے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اتوار کو ’یادگاری اتوار‘ کے عنوان سے منایا گیا جس میں 10 ہزار سابق فوجیوں نے جلوس کی صورت میں شرکت کی۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاست دانوں، سابق فوجیوں اور ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان نے لندن کے علاقے سینوٹاف میں شرکت کی اور ملک بھر میں دن 11 بجے جنگوں میں مارے گئے اہلکاروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب کے دوران شہزادہ چارلس نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دومّ کی جانب سے یادگار پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔

    یادگاری اتوار کی تقریب میں 10 ہزار سابق فوجیوں نے جلوس کی صورت میں شرکت کی جن سے متعلق ملکہ برطانیہ نے ٹویٹ بھی کیا تھا کہ ’دس ہزار سابق فوجی مارچ کرتے ہوئے سینوٹاف (یادگار) سے گزریں گے‘۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    سینوٹاف میں ہونے والی سالانہ تقریب میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، اپوزیشن لیڈر جیریمی کاربن اور جوسوسنسن نے اپنی انتخابی مہم ترک کرکے شرکت کی اور یادگار پر پھولوں کا گلدستہ بھی چڑھایا۔اتوار کو بطور یادگار منانے کے موقع پر دو منٹ کی خاموشی کا آغاز رائل گارڈز کی فائرنگ سے ہوا۔

    سینوٹاف میں ہونے والی تقریب میں مسلح افواج کی کمیونٹی، برطانوی اور دولت مشترکہ کے سابق فوجیوں ، برطانیہ کے ساتھ مل کر لڑنے والے اتحادیوں اور دو عالمی جنگوں اور بعد میں ہونے والے تنازعات میں شامل شہری خدمات سرانجام دینے والے افراد اور خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    کابینہ کے وزراء ، مذہبی رہنماؤں اور دولت مشترکہ کے نمائندوں نے مسلح افواج کے 800 سے زیادہ ارکان کے ساتھ شرکت کی۔یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد ہجوم سڑک کے کنارے کھڑا ہوگیا تاکہ 10 ہزار سابق فوجیوں کے مارچ کو دیکھ سکے جو دھول کی تھاپ پر چل رہے تھے۔۔

    برطانیہ ایک سابق فوجی کے مطابق ، یادگاری اتوار کی یادیں ہمیشہ ان کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد کو 1918 میں ہلاک کیا گیا تھا اور انہیں سومی ، فرانس میں ڈرنانکارٹ کمیونٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

    مسٹر جانسن نے تقریب سے پہلے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے سینوٹا میں پہلی پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے فخر محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا “آج بھی اپنی فوج میں ایسی بہادری کے ساتھ خدمات انجام دینے والوں کو چیمپیئن بنانا جاری رکھیں گے

  • پولیس موبائل پرفائرنگ،2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

    راجن پور: راجن پورمیں پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ روجھان کےعلاقےعربی ٹبہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گھات لگائے مسلح افراد نے وین پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گولیوں کی زد میں آکر 3 افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    واقعےکی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں کو ایمبولنس میں ڈال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

  • پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت میں لاکھوں افراد نے اسلاموفوبیا کےخلاف احتجاج کیا جس میں میڈیا و سیاستدانوں کے مسلمان مخالف بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اتوار کے روز لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے دنیا بھر کی طرح فرانس میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    اسلاموفوبیا کے خلاف ہونے والے 2 کلومیٹر طویل احتجاج میں ہر رنگ و نسل و مذہب کے افراد نے شرکت کی اور متعصبانہ اور مسلم مخالف رویوں کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرے میں شریک 40 فیصد سے زائد مسلمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ فرانس میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

    یہ احتجاج فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں سفید فام دہشت گرد کی مسجد پر فائرنگ کے دو ہفتے بعد منعقد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس کے وزیر تعلیم ژان میشل بلانکور نے مقامی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں اسلام فوبیا کے خلاف مظاہرے کی مخالفت کی تھی۔بلانکورکا کہنا تھا کہ ایسے مظاہرے درست نہیں جو سیکولرزم سے متصادم ہے اور اسلام فوبیا جیسے اصطلاحات غلط ہیں۔

    عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی دارالحکومت میں اسلاموفوبیا کے خلاف منعقد ہونے والے مظاہرے مختلف تنظیموں اور میڈیا کی شراکت سے منعقد کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں تھی۔

    فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 84 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بندوق، گیس سلنڈر، اور گرنیڈز برآمد کرلیے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے دروازے کو آگ لگانا چاہتا تھا، آگ لگانے سے روکنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔