Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے سمیٹی نمائیاں کامیابی

    سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے سمیٹی نمائیاں کامیابی

    سعودی عرب جدت پسندی کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ترقی کر رہا ہے
    سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ اولمپکس (ڈبلیو آر او) میں ایک اور کامیابی سمیٹے ہوئے اس بین الاقوامی مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ 7 سے 10 نومبر درمیان جاری رہا جس میں 72 ممالک کی 423 ٹیموں نے حصہ لیا۔

    سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے مجموعی طورپر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ان ٹیموں کو توانائی اور صنعت ، کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ ، سعودی سائبر سیکیورٹی اینڈ پروگرامنگ فیڈریشن ، سعودی فیڈریشن برائے وائرلیس اسپورٹس اینڈ ریموٹ کنٹرول اور ہیومن سوسائٹی کے اشتراک سے ایک عالمی مقابلے میں شرکت کے لیےبھیجا گیا۔

  • میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد:اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر لیٹ جانےوالے امریکی خاتون نے حقیقت بتادی ،کل سے اس خاتون کے بارے میں نہ صرف  پاکستان بلکہ عالمی میڈیا پر بھی بہت زیادہ خبریں چلتی رہی ہیں، دوسری طرف  اطلاعات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر 12 سال گزارنے والی امریکی معمر خاتون نے کہا ہے کہ ان کے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق 80 سالہ بزرگ امریکی خاتون کو آج پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 سے مانچسٹر روانہ کیا جائے گا، خاتون مرے موڈ نے ڈی پورٹ ہونے سے انکار کرنے کے بعد ایئر پورٹ کو مسکن بنا لیا ہے۔

    بزرگ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ان کے والد کی قبر پنجاب کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں ہے اس لیے وہ پاکستان سے نہیں جائیں گی، تاہم آج انھیں واپس مانچسٹر بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔خاتون کا ایف آئی اے اہل کاروں سے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان کے وکیل سے بات کریں، تاہم ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل ہے تو انھیں یہاں آ کر اجازت نامہ دکھانا چاہیے۔

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    امریکی خاتون 2001 میں 6 ماہ کے ویزے پر پاکستان آئی تھیں، تاہم انھوں نے ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود 12 سال پاکستان میں غیر قانونی طور پر گزارے، آخر کار 2013 میں خاتون کو بلیک لسٹ کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز وہ ایک بار پھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں، امیگریشن کے وقت معلوم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، چناں چہ انھیں ڈی پورٹ کیا گیا تاہم وہ پی آئی اے عملے کی غلطی سے بجائے ڈی پورٹ ہونے کے ہوٹل پہنچ گئیں، جس پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    خیال رہے کہ ایف آئی اے نے امر یکی سفارت خانے کے عملے کو بھی ائیر پورٹ طلب کیا تھا، امریکی سفارتی عملہ بھی ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کو واپس بھیجنے کی کوشش میں مصروف رہا۔اس خاتون کی اسلام آباد کےایئرپورٹ پرلیٹ جانے اور امریکہ نہ جانے کی ضد کی ویڈیو سوشل میڈیا بڑی مقبول ہوگئی ہے

  • گرونانک کی 550 ویں‌برسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے

    برمنگھم :پاکستان نے افتتاح کیا کیا کہ اب تو دنیا بھر میں باباگرونانک کی سالگرہ کی خوشیاں منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سکھ مذہب سے وابستہ ہرشخص اپنے اپنے انداز سے اپنی محبت کااظہار کررہاہے ہے،سکھ مذہب کے بانی ، گرو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر برمنگھم کی سنٹرل لائبریری میں 550 موسیقار اور ایک گلوکار موسیقی کا خاص مظاہرہ کریں گے۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    گرو نانک دیو کی برسی 12 نومبر کو منائی جا رہی ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 550 موسیقاروں اور کوئروں کا ایک گروپ سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر ناداروں کے لئے رقم جمع کرے گا۔

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    گرو نانک 1469 میں شمالی ہندوستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جن کا بنیادی پیغام خدا کی آفاقی تھا۔ لفظ سکھ کے لغوی معنی طالب علم ہیں ، جبکہ گرو کے معنی استاد ہیں۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    گرو نانک کی تعلیمات سکھوں کی متبرک کتاب گرو گرنتھ میں موجود ہیں۔ یہاں پر ان کی 974 منظوم نظمیں موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کے پیشوا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں یوم پیدائش پر کرتار پور راہداری کا افتتاح بھی کیا۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی

    جموں:مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ مردم شماری آئندہ برس جون سے شروع کی جائے گی۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سکول اساتذہ اس بار مردم شماری کے مشق کا حصہ نہیں ہوں گے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ساؤتھ ایشین وائر کو کہ ‘چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر میں مردم شماری 2021 کے انعقاد کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی سطح کی مردم شماری کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ محکمہ کو مردم شماری 2021 کے لیے نوڈل ڈیپارٹمنٹ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرزکو پرنسپل مردم شماری کے عہدے دار نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مردم شماری میں، ان تمام افراد پر اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں جو مردم شماری کے گنتی کے عرصے کے دوران ملک میں موجود ہیں۔ 2011 مردم شماری کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کی کل آبادی 1.24 کروڑ تھی۔

    ترجمان کے مطابق مردم شماری کے لیے سوالنامہ کا جموں و کشمیر میں اگست اور ستمبر 2019 کے درمیان عرصہ میں پائلٹ تجربہ کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ 28 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دسمبر 2019 کے مہینے میں جموں و کشمیر آئی ایم پی آر ڈی میں شروع ہوگی، جبکہ فیلڈ ٹرینرز کی تربیت جنوری 2020 میں شروع ہوگی اور اپریل 2020 میں انیومیٹر اور سپروائزر کی تربیت کا آغاز ہوگا۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    انہوں نے بتایا کہ گھروں کی فہرست سازی اور گھریلو مردم شماری یکم جون سے 15 جولائی 2020 کے درمیان ہوگی۔
    ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ، چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے ہدایت دی کہ اسکول اساتذہ کو مردم شماری 2021 سے دور رکھنا چاہئے اور تقریبا 30000 گنتی اور نگرانوں کو دوسرے محکموں سے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    مرکزی حکومت نے 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا۔اب جموں و کشمیر اور لداخ میں الگ الگ مردم شماری ہوگی۔دوسری طرف کشمیریوں نے اس مردم شماری کے بائیکاٹ کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے

  • جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

    جموں :سخت سردی اوربرفباری نے کشمیرمیں‌پھرسے اپنے قدم مضبوط کرلیے ہیں،اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ جموں‌وکشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،ادھرجموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈیگڈول کے قریب قومی شاہراہ پر زمین اور چٹانیں کھسکنے کے بعد آج اور سرینگر کے درمیان گاڑیوں کی آمد و رفت مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ روز 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئیں جس کی وجہ سے تقریبا دو ہزار گاڑیاں پھنس گئیں۔جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج نے بھی اس ٹریفک جام کی آڑ میں گاڑیوں کی تلاشی لینی شروع کردی ہے

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بندٹریفک پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ چٹانیں ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا شاہراہ کو پھر سے بحال کرنے میں تیزی لائی جائی رہی ہے اور سڑک بحال ہوتے ہی مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    گذشتہ روز رامبن کے مہد کے مقام پر صبح سویرے صرف ایک گھنٹے کے لیے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس سے قبل شاہراہ پر بھاری چٹانیں گرگئیںجس کی وجہ سے شاہراہ دوبارہ بند ہوگئی ۔7نومبرکو جوہر ٹنل کے مقام پر بھاری برف باری اور رامسو اور ناشری سمیت کئی مقامات پر مسلسل بارش کے سبب جموں سرینگر شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

  • لیہ – منشیات فروش گرفتار

    لیہ – تھانہ فتح پور پولیس کی کاروائی ،دو منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج ، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ فتح پو رکے ایس ایچ او ملک محمد یونس کی سربراہی میں اے ایس آئی حسن سلطان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ساجد عباس کو گرفتار چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، دوسری کاروائی میں ارشد علی سندھو سے22لیٹر شراب کر کے مقدمہ درج کر لیا،

  • شام میں کار بم دھماکے سے شہریوں کی ہلاکتیں

    شام میں کار بم دھماکے سے شہریوں کی ہلاکتیں

    شام کے شمال مشرق میں واقع قصبے تل ابیض کے نزدیک ایک کار بم دھماکے میں آٹھ شہری ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔یہ قصبہ ترکی کی فوج کے کنٹرول میں ہے اور اس کی وزارت دفاع ہی نے اتوار کو اس کار بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

    یہ کار بم دھماکا تل ابیض سے جنوب میں واقع گاؤں سالک عتیق میں ہوا ہے۔ ترک وزارتِ دفاع نے کرد ملیشیا کے جنگجوؤں پر اس کار بم حملے کا الزام عاید کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • مارکیٹ میں ٹماٹر ڈالر سے بھی مہنگا ہو گیا

    ٹماٹر نے ڈالر سستا کر دیا
    مہنگائی نے عوام پر کاری ضرب لگائی ہے اور ٹماٹر ڈالر سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
    کراچی میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے، فی کلو قیمت 250 رپے تک جا پہنچی جب کہ سرکاری لسٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے۔شہر قائد میں مٹر کی قیمت 180 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔لاہور میں بھی سبزیوں کے من مانے دام وصول کیے جانے لگے ہیں، ٹماٹر 165 سے بڑھ کر 190 اور 240 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں جب کہ آلو کی فی کلو قیمت 55 سے بڑھ کر 70 اور پیاز کی 65 سے 90 روپے ہوگئی ہے۔

    330 روپے فی کلو والی ادرک 360 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ ملتان اور سرگودھا میں ادرک فی کلو 400 روپے میں بکنے لگی ہے جب کہ ٹماٹر 120 سے بڑھ کر 160 ، پیاز 70 سے بڑھ کر80 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

    واضح‌رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ مہنگائی اور آئے گی. اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔.ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آگئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے

  • مقبوضہ کشمیر: دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا

    سرینگر:بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے، اور دوسری طرف کشمیری بھی آزادی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں‌ ہیں، اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں گذشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بانڈی پورہ کے لوڈارہ علاقے میںاتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو کل رات اور ایک کو پیر کی صبح شہید کر دیا گیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی

    دوسری طرف ان دوکشمیریوں کی شہادت کےخلاف بانڈی پورہ میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل آئے بھارتی افواج کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، اس موقع پر کشمیری خواتین نے بھی کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاکر بھارت کو اپنے آخری اورحتمی فیصلے سے آگاہ کردیا

  • عراق کے حکمرانوں سے اقوام متحدہ نے کیا مطالبہ کر دیا

    عراق کے حکمرانوں سے اقوام متحدہ نے کیا مطالبہ کر دیا

    عراقی میں حکومت کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج کے جلو میں اقوام متحدہ کی طرف سے اپنی نوعیت کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں عراقی سیاست دانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون اور بیرون ملک اپنے اثاثوں کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

    کئی ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے.

    عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر امریکا نے کیا کہہ دیا