Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر:اخروٹ کی فصل میں 10کروڑ کا خسارہ

    جموں :مقبوضہ کشمیرمیں اخروٹ کی تجارت کے مرکز سرحدی شہر اوڑی میں میں ، اگست کے بعد سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اخروٹ کے تاجروں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک صدی سے زیادہ عرصے سے ، اوڑی کی لگامہ مارکیٹ اخروٹ کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہے جہاں خطے کا سب سے اعلیٰ اخروٹ فروخت ہوتا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق 76 سالہ تاجر محمد امین چلو کا کہنا ہے کہ اس موسم میں اخروٹ کی بیشتر فصل تباہ ہوگئی ہے۔ کرفیو نے صورتحال کو مشکل بنا دیا تھا ۔”ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اوڑی بیوپار منڈل کے صدر پرویز احمد چلو نے کہا ، "ہم اپنا اسٹاک باہر کے بازاروں میں بھیجنے سے قاصر ہیں،

    تاجر محمد امین چلو کہتے ہیں‌کہ ہم نے دو مہینوں میں 10 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔ ہم اخروٹ کو مقامی منڈیوں میں فروخت کررہے ہیں لیکن زیادہ کمائی نہیں کر رہے ۔اوڑی سے اخروٹ دہلی ، ممبئی اور کولکتا ، خاص طور پر دیوالی کے دنوں میں لے جایا جاتا ہے۔ مواصلات کی عدم موجودگی میں ، تاجر آرڈر لینے اور مال بھیجنے سے قاصر ہیں۔

    محمد امین چلکوکہتے ہیں‌ کہ اگر اخروٹ لینے میں تاخیر ہوتی ہے تو ، اس کادانہ سیاہ ہوجاتاہے ، جس کی وجہ سے قیمت میں کمی آتی ہے۔اخروٹ کے مغز، یعنی دانے کے رنگ سے اس کے معیار اور قیمت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ سفید اخروٹ کے دانے کوہول سیل میں 800 سے 1000 روپے کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے ، بھورے رنگ یا کالے رنگ کے دانے کو کو آدھی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

    60 سالہ محمد یوسف کاکڑو ، جو لاگاما میں دکان بھی چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ہمارے نقصان میں اضافہ ہوا۔ہم یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیںکہ اخروٹ کی شرح قیمت کیا ہونی چاہئے۔اوڑی میں تاجر اخروٹ کو توڑنے کے لئے روزانہ مزدوری دیتے ہیں جسے بعد ازاں فروخت کیا جاتا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے کوئی مزدور میسر نہیں ہیں۔ محمد امین چلکو نے کہا جن تاجروں نے مزدورلگائے انہیں اس کے لئے بہت زیادہ معاوضہ ادا کرنا پڑا۔

    بادگراں گاؤں کے 36 سالہ شبیر احمد اعوان نے بتایا کہ اخروٹ توڑنے کے لئے مزدور روزانہ 500 روپے کا مطالبہ کرتے ہیں ، جبکہ اس سے پہلے کی شرح 200 تھی۔لیکن اب صورت حال اس قدر خراب ہے کہ جس چیز پر گزارا کرتے تھے وہ بھی بھارتی مظالم کی نذرہوگئی ہے

    40 سالہ شفقت عزیز ، جو 15 سال سے کاروبار میں ہیں ، نے بتایا کہ اس سال اخروٹ کی قیمتیں حالات کی وجہ سے بڑھ گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لگامہ مارکیٹ کا مجموعی کاروبار ہر موسم میں 50 سے 60 کروڑ ہے۔ لاگاما میں 25 تھوک فروش اور 60 سے زیادہ مقامی فروخت کنندہ ہیں۔

  • اکیسویں صدی میں جنگی جرائم کی گنجائش نہیں، امریکہ نے کس کو دھمکی دے دی

    امریکا نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں جنگی جرائم کی گنجائش نہیں ہے. امریکہ نے ترکی پر پھر سے پابندی کی دھمکی دی ہے. امریلہ ترکی پر یہ معاشی پابندیاں اس وجہ سے لگا رہا ہے کہ اس نے شام میں فوجی کاروائی کی ہے

    باغی ٹی وی : امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے انقرہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شامی کُردوں کے خلاف کسی بھی قسم کے جنگی جرائم یا نسلی تطہیر سے باز رہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن کے دورے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    قومی سلامتی کے مشیر نے واضح کیا کہ امریکا ،،، ترکی کی جانب سے روسی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری پر انتہائی مایوس ہے اور اگر انقرہ نے اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں کیا تو اس پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "ترکی ان پابندیوں کے اثرات محسوس کرے گا اور یہ اقدامات امریکی قانون کے تحت کیے جائیں گے.

    ترکی اب امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کی جگہ کون سا طیارہ لینے جا رہا ہے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں‌ مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں‌ مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب2کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83 فیص دکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے.

    .ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    پاک روس انتالیس سالہ تجارتی مسئلہ کیا تھا ؟ باغی سپیشل رپورٹ

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ جمعے کو 155.55 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کی واضح کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 155.55 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

    .ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    پاک روس انتالیس سالہ تجارتی مسئلہ کیا تھا ؟ باغی سپیشل رپورٹ

  • لبنان میں دھرنا وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی کیوں‌جاری

    لبنان میں حکومت مخالفین کا دھرنا وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی کیوں‌جاری

    تفصیلات کے مطابق لبنان میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو دارالحکومت بیروت کے وسط میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ بعد ازاں مظاہرین نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کےہیڈ کواٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔
    گذشتہ روز’اتوار ثابت قدمی’ کے عنوان سے مظاہرین نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔سینکڑوں مظاہرین وسطی بیروت میں العازریہ اسکوائر کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی عدالتوں کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔

    لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

  • کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے بہت بڑافیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجلی سطح سے ہی کرپشن پرقابوپانے کا فیصلہ کرلیا .اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےکلب کی سطح سےکرکٹ کو کرپشن فری بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا،کلب کرکٹ میں پہلی مرتبہ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنادی گئی۔

    فرنیچرشوروم میں آگ بھڑک اٹھی،ہرطرف دھواں ہی دھواں‌

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق بورڈ نےکلب کی سطح سےکرکٹ کوکرپشن فری بنانے کےلیےعملی اقدامات کاآغازکردیا، بورڈ احکامات کی روشنی میں او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کے لیےچھ رکنی اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کردی گئی،اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاد اکبر کی زیرصدارت ہوا۔

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    اجلاس میں اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی،سابق آئی سی سی امپائرمیاں محمد اسلم کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیاجبکہ اراکین میں سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز،سابق پی سی بی پینل امپائرزتصدق جمال،رانا سہیل منظور،مسعود احمد خان اور سینئرکرکٹ آرگنائزرعبدالماجد خان کو شامل کیا گیا۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    چیئرمین ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام کا مقصد نوجوان کرکٹرزکو کلب کی سطح پرہی ان قوانین سےآگاہی دینا اور عمل درآمد کاعادی بنانا ہے، لاہور چیلنج کپ کے دوران پی سی بی قواعد وضوابط پرعمل درآمد بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • فرنیچرشوروم میں آگ بھڑک اٹھی،ہرطرف دھواں ہی دھواں‌

    لاہور:لاہور میں سموگ نہیں فرنیچرمارکیٹ کی آگ نے ہرطرف دھواں ہی بکھیرکررکھ دیا ہے، لوگ پریشان ، اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقہ سبزہ زارکےعلاقہ میں فرنیچرشوروم میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سبزہزار کے علاقہ میں میں فرنیچرشوروم میں اچانک بھڑک اٹھی، فرنیچرشوروم میں آگ لگنے سے بھگڈر مچ گئی،ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پایا، فرنیچرشوروم میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ فرنیچرشوروم میں آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، فرنیچرشوروم میں آگ کیسے لگی اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ریسکیوحکام کے مطابق اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے

  • عراق میں احتجاچ مزید خونی رنگ اختیار کر گیا

    عراق میں احتجاچ مزید خونی رنگ اختیار کر گیا
    تفصیلات کے مطابق :اتوار کے روز عراق میں ہیومن رائٹس کے کمیشن کے اعلان کے مطابق ، گذشتہ اکتوبر میں حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک 319 مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

    عراقی نیوز ایجنسی ممبر پارلیمنٹ ارشد الصالحی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے مظاہروں کی مانیٹرنگ کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو احتجاج کے حوالے سے مستند معلومات جمع کرنے اور احتجاج کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

    کئی

    ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے”۔

    عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر امریکا نے کیا کہہ دیا

  • جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے بڑے جلوس جمع ہوئے۔

    جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے بڑے جلوس جمع ہوئے۔
    کمالیہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے و بڑے جلوس جمع ہوئے۔ جلوس کی قیادت پیر منطواللطیف قمر قادری، مولانا محمد صادق سیالوی، مولانا حامد حسن و دیگر نے کی شرکاء سے مقررین نے اسوہ حسنہ ﷺ پر روشنی ڈالی جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کمیٹی چوک میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ جہاں شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی جانب سے تحصیل کونسل آفیسر اھتشام ملک نے نمائندگی کی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گیے۔ اس کے علاوہ سرکاری عمارات پر چراغاں بھی کی گئی۔

  • ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت

    ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ اور محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت
    ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے میاں محسن رشید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا اور کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا او رSDPOصدر ٹوبہ،SHOسٹی ٹوبہ کو جلوس ہائے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور پوری توجہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کے احکامات دیئے۔ مزید کہا کہ روٹ جلوس پر آنے والی تمام رکاوٹو ں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا جائے روٹ جلوس پر لگائی گئی چھت ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے اور کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس و محفل کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رکھی جائے۔
    بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے DCٹوبہ کے ہمراہ صدر بازار ٹوبہ میں منعقد ہونے والی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوھدری محمد اشفاق،MPAسعید احمد سعیدی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائند گان، سول سوسائٹی،ممبران امن کمیٹی،عاشقانِ مصطفیﷺ اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
    ڈی پی او ٹوبہ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاکﷺ کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیں جس طرح بنی پاکﷺ نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔