Baaghi TV

Author: +9251

  • قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ کر کے ہراساں کرنے والے کا انجام

    قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ کر کے ہراساں کرنے والے کا انجام

    شہر ی رحمان آصف کی جانب سے بلیک میلنگ اور انٹرنیٹ پر ان کے قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق شکایت درج کروائی گئی۔
    ایف آئی اے ، اس قضیے سے نمٹنے کے لیے سب انسپکٹر عظمہ اسلم کی نگرانی میں سی سی آر سی ، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر / انچارج سہیل یوسف ڈی ای او ، مقبول احمد ایچ سی اور منصور حسین ایف سی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،


    ٹیم نے ملزم سے قابل اعتراض مواد ، فیس بک آئی ڈی اور ای میل کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کیا کر لیا مبینہ ڈیٹا کی وصولی اور کافی ثبوت اور شواہد کے بعد ، ملزم امیر حسین ولد فقیر حسین ساکن چک نمبر / 98 / R ، پوسٹ آفس خاص ، تحصیل اور ضلع ساہیوال کو گرفتار کرلیا گیا اور بازیاب موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ایف آئی اے کے ذریعےامیر حسین ولد فقیر حسین کے خلاف پی ای سی اے 2016 2016 کی شق نمبر، 147 ، 21 21 & 21 اور 24 مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیش سب انسپکٹر عظمہ اسلم کو سونپی گئی ہے۔ اس سلسے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے.

  • ہماری تو گاوماتا کے دودھ میں سونا ہوتاہے، بی جے پی لیڈرکا نیا ڈرامہ

    بردوان :واہ کیا بات ہے بھارتی سیاستدانوں کی سوچ کی ، ایک ہی دن میں‌ کئی کئی نظریے اپنانے اور بدلنے کے ماہر ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ‌نے یہ دعویٰ کردیا ہے کہ ان کی گاو ماتا کے دودھ میں سونےکی ملاوٹ ہے،

    راتوں رات سینکڑوں سکھ پاکستان پہنچ گئے،اہم وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ اس دعوے کے چند دن بعد آیا جب ایک ہندورہنما نےیہ کہہ دیا کہ گاوماتا کے گوبرمیں سونے کی ملاوٹ ہوتی ہے، نیا دعویٰ‌ مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ‌ دلیپ گوش نے کیا ہے جو کہ اکثر ایسے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے کے ماہر ہیں‌، دلیب گوش کہتے ہیں کہ دودھ میں‌سونے کی ملاوٹ کا ثبوت اس سے بڑھ کراورکیا ہوسکتا ہےکہ گاو ماتا کے دودھ کا رنگ سنہری مائل ہوتا ہے،

    یونان: ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت میں پکڑے گئے

    بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما مزید یہ کہتے ہیں کہ جب سورج گاوماتا پر اپنی کرنیں بکھیرتا ہے تب اس کے دودھ میں‌ سونے کے ذرات پیداہوجاتے ہیں ، ایسے ایک اور لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ تو بات طئے ہے کہ گائے کا دودھ ایک مکمل غزا اور خوراک ہے ،

    اسحاق ڈار کوانٹرپول بےگناہ قرار نہیں دے سکتا: نیب کا رد عمل

    اپنا نیا نظریہ پیش کرنے کے بعد دلیپ گوش کہتے ہیں چونکہ ان کی گاوماتابہت سی خوبیوں کی مالک ہے، اس لیے اسے ذبح کرنا بہت بڑا جرم بھی ہے ،لہٰذا حکومت گاوماتا کے تحفظ کےلیے قانون سازی پر عمل درآمد کروائے

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، فخر زمان ایک مرتبہ پھر ناکام

    تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بلے بازی جاری ہے۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی، فخر زمان ایک مرتبہ پھر ناکام

    پاکستان کی جانب سے اوپنر باز فخر زمان ایک مرتبہ پھر جلدی آوٹ ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ کے ہاتھوں میں ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھیلائی گئی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ ،بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا،پہلا ٹی 20،بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا.
    پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین اوورز میں 41 رنز اسکوربنائے۔سڈنی میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 15 اوورز میں 107 رنزبنائیں۔

  • راتوں رات سینکڑوں سکھ پاکستان پہنچ گئے،اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور: راتوں رات سینکڑوں کی تعداد میں سکھ پاکستان پہنچ گئے ، دوسری طرف بھارت کو اس وقت بہت زیادہ پریشانی لاحق ہے کہ سکھ پاکستان کو اپنا دو سرا گھر سمجھنے لگے ہیں‌، یہی وجہ ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بھارت سکھوں کو پاکستان آنے کے لیے مطلوبہ سہولتیں فراہم نہیں کررہا،باباگرونانک کے550 ویں جنم دن اورکرتارپور راہداری کی تقریبات میں شرکت کے لیےپندرہ سو سے زائد سکھ یاتری بھارت سےلاہور پہنچ گئے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق واہگہ بارڈر پہنچنےپرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامراحمد،ڈپٹی سیکرٹری شرائنزعمران خان،ترجمان عامر ہاشمی اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نےبھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا،

    ذرائع کے مطابق پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ کی قیادت میں شریمنی گوردوارہ پربند ھک کمیٹی کےایک ہزار یاتری اور پارٹی لیڈر سرجیت سنگھ کی قیادت میں دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے 500 یاتری لاہور پہنچے ہیں، سکھ یاتری لاہورسےبراہ راست ننکانہ روانہ ہوں گے جہاں باباگرونانک کے550ویں جنم دن کی مختلف تقاریب میں اور نو نومبرکو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں آج کیسا کاروباری رجحان رہا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، آج کاروبار کا آغاز 35 ہزار 277 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروبار اور تجارت کے لیے ماحول سازگار ہونے لگا.

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34203.68 پر ہوا, موجودہ سیاسی بحران کے باوجود سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 5 ماہ بعد 35 ہزار پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

  • ڈاکٹروں کی غفلت، 16 سالہ لڑکی جاں بحق

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کےپرائیویٹ اسپتال (نیازی وی آئی پی )میں ڈاکٹروں کی عفلت سے 16 سالہ لڑکی کو علظ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی ورثاء کا اسپتال کے باہر لاش رکھ کر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
    تفصیلات کے مطابق شاہ پور شہر کی رہائشی سولہ سالہ نادیہ بی بی طبعیت خراب ہونے کے باعث سرگودھا کے شمع چوک میں واقع نیازی وی آئی پی اسپتال لایا گیا جہاں پر اسپتال میں علمہ نے علظ انجکنش لگا دیا جس سے نادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اسپتال میں موجود عملہ نادیہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر غائب ہونا شروع ہوگئے اور چند منٹ بعد سولہ سالہ نادیہ بی بی دم توڑ گئی لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ذمہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاں بحق ہونے والی سولہ سالہ لڑکی نادیہ بی بی کے بھائی ثمرعباس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انسانوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہم اپنی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اس پرائیویٹ ہسپتال میں لیکر آئے لیکن یہاں پر موجود عملہ نے بچی کو علظ انجکشن لگا دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کےجاں بحق ہوگئی ورثاء نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے عفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے

  • شجاع آباد معروف بزرگ سیاستدان الحاج رانا شوکت حیات نون کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انقاد کیا گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مشور و معروف سابق MNA بزرگ سیاست دان الحاج رانا شوکت حیات نون اور انکے بیٹے جناب رانا اعجاز احمد نون MPA شجاع آباد کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا اس محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔محفل میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا قاری محمد اقبال قادری اور قاری محمّد حسین جامعہ نورالعلوم آ ف ملتان نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شورو کیا گیا محترم جناب محمّد جمیل قادری صاحب آ ف لودھراں والے اور علامہ سید ظفر حسین شاہ صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کر کے سماء باندھ دیا سید علامہ حامد سعید شاہ کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور حضرت علامہ مفتی احمد رضا صاحب آ ف لیہ نے خوبصورت دل موہ لینے والے بیان پیش کئے اس کے بعد دیگر علمائے دین نے اپنے اپنے خطابات پیش کئے تقریب کے آخر میں نماز عصر کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • گجرات میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا کوئی اور کہانی ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )دو ہقتے انتظار کرنے کے بعد آج جب تیسرا ہفتہ شروع ھوا تو گجرات کی سڑکوں پر محکمہ جاتی مجرمانہ غفلت پرنشاندھی کے لیئے لاوارث گجرات کی حکومتی/اپوزیشن لیڈر شپ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہائی ویز، بلدیہ گجرات اور پرنٹ میڈیا کی توجہ مطلوب ھے-
    پہلی تصاویر رحمان شہید روڈ پر جامع مسجد متصل صوفی بلڈر کے سامنے روڈ ڈیوآئیڈر کا دو ہفتوں سے سڑک پر بکھرے ھونے کی ھیں، ناں جانے متعلقہ محکمہ یہاں پر یو ٹرن بنانا چاہ رھا ھے یا کوئی اور مقصد ھے ملبہ کا سڑک پر اسطرح بکھرا ھونا رات کے وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ھے اور ھمارے ھاں یہ روآئیت عام ھے کہ جب تک حادثے سے انسانی جانیں ضائع نہ ھوں محکموں کے افسران اور اہلکاروں پر کوئی اثر ھی نہیں ھوتا ۔ یعنی سرکاری محکمے وہ ماہراج/دیوتا ھیں جو اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیئے انسانی خون اور انسانی جان کا چڑھاوا مانگتے ھیں۔
    آج ھی کی دوسری تصویر بھمبر روڈ ہر زمیندارہ کالج کے قریب دو یفتوں سے کسی محکمہ کے کام کرنے کی وجہ سے سڑک پر ملبہ بھکرا پڑا ھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم موٹر سائیکل پر گزرتے ھیں مگر سرکاری دیوتا خون کے انتظار میں ھیں-
    آج ھی کی تیسری تصاویر بھمبر روڈ پر زمیندارہ کالج کے قریب بجانب ماڈل ٹاون کسی عمارت کی تعمیر کے لیئے سڑک کے آدھے سے زیادہ حصے پر اینٹوں کے انبار لگے ھوئے ھیں اور اس جگہ پر گجرات شہر سکولوں کالجوں دفتروں میں آنے کے لیئے سینکڑوں دیہاتوں سے گاڑیاں گزرتی ھیں مگر محکمہ کے روڈ انسپکٹر اپنی ذمہ داری سے غافل ھیں ۔کیونکہ سرکاری دیوتا خون اور موت کے چڑھاوے کے بعد اپنی ذمہ داری نبھاتا ھے –
    گجرات نے قوم کو ھر ہارٹی میں مرکزی لیڈر شپ دی ھے اور اس لحاظ سے پورے پاکستان کے وارث گجراتی قیادتوں کا اپنا گجرات انتظامی لحاظ سے ھر دور میں ھی لاوارث رھا اور آج بھی گجرات کے عوام سیاسی قیادتوں کی جی حضوری کرنے والے سرکاری دیوتاوں کے سامنے لاوارث ھیں۔

  • غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر کاروائی

    کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم نوشین اسرار نے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ چیک کیے اور کم پیمانے پر بھاری جرمانے کیے کمالیہ کے نواحی علاقہ 709 گ ب میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم نوشین اسرار نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایجنسیاں اور کھلا پٹرول بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں