Baaghi TV

Author: +9251

  • دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

    اسلام آباد:جہاں ایک طرف ملک میں جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے کے واقعات نے ملک کی فضا کو سوگوار کیا ہے وہاں بعض لوگوں کے ساتھ سیاسی اور صحافتی زیادتی کی بھی خبروں نے بہت زیادہ صورت حال پچیدہ کردی ہے ،لوگ کسی کےوقار کو نہیں دیکھتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی ایسےافعال سرانجام دیتے ہیں جس سےحامد میر جیسےصحافی کو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے اور یہ کسی بھی صورت ٹھیک اورجائز نہیں
    https://www.facebook.com/237645676897746/posts/423344978327814/

    اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں‌ پاکستان کے معروف صحافی حامد میر کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دو ملاوں نے اس وقت زیادتی کردی جب وہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں فرق بتاتے ہوئے رومانوی گفتگوکررہے تھے ،

    ذرائع کے مطابق ایک موقع پر حامد میر نے فرق بتاتے ہوئے کہا عمران خان کے دھرنے کوماہرانہ انداز سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دھرنے میں پرفیوم کی مختلف اقسام خوشبوئیں آتی تھیں لیکن اس دھرنے میں عطر کی خوشبو آتی ہے

    کسی بھی وقت چوہدری برادران مولانا کو مناسکتے ہیں، ملاقات شروع ، مولانا بھی تیار

     

    معروف صحافی کے ساتھ زیادتی اس وقت ہوئی جب وہ اپنے ہونٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زنانہ اندز سے کہہ رہے تھے کہ اس دھرنے میں مختلف قسم کی لپ سٹکس بھی ہونٹوں پر لگی ہوتی تھی اور اسی اثنا میں ایک نوجوان آگے بڑھ کر حامد میر کے دائیں گال پر لپک کر زبردستی کرتے ہوئے بوسہ لے لیا ،

    بریکنگ:دھرنا ختم ہو سکتا ہے، ٹائم فریم نہیں دے سکتا: فضل الرحمان

    اسی اثنا میں بائیں طرف ایک اور نوجوان نے حامد میر کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے اس انداز سے بوس وکنار کیا کہ دیکھنے والے بھی شرم کے مارے دیکھ نہ سکے مگر کیمرے کی آنکھوں نے یہ سارا منظر محفوظ کرلیا ،

     

  • رحمان ملک  نے کس کے خلاف  اور کیا نعرے لگوا دیے

    رحمان ملک نے کس کے خلاف اور کیا نعرے لگوا دیے

    رحمان ملک نے کس کے خلاف اور کیا نعرے لگوا دیے

    تفصیلات کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے خلاف سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج کیا ہے اور صدارتی آرڈی نینس خلاف رحمان ملک نے شدید خلاف نعرے لگائے ہیں.صدارتی آرڈنینس پر تنقید کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صدر ہاوَس ایک آرڈیننس فیکٹری بن چکاہے.صدارتی آرڈیننس ہاوَس ہمیں نامنظورہے.حکومت پارلیمنٹ کو عزت دے، بائی پاس نہ کرے،
    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف شدید ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو پاتی اور نہ ہی پارلیمنٹ سے کوئی قانون سازی ہو رہی ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت قوانین کی منظوری کے لیے صدارتی آرڈنینس کا سہارہ لے رہی ہےواضح رہے کہ قوانین کی منظوری صدارتی آرڈی نینس کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے. ملک کا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ صدر مملکت اپنے آرڈی نینس سے قانون پاس کر سکیں یا کوئی آرڈر دے سکیں.

    وراثت سمیت 6 نئے قوانین بزریعہ صدارتی آرڈینینس نافذ کرنے کی تیاریاں

  • بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    اسلام آباد : پاکستان کا بھارت کو پیغام ، ایک طرف کشمیرمیں بھارتی جارحیت تو دوسری طرف پاکستان نے سمندروں میں اپنی صلاحیت کا اظہار کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کوسراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    میں مودی سے پوچھتاہوں کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے؟ اشوک سوائن

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کوسراہا۔میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے۔

    کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت…

    نیول چیف نے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔گذشتہ روز دوست ملک چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

    ہماری تو گاوماتا کے دودھ میں سونا ہوتاہے، بی جے پی لیڈرکا نیا ڈرامہ

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

  • لیہ – ماہ اکتو بر میں1948افراد کو ریسکیواور ہسپتال منتقل کیا گیا

    لیہ – ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122کی کارکردگی جائزہ اجلا س میں بتایا گیا کہ گزشتہ ما ہ میں مجموعی طورپر1948 ا فراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیاجس کا مقصدایمرجنسی میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ایمر جنسی ریسپانس کے لئے ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نا ہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ23869کالزموصول ہوئےں جن میں صرف1395 ایمرجنسی کی کالز تھےں عوام کو چاہیے کہ وہ 1122پر غیر ضروری کال کرنے سے اجتناب کریں ۔ اسی طرح گزشتہ ماہ میں 325 روڈ ٹریفک کے حادثات ، 839 میڈیکل اےمرجنسی، 11فائر ایمرجنسی کالز،33کرائم کیس ،01 ڈوبنے کے واقعات اور186 متفرق ایمرجنسیزشامل ہے پر سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوے کام کیاگیا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے742مریضوں کوریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کی زیرنگرانی مختلف ہسپتالوں مےں منتقل کیا گیا ۔ اجلاس میں سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ،محمدعمران ودیگر افسران نے شرکت کی ۔

  • میر ضیاء لانگو نی کیا حکم دیا

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو گزشتہ روز اغوا برائے تاوان میں میں قتل ہونے والے نوجوان کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے .انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کاروائی عمل میں لائی جائے. اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے انہوں نے واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرے گی اور قاتل قانون کی گرفت سے بچنا نہ پائیں گے . انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں .اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی. انہوں نے متاثرہ خاندان ,عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے .ہمیشہ ملکی مفاد کو عزیز رکھا ہے .صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے .

  • نواز شریف ہسپتال سے ڈسچارچ

    نواز شریف ہسپتال سے ڈسچارچ

    نواز شریف کے سامان کی پیکنگ مکمل کر کے انہیں ہسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : نوازشریف کوسروسزاسپتال سےڈسچارج کردیاگیا.سابق وزیر اعظم کوان کی مرضی سےڈسچارج کیاجارہاہے،ڈسچارج کرنےکےبعدنوازشریف کےسامان کی پیکنگ مکمل ہو گئی ہے.میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزارہوگئے ،اسٹرائیڈز کم کرنے کی وجہ سے پلیٹ لیٹس گرےہیں، نوازشریف کی مزید ادویات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، 2روزقبل نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزارسے 40ہزارپرآ گئےتھے، آج نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید 10 ہزار کی کمی ہوئی ہے.

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    اس سے پہلے ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے ،خون کے نمونے پاکستان سے باہر بھجوائے جائیں گے ، ٹیسٹ میں نواز شریف کے خون کا نمونہ لیا جائے گا ،پلیٹ لیٹس کے اتارچڑھاؤ کی تشخیص کیلیے نوازشریف کے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں،نوازشریف کو ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، ٹیسٹ کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ پتا چلے گی،

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

  • امریکا نے ایران کے اہم افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے ایران کے اہم افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعلق رکھنے والے نو افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان میں ان کا چیف آف اسٹاف،ایک بیٹا اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

    امریکا کے محکمہ خزانہ نے ان پر یہ پابندیاں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے چالیس سال مکمل ہونے پرعاید کی ہیں۔اس نے اپنی ویب سائٹ پر ان پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان کی زد میں آنے والوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔

    ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا

    ایرانی سپیکر پارلیمنٹ نے امریکا کے خطے بارے ببان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نہیں جانتے شام کی سرزمین اور تیل شام کی ملکیت ہے :سپیکر ایرانی پارلیمان ایٹمی معاہدہ،دوسرے فریق ذمہ داریاں نبھائیں ایران وعدوں پر عمل کریگا:ایران کے کہا ہے کہ امریکا علاقے کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

  • میں مودی سے پوچھتاہوں کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے؟ اشوک سوائن

    نئی دہلی :بھارت کے اشوک سوائن جو کہ معروف تجزیہ نگارہیں‌نے کشمیریوں کی بے بسی پر بہت خوبصورت انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دعوے بھی عجیب ہیں کہ ایک طرف تو بھارت کہتا ہےکہ کشمیربھارت کا حصہ بن چکا ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو شہریوں کے حقوق بھی نہیں دے رہا

    اشوک سوائن نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا ہےکہ بھارت اپنے ہی دعووں کے برعکس کام کرتا ہے، اشوک کہتے ہیں کہ نئی دہلی میں پولیس کو تو احتجاج کا حق حاصل ہے حالانکہ وہ ریاستی ادارہ ہے اور ریاستی ادارے اپنی ریاست کے خلاف احتجاج نہیں کرتے لیکن وہ پھر احتجاج کرلیتے ہیں مگر کشمیریوں کو تو زبان کھولنے کی بھی اجازت نہیں

    اشوک سوائن کہتے ہیں کہ بھارت اپنے دہرے معیار کی وجہ سے نقصان اٹھائے گا، کشمیریوں کو پہلے ہی بھار ت سے نفرت ہے ، اب اگر ان سے بولنے کا حق کا بھی چھین لیا جائےتو پھر انہیں کوئی بھارت سے دور ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا

  • ابوبکر البغدادی کی قریب ترین رشتہ دارخاتون گرفتار

    ترکی نے حال ہی میں ابوبکر البغدادی کی قریب ترین رشتہ دار کو گرفتار کیا ہے.

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو پیر کی رات کی جانے والی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
    ابوبکر البغدادی کی بہن کو شام کے شہر حلب سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں جو گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے. ترکی نے حال ہی میں ہلاک کیے جانے والے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

    ابھی چند روز پہلے ہی ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں بھی آئی تھیں.اور ایک ویڈیو پیغام میں داعش کا نیا امیر بھی مقرر کیا گیا تھا. داعش کی طرف سے جاری اس آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ داعش کا ترجمان ابوالحسن المہاجر بھی امریکی فوجی کارروائی میں مارا گیا، ہم البغدادی کے بعد بھی اپنا مشن جاری رکھیں گے اور امریکا سے خلیفہ کی موت کا بدلا لیں گے۔داعش نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں موجود اراکین نئے خلیفہ کی بیعت کریں۔

  • دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا دیا۔

    دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا دیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افتخاراحمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور جیت کیلیے151رنز کا ہدف دیدیا۔

    ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا لیکن فخرزمان صرف 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔

    فخر کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک مرتبہ پھر اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی۔ 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے مل کر ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچایا لیکن رضوان باہر نکل کر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

    رضوان کے بعد آنے والے آصف علی بھی چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 5 گیندوں پر صرف 4 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم اور چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے 16 اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 106 رنز تک پہنچایا لیکن دو رنز لینے کی کوشش میں بابر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 50 رنز بنائے.بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت آخری تین اوورز میں 67 رنز اسکور کیے۔
    افتخار احمد 34 گیندوں پر6 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    جواب میں آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں اسٹیون اسمتھ کی شاندار اننگز کی بدولت سات وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔اسمتھ نے 80، مکٹرمٹ نے 21، وارنر نے 20 جبکہ فنچ نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور محمد عرفان ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    شاندار اننگز پر اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔