Baaghi TV

Author: +9251

  • کون سے ریکارڈ توڑنے کا حماد اظہر نے دعویٰ کر دیا

    کون سے ریکارڈ توڑنے کا حماد اظہر نے دعویٰ کر دیا

    کون سے ریکارڈ توڑنے کا حماد اظہر نے دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی وفاقی وزیرحماداظہر نےکہا ہے کہ کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے.گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں32فیصد کمی آئی ہے.سندھ حکومت نے اس سال گندم کی خریداری نہیں کی ، عدالتیں فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،کارکے کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیے ہیں ،

    انہوں نےکہاکہ معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی،پیپلزپارٹی کےپہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصدتھی،تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر یہ اضافہ کیوں ہوا؟ مہنگائی اس لیے ہوئی کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ چھوڑ کرگئی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگیزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے،

    ہم نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،گردشی قرضے450ارب سے بڑھ کر1200ارب روپے ہوگئے ،رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی،گردشی قرضوں کے باعث بجلی کا نظام مفلوج ہوکررہ گیا تھا،حبیرونی سرمایہ کاری میں 137فیصداضافہ ہوا ہے،

  • کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت نہیں‌:ترجمان پاک فوج

    کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت نہیں‌:ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:بھارت کی طرف سے کشمیر پر باقاعدہ قبضے کے بعد جو نیا نقشہ جاری کیا گیا ہے اسے نہ صرف کشمیریوں‌نے مسترد کردیا بلکہ پاکستان نے بھی اسے مستردکرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ورزی قرار دیا ہے، بھارت کی طرف سے جاری نئے نقشے میں کشمیرکو بھارت کا باقاعدہ حصہ دکھایا جارہا ہے جوپہلے متنازعہ دکھایا جاتاتھا

    دوسری طرف افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے دیرینہ اور کشمیریوں کے حقیقی موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیری بھارت کے ایسے نقشوں کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں‌ بلکہ جوتے کی نوک پر مارتے ہیں،

    آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ نقشہ جاری کرکے اپنے قدیم ہندوتوا نظریے کو جبری مسلط کرنے کی کوشش کی ہے جسے نہ کشمیری مانتے ہیں اورنہ خطے کے مسلمان ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کشمیریوں‌ کی ترجمانی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی بھونڈی حرکتوں کی کوئی اہمیت نہیں‌،

    میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے سفارتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ وقت دور نہیں‌جب ان نقشوں کو روندا جائے گا ، کشمیری اپنی مرضی سے کشمیرکی لکیر کھینچیں گے ، کشمیرکا نقشہ کیسا ہونے چاہیے یہ بھی کشمیریوں کا حق ہے

    آخر میں میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بہت جلد پچھتائے گا ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر اور پاکستان کے درمیان کھینچی جانے والی کنٹرول لائن کی لکیر بھی مٹ جائے گا ، آخر میں پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ جو کہہ رہے ہیں ان شاء اللہ یہ سب ضرور ہوکررہے گا

  • مودی کی طرح بھارت کےدارالحکومت میں بھی بہت گھٹن

    بھارت اس وقت فضائی آلودگی کا بری طرح شکار ہے اس کا دارالحکومت دہلی سموگ کے گہرے بادلوں میں اس طرح جکڑا ہے کہ لوگوں کا سانش لینا بھی دشوار ہو رہا ہے. سموگ کے عفریت نے بھارتی دارالحکومت کو کچھ ایسا جکڑا ہوا ہے کہ شہریوں کے لیے سانس لینا اور آنکھیں کھلی رکھنا دشوار ہو چکا ہے، سنگین بیماریوں نے شہریوں کے بدن کو اپنا مسکن بنا لیا ہے اور بھارتی حکومت اس مسئلے کے ہاتھوں بےبس نظر آتی ہے۔

    آلودگی پر قابو پانے والے سرکاری ادارے کے مطابق نیو دلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 436 تک پہنچ چکا ہے جو مجوزہ بلند ترین سطح سے نو گنا زیادہ ہے۔.یہ تین سال کے دوران آلودگی کی بلند ترین سطح پے جس کے باعث 12ویں جماعت تک کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں بھی یہ سموگ چند سالوں‌سے حملہ آور ہے اور اس وجہ سے اہل لاہور کو بھی بہت مسائل کا سامنا ہے.آنکھوں کےامراز اور سانس کے امراض شدید ہوتے جارہے ہیں. جو لوگ دمہ کے مریض ہیں ان کےلیے ان دنوں بہت دشواری ہوتی ہے .

  • بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند

    بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند

    عراق میں صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف شرورع ہونے والا احتجاج اب اور سنگین ہو گیا ہے . بپھرے ہوئے عراقی شہریوں نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی زبردستی تالا بندی کر دی
    عراق میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانےکے لیے دارالحکومت بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
    عراق کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے جبکہ عراقی سرکاری ذرائع نے عراقی دارالحکومت بغداد کے مظاہروں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

  • عراق میں خونریز مظاہروں کو امریکی اخبار کس نظر سے دیکھتا ہے

    امریکی اخبار نے عراق میں جاری خونریزمظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مظاہرے ایران کے خلاف عراقی عوام میں‌پائی جانے والی نفرت کی نشاندہی کرتے ہیں.
    امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” نے عراق میں بڑے پیمانے پر جاری مظاہروں کو پہلی مرتبہ ایرانی نفرت انگیز تسلط اور نفوذ کے خلاف قرار دیا ہے۔ اخبار نے عندیہ دیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کا منقطع ہونا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ مظاہرے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق عراق کی زیادہ تر وزارتیں ایرانی جماعتوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ اسی طرح ایران نے داعش تنظیم کے خلاف جنگ سے فائدہ اٹھایا اور عراقی ریاست کی جڑوں میں بیٹھ گیا۔

    عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

  • پاکستان نے آسٹریلیاکو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیا دیا ہدف

    پاکستان نے آسٹریلیاکو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے ایک سو اکیاون رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات : دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کے کھلاڑی متاثر کن پرفارمنس دکھانے میں‌ناکم رہے .بابر اعظم کے سوا پاکستان ٹیم آج بھی ابتدائی طور پر اچھا کھیل نہیں دکھاسکی، فخر زمان اورحارث سہیل مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہے،فخر دو اور حارث چھ رن پر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان چودہ رنز جبکہ آصف علی چار رنز بناکر پویلین لوٹے ۔اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنالئے تھے،ٹاس کے موقع پرکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ، اس بار اچھا پرفارم کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ،پہلا ٹی 20 میچ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا.
    پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین اوورز میں 41 رنز اسکوربنائے۔سڈنی میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 15 اوورز میں 107 رنزبنائے تھے.

  • شہنشاہ اکبر نےاقتدارسنبھال لیا ، تاریخ نے پھروہ دن دکھا بھی دہرا بھی دیا

    لاہور:ویسے تو مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کی زندگی کےبارے میں تاریخ میں ہر کسی نے اپنے انداز سے تصویر کشی کی ہے ،مگریہاں صرف اس کی زندگی کے ایک پہلوپر روشنی ڈالی جارہی ہے،یہاں جو اصل بات بیان کرنے جارہے ہیں وہ ہےکہ آج کے ہی دن 5 نومبر 1556 کو عظیم مغل بادشاہ شہنشاہ جلال الدین اکبر نے باقاعدہ اقتدارسمبھال لیا ، تاریخ کے مطابق سلطنت مغلیہ کے تیسرے فرماں روا (بابر اعظم اور ہمایوں کے بعد)، ہمایوں کابیٹا تھا۔ ہمایوں نے اپنی جلاوطنی کے زمانے میں سندھ کے تاریخی شہر دادو کے قصبے “پاٹ” کی عورت حمیدہ بانو سے شادی کی تھی ۔ اکبر اُسی کے بطن سے 1542ء میں عمر کوٹ کے مقام پر پیدا ہوا۔

    مولانا اے پی سی کا حال دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے،9 میں سے 5 ساتھی غائب

    مورخین لکھتے ہیں کہ ہمایوں کی وفات کے وقت اکبر کی عمر تقریباً چودہ برس تھی اور وہ اس وقت اپنے اتالیق بیرم خان کےساتھ کوہ شوالک میں سکندر سوری کے تعاقب میں مصروف تھا۔ باپ کی موت کی خبر اسے کلانور ضلع گروداسپور (مشرقی پنجاب) میں ملی۔ بیرم خان نے وہیں اینٹوں کا ایک چبوترا بنوا کر اکبر کی رسم تخت نشینی ادا کی اور خود اس کا سرپرست بنا۔ تخت نشین ہوتے ہی چاروں طرف سے دشمن کھڑے ہوگئے ۔ ہیموں بقال کو پانی پت کی دوسری لڑائی میں شکست دی۔ مشرق میں عادل شاہ سوری کو کھدیڑا۔ پھر اس نے اپنی سلطنت کو وسعت دینی شروع کی۔

    اخوت اس کو کہتے ہیں!طیب اردوان نے پاکستان سے دوستی کاحق اداکردیا

    1556ء میں دہلی ، آگرہ ، پنجاب پھر گوالیار ، اجمیر اور جون پور بیرم خان نے فتح کیے۔ 1562ء میں مالوہ، 1564ء میں گونڈدانہ ، 1568ء میں چتوڑ، 1569ء میں رنتھمپور اور النجر ، 1572ء میں گجرات ، 1576ء میں بنگال، 1585ء میں کابل، کشمیر اور سندھ، 1592ء میں اڑیسہ ، 1595ء میں قندہار کا علاقہ ، پھر احمد نگر ، اسیر گڑھ اور دکن کے دوسرے علاقے فتح ہوئے اور اکبر کی سلطنت بنگال سے افغانستان تک اور کشمیر سے دکن میں دریائے گوداوری تک پھیل گئی۔

    اکبر نے نہایت اعلٰی دماغ پایا تھا۔ ابوالفضل اور فیضی جیسے عالموں کی صحبت نے اس کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشی ۔ اس نے اس حقیقت کا ادراک کر لیا تھا کہ ایک اقلیت کسی اکثریت پر اس کی مرضی کے بغیر زیادہ عرصے تک حکومت نہیں کر سکتی۔ اس نے ہندوؤں کی تالیف قلوب کی خاطر انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دیں اور ان کے ساتھ ازدواجی رشتے قائم کیے۔ اکبر نے ایک ہندو عورت جودھا بائی سے بھی شادی کی جو اس کے بیٹے جہانگیر کی ماں تھی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ تیار ، تفصیلات آگئیں

    جودھا بائی نے مرتے دم تک اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ نیز دین الہٰی کے نام سے ایک نیا مذہب بھی جاری کیا۔ جو ایک انتہا پسندانہ اقدام تھا اور اکبر کے ہندو رتنوں کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ تھا۔ دین الہًی کی وجہ سے اکبر مسلمان امراء اور بزرگان دین کی نظروں میں ایک ناپسندیدہ شخصیت قرار پایا۔ وہ خود ان پڑھ تھا۔ لیکن اس نے دربار میں ایسے لوگ جمع کر لیے تھے جو علم و فن میں نابغہ روزگار تھے۔ انہی کی بدولت اس نے بچاس سال بڑی شان و شوکت سے حکومت کی اور مرنے کے بعد اپنے جانشینوں کے لیے ایک عظیم و مستحکم سلطنت چھوڑ گیا۔

    مغل حکمرانوں کے طرز زندگی کے آثارآج بھی برصغیر پاک وہند میں ملتے ہیں ، ان کے محلات، فوجی چھاونیاں اور خوبصورت اندازمیں تاریخی عمارتیں تو پاکستان کے حصے میں بھی آئی ہیں‌، لاہور کا شاہی قلعہ ، شاہی مسجد اور اس کے علاوہ ملک کے اور کئی مقامات پر ان کی حکومت کے اثار ابھی تک باقی ہیں‌ ، آج بھی اور آج کے دن کے حوالے سے بھی مغل بادشاہ اکبراسلامی تاریخ میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، مورخین کے مطابق آج کے دن 5 نومبر 1556 کو اسی شہنشاہ اکبر نے مغل سلطنت کا باقاعدہ کنٹرول سنبھال لیا

  • ہائی ایس کی رکشہ کو ٹکر۔حادثہ سے ایک مسافر شدید زخمی

    لیہ – تحصیل چوبارہ کے قریب فیصل آباد سے لیہ آنے والی ہائی روف (ہائی ایس) کی رکشہ کو ٹکر۔حادثہ سے ایک مسافر شدید زخمی ریسکیو 1122
    تفصیل کے مطابق تحصیل چوبارہ ٹرکو اڈا کے قریب فیصل آباد سے لیہ آنے والی 2 ہائی روف کی آپس مقابلہ بازی کرتے ہوئے آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ میں ٹکرا گئی۔ حادثہ کی وجہ سے 1مسافر شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والا ابراہیم ولد محمد بلال عمر 22سال ، ٹرکو اڈہ کا رہائشی تھا،ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم شفٹ کر دیا۔

  • کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کیوں ہوئی

    کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کیوں ہوئی

    پاکستان میں رواں سال کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کے سبب روئی کی قیمت میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

    عمدہ ترین (پریمئم کوالٹی) کی روئی کی قیمتیں 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ پچھلے 9 سال کی نئی بلند ترین سطح 10 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
    ریگولر(عام) روئی کی قیمت 100 روپے فی من اضافے کے ساتھ 9 ہزار 700 روپے فی من ہو گئی ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق برآمدات میں اضافے اور درآمدی روئی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور آئندہ چند روز میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی

    ماہرین زراعت اور کاشتکاروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
    کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے بھی کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے.

  • سرگودھا تھانہ جھال چکیاں میں ظفر حسین کی تعیناتی سے عوام میں خوشی کا سماں

    سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں میں تعینات ایس ایچ او ظفر حسین شاھ اپنی ایمانداری دیانت داری اور خوش اخلاقی کی بدولت عوام میں کافی مقبول ھیں۔ عوام کا کہنا ھے کہ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کے آنے سے جراٸم میں کافی کمی آٸی ھے اور تھانہ جھال چکیاں میں اب برسراقتدار لوگوں سے زیادہ غریب اور مظلوم لوگوں کی سنی جاتی ھے۔ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کی شخصیت سے متاثر عوام کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایس ایچ او ظفر حسین شاھ, ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے یہ گذارش ھے کہ ھمارے علاقہ میں امن و امان قاٸم کرنے میں اعلیٰ کردار ادا کریں۔