Baaghi TV

Author: +9251

  • درس غوثیہ سے متعلق تنازع حل

    کمالیہ : اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ نوشین اسرار کی ذاتی دلچسپی سے گذشتہ کئ سالوں سے درس غوثیہ سے متعلقہ تنازہ حل کر لیا گیا چالیس ممبران پر مشتمل مجلس شورہ قائم کر دی گئی درس غوثیہ کے تمام معامات اب مجلس شورہ اپنی مشاورت سے ہی حل کرے گی اس حوالہ سے توقع کی جا سکتی ہے کہ درس غوثیہ مجلس شورہ تمام درپیش مسائل کو نا صرف دور کرے گی بلکہ درس قرآن اور دیگر دی جانی والی تعلم میں بھی بہتری لائے گی تاکہ طلباء وطالبات دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

  • یونان: ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت میں پکڑے گئے

    یونان :یونان: ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت برآمد ہوئےہیں مہاجرین ، صورت حال پریشان ، اطلاعات کےمطابق شمالی یونان میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں 41 مہاجرین زندہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے کہا کہ افغانستان سے بظاہر تعلق رکھنے مہاجرین میں سے اکثر کی صحت بہتر ہے جبکہ 7 کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریفریجریٹڈ ٹرک میں مرد اور لڑکے موجود تھے جن کی شناخت میں چند روز لگیں گے۔

    پولیس نے ٹرک کو ایگناشیا موٹروے پر زانتھی اور کوموتنی قصبوں کے درمیان روکا اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

  • پاکستا ن کو1.20 ارب ڈالرزجرمانے کی معافی، باغی ٹی وی معافی کی پشین گوئی پہلے ہی کرچکا

    اسلام آباد:اخوت اس کو کہتے ہیں!طیب اردوان نے پاکستان سے دوستی کاحق اداکردیا، تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی حکومت نے صدر اردگان کی مدد سے کرکی تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے اور آئی سی ایس آئی ڈی کے ذریعہ عائد کردہ پاک 1.2 ارب ڈالر جرمانہ کی بچت کی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو ہونے والے کل جرمانے میں سے جوجرمانہ معاف ہوا ہے باغی ٹی وی پہلے ہی اس کی پیشن گوئی کرچکا ہے اور کل کے فیصلے کے بعد حرف بحرف باغی ٹی وی کی رپورٹ درست ثابت ہوئی ہے

    1-ارب20کروڑ ڈالرزکی معافی مل سکتی ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان بین الاقوامی ادارے آئی سی ایس آئی کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر کم وبیش 6 ارب ڈالرز سے زائد رقم کے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ، جس پر پاکستان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی 

    .

    یہ جرمانہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ہٹ دھرمی اور جانبدرانہ فیصلے کی وجہ سے پاکستان کو ہوا ، آئی سی آئی ایس کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہوا یوں یہ غلطی سابق چیف جسٹس افتخار کی تھی جس کا خمیازہ اور کفارہ عمران خان کی حکومت کے حصے میں آیا تھا

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    ذرائع کے مطابق جرمانے کی سزاکےفیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ حکومتی ٹیم یہ جرمانہ معاف یا کم کرانے کے لیے کوشش کرے ،جس کا ذکر عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھی کیا ہے،

    دوسری طرف عمران خان نے اپنے پیارے ،ہم مکتب ،ہم فکر اور ہم خیال دوست ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو بہتر انداز سے انجام تک پہنچانے کے لیے جو کردار ترک صدر طیب اردوان نے اداکیا اس کی تعریف کی بھی کی ہے

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    یادرہےکہ ریکوڈیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا ایک شاندار منصوبہ تھا جس میں‌پاکستان میں سونے کے بہت سے ذخائر کو تلاش کرکے ان کو حقیقت میں بدلنا تھا ، حالیہ جو تنازعہ چل رہا ہے اس کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے یہ جانا جائے کہ یہ منصوبہ بالآخر ہے کیا ؟انٹر نیشنل سنٹر فارسیٹلمنٹ آف ڈسپیوٹس (عالمی بینک کا ادارہ) نے پاکستان کے خلاف ایک سات سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہو ئے پاکستان پر تقر یبا پانچ ارب ستانوے کروڑ ڈالرز کا جر مانہ کر دیا ہے۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    اس مقدمے کی کہانی کا آغاز آج سے تقر یبا 26 سال قبل (29 جولائی انیس سو تر انوے) سے ہوتا ہے جب بلو چستان گورنمنٹ نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ریکوڈک (پرانا نام کو ہ دل نو کنڈی سے تقریبا ستر کلو میٹر شمال مغرب ایران بارڈر کے قریب) کے پہاڑی علاقے میں سونے، تانبے اور اسکے موجود معدنی ذخائر پر ایک جامع رپورٹ اور اسکے معاشی فوائد پر ایک جوائنٹ وینچر معائدہ کیا تھا۔

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    اس امریکی کمپنی نے بعدازاں ایک ٹیتھیان کوپر کمپنی (اسٹر یلوی رجسٹر ڈ) کے ساتھ حصہ داری معا ہدہ کیا جس کی رو سے بلوچستان گورنمنٹ نے اس کمپنی کو 9ستمبر 2002 کو سونے، کوپر اور دیگر مو جود معدنی وسائل کی تلاش کا لائسنس جاری کیا اور اس کمپنی نے پاکستان میں اپنی ایک برانچ دفتر کھول کر کام شروع کر دیا۔

    یکم اپریل 2006 کو بلوچستان گورنمنٹ نے ایک اور معاہدہ کرتے ہوئے اس منصوبے کے سارے حقوق ٹتھیان کمپنی کو دے دیے اور یوں امریکی کمپنی کی جگہ ٹیتھیان نے لے لی اور اپنا کام شروع کر دیا۔

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟

    اسی سال 2006 میں مولانا عبدالحق اور دیگر نے بلوچستان ہایئکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی اور معزز عدالت سے استدعا کی کہ ریکوڈک کے حوالے سے 29-07-1993 سے لیکر آج تک تمام معاہدے اور لین دین کو غیر آئینی اور غیر قانو نی قرار دیا جائے۔ بلو چستان ہائی کورٹ نے 26 جون 2007 کو یہ پٹیشن مسترد کرتے ہو ئے خارج کر دی۔

    اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمی سپریم کو رٹ میں اپیل نمبر 796/2007 دائر کی گئی اور آئین پاکستان کی شق نمبر 184(3) کے تحت کئی دوسرے لوگوں نے بھی درخواستیں جمع کروائی جن پر سپریم کو رٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری صا حب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ (جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید) نے 7جنوری 2013 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہو ئے 181 صفحات پر مبنی فیصلے میں 23-07-1993 کے معاہدے اور اس کے بعد ہونے والے تمام معاہدوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ٹیتھیان کمپنی کے لائسنس کو بھی منسوخ کر دیا۔

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ کابینہ اجلاس میں ذمہ داران سے متعلق بڑا فیصلہ،…

    سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ٹیتھیان کمپنی نے 29-07-1993 کے معا ہدے کی شق اور پاکستان اور آسٹریلیا میں ایک باہمی معاہدہ (Investement Treaty between Pakistan and Australia) کی روشنی میں دوہزار بارہ میں عالمی بینک کے ادارے انٹر نیشنل سنٹر فارسیٹلمنٹ آف ڈسپیوٹس میں پاکستان پر تقریبا سولہ ارب ڈالر جرمانے کا دعوی کر دیا تھا۔

    اس دعوے کا فیصلہ کرتے ہو ئے آئی سی آیس ڈی نے پاکستان پر تقریبا پانچ ارب ستانوے کروڑ ڈالر کا جر مانہ کر دیا ہے اور ذرائع کے مطابق اس فیصلے میں اہم بات پاکستان کے مشہور ڈاکٹر ثمر مند مبارک کا وہ بیان ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر سالانہ کی آمدن متوقع ہے لہذ ا ٹر بیونل نے اس بات کو بنیاد بناتے ہوئے لکھا ہے کہ جہاں پاکستان کواتنا بڑ ا فائد ہ ہو رہا ہے وہاں اس کمپنی کو اسکے نقصان کا ضرور معاوضہ ملنا چاہیے۔

    یہاں یہ بات کرنا بہت ضروری ہے کہ اس فیصلے سے پہلے پاکستان کے پاس مواقع تھے کہ وہ اس کمپنی کے ساتھ عدالت کے باہر کوئی تصفیہ کر لیتا اور روپورٹس کے مطابق اس تناظر میں کچھ کوششیں بھی کئی گئی۔ اس سلسلے میں بر طانوی وزیر اعظم ٹونی بلیر کی بیوی جو کہ پاکستان کی طرف سے آئی سی آیس ڈی میں پیش ہو رہی تھی نے بھی یہی تجویز کیا تھا کہ اس معاملے کو مقدمے کے فیصلہ آنے سے قبل باہمی طور پر نمٹایا یا جائے۔ قانونی نقطہ نظر سے پاکستان کے پاس اب بھی اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کا راستہ موجود ہے اور جس کے فیصلے کو بھی دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

    https://twitter.com/lrshadbatti336/status/1191381061470769152?s=08

    اب یہ ہماری حکو مت پر منحصر ہے کہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے کیونکہ ملک پہلے ہی کمزور معاشی صورتحال کا شکار ہے اور آئی ایم ایف سے چھ بلین ڈالرز کے قرضے کا معاہدہ کر چکا یہ اور یہ جرمانے کی رقم بھی تقریبا اتنی ہی ہے۔

    چھ آئینی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نوشتہ دیوار تھا کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مجموعی طور پر ریاست پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ پہلے سے مو جو د (Investement Treaty between Pakistan and Australia) کے اور کئی بین الااقو می قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔

  • اسحاق ڈار کوانٹرپول بےگناہ قرار نہیں دے سکتا: نیب کا رد عمل

    اسلام آباد: نیب نے انٹرپول کو کھری کھری سنادیں ، اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ عدالت نے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار ہونے پر اشتہاری قرار دیا ہے، انٹر پول کسی کو بے گناہ قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

    مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    تفصیلات کے مطابق نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر ریفرنس تیار ہے، عدالت نے انھیں اشہتاری قرار دیا، انٹر پول کے علاوہ نیب کے پاس دوسرے آپشنز بھی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، ان سے متعلق انٹرپول کا فیصلہ چند ماہ پہلے کا ہے، اس فیصلے کو پیش کرنے کا مقصد پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور برطانوی حکومت میں اسحاق ڈار کی واپسی پر پیش رفت جاری ہے۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

  • عمران خان سےکشمیری بچوں کی تنظیم کی ملاقات، وزیراعظم مسائل سن کر پریشان

    اسلام آباد: کشمیری بچوں کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے کشمیری بچوں کی تنظیم کشمیر ریلیف ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کشمیری بچوں کی تنظیم کشمیر ریلیف ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ٹرسٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرہ افراد کی فوری بحالی اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

  • سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ

    اسلام آباد:سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے مین پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کےمذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ نے کی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) بھی شریک تھے۔

    وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1447 ارب روپے تھا، اس عرصے میں 167 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کا زور دیا

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری ہوگی جس سے پاکستان کو ایک ارب 44 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

  • ٹیکس ضروری ، امریکی صدر کی اپیل مسترد کردی

    واشنگٹن:  امریکی عدالت نے ٹیکس دستاویزات مقدمے میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی ہے۔ ججز کا کہناہے کہ صدر ٹیکس تفصیلات نیویارک کے اٹارنی کے حوالے کردیں۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک کے شہر مین ہٹن کے ٹیکس اٹارنی یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امریکی صدر نےدو ہزار سولہ میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران تین خواتین کا منہ بند کرانے کیلئے بھاری رقم دی لیکن ٹیکس ادا کیا یا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اٹارنی نے ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات مانگی تھی۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    عدالت کے تین رکنی بینچ نے حکم دیا کہ اکاؤنٹنگ فرم ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات کی دستاویزات مین ہٹن کے اٹارنی کے حوالے کردیں۔ضلعی عدالت نے پہلے بھی ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دیا

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

  • پاکستان کی سفارتکاری ،بھارت پربھاری ، کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری

    اسلام آباد:پاکستان کی سفارتکاری ،بھارت پربھاری ، کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی کا مؤقف ہے کہ اس نغمے کا اجرا بین المذاہب ہم آہنگی کے ویژن کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اقلیتوں کے لیے کھلے بازو اور کشادہ دل رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک سال قبل گردوارہ راہداری کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

  • 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح ، گوادر چمک اٹھا ، ترقی کا پہیہ چل پڑا

    گوادر:300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح ، گوادر چمک اٹھا ، ترقی کا پہیہ چل پڑا ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور وائس چئیرمین این ڈی آر سی ننگ جزہی نے گوادر سٹی کے اندر 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیاہے۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

    اسلام اباد سے حکومتی ذرائع کے مطابق چیئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور وائس چئیرمین این ڈی آر سی ننگ جزہی نے گوادر کا دورہ کیا اور گوادر میں جاری سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    گوادر میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کے بارے میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے دی گئی خصوصی مراعات پر مشاورت ہوئی ، جس پر وائس چئیرمین این ڈی آر سی نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو سراہا۔

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ چین کی جانب سے گوادر کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تحت 4000 سولر ہاؤس ہولڈ یونٹ دیے گئے ہیں تاکہ گوادر کے اندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے گوادر نارتھ فری زون فیز 2 ، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

  • کسی بھی وقت چوہدری برادران مولانا کو مناسکتے ہیں، ملاقات شروع ، مولانا بھی تیار

    اسلام آباد:کسی بھی وقت چوہدری برادران مولانا مناسکتے ہیں، ملاقات شروع ، مولانا بھی تیار، اطلاعات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کرانے کے لیے چودھری برادران امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ چودھری برادران کی امیر جے یو آئی (ف) سے ملاقات بھی شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چودھری برادران کی وزیراعظم عمران خان سے کل صبح گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس میں وہ امیر جے یو آئی سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے اوراپنی سیاسی بصیرت کے مطابق مفاہمتی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    اسپیکر قومی پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مفاہمت کرانے کے لیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت جب ہوتی ہے تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے سوال پر چودھری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ ابھی وزیراعظم عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل حکومتی کمیٹی کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    دلچسپ امر ہے کہ چودھری برادران کی ق لیگ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی ہے لیکن گزشتہ دنوں چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوچکی ہے جب کہ ان کی میاں شہباز شریف سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم