Baaghi TV

Author: +9251

  • جدید ترین جہاز ‘بحر مساح’ تلاش کرےگااب خزانے

    کراچی : پاکستان نے چین کے تعاون سے ایک ایسا بحری جہاز تیار کیا ہے جو بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر کی تہوں سے خزانے بھی تلاش کرے گا، اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز ‘بحر مساح’ کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔’بحر مساح ‘کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوئی۔
    https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1191273241383522306?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F207689-

    سابق وزیراعظم کورات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے کیوں نکال لیاگیا؟اہم خبرآگئی

    ذرائع کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھاکہ جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شمولیت سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

    کرتارپور میں تربیتی کیمپ ، بھارت پھرشرارت پراترآیا،عمران خان کی سفارتی وارکامیاب

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ سروے کے جدید آلات سے لیس یہ تحقیقی جہاز ملکی سمندری حدود میں قدرتی ذخائر کی تلاش میں اہم کردار ادا کرے گا۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اس سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کو ہائیڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا۔

    مولانا اے پی سی کا حال دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے،9 میں سے 5 ساتھی غائب

    نیول چیف نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • کرتارپور میں تربیتی کیمپ ، بھارت پھرشرارت پراترآیا،عمران خان کی سفارتی وارکامیاب

    اسلام آباد : بھارت پھر شرارت پراترآیا ، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری بھارت پر بہت بھاری بن کربرس رہی ہے ، بھارت نے کرتارپور کے خلاف سازش کرنی شروع کردی ہے، اطلاعات کےمطابق دفتر خارجہ نے بھارت میڈیا کے ایک حلقے کی جانب سے کرتار پور کے حوالے سے بے بنیاد رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں ‘انٹیلی جنس ذرائع’ کے حوالے سے کہاگیا تھا کہ ان کے ساتھ بدترین سلوک ہوگا جس کے وہ حق دار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پراپیگنڈہ کے بھرپورجواب دیتے ہوئے دفترخارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘کرتارپور کے حوالے سے پاکستان کا عزم نانک نام لیواؤں ، خاص طور پر سکھ برادری کو سہولت دینا ہے تاکہ اپنے مقدس ترین مقام میں عبادت کرسکیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے’۔

    بیان کے مطابق ‘بھارت میں میڈیا میں چلنے والا مواد بے بنیاد اور پروپیگنڈا مہم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے’۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ‘گردوارا کرتار پور صاحب کے حوالے سے جاری بے بنیا الزامات کو جان بوجھ کر عبادت کے بجائے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے’۔

    رپورٹس میں گردوارا کرتار پور صاحب کے قریب نارووال میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کی موجودگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان کے خیر سگالی کے قدم کو غلط انداز میں پیش کرنا، راہداری کے اقدام کو کمزور کرنا اور دنیا بھر میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

    یادرہےکہ کرتارپوروزیراعظم عمران خان کی ایسی سفارت کاری ہے کہ اگر بھارت انکارکرتا تو پھر بھی نقصان بھارت کا اور مجبورا اقرار کیا تو گیم پاکستان کے حق میں ہے ، پاکستان کی اس کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی کا مرکز اب پاکستان بن کررہ گیا ہے جس کی بھارت کو بہت تکلیف ہورہی ہے

  • 15 لاکھ افراد ،ایک مہینے کا تخمینہ ،اپوزیشن کی امداد ، 5دن کا سفیہ ، باقی پیسے ہڑپ

    اسلام آباد :15 لاکھ افراد ،ایک مہینے کا تخمینہ ،اپوزیشن کی امداد ، 5دن کا سفیہ ، باقی پیسے ہڑپ، اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن حسب روایت سیاست کے کھیل کے کپتان ثابت ہوئے ہیں، حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے نام پر مولانا نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے 15 لاکھ افراد کے لیےاسلام آباد میں قیام کم از کم ایک مہینے کا جو سپورٹ فنڈ لیا تھا اب وہ بھی ہڑپ ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو اس بات پر قائل کیا تھا کہ وہ آزادی مارچ پر آنے والے اپنے حصے کے اخراجات اداکریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ سپورٹ فنڈ اربوں روپے مولانا کو دے دیا گیا تھا تاکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ کن کرداراداہوسکے

    ذرائع کے مطابق مولانا نے معاہدے کے مطابق کم از کم ایک مہینے کے لیے 15 لاکھ افراد کے حساب سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے سپورٹ فنڈ لیا تھا ، جو اب ایک دو دنوں تک باقی نہیں بچے گا

    ذرائع کے مطابق مولانا نے مینئول ایک مہینے کا دیا لیکن چند دن قیام کرنے کے بعد مولانا واپس گھر چلے جائیں گے اور باقی اربوں روپے مولانا کو بچ جائیں گے ، بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ تو ماننا ہی پڑے گا کہ مولانا سیاست کے میدان کے ایک ہوشیارکھلاڑی ہیں جو کھیل کا پانسہ اپنی طرف پلٹنے میں فن رکھتے ہیں

  • سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی،پولیس
    لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی دی، نیلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ، سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، درخواست ملتے ہی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا،پولیس
    ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کیا ہے،ہمیں انصاف چاہہے، پولیس ہمارے ساتھ نہ تو تعاون کر رہی ہے،اور نہ مقدمہ درج کر رہی ہے،چچا کا موقف

  • ویمنز بیس بال گرین کے ہاتھوں بلیوز کو شکست

    لاہور: گورنرہاوس کھیل کی سرگرمیوں کے لیے بہت سود مند ثابت ہورہا ہے، ویسے تو گورنرہاوس کے سب شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ، تاہم خصوصی سرگرمیوں کے حوالے اہم اطلاعات ہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان گرین نے پاکستان بلیوز کو تین رنز سے ہرا کر ویمنز بیس بال نمائشی میچ جیت لیا۔گورنر ہاﺅس میں شیڈول میچ میں بیگم گورنر پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل گورنرہاﺅس لاہور میں سجا خواتین بیس بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا میلہ، پلیئرز، سکولوں کی بچیوں اور خواتین نے دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اٹھایا، سیلفیاں بنائیں اور گورنرہاﺅس کی سیر بھی کی

    پاکستان گرین نے پاکستان بلیوز کو7کے مقابلے میں10 سکور سے شکست دے کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا،خوشی سے سرشار پلیئرز کا کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس میں آنا اوریہاں کی خوبصورت گراﺅنڈ میں کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ کے ہمراہ انعامات کے ذریعے پلیئرز کی حوصلہ افزائی کی۔

  • مولانا اے پی سی کا حال دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے،9 میں سے 5 ساتھی غائب

    اسلام آباد:مولانا اے پی سی کا حال دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے ، مولانا سخت پریشان ، اپنے سیاسی ساتھیوں کی بے وفائی کا باربار تذکرے کرتے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے ،

    نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ…

    باغی ٹی وی کے مطابق آج اے پی سی میں جو پریشانی مولانا فضل الرحمن کو اٹھانا پڑی وہ اس سے پہلے زندگی میں پیش نہیں آئی ، ذرائع کے مطابق جب اے پی سی شروع ہوئی تو مین ہال کے دروازے کی طرف تکتے رہے، مگر تکتے ہی رہ گئے ، ایک موقع پر مولانا نے راجہ پرویز اشرف کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاول نظر نہیں آرہا کہاں ہے ِ؟

    مسلم لیگ ن کی قیادت شہباز شریف کے بارے میں مولانا نے تو حد ہی کردی ، مولانا نے ن لیگ کے وفد سے کہاکہ مجھے اکیلے کو پھنسا کرآپ واپس چلے گئے ہیں ، اگر آج میری مدد نہ کی تو پھر مشکل وقت میں جے یو آئی ف کی طرف ہاتھ نہ بڑھانا

    نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ذرائع کے مطابق یہ اے پی سی شکووں سے بھرپورتھی، پی پی پی اور ن لیگ مولانا کو سمجھاتے رہے لیکن مولانا شکوہ ہی کرتے رہے ، اس اے پی سی کی سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ اپوزیشن کی 9 جماعتوں میں سے 5 جماعتوں کی قیادت نے آنے سے انکارکردیا

    مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر منعقدہ اے پی سی میں 9 اپوزیشن جماعتیں شریک تھیں تاہم 5 سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )، نیشنل پارٹی اور جمعیت اہلحدیث کی قیادت شریک نہیں ہوئی۔

    شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

    آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد شاہی، رہبر کمیٹی کے رکن شفیق پسروری، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین شامل تھے۔

    اے پی سی میں راجا پرویز اشرف، نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کا وفد بھی شریک ہوا تاہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف بھی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے تاہم پارٹی رہنما ایاز صادق اور ڈاکٹر عباداللہ شریک تھے

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ تیار ، تفصیلات آگئیں

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو 2020 کاڈرافٹ تیارکرکے تفصیلات شیئر کردی ہیں ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گی، پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے تیار کیے گئے ڈرافٹ کے مطابق ہر فرنچائزکوگذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اختیاردیا گیا ہے ،دوسری طرف پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی ، دوسری طرف ایچ بی ایل پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کروایا گیا ہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے تیارکردہ ڈرافٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے لیےمکمل پک آرڈرترتیب دے دیا گیا۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے پک آرڈر اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طے کیا گیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، چھ فرنچائزز اور بلٹز ایڈورٹائزنگ کے نمائندگان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے راؤنڈ میں پک آرڈر طے کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

    نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ…

    ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیےبیٹ رکھ کرباری لگانے کے روایتی طریقہ کار کا انتخاب کیا گیا۔طریقہ کار کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کرا چی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے۔

    خصوصی طور پر تیار کیے گئے ماڈل سے باقی ماندہ 17 راؤنڈز کے لیے پک آرڈر کی ترتیب پیر کو طے کی گئی۔ ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

    ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا

    پالیسی کے مطابق رواں سال ہر فرنچائز گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کٹیگری میں شامل دو کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔کوئی فرنچائز چاہے تو اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے تاہم پلئینگ الیون میں کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل وائلڈکارڈ پک کا قانون متعارف کروادیا گیا ہے۔قانون کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کٹیگری سے اوپر لے جاکر بھی کرسکتی ہے۔

    بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیےپی سی بی کی کاوش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وائلڈ کارڈ پک کے قانون کی صورت میں نیااضافہ مداحوں اور لیگ میں شامل ٹیموں کے لیے مزید حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

    وسیم خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے آئندہ چند روز بھی بہت اہم ہیں کیونکہ اس دوران ہرفرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈ کا اعلان کرے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

  • لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے اکاؤنٹس کے بعد ایک اور ملیشیا کے ٹوییٹر اکاؤنٹ بند

    لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے اکاؤنٹس کے بعد ایک اور ملیشیا کے ٹوییٹر اکاؤنٹ بند

    لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے اکاؤنٹس کے بعد ایک اور ملیشیا کے ٹوییٹر اکاؤنٹ بند کردیے گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ٹویٹر نے حوثی باغیوں کا وہ ٹویٹر اکاؤنٹس بند کردیے جسے پراپیگنڈہ ٹول استعمال کرتے تھے.اس اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ ملیشیا کا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف تھا۔ اس سے قبل ٹویٹر نے لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے تھے۔

    ریڈیوا فردا کی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ پر یمن میں حوثیوں سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹ کو روک دیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ "The Central Warfare Channel”کے نام سے کام کر رہا تھا۔ اکاؤنٹ کی بندش ٹویٹر کی اس وسیع مہم کے تحت عمل میں آئی ہے جو دہشت گردی کو پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق لحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں الحیمہ علاقے کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹنے 7 سالہ انس عبدالکریم جاں بحق اور اس کا 4 سالہ بھائی عبدالمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکے میں ایک یمنی شہری عبدالرحمن فیصل السلمی بھی زخمی ہوا۔ادھر یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ سکول کے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہے ہیں.حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے اور ساتھ دینے کا حلف لینا شروع کر دیا.اس بات کا نکشاف یمن میں اساتذہ تنظیم نے نئے سال کے آغاز پر کلاسوں کے شروع ہونے پر کیا ہے.

    حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، یمنی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

  • غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم بجلی کی سروس فراہم نہ کرنےکا فیصلہ

    فیصل آباد(محمد اویس )ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے سرگودھا روڈ پرغیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم موٹروے ویلی کو بجلی کی سروس فراہم نہ کرنے کے لئے فیسکو حکام کولیٹر جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایف ڈی اے کی طرف سے چک نمبر5ج ب کمال پور کے قریب ہاؤسنگ سکیم،موٹروے ویلی کی منظوری نہیں دی گئی ہے لہذایہ ہاؤسنگ سکیم غیر قانونی ہے جسے بجلی کی سروس فراہم نہ کی جائے۔ایف ڈی اے کے مطابق اس ضمن میں فیسکو حکام کو قبل ازیں بھی متعدد بار لیٹر جاری کئے جاچکے ہیں اور فیسکو حکام سے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی وضاحت کی صورت میں ایف ڈی اے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے

    لاہور:وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے، اطلاعات کے مطابق لاہور لاری اڈے پر موجود پناہ گاہوں میں مقیم نابینا افراد نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر گریٹر اقبال پارک کے سامنے دھرنا دے دیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

    شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

    لاری اڈے پر موجود پناہ گاہ میں مقیم نابینا افراد اپنے مطالبات کے منظوری کے لیے سراپا احتجاج بن گئے نابینا افراد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وعدہ وفا نہیں کیا گیا، نابینا افراد کوپناہ گاہ میں رکھا گیامگر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

    رابی پیرزادہ نے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شوبزکی دنیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق لاہور میں نابینا افراد کے احتجاج کے باعث لاری اڈے کے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو گریٹر اقبال پارک کے اندر سے آزادی فلائی اوور کی طرف موڑ دیا گیا۔

    نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ…

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان نابینا افراد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے پر ضلعی پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین نے انکار کر دیا۔ نابینا افراد نے مطالبہ کیا کہ حکومت چیئرنگ کراس پر کیا گیا وعدہ پورا کرے۔دوسری طرف حکام کا یہ کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام تک معاملہ پہنچادیا گیا ہے