Baaghi TV

Author: +9251

  • آل پنجاب یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    فیصل آباد( محمد اویس)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساتواں تین روزہ آل پنجاب یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ چک 3 رام دیوالی سرگودھا روڑ میں اختتام پذیر ہوگیا جو شیر پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا جبکہ قادرآباد کلب کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے باالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اور آرپی او غلام محمود ڈوگرفائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران چوہدری طارق نذیر،رانا حماد اقبال کے علاوہ منتظمین اور شائقین بھی موجود تھے۔کمشنر نے یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کبڈی اس خطہ کا پسندیدہ کھیل ہے جس کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے عمدہ کھیل کی تعریف کی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں گے۔ اسلم بھروانہ

    فیصل آباد(محمد اویس )صوبائی وزیر کوآپریٹومہرمحمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور فیلڈ میں رہ کر سرکاری طور پر مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا قبلہ درست ہو۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنن حیدر نے صوبائی وزیر کو ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم،ترقیاتی عمل،انسداد ڈینگی اقدامات اور امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم پی اے تیمور امجد لالی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خان نیازی،عمران عصمت،اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی،عدنان رشید،فضل عباس اور مختلف ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور صارفین کو منافع خوروں سے نجات دلانے کے لئے صوبائی کابینہ کے ارکان کو اضلاع و تحصیلوں کے دورے کرکے قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کی سخت ترین ہدایات جاری کی ہیں اور وہ اسی سلسلے میں ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے گراں فروشوں کے خلاف کی گئیں کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سپرد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مستقل سدباب کے لئے ایسا جامع اور قابل عمل میکنزم وضع کریں کہ عوام کو ریلیف نظر آئے۔ صوبائی وزیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ کاغذی کارروائیوں کا وقت گزرچکا ہے اب عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہیں جس میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں پھل،سبزیاں اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کی دکانوں وریڑھیوں پر نرخنامے آویزاں ہونے چاہیں جبکہ اوورچارجنگ کی شکایت کے اندراج کے لئے ٹال فری نمبر 08000234کی بھی بھرپور تشہیر کی جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ ان کی کارروائیوں کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ چیک کریں اور مطلوبہ نتائج نہ دکھانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔صوبائی وزیر نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری سے محکمانہ فرائض انجام دیکر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور عوامی مسائل کاحل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں 19 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں اور رواں سال اب تک پرائس چیکنگ کرتے ہوئے مارکیٹوں وبازاروں کے 5171 وزٹ کرکے اوورچارجنگ پر 4153 گرانفروشوں کو 53 لاکھ سے زائد جرمانے اور 234 کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر جیل بھجوایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پھل وسبزی منڈی کی روزانہ نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 20 کروڑ سے 24 سکیموں کا 65 فیصد،صوبائی ترقیاتی پروگرام کے تحت دو ارب 65 کروڑ سے 52 منصوبوں کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 25 کھلی کچہریاں لگا کر 325 لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیاہے جبکہ 75 درخواستوں پر محکمانہ اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھی موثر اقدامات جاری ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے جس میں واضح پیشرفت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر اشیا ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور کسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع چنیوٹ میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے تسلسل سے دورے بھی کریں گے۔

  • بلاول نے مولانا سے کیا کھلا اختلاف

    بلاول نے مولانا سے کیا کھلا اختلاف

    بلاول نے مولانا سے کیا کھلا اختلاف

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور اپنا نظریہ ہے.،پاکستان میں ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت کو کافر قرار دے دیتی ہے،اے پی سی میں کہاتھا کہ مذہب کارڈ استعمال نہیں کروں گا،

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنی نظریاتی سیاست کرتا رہوں گا.پیپلزپارٹی ہمیشہ سے دھرنے کی مخالفت کررہی ہے.میں اپنی پارٹی کی پالیسی پر قائم رہوں گا،سلیکٹڈ حکومت نے پارلیمان پر تالا لگا دیا ہے،دھرنا ایک سخت مگر جمہوری آپشن ہے،مولانا اگرملک کو بند کرنا چاہتے ہیں تو یہ پیپلزپارٹی کا فیصلہ نہیں،شہید بینظیر بھٹو کے بارےمیں کہا گیا وہ وزیراعظم نہیں بن سکتی.لیکن دنیا نے دیکھا کہ وہ پاکستان کی وزیر اعظم دو بار بنی .

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

  • نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، ریسٹورنٹ کے مالک نے مار مار کربرے حال کردیئے

    گجرات:کمی کمین کا تصورابھی بھی زندہ ہے، پاکستان ہو یا بھارت ، ایشیا ہویا افریقہ غرض ہرجگہ کمزور کے ساتھ زیادتی کرنا کوئی بری بات نہیں ، ایسے جیسے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دَلت نوجوان کو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے مالک سے الجھنے پر برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق واقعہ احمد آباد کے سبَرمتی ٹول ناکے کے علاقے میں روڈ کنارے واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ویڈیو میں چند لوگوں کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے اس پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا گیا، جبکہ دَلت نوجوان کے ساتھ موجود اس کے ایک دوست کو بھی بہت زیادہ ماراپیٹا گیا

    ریاستی اداروں کا تحفظ سب سے پہلے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں‌: آرمی چیف

    پولیس حکام کے مطابق گجرات میں بہیمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے دلت شہری کو احمد آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب دو دلت نوجوان پَرگنیش پَرمار اور جیش ریسٹورنٹ پہنچے۔

    شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

  • فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشیدکا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان کی سیاست میں شرافت نام کی چیز تو ہے ہی نہیں ، سیاستدان عوام سے ووٹ تو شرافت ، صداقت اور طاقت کے نام پر لیتے ہیں لیکن جب اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں تو نہ شرافت رہتی ہے اورنہ صداقت پھر وہ کچھ کردکھاتے ہیں جو اسلام آباد میں ہورہا ہے، دوسری طرف اپوزیشن کی ایسی ہی سیاست کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی نجومی شیخ رشید نے اپنا نقظہ نظر دے دیا ہے

    ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج آئینی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، افواج پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بدامنی نہیں چاہتے۔شیخ رشید نے آج کور کمانڈرز کانفرنس کے تناظر میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان کا بیان بہت اہم ہے، فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    انھوں نے کہا کہ فواج پاکستان نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان 48 گھنٹے میں ایک واضح فیصلہ کر لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر مذہبی انتہا پسندی کا پیغام دیا جا رہا ہے، مولانا کے مارچ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا مشکل وقت میں بھی افواج پاکستان کے خلاف ایسی گفتگو نہیں سنی جو اب کی گئی ہے، تمام سیاسی صورت حال سمجھ میں آ رہی ہے، شیخ رشید نے پاکستانی سیاسی کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بات ہوتی ہے ریلیف ان لوگوں کو ہی ملتا ہے، جدوجہد کسی اور کی ہوتی ہے فائدہ ن لیگ اور پی پی اٹھاتی ہے۔

    اکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا، ذوالفقار بھٹو جونیئرنے قاتل کی طرف اشارہ کردیا

    واضح رہے کہ آج آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، ہم تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

    شہباز شریف کا شکوہ،بے نتیجہ اجلاس ختم ، ن لیگ بھی مشکلات کا شکار

  • شفقت چیمہ نے تردید کردی ، بیٹا زندہ اور صیح سلامت ہے

    لاہور:جھوٹ پھیلانے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے ، میرا بیٹا زندہ اورصیح سلامت ہے، پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ نے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی۔

    ذرائع کے مطابق بیٹے کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے بارے میں شفقت چیمہ نے کہا کہ ساری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا، میرے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر دکھائی گئی۔

    اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ فوری طور پر بیٹے کو فون کیا، فون نہ اٹھانے پر دل اداس ہوا، دوبارہ فون کیا تو بیٹے نے اٹھایا، آواز سن کر دل کو تسلی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ جھوٹی خبر دی ہے کیا اس کو خدا کا خوف نہیں ہے۔

    شفققت چیمہ نے کہا کہ میرا ایک ہی چراغ ہے، جلے گا تو میری زندگی میں روشنی ہوگی، میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر گردش کررہی تھی۔

  • برطانیہ کے سب سے طاقت ور عہدے کے سپیکر کا آج ہوگا انتخاب

    برطانیہ کے سب سے طاقت ور عہدے کے سپیکر کا آج ہوگا انتخاب

    برطانوی اراکین پارلیمان ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں طاقتور عہدے یعنی ہاؤس آف کامنز (ایوان زریں) کے نئے اسپیکر کا انتخاب آج کریں گے۔

    10 سال تک عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہونے والے اسپیکر جان بریکو کے جانشین یعنی نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔اسپیکر کے عہدے کے لیے لیبر پارٹی کی سابق ڈپٹی اسپیکر ہیرائٹ حرمین اور موجودہ ڈپٹی اسپیکر لنڈسی ہوئل اسپیکر سمیت 6 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔

    اسپیکر کے لیے ووٹنگ سے قبل امیدوار ایوان زریں میں مختصر تقاریر کریں گے اور اس کے بعد اراکین پارلیمنٹ خفیہ رائے شماری میں حصہ لیں گے۔اکثر تنازعات کی زد میں رہنے والے اسپیکر جان پریکو نے جمعرات کے روز عہدے سے استعفا دیا تھا۔ بکنگھم کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پیر کو جان پریکو کے استعفے کی باضابطہ طور پر تصدیق ہوگئی تھی۔

  • کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

    اسلام آباد:کشمیر بہت جلد آزاد ہونے والا ہے، بھارت نے کشمیر کو ہتھیانے کے لیے جو آرٹیکل 370 ختم کیا ہے وہ ہی اس کے گلے کی ہڈی بن جائے گی ، بھارت مشکل میں پھنس گیا ہے، ان خیالات کا اظہارتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اسلام آباد میں اسلامک بین الاقوامی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق عبداللہ گل نے اسلامک یونیورسٹی خواتین کیمپس میں کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر پر قبضے کے منصوبے بنارہا تھا ، بھارت نے دفعہ 35 اے کو ختم کرکے آبیل مجھے مار والی غلطی کی ہے

    عبداللہ گل نے مزید کہا کہ پاکستان کو معذرت خواہانہ انداز نہیں اپنانا چاہیے بلکہ اب کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی کے ساتھ مسلمہ ہے، عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ہوجائیں‌گے

  • یونیورسٹی آف گجرات کی بس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )آج یونیورسٹی سے واپسی پر جامعہ گجرات کی ایک بس کی بریک فیل ہو گئی۔ بس بے قابو ہو گئی اور ڈرائیور نے دیوار کے ساتھ مار کر بس کو روکا۔
    یہ لمحہ فکریہ ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے لیئے کہ طالبات کو ڈرانے کے علاوہ بھی کوئی کام کریں اور بسوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کریں۔ اس حادثہ میں بہت سی جانیں بھی جا سکتی تھی لیکن اللہ کے کرم سے ساری جانیں بچ گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر سخت سے سخت نوٹس لینا چاہیے ۔۔

  • راجہ پرویز اشرف نے کس بات پر دی مولانا کو مبارکباد

    راجہ پرویز اشرف نے کس بات پر دی مولانا کو مبارکباد

    راجہ پرویز اشرف نے کس بات پر دی مولانا کو مبارکباد

    پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اتنا بڑا اجتماع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں.آج ہر شہری کہتا ہے کہ حکومت شہریوں کیلئے مشکلات لے کر آئی ہے،
    انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پاکستان کی بہتری کیلیے کریں اپنی انا کے لیے نہ کریں، آپ کے وزرا صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک میں بیروزگاری اور فاقہ کشی ہے، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں، آپ تبدیلی کاوعدہ کرکےآئےتھےآپ نےلوگوں کےچولہےٹھنڈےکردیے،پاکستان کے عوام نام نہاد تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں،اس طریقے سے پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، ملک کے تاجر مجبور ہیں اور دکانیں بند کررہے ہیں،

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر