Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف کا شکوہ،بے نتیجہ اجلاس ختم ، ن لیگ بھی مشکلات کا شکار

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی یاری سب پر بھاری ، ن لیگ ہر مشکل وقت طاری ، مولانا کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پرپارٹی تقسیم نظرآتی ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قیادت آزادی مارچ کو آگے بڑھانے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ہے جب کہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی غیرجمہوری قدم کی حمایت نہیں کرے گی۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عجیب معاملہ ہےکہ میں اگر پیپلزپارٹی کے حوالے سے کسی رائے پر رائے دے دوں تو میرے خلاف ایک محاذ کھڑا ہوجاتا ہے،

    یاد رہےکہ باغی ٹی وی قبل از وقت ہی یہ خبر بریک کرچکا تھا کہ مولاناکی اے پی سی میں شہباز شریف اور بلاول شرکت نہیں کریں اورپھرہوا بھی ایسے کہ دونوں رہنماوں نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرکے مولانا کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں‌

  • مولانا عبدالغفور حیدری نے احتجاج بارے کیا اعلان کر دیا

    مولانا عبدالغفور حیدری نے احتجاج بارے کیا اعلان کر دیا

    مولانا عبدالغفور حیدری نے احتجاج بارے کیا اعلان کر دیا

    جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں یک زبان تھیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے جس میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔اے پی سی کے فصلوں‌سے بھی مولانا فضل الرحمن اپنے خطاب میں آگاہ کریں گے.

    آفتاب احمد خان شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار اے پی سی میں شرکت کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے,

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

  • دھرنا کب ختم ہوگا، خبر آگئی

    دھرنا کب ختم ہوگا، خبر آگئی

    دھرنا کب ختم ہوگا، خبر آگئی

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا.،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دور شروع کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا. دھرنا ایک سے 2 روز میں ختم ہونے کا امکان ہے..کچھ دو اور کچھ لو کی بنیاد پر دھرنا ختم کیا جائے گا.جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا دھرنا جاری رہے گا .مولانا غفور حیدری نے کہا کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا، کوشش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم سے حل کیے جائیں،اے پی سی بہت مثبت رہی، تمام جماعتیں یک زبان ہیں.انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان جلسے میں کریں گے.حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے رہبر کمیٹی کی ملاقات ہوگی،

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

  • پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا، ذوالفقار بھٹو جونیئرنے قاتل کی طرف اشارہ کردیا

    اسلام آباد:پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا، ذوالفقار بھٹو جونیئرنے قاتل کی طرف اشارہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اصلی وارث اور پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکے پوتے ذوالفقارجونیئرنےقتل کی کہانی چھیڑ کر مرتضیٰ‌بھٹو کے قتل کی طرف اشارہ کردیا

    شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر یوں تو سیاست سے دور ہیں لیکن انہیں پاکستان کے عوام اور خاص طور پر صوبہ سندھ کے عوام مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ…

    ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکا میں ہی مقیم ہیں تاہم وہ وقتا فوقتا پاکستان آتے رہتے ہیں، رواں برس ستمبر میں بھی وہ وطن آئے تھے، تاہم اپنے دادا، والد، چچا، دادی اور پھوپھو کی قبر پر حاضری دینے اور اپنے خاندان کے آبائی گھر یعنی نوڈیرو کا چکر لگانے کے بعد وہ واپس بیرون ملک چلے گئے تھے۔

    ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا

    گزشتہ برس جولائی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور ان کی بڑی بہن فاطمہ بھٹو ممکنہ طور پرانتخابات میں حصہ لے کر سندھ سے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں گے، تاہم دونوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

    ذوالفقارعلی بھٹو جونیئراورفاطمہ بھٹو کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے سمیت ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا نہ کرنے کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں افراد انہیں مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ملکی سیاست میں کردار ادا کرکے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں۔

    کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ وہ کب تک ملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔تاہم اب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

  • نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: مریم نواز کی ضمانت تو ہوگئی مگر اب نیب نے جو اعلان کیاہےوہ بھی بڑا ہی عجیب لگتا ہے ، اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے مریم نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لیکن قابل غور بات یہ ہےکہ یہ چیلنج کرنا بھی ایک فرضی کہانی کےسوا کچھ نہیں ہوگا

    ریاستی اداروں کا تحفظ سب سے پہلے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں‌: آرمی چیف

    نیب ذرائع کے مطابق شوگر مل کیس میں مریم نواز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وہ مکمل صحت مند ہیں اور بیمار بھی نہیں۔ اس کے علاوہ وعدہ معاف گواہ عبداللہ ناصر لوتھا نے بھی شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروا رکھا ہے۔

    رابی پیرزادہ نے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شوبزکی دنیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے قانونی مشاورت کے بعد مریم نواز شریف ضمانت کے بارے میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رواں سال 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔

    شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

  • مچھلی کی افزائش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام

    محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کا تربیتی کورس شروع ہوگیا،تربیتی کورس میں فش فارمرز کو ماہی پروری کے جدید ترین تقاضوں سے روشناس کرایا جائے گا.تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مچھلی کی پیدوار بڑھانے اور جدید طریقہ ماہی پروری سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے.پراجیکٹس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں ایک ایک ماہ کا تربیتی کورس گزشتہ روز شروع کردئیے گئے.مظفرگڑھ کے فش سیڈ نرسنگ فارمز میں منعقدہ تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور سینئر کیمسٹ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ چین سمیت دنیا بھر کے ممالک ماہی پروری کی برآمد کے ذریعے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماہی پروری کے جدید ترین طریقوں کے ذریعے ملک میں مچھلی اور جھینگا کی پیدوار بڑھانے کے لیے سرگرم ہے،حکومتی اقدامات کے باعث محکمہ پروری میں انقلاب برپا ہوگا.تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیج فش فارمنگ کلچر ملک کی مچھلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے.تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہیگا.

  • ریاستی اداروں کا تحفظ سب سے پہلے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں‌: آرمی چیف

    راولپنڈی:ریاستی اداروں‌ کاتحفظ سب سے پہلے ،مضموم مقاصد اور عزائم کی گنجائش نہیں‌ ، تمام ادارے ایک پیچ پر ہیں‌، حالات دیکھ رہے ہیں، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی، بیرونی سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹجک حالات کا جائزہ لیا گیا۔

    https://twitter.com/OfficialDGISPR?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1191332195287412736&ref_url=http%3A%2F%2Fdunya.com.pk%2Findex.php%2Fdunya-headline%2F517190_1%23.XcDXK9JKjcs

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں داخلی سلامتی اور کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر حال میں ملک کا دفاع کریں گے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی۔ افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمیں‌سب معلوم ہےکہ اداروں کے خلاف زبان کیوں اور کس کے کہنے پر استعمال ہورہی ہے،

  • اسکالرشپ پروگرام  کے بعد وزیر اعظم  نے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا.

    اسکالرشپ پروگرام کے بعد وزیر اعظم نے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا.

    اسکالرشپ پروگرام کے بعد وزیر اعظم نے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا.

    باغی ٹی وی : احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسکالرشپ پروگرام کے اجراپر مبارک باد پیش کرتا ہوں.احساس پروگرام معاشرے میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا،نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچانے کیلیے تعلیمی اداروں کا قیام ناگزیر ہے.نمل یونیورسٹی میں تمام وہ ڈگریز رکھی جن کے باعث نوجوانوں کو روزگار مل سکے.اچھی تعلیم اور روزگار نہیں ملے گا تو نوجوان جرائم کی طرف متوجہ ہوں گے.اکثر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا،ترقی یافتہ ممالک میں سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم دی جاتی ہے،

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    وزیرا اعظم نے کہا کہ غریب افراد کو راشن کی فراہمی کیلئے بھی پروگرام شروع کریں گے، جلد راشن پروگرام کا بھی آغاز کررہے ہیں جس کے لیے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں،چاہتے ہیں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے،ملک مشکل دور سے گزررہا ہے، اس لیے لنگر کا آغاز کیا، پہلی دفعہ ملک میں ہر غریب گھرانے کے پاس علاج کے لیے ہیلتھ کارڈ ہوگا.ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم نے کہا کہ میری والدہ نہ ہوتی توشاید میں تعلیم بھی حاصل نہ کرسکتا،دیگر ممالک میں بہترین تعلیم سرکاری اسکولوں میں ہے، احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس میں 50فیصد خواتین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،ان لوگوں کو اسکالر شپس دی جائیں جن کے گھر میں پیسہ نہیں ہے،ہر سال 50ہزار انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی جائیں گی،مدارس کے طلبہ کو ترقی کا موقع ہی نہیں دیا گیا ، کوئی معاشرہ بچوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کرتا، دینی مدارس کے طلبہ کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی ،غربت ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کومواقعے فراہم کرنا ہوں گئے،نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچانے کیلیے تعلیمی اداروں کا قیام ناگزیر ہے،ترقی یافتہ ممالک میں سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم دی جاتی ہے.اکثر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا، اچھی تعلیم اور روزگار نہیں ملے گا تو نوجوان جرائم کی طرف متوجہ ہوں گے

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

  • لیہ – دریائے سند ھ میں ڈوبنے والے 13سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد تلاش کر لیا،ورثاء کے حوالے

    لیہ:ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں ریسکیو1122کی خصوصی ٹیم نے غوطہ خوروں کی مدد سے بکھری احمدکوٹ سلطان کے قریب دریائے سند ھ میں ڈوب والنے تیرہ سالہ محمدشاکر جو دو روز قبل بھینسیں نہلاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا کوریسکیوسرچ آپریشن کے بعد اس کی نعش کودریاسے تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردی