Baaghi TV

Author: +9251

  • لیہ – اینٹی کرپشن کی کاروائی،49لاکھ روپے کی مالیت کی 16کنال زرعی اراضی قابضین سے واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی

    لیہ – سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین نے اے ایس آئی مہرفیاض حسین ،گرداور مہر عبدالرزاق کے ہمراہ موضع پہاڑ پور اورموضع امیرکلاسرہ شرقی میں کارروائی کرتے ہوئے 49لاکھ روپے کی مالیت کی 16کنال زرعی اراضی قابضین غلام فریدولد غلام رسول قوم کلواور محمدکوڑ و ولد مٹھوقوم کالروسے واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کردی ہے ۔

  • وزیر اعظم کا سب سے بڑے  اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح‌، کیا ہےاحساس پروگرام کی خاص بات ؟

    وزیر اعظم کا سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح‌، کیا ہےاحساس پروگرام کی خاص بات ؟

    احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی افتتاحی تقریب ، وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے.

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح ہو رہا ہے .اسکالر شپ پروگرام پرانے پروگرام سے کافی مختلف ہے.گزشتہ حکومتیں صرف میرٹ پر اسکالر شپ دیا کرتی تھیں.احساس اسکالر شپ پروگرام میں مالی حیثیت اور گھر کی آمدنی کو بھی دیکھا جائے گا،50فیصد اسکالر شپ وزیراعظم کی ہدایت پر خواتین کے لیے مختص کی گئیں ہیں.حکومت کے تمام پروگرامز میں خواتین کو 50فیصد کوٹہ دیا جائے گا.
    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس پروگرام کے تحت احساس فار سٹوڈنٹ انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام ملکی تاریخ میں پہلی بار شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں تعلیم کے لئے مالی رسائی کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے۔

  • بنگلہ دیش نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ کے فرعون کو دھول چٹا دی

    بنگلہ دیش نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ کے فرعون بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا کر میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 149 رنزکا ہدف بنگلہ دیش نے 20 ویں اوورکی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر60 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ سومیا سرکار نے 39، محمد نعیم نے 26 اور کپتان محمد اللہ نے 15 رنز بنائے۔

    اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم (نیا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم)میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے تھے۔

    انڈیا کی جانب سے شیکھردھون 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رشبھ پنت نے27، شریاس ایئر نے 22 اور پانڈیا نے 15 رنزکی اننگ کھیلی۔

  • لیبیائی فوج کی شدید بمباری سے کیا ہوا نقصان

    لیبیائی فوج نے سدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا
    لیبیا کی قومی فوج نے بتایا کہ اس کی فضائیہ نے مصراتہ ایئر فورس کالج اور طرابلس میں معیتیقہ فوجی اڈے پر الوفاق ملیشیا سے وابستہ متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر ذخیرہ کیے گئے متعدد ڈرون طیارے اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔

    لیبی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ نے مصراتہ ایئرفورس کالج پر گولہ بارود اور ڈرونز کے گوداموں کو نشانہ بناتے ہوئے تین فضائی حملے کیے۔اس کے علاوہ طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے زیرانتظام معیتیقہ اڈے کے ملٹری سیکشن میں ملیشیا کے ایک آپریشن روم کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اس اڈے پر موجود ڈرونز، ان کے انفراسٹرکچر، اور میزائلو سمیت دیگر اسلحہ کو 100 فی صد تباہ کردیا گیا۔
    اس سے پہلے س سے پہلےلیبیا میں "الصمود بریگیڈ” ملیشیا نے اپنے کمانڈر اور ملک میں الاخوان المسلمین اور شدت پسندوں کے دست راس "صلاح بادی” کو ملٹری انٹیلی جنس ادارے کی سربراہی سونپ دی۔ عالمی دنیا کو مطلوب بادی ملک میں سب سے زیادہ خود مختار ادارے کا سربراہ بن گیا.جس پر عرب دنیا پر بہت سخت رد رعمل آیا.
    ں

  • کوئٹہ سے ١۴اگست کو لاپتہ ہونے والا نوجوان قتل

    کوئٹہ سے ١۴اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش قلعہ عبداللہ میں پھینک دیاہے نوجوان کی شناخت غوث اللہ ولد کریم آغا کے نام سے ہوئی ہے نوجوان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے بتایا جاتا ہے نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا عمر 18 سال کے لگ بھگ ہے.اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج محمد نسیم اچکزئی نے نفری کے ہمراہ لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا. قلعہ عبداللہ.انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے .

  • فرانس کے صدر کا محمد بن سلمان سےٹیلی فونک رابطہ

    فرانس کے صدر کا محمد بن سلمان سےٹیلی فونک رابطہ

    فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے

    دونوں سربراہوں کی بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات اور ان کو ترقی دینے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں شخصیات نے خطے کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت اور یہاں امن اور استحکام کے واسطے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ہالینڈ: مسجد پرحملہ، ہالینڈ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ، خبر آ گئی
    فرانس جو کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہوئے ہے ، شہزادہ سلمان مغربی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں‌ہیں.یاد رہے کہ رواں سال اگست میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔

    ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

  • چیف کلیکٹر ڈاکٹر نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا.

    کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ کے شعبہ انسداد اسملنگ نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف چیک پوسٹو اور چھاپوں کے دوران ایف سی کے تعاون سے تقریباً دس کروڑ روپےکے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قبضے میں لے لی جن میں ٹائرز کپڑا چھالیہ سیگریٹس آٹو پارٹس پٹرول ڈیزل نان کسٹمز گاڑیا و دیگر سامان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایف ٹی او کی ہدایات پر کویٹہ اور اطراف میں واقع غیر ملکی غیر قانونی پٹرول پمز بھی ناکارہ بنائے گئے جن کی تعداد دس کے قریب بنتی ہے اس کاروائ میں پولیس کی تعاون بھی کسٹمز حکام کو حاصل رہی ۔ واضح رہۓ حالیہ کارواہیو میں شدت کی وجہ ایف سی حکام کی جانب کسٹمز حکام کو بروقت اور بھر پور تعاون ہے ۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی ، کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا.

  • پی سی بی نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا.ٹرائلز کا مقصد آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ 2021 کی تیاری کرنا ہے.کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز کا انعقاد ملک بھر کے 8 مختلف شہروں میں کیا جائے گا.نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز 2 روز تک جاری رہیں گے.

    6 نومبر کو ٹرائلز بہاولپور اور 7 نومبر کو انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان میں ہوں گے.8 نومبر کو ایبٹ آباد جبکہ 9 نومبر کو فیصل آباد اور پشاور میں ٹرائلز ہوں گے.ٹرائلز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز ٹی ٹونٹی انڈر 18 ویمن چیمپین شپ میں شرکت کریں گی .چیمپئین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز کو 16 روزہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا جائے گا

  • مظاہرین نے کربلا میں ایرانی کونسل خانے پر حملہ کر دیا

    مظاہرین نے کربلا میں ایرانی کونسل خانے پر حملہ کر دیا

    عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کےدوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔ عراق میں "العربیہ” کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سےکم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

    عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اتوار کے روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے”۔

    عراق میں گذشتہ ہفتے سے دوبارہ حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین مہدی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران نے عراق میں اپنی ہم نوا حکومت کو بچانے کے لیے مداخلت کی ہے۔عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اسی ہفتے حکومت مخالف جاری احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروبار اور تجارت کے لیے ماحول سازگار ہونے لگا.

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34203.68 پر ہوا, موجودہ سیاسی بحران کے باوجود سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 5 ماہ بعد 35 ہزار پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا