Baaghi TV

Author: +9251

  • شامی صدر بشار الاسد نے طیب اردوان کے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    شامی صدر بشار الاسد نے طیب اردوان کے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کے روز شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سے کوئی عداوت نہیں۔ ہماری دشمنی صرف صدر طیب ایردوآن اور ان کے ٹولے سے ہے۔

    شامی صدر نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کو عارضی قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا جس کے دور روس مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
    شمالی شام میں ترکی کے فتح کیے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.

    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • تیزگام حادثے پربرطانوی شاہی جوڑے کا اظہارافسوس

    لندن:پاکستان میں تیز گام ٹرین کے حادثے نے دنیا بھر کو ہلاکررکھ دیا ہے، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی وجہ سے دیگر ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا گیا ہے، ایسے ہی حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سانحہ تیزگام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اعلیٰ عدلیہ کا ججزروسٹرپھرتبدیل،اہم تبدیلیاں

    تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے نے گزشتہ روز لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہی جوڑا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دورے سے کچھ دن پہلے ہی لوٹے، ٹرین حادثے کی خبر افسوسناک ہے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ٹرین میں جاں بحق افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    سانحہ تیزگام ابتدائی تحقیقات مکمل، حادثے کی وجہ سامنے آ گئی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

  • اعلیٰ عدلیہ کا ججزروسٹرپھرتبدیل،اہم تبدیلیاں

    لاہور: ججز روسٹر کے تبدیل ہونے سے بہت سے سوالات جنم ضرور لیتے ہوں گے ، مگریہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ یہ عدالت کی معمول کی کارروائی ہے، مگراکثرسائیلین کو ضرور شکایت ہوتی ہےکہ ان کے کیسز کو طوالت بھی اسی وجہ سے ملتی ہے ، ادھر ہائیکورٹ میں نیب سمیت دیگرمقدمات کی سماعت کیلئے ججزروسٹرتبدیل کردیا گیا، قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری سے ترمیمی ججزروسٹرجاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نیب کیسز کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل نو کی تھی جس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد نے4 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کرنا تھی۔ قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کو21 نومبرتک بحال رکھا ہے، ترمیمی روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے سے 12ڈویژن اور32 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات اور اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں موجودہ 2 رکنی بنچ21 نومبرتک سماعت کرے گا، 25 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائیگا، نیا بنچ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ہوگا۔

    ہائی کورٹ روسٹر کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اب چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس محمد قاسم خان بھی9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات سنیں گے، جسٹس شجاعت علی خان11 نومبر سے مقدمات سنیں گے، چیف جسٹس اور جسٹس چودھری مشتاق احمد کا ڈویژن بنچ11 نومبر سے کیسز سنے گا۔

    جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس اسجد جاوید گھورال11 نومبر سے انسداد دہشت گردی اور فوجداری کیسزسنیں گے، جسٹس عائشہ اےملک، جسٹس جواد حسن انٹراکورٹ اپیلیں سنیں گے، اسی طرح دیگر ججز بھی مختلف نوعیت کے کیسز سنیں گے۔جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ ضرورت کےمطابق اس میں مزید تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے

  • امریکا ایران  کے خلاف سنگین اقدام اٹھانے والا

    امریکا ایران  کے خلاف سنگین اقدام اٹھانے والا

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں چار ایسی اشیاء بھی شامل ہیں جنہیں ایران اپنے فوجی یا جوہری پروگراموں میں استعمال کرتا ہے۔

    ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہُک نے کہا کہ جب تک ایران کسی نئے جوہری معاہدے پر امریکا سے گفت وشنید قبول نہیں کرتا واشنگٹن تہران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو حملوں کے بعد ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے. اس سلسلے میں‌امریکا ایران پر سخت پابندیاں‌لگار رہا ہے ادھر اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے.

    دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

    امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

  • 2020ء کے بجٹ میں سعودیہ کتنا اضافہ کرے گا

    سعودی عرب سال2020 میں اہم ترین مالی آمدن کی توقع ہے جس وجہ سے اس کے بجٹ میں‌بھی اضافہ ہوگا.

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2020ء کے عمومی بجٹ کے ابتدائی بیان کا اعلان کیا ہے جس میں 1.020 بلین ریال کے کل متوقع اخراجات بیان کیے گئے ہیں۔ تنوع اور معاشی تبدیلی کے منصوبوں پرعمل درآمد کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ اقتصادی اور معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ لگ بھگ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے اور بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا تقریبا 6.6 فی صد ہے۔

    سعودی عرب اب یورپ ، روس سمیت دیگر افریقی ممالک سے اپنی تجارتی اور کاروباری مراسم بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے . شہزادہ سلمان کے بعد دسعودی عرب کے سفارتی تعقلات میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے.
    سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ بجٹ عام طور پر ہر سال دسمبر میں منظور ہوتا ہے اور اس میں نئی مالی اور معاشی پیشرفت کی روشنی میں تغیر وتبدیلی کی جاتی ہے۔

  • خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

    (جرار شاکر، قصور)
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت پر تھانہ صدر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو کی کاروائی کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت تین ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور اشتہار ی مجرمان کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ صدر پھولنگر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو نے دو خطرناک اشتہار ی مجرمان جاوید عرف حیدری کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔جب کہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوادیا ہے۔

  • سانحہ تیزگام ابتدائی تحقیقات مکمل، حادثے کی وجہ سامنے آ گئی

    لاہور:اکتوبر کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، آج اس مہینے کی آخری تاریخ کو جو حادثہ پیش آیا یہ بھی بھلایا نہیں جاسکتا، ریلوے پولیس نے رحیم یار خان میں تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ہے، فرانزک ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں درج کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا۔ڈی جی فرانزک ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ماہرین نے سلنڈر کے ٹکڑے جمع کر کے فرانزک لیبارٹری بجھوا دیے، فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر تاحال کام میں مصروف ہیں۔

    ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتایا کہ بہاولپور ملتان کے فرانزک ماہرین شواہد جمع کر رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق 65 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا، لواحقین کو ٹریس کر کے ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ڈی جی کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بجلی سے آگ لگنے کے امکانات کم ہوتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، سانحے کی حتمی رپورٹ آنے میں وقت لگے گا۔

  • اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    دمشق :ایک طرف شام کے مضافات میں لڑائی جاری ہے تو دوسری طرف شامی فورسز نے دمشق کے مضافات سے بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ پکڑ لیا ہے، اطلاعات کےمطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں اینٹی ٹینک ٹاؤ میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملنے کی خبردی ہے ۔ دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کرد ڈیموکریٹک ملیشیا سے شام کے خلاف ترکی کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے، شامی فوج کے ساتھ مل جانے کی اپیل کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے القلمون میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود ان دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہوا ہے جن کا القلمون پر قبضہ تھا ۔

    شام کی فوج، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں امریکا اور اسرائیل کے بنے ہوئے اسلحے اور گولے بارود کے برآمد ہونے کا اعلان کرچکی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شامی فوج اس بھاری اسلحے کی شناخت کررہی ہےکہ یہ کس مللک کا بنا ہوا ہے اور اس علاقے میں کیسے پہنچا ہے

  • داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

    قاہرہ: امریکہ کی طرف سے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی خبر کےبعد شدت پسند تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو نیا خلیفہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس) نے ابوبکر البغدادی کی موت کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نئے خلیفہ کے نام کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے اپنی تنظیم کی کمانڈ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کے سپرد کی اور ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ابوحمزہ نامی شخص نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔اور یہ بھی اعلان کیا ہےکہ وہ اس قتل کا بدلہ امریکہ سے ضرور لیں گے

    داعش کی طرف سے جاری اس آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ داعش کا ترجمان ابوالحسن المہاجر بھی امریکی فوجی کارروائی میں مارا گیا، ہم البغدادی کے بعد بھی اپنا مشن جاری رکھیں گے اور امریکا سے خلیفہ کی موت کا بدلا لیں گے۔داعش نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں موجود اراکین نئے خلیفہ کی بیعت کریں۔