Baaghi TV

Author: +9251

  • جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 20 لاکھ کا اعلان، ریلوے کابھی احتساب ہوگا عمران خان

    اسلام آباد:احتساب سب کا ہوگا، اب ریلوے میں حادثات کے حوالے سے احتساب کا عمل شروع کریں ، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کر کے تیزگام حادثے کی تفصیلات حاصل کیں، وزیر اعظم نے اپنی طرف سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے مزید ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل امداد کی رقم 20 لاکھ روپے کردی ہے

    تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں تیزگام سانحے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا جس میں جاں بحق افراد کے ورثا کو وزیر اعظم کی طرف سے فی کس 5 لاکھ مزید ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے فون پر شیخ رشید کو حادثے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حادثے کے سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ریلوے میں احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے شیخ رشید کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا زخمی افراد کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کریں، واقعے کی تحقیقات سے مسلسل آگاہ رکھیں۔ وزیر ریلوے نے اعلان کیا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے ورثا کو فی کس 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو 3 سے 5 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔

  • آزادی مارچ کاررواں2 افراد ہلاک ، 4 شدید زخمی

    اسلام آباد: مولانا کا آزادی مارچ جہاں جہاں سے گزررہا ہے تلخ یادیں اور حقائق چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے ، اطلاعات کے مطابق مولانا کا آزادی مارچ کارواں دیکھنے والے چھ افراد رش کے باعث کھنہ پل سے نیچے جاگرے، گرنے والے 6 افراد میں سے دوافراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے

    ذرائع کے مطابق باقی 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام کاکہنا ہےکہ جانبحق افراد کی شناخت، 13 سالا طلحہ اور 40 سالا شفقت عباسی کے نام سے ہوئِی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق طلحہ منیر راولپنڈی اور شفقت عباسی برما ٹاون کا رہائشی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مولانا کے مارچ میں زخمی ہونے والوں میں اخلاق اور عباس شامل ہیں، چاروں افراد کھنہ پل کے اوپر سے ایکسپریس ہائی وے سے گزرنے والے آزادی مارچ کو دیکھ رہے تھے

  • آزادی مارچ ، پولیس نے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی

    اسلام آباد :مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو دہشت گردوں کی کارروائی سے بچانے میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا ، اطلاعات کے مطابق آج رات جے ایو آئی ایف کے جلسہ گاہ پر سخت چیکنگ کے دوران اسلام آباد پولیس سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی کارروائی اور دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے

    ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے جنرل انٹری پوائنٹ پر پولیس نے 2 اشخاص سے دو پسٹل 50 روند، 5 عدد میگزین برآمد کرلی ، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ دونوں اشخاص پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ،دونوں اشخاص سے مزید تحقیقات کے لیے تھانہ انڈسٹریل ایریا شفٹ کر دیا گیا

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شاباش اور انعام کو اعلان کیا ہے اور کہا ہےکہ اللہ نے مہربانی فرمائی ہے کہ کسی بڑے نقصان سے بچا لیا ہے، آئی جی اسلام اباد کا کہنا ہےکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، تاہم جے یوآئی ایف کے کارکنان تعاون نہیں کررہے

  • پہلے زرداری تو اب خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی

    سکھر: سیاستدانوں کو نیب کی کسٹڈی میں بہت مشکلات کا سامنا ہے ، کبھی شہباز شریف تو کبھی نواز شریف کی طبیعت بگڑجاتی ہے ، ایسے ہی ابھی یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کا ایک وال بند ہے تو ساتھ ہی خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئیں

    باغی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ عارضہ قلب کی وجہ سے این آئی سی وی ڈی میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ خورشید شاہ کے دل کی شریانوں میں تکلیف بڑھ جانے کی شکایت ہے۔

    این آئی سی وی ڈی ہسپتال کے سربراہ امراض دل کے ماہر ڈاکٹر ندیم قمر سکھر پہنچ گئے اور انہوں نے خصوصی طور پر پیپلز پارٹی رہنما کا طبی معائنہ کیا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث 27 اکتوبر کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ 5 روز سے ڈاکٹرز کی آبزرویشن میں ہیں۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے دل کی 2 شریانیں متاثر ہونے پر ان کے انجیو گرافی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈاکٹر ندیم قمر نے خود خورشید احمد شاہ کی انجوگرافی کی۔خورشید شاہ کی انجیو گرافی کی رپورٹ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی بھجوا دی گئی۔

  • کرن جوہر "ہالووین” پر کیرون کھیر کا مذاق اڑانے لگے

    بھارتی فلمساز کرن جوہر، جو اپنے دیسی ٹڈلس ویڈیو کے لئے مشہور ہیں جس میں عام طور پر ملایکہ اروڑا اور کیرون کھیر کو ایک ریئلٹی شو کے سیٹ سے دکھایا جاتا ہے، نے کیرن کھیر ہیپی ہالووین کی خواہش کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جو کرن پر چارج کرنے کے لئے تیار دکھائی دیتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران کرن جوہر کس طرح ملائکہ اروڑا اور کرن کھیر کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں اور پھر کرن کھیر کے ساتھ ان کا مذاق بڑھ گیا اور بھوت بولنے لگے.

  • نیب ترامیم سمیت 8 نئے آرڈیننس کی منظوری

    اسلام آباد:احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس اور نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دی گئی ہے جس میں بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس بھی شامل ہیں۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت 5کروڑ روپےسے زائد کرپشن کےقیدی کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، جو مقدمات چل رہے ہیں یا زیر سماعت ہیں یا نئے داخل ہونے والے ہیں ان سب پر یہ لاگو ہوگا۔یاد رہےکہ نیب ترمیمی آرڈینینس کا مطلب احتساب کےعمل کو تیز کرنا ہے

    اس کے علاوہ صدر پاکستان کی جانب سے حقوق خواتین آرڈیننس، وراثتی سرٹیفکیٹس آرڈیننس، لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس، سپیرئیر کورٹس ڈریس آرڈیننس ،سول پروسیجر آرڈیننس اور وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلینس کمیشن آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 22 اکتوبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نئے قوانین کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

  • "مرکزالبدرالاسلامی”بستی میرے ،قرآن کی تعلیم کا مرکز

    کنگن پور:مدارس آج بھی دین اسلام کی آبیاری کے مراکز ہیں ، اس گئے گزرے دور میں آج بھی بہت سے لوگ اللہ کے گھروں اور ان اللہ کے گھروں کو آباد کرنے والوں سے دلی محبت رکھتے ہیں، مرکز البدرالاسلامی بستی میرے نزد کنگن پوربھی ایسے مراکز میں سے ایک مرکز ہے جہاں اہل علاقہ کے تعاون سے قران کی تعلیم کی تدریس کا بہترین انتظام ہے.. ..

    ذرائع کے مطابق یہ مرکز جس کے بانی شیخ الحدیث مفتی عبدالحنان زاہد ہیں ایک نہایت نیک اورمتقی عالم دین اور ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، یہ مرکز مفتی عبدالحنان زاہد کی ذاتی کوششوں سے اس علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے ،

    مرکز البدرالاسلامی قران کریم کی تعلیم کو چار چاند لگانے کے لیے گاہے بگاہے ممتاز علمائے دین کے خطبات جمعۃ المبارک کا اہتمام کرتا رہتا ہے تاکہ یہاں لوگ شوق در شوق آکر علمائے کرام کا وعظ ونصیحت سن اپنے ایمان کو تازہ رکھ سکیں ، حال ہی میں اس مرکز میں ایک بہت بڑے خطبۃ جمعہ المبارک کا اہتمام کیا گیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق اس مرکز میں یہ خطبۃ جمعۃ المبارک لکھوی خاندان کے چشم وچراغ مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند پرفیسر محمد زید لکھوی پڑھارہے ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ جمعۃ المبارک نومبر کا دوسراجمعہ اور مورخہ 8 نومبر کو ہوگا

  • بھارت، رواں سال عیسائیوں پر کتنے حملے ہوئے؟ اہم رپورٹ

    بھارت میں عیسائیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہوئے حملوں کی نسبت اس سال سب سے زیادہ حملے ہوئے۔

    ریاست منی پورہ کااعلان آزادی،بھارت کی بربادی،علیحدگی روکنے کے لیےفوج بھی بھجوادی

    بھارتی میڈیا نے الائنس ڈیفنڈنگ فریڈم کی ایک رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2019 کے ستمبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 247 حملے ہوئے لیکن صرف 28 حملوں کی ہی ایف آئی آر درج ہوئی۔رپورٹ کے مطابق صرف ستمبر میں عیسائیوں پر 29 حملے ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش عیسائیوں پر حملوں میں سرفہرست رہی۔ اترپردیش میںستمبر تک 60 حملے ہوئے ۔ عیسائیوں پر حملوں کا دوسرا نمبر تامل ناڈو کا ہے جہاں ایسے واقعات 47 بار ہوئے۔ علاوہ ازیں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک اور مہاراشٹر میں بالترتیب 25، 21 اور 18 حملے ہوئے۔

    بھارت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کسی طور تبدیل نہیں کرسکتا، سیدعلی گیلانی

    رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2014 کے بعد سے اب تک عیسائیوں پر حملوں کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں عیسائیوں پر حملوں کے کل 147واقعات ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 247 بڑھ کر ہو گئی۔ 2015 میں عیسائیوںپر 177حملے رپورٹ ہوئے،جبکہ یہ تعداد 2016 میں 208، 2017 میں 240 اور 2018 میں 292 تک پہنچ گئی۔

    311 بھارتی کو امریکہ نے ملک سے نکال دیا ،کیوں ملک بدرکیا اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    واضح رہے کہ رواں ماہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں ہندوتوا گروپوں نے اتوار کو چرچ میں گھس کر ہنگامہ کیا اور پادری کو گھسیٹ کر تھانے لے گئے۔ پولس نے بھی ہندو دہشت گردوں کو کچھ کہنے کی بجائے الٹا پادری پر دفعہ 153(اے)، 295 اے، (1)505 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے جیل بھیج دیا ، جبکہ دوسرے پادریوں کو چرچ میں جلسہ کرنے سے پہلے اجازت لینے کی ہدایت دی۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    دوسری طرف دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق رکن اے سی مائیکل کے مطابق گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی کے نزدیک جون پور میں رات دو بجے پولیس نے اچانک ایک پادری کے گھر پہنچ کرگرفتار کر لیا ۔ یہ کارروائی ہفتہ کے روز کی گئی، تاکہ اتوار کو ہونے والے چرچ کے دعائیہ جلسہ میں خلل پیدا ہو۔ اگلے دن یعنی اتوار کو جب لوگ چرچ میں دعا کے لیے جا رہے تھے تو ایک ہجوم نے ان لوگوں کو گھیر کر واپس بھیج دیا۔“

    رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں جب سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت آئی ہے، تب سے عیسائیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ریاست منی پورہ کااعلان آزادی،بھارت کی بربادی،علیحدگی روکنے کے لیےفوج بھی بھجوادی

    نئی دہلی :ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کیا ہے تو دوسری طرف بھارتی ریاست منی پورہ نے بھارت سے الک ایک علیحدہ ملک ہونے کا اعلان کردیا ، یہ اعلان منی پورہ آزادی تحریک کے ذمہ داران نے لندن میں ایک بہت بڑی پریس کانفرنس میں کیا ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مہاراجہ آف منی پورہ کی طرف سے اعلان کے بعد ریاست میں ایک خوشی کا سمان تھا . منی پورہ کے باسیوں کو بہت زیادہ امید تھی کہ وہ بہت جلد ایک ازاد ملک کے شہری بن جائیں گے ، ریاست میں جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی جارہی تھیں ،

    ذرائع کے مطابق بھارت اس اقدام سے بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہا تھااور آج بھارت نے 50 ہزار سے زائد تازہ فوجی دستے منی پورہ بھیج دیئے ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کو جدید جنگی جہاز اور جنگی ہیلی کاپٹرز سے بھی لیس کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ بھاری فوجی گاڑیاں بھی منی پورہ پہنچا دی گئی ہیں ،ان فوجی گاڑیوں میں ٹینک ، توپیں اور جدید اسلحہ بھی شامل ہے ،

    بھارتی ریاست منی پور کے مہا راجہ کے نمائندوں نے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے منی پورہ کوباقاعدہ ایک آزادریاست کے اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، ہماری ریاست کو الگ ملک تسلیم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے جلاوطنی میں ریاست کے قیام کا اعلان کردیا، مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر وزیراعلٰی ریاست منی پور کونسل یامبین بائرن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہوگا۔مہاراجہ منی پور کے نمائندوں نے اپیل کی کہ ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے، یامبین بائرن نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ملکہ برطانیہ کو قراردار پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ریاست منی پور کونسل کے وزرا کے ڈیکلریشن آف انڈیپینڈینس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔دوسری طرف بھارت میں‌صف ماتم بچھا ہواہے بھارت نے مزید افواج کو منی پورہ بھیج دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کا حکم دے دیا ہے

  • شاہ رخ خان کے دیوالی منانے پر سلمان خان نے کیا کہا؟

    شاہ رخ بدھ کے روز ان خبروں کے لئے ٹرینڈ ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا رائے بچن کے منیجر کو بچنوں کی دیوالی کے موقع پر حادثاتی طور پر لگنے والی آگ سے بچایا جس کے بعد سلمان نے ایک کرپٹاک انسٹاگرام پوسٹ اپنے کرن ارجن ساتھی اسٹار کے لئے وقف کردی۔ شاہ رخ کو پیش کرتے ہوئے ہیپی نیو ایئر کے گانا مانوا لگے سے ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے سلمان نے ایک آواز اٹھائی جس میں کہا گیا ہے کہ: "ہیرو وہ ہوتی ہے جو اگے کڈکے، بوجھاکے، بچہ ہے۔” یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ شیئر ہونے کے چند ہی منٹوں میں شاہ رخ کے لئے سلمان کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر 5 لاکھ سے زیادہ ویو حاصل کیے اور ہمیں معلوم ہے کہ کیوں! ویڈیو میں سلمان کے الفاظ دراصل سلطان کے مکالمہ کا ایک اصلاح شدہ ورژن ہیں، جس میں کہا گیا ہے: "سب یہ سوچیے ہیرو وہ ہوٹا ہے جو جیتا ہے. میرا یہ مانا ہے ہیرو وہ ہے جو ہرٹا ہے. کیا وہ جانتا ہے جیتنے کی آسالی قدر۔ ”

    انسٹاگرام پر مداحوں نے سلمان خان کی پوسٹ میں اپنی آگ اور دل کے جذباتی نشانات کو خالی کردیا جیسے "خوفناک” اور "گجاب” اور "ٹھنڈا” جیسے نمبروں پر تبصرے کیے۔

    شاہ رخ کے لئے سلمان کی یہ پوسٹ جس میں ایک گھنٹہ میں تقریبا 7 7 لاکھ آراء ریکارڈ کی گئیں:

    ایک خصوصی مڈ ڈے رپورٹ کے مطابق، ارچنا سدانند (ایشوریا کے منیجر) کی لینگگا کو مبینہ طور پر اس وقت آگ لگ گئی تھی جب وہ صحن میں اپنی بیٹی کے ساتھ تھیں اور ظاہر میں پہلی بار ایک رخ کرنے والی لڑکی تھی۔ مڈ ڈے نے اطلاع دی کہ شاہ رخ نے اپنی جیکٹ سے آگ بجھی اور مبینہ طور پر اس عمل میں معمولی جل جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

    بچنوں کی دیوالی پارٹی میں موجود ایک وسیلہ کے حوالے سے مڈ ڈے نے رپورٹ میں مزید کہا: "ارچنا آنگن میں اپنی بیٹی کے ساتھ اس وقت تھی جب اس کی لینگا میں آگ لگی تھی۔ آس پاس کے لوگ حیران رہ گئے تھے اور انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ کیا کریں۔ شاہ رخ کو مڈ ڈے نے ایک موجود ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دماغ کی موجودگی پر ارچنا کے پاس پہنچ گئی اور آگ لگائی۔ وہ بھی جیکٹ سے آگ کے شعلوں کو بھڑکاتے ہوئے معمولی جلتی رہی۔ اس کی واحد سوچ یہ تھی کہ آگ لگائی جا،۔ جیسے کہ پارٹی۔ ”

    جلسہ میں منعقدہ بچنوں کی دیوالی پارٹی میں مشہور شخصیات کی کرائم ڈی لا کریم نے شرکت کی جس میں امبانی، ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ، کترینہ کیف، کرینہ کپور، ملائیکہ اروڑا اور دیگر شامل تھے۔ شاہ رخ نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پارٹی میں چیک کیا۔