Baaghi TV

Author: +9251

  • 18 ارب ڈالر کی خطیر رقم سعودی عرب نے کس مقصد کے لیے خرچ کردی

    18 ارب ڈالر کی خطیر رقم سعودی عرب نے کس مقصد کے لیے خرچ کردی

    تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب کی جانب سے پناہ گزینوں کی انسانی مشکلات دور کرنے کے لیے تقریبا 18 ارب ڈالر کا میگا فنڈ پیش کیا گیا ہے. یہ خطیر رقم سعودی عرب کی طرف سے شامی پناہ گزینوں اور ہجرت کے مارے لوگوں کےلیے ہے ، ان میں ان پناہ گزینوں کے لیے سعودی شہریت بھی شامل ہے.

    سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے ضمن میں سعودی عرب کے تھرڈ سکریٹری فیصل بن جدید نے اپنے خطاب میں بتائی۔

    شامی صدر بشار الاسد نے طیب اردوان کے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    بن جدید کے مطابق مملکت نے 50 ہزار افراد کو ان کے اہل خانہ سمیت سعودی شہریت دی۔ اس کے علاوہ 8 لاکھ سے زیادہ مقیم افراد کو شناخت دی گئی جو مملکت میں بے قاعدگی اور غیر منظم طور سے رہ رہے تھے۔ اس طرح اُن کے لیے نقل حرکت، تعلیم اور طبی نگہداشت کا حصول ممکن ہو گیا ہے جب کہ ان افراد کو تمام ٹیکسوں اور جرمانوں سے معافی بھی مل گئی ہے۔

    شمالی شام میں ترکی کے فتح کیے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.

  • ربیع الاول کی آمد،جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں جاری

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ربیع الاول کی امد کے ساتھ ہی ٹھٹھہ صادق آباد و گردو نواح میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔تفیصلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کی مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے مرکزی پروگرام کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کے مین بازار اور مین روڈ کو عید میلاد النبی کے سبز جھنڈوں سے بھی سجایا جارہا ہے جبکہ مین بازار کا گیٹ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں موسم ابر آلود ، کہاں ہوگی بارش اور کہاں‌ ہوگا دلنشیں ہواؤں کا گرز

    ملک بھر میں موسم ابر آلود ، کہاں ہوگی بارش اور کہاں‌ ہوگا دلنشیں ہواؤں کا گرز

    ملک بھر میں موسم ابر آلود ، کہاں ہوگی بارش اور کہاں‌گا دلنشین ہواؤں کا گرز

    تفصیلات کے مطابق : محکمہ موسمیات جمعے کے روز سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے چند علاقوں میں بونداباندی جب کہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بحیرہ عرب کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جب کہ کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب سے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور جمعے کے روز بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس میں زیادہ سے زیادہ تین درجے اضافہ ہو سکتا ہے۔

    واضح‌رہےکہ نومبر کے آغاز پر موسم میں‌ وہ خنکی نہیں‌ہے جو عموما ان دنو ں میں‌ہوتی ہے ، اس بارش سے موسم سرما کی آمد آمد ہو جائے گی.

  • دھرنے کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی

    دھرنے کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی

    دھرنےکا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی ہو گیا مسلسل مثبت رہنے والی مارکیٹ منفی رجحان میں چلی گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

  • 6 سالہ بچی کی نوازشریف کوملنےکی خواہش،نوازشریف نےانکارکیوں کیا؟

    لاہور:ایک ننھی بچی سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے،بچے تو ویسے ہی معصوم ہوتے ہیں .بچوں پر بھی اگر شک کیا جائے توپھرباقی پیچھے بچتا کیا ہے، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے 6 سالہ ننھی بچی بھی سروسز ہسپتال پہنچی،لیکن میاں صاحب نے ملنے سے انکارکردیا ،بچی دل میں تمنائیں لیتی ہوئی واپس آگئی

    داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

    تفصیلات کے مطابق چھ سالہ زینب اپنے والد کے ساتھ سروسز ہسپتال پہنچی اور بچی نے کہا کہ وہ نوازشریف سے بے پناہ پیار کرتی ہیں، اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں، اس موقع پر میاں نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر ننھی زینب آبدیدہ ہوگئی۔جب اس سلسلے میں میاں محمد نواز شریف کو بتایا گیا تونواز شریف نے ملنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی خواہش

    اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    دوسری طرف بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی 2 روز سے اصرار کررہی تھی کہ اسے نواز شریف سے ملنا ہے مگر آج جب وہ ہسپتال آئے تو انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔بچی کے والد کا کہنا ہے کہ کون سا میری بچی کے ملنے سے سیکورٹی کا مسئلہ پیش آجاناتھا ، بچی کے والد نے کہا کہ بچی مایوس ہوگئی ہے اور اب وہ ملنا نہیں چاہتی

    جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 20 لاکھ کا اعلان، ریلوے کابھی احتساب ہوگا عمران خان

  • عراق کے خون ریز مظاہروں کی حمایت میں کونسی مذہبی شخصیت

    عراق میں شدید قسم کے احتجاج کے پیچھے کس کی حمایت شامل ہے. اس بات کا علم اہم روحانی لیڈر کے بیان سے ہو گیا ہے.، بظاہر مہنگائی کےلیے شروع کیے گئے مظاہروں میں سینکڑوں‌ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق : عراق میں اعلی ترین شیعہ روحانی لیڈر آیت اللہ علی السیستانی نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پُر امن مظاہرین کی جانب سے اصلاحات سے متعلق مطالبات کی تائید کرتے اور سپورٹ کرتے ہیں۔

    عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق السیستانی کے دفتر کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ السیستانی یہ باور کراتے ہیں کہ پُر امن مظاہروں میں شرکت تمام عراقیوں کا حق ہے۔ ملک کے اعلی ترین شیعہ مرجع علم نے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران سیاسی قوتوں وغیرہ کے حامیوں کی جانب سے السیستانی کا نام استعمال کرنے یا اُن کی تصاویر اٹھانے سے مکمل طور پر گریز کیا جائے۔

    اس سے قبل عراقی صدر برہم صالح نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عدال عبدالمہدی اپنا استعفا پیش کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں … تاہم اُن کی شرط ہے کہ اس حوالے سے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے تا کہ کسی بھی آئینی خلا سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

  • یہ کیا تماشا ہے، ہڑتالیں ہی ہڑتالیں،عدالت نوٹس لے، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: یہ کیا تماشا ہے، ہڑتالیں ہی ہڑتالیں،عدالت نوٹس لے، ہائی کورٹ میں درخواست دائر ، اطلاعات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج اور ہڑتالوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کا کام ہڑتال نہیں لوگوں کا علاج معالجہ ہے۔

    پہلے زرداری تو اب خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج اور ہڑتالوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وصوبائی حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتالوں سے مریض مشکلات کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کا کام ہڑتال نہیں لوگوں کا علاج معالجہ ہے۔

    آزادی مارچ کاررواں2 افراد ہلاک ، 4 شدید زخمی

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتوں نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں، ہڑتال کر کے ڈاکٹرزعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔احتجاج، ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال فوری ختم کرنے کا حکم دے۔

    اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا خدشہ بالکل جھوٹ اور گمراہی کا فسانہ ہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال کی نجکاری نہیں کر رہی بلکہ عوام کو صحت کے شعبے میں مزید سہولیات پیدا کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

  • کولیسٹرول کا بھگانا ہےتوایواکاڈوکھانا ہے،ماہرین طب نے نیا غذائی نسخہ بتادیا

    پینسلوانیہ: کولیسٹرول کا بھگانا ہے تو ایواکاڈوکھانا ہے، ماہرین طب نے نیا غذائی نسخہ بتادیا ، تفصیلات کے مطابق ناشپتی یا ایواکاڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے مضر کولیسٹرول ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    پہلے زرداری تو اب خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی

    پاکستانی ماہرین طب کا بھی یہی کہنا ہےکہ اگرچہ اس مطالعے میں لوگوں کی کم تعداد نے حصہ لیا ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے 21 سے 71 سال کے 45 ایسے شرکا کو شامل کیا جو موٹاپے کی جانب مائل تھے اور ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔

    ان تمام شرکا کو دو ہفتے تک خاص غذائی چارٹ دیا گیا جو امریکی اندازِ خوراک (ڈائٹ) کے لحاظ سے مرتب کیا گیا تھا۔ اس کےبعد ماہرین نے اٹکل سے (رینڈملی) تین غذائی چارٹ مزید پانچ ہفتے تک شامل کئے۔

    اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    غذائی پلان میں کم چکنائی والی غذا، درمیانی درجے کی چکنائی والی غذا اور ایک ایواکاڈو اور تیسرے پلان میں درمیانے درجے والی چکنائی بغیر ایواکاڈو کے کھلائی گئی۔ لیکن اس تیسری قسم کی غذا میں اضافی طور پر صحت بخش چکنائیاں دی گئیں جن کی کچھ مقدار مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی صورت میں مگرناشپتی میں موجود ہوتی ہے۔

    پانچ ہفتوں بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ جن افراد کو ایواکاڈو دیا گیا تھا ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی اور ماہرین اس کولیسٹرول کو ہی دل و جاں کی دشمن چکنائی تصور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایواکاڈو یا مگرناشپتی والی غذائیں کھانے کے بعد بھی شرکا ایل ڈی ایل کے آکسیڈائزڈ ذرات کم کم پائے گئے ۔

    داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

    جن افراد نے ایواکاڈو والی غذا کھائی تھی کافی عرصے بعد ان کے جسم میں لیوٹائن نامی اینٹی آکسیڈنٹ کی اچھی مقدار برقرار رہی جو اس کے دیگر بہترین فوائد کو بیان کرتی ہے۔اس لیے ماہرین کا کہنا ہےکہ وہ گھرمیں ایسے پھل وغیرہ ضروررکھیں ،یہ علاج بھی اور غذابھی ہے، اس میں بہت شفابھی ہے ،

  • وزیر اعظم کے استعفے کے  بعد امریکا نے لبنان کےساتھ کیاکردیا

    وزیر اعظم کے استعفے کے بعد امریکا نے لبنان کےساتھ کیاکردیا

    وزیر اعظم کے استعفے کے بعد امریکا نے لبنان کےساتھ کیاکردیا

    تفصیلات کے مطابق : لبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ دینے کے دو دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ نے جمعرات کو کانگرس کو آگاہ کیا کہ وائٹ ہاؤس کے بجٹ آفس اور قومی سلامتی کونسل نے لبنان کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم امریکی حکام نے بیروت کی فوجی امداد روکنے کی وجہ نہیں بتائی۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے کانگرس کو اس فیصلے کی وجہ واضح نہیں کی۔ محکمہ خارجہ نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

    دوسری طرف اس خطے میں کشیدگی بہت بڑھ رہی ہے . مقبوضہ فلسطین کے اندر خطرے کا سائرن بج چکا ہے کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر کے دوران صہیونی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظارکرو اور دیکھو کہ ہم کس وقت کس طرح تم سے اس کا انتقام لیتے ہیں۔انہوں نے نیتن یاہو کو کہا کہ تمھیں ایک ٹانگ پر کھڑا کر دیں گے۔ہم کسی صورت اسرائیل کو معافی نہیں دے سکتے۔

  • 12 ربیع الاول کودوسری سالانہ رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس،وزیراعظم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں دوسری سالانہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس12 ربیع الاول کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، گذشتہ سال بھی رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرتے رہیں گے ۔

    تیزگام حادثے پربرطانوی شاہی جوڑے کا اظہارافسوس

    اسلام آباد میں ہونے والی اس دوسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا رحمت اللعالمین کانفرنس12 ربیع الاول بروز اتوار 10 نومبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔

    داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر