Baaghi TV

Author: +9251

  • ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب

    واشنگٹن : ویسے تو یہی کہاجاتا ہےکہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے لیکن یہ بات تو طئے ہے کہ جس دن ہائیڈروجن بم چل گیا پھر تاریخ کودہرانے والے ہی نہیں‌بچیں گے تو تاریخ اپنے آپ کو کیسے دہرائے گی ،تفصیلات کے مطابق آج کے دن یکم نومبر 1952 امریکا نے دنیا کے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا

    عامرلیاقت میں جو خوبیاں ہیں وہ کسی دوسرے انسان میں نہیں ، سوچ سمجھ کر انتخاب کیا

    ہائیڈروجن بم لمحوں میں شہر کے شہر لمحوں میں صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہائیڈروجن بم جسے تھرمو نیوکلیئر بم، فیوژن بم یا ’ایچ بم‘ بھی کہا جاتا ہے، ہائیڈروجن بم کے پہلے مرحلے میں اس کے اندر موجود ایٹم بم چلایا جاتا ہے۔ جس سے بہت زیادہ گرمی اور دباؤ پیدا ہوتا ہے۔

    لیبارٹری ٹیسٹ بند، آپریشن تھیٹرویران،لواحقین کے برے حال ،مریض پریشان

    ہائیڈروجن بم میں فیوژن کی مدد سے دھماکہ کیا جاتا ہے جو کہ روایتی ایٹم بم کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن بم ایسے مہلک اور خوفناک ہتھیار ہیں، جو لمحوں میں شہروں کے شہر صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں، تابکار ذرات دس سے بیس ہزار مربع میل کے علاقے کی فضا کو زہریلا کر دیتے ہیں، جس سے کروڑوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

    "تلاش”جسے15 نومبر کے بعد ہرکوئی تلاش کرے گا، سندھی رومانوی فلم کے چرچے

    ہائیڈروجن بم کا سب سے پہلا تجربہ امریکا نے یکم نومبر 1952 کو کیا تھا جب کہ روس، برطانیہ، فرانس اور چین کے پاس بھی ہائیڈروجن بم موجود ہیں۔جوہری سائنسدانوں کے مطابق ایک ہائیڈروجن بم جاپان پر پھینکے گئے ایٹم بموں سے ایک ہزار گنا زیادہ قوت کا حامل ہوتا ہے۔ اِسی وجہ سے اِس بےپناہ قوت والے بم کو ’سپر بم‘ کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

    دنیا کا پہلا ہائیڈروجن بم سن 1952 میں امریکی سائنسدانوں نے تیار کیا تھا۔ اِس بم کے لیے امریکی حکومت نے خفیہ کوڈ ’آئیوی پِنک‘ رکھا ہوا تھا۔ اِس بم کے تجربے میں پیدا ہونے والی توانائی کا اندازہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر پھینکے گئے ایٹم بموں سے ایک ہزار گنا سے زائد لگایا گیا تھا۔ اِس بم کا تجربہ بحر الکاہل میں واقع ایک جزیرے اینے ویٹاک پر پہلی نومبر سن 1952 کو کیا گیا تھا۔

    6 سالہ بچی کی نوازشریف کوملنےکی خواہش،نوازشریف نےانکارکیوں کیا؟

    تھرمو نیوکلیئر توانائی پیدا کرنے والے بم سے مراد عموماً ہائیڈروجن بم لیا جاتا ہے اور اِس میں جوہری ذرات انتہائی زیادہ حرارت خارج کرتے ہوئے پگھل کر یک جان ہوتے ہیں۔ جوہری ذرات کے ملنے یا ادغامی عمل کو فزکس میں ’فیوژن‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ عام ایٹم بم میں انتہائی زیادہ حرارت یا حدت پر جوہری ذرات ملتے نہیں بلکہ مرکزے کا پھٹ کر چھوٹے چھوٹے ذرات میں تقسیم ہو کر بےپناہ قوت والی توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ عمل انشقاق یا فِشن کہلاتا ہے۔

    ہائیڈروجن بم کا ابتدائی نظریہ سن 1951 میں ہنگری نژاد امریکی سائنسدانوں ایڈورڈ ٹیلر اور اسٹینسلا اُلم نے امریکی حکومت کے مین ہٹن پراجیکٹ میں پیش کیا تھا۔ اِنہی دونوں سائنسدانوں نے بعد میں ہائیڈروجن بم کی تیاری کا کام مکمل کیا تھا۔

    امریکا کی جانب سے ہائیڈروجن بم تیار کرنے کے بعد سابقہ سوویت یونین کی کمیونسٹ لیڈرشپ بھی ایسے سپر بم بنانے میں مصروف ہو گئی۔ سوویت یونین نے بھی اپنے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا۔ اسی بم کی سیریز میں سب سے طاقتور بم کا تجربہ بھی سوویت یونین کی جانب سے سن 1961 میں کیا گیا تھا۔ اِس بم کو ’زار بم‘ کا نام دیا گیا تھا اور اِس کے تجربے میں پچاس میگال ٹن کی قوت پیدا ہوئی تھی۔

    ہائیڈروجن بم کے سلسلے میں کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے بھی چھ جنوری سن 2016 کو کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ کئی دوسرے ملکوں کا خیال ہے کہ یہ معمول سے زیادہ طاقت والا ایک ایٹم بم ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خیال میں شمالی کوریائی سائنسدان ہائیڈروجن بم کی تیاری سے بہت دور ہیں۔جبکہ مغرب میں سے چند ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان پر بھی شک ہےکہ پاکستان نے ہائیڈروجن بم بھی بنا رکھے ہیں ، اس میں کتنی صداقت ہے یہ تو وقت آنے پرپتہ چلے گا

  • چین نے دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کن بنیادوں پر آغاز کر دیا

    چین نے دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کن بنیادوں آگاز کر دیا

    تفصیلات کے مطابق : چین نے تین ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر کے ملک بھر میں کمرشل استعمال کے لیے 5 جی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔
    ٹیلی کام کمپنیاں جن میں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ یونی کام شامل ہیں نے اپنے بڑے شہروں کے صارفین کے لیے ڈیٹا پلان کا بھی اجرا کر دیا ہے۔چین کی موبائل کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے گئے چند پلانز انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو مدنظر رکھ کر دیے گئےہیں بجائے ڈیٹا الاونس کے۔

    چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ “صارفین کی تعداد میں اضافے اور ٹیکنالوجی میں آتی بہتری نے اس سہولت کی قیمت کو قدرے سستا کر دیا ہے۔چائنہ موبائل شنگھائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ صرف شنگھائی میں 5 جی کے محدود سروس والے علاقوں میں بھی 2 لاکھ صارفین نے اس سروس کو سبسکراءب کر لیا ہے
    واضح‌رہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کے بعد صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب آنے کی بات کی جارہی ہے. اس کے عام استعمال سے دنیا میں ہر شعبہ میں حیران کن تبدیلی اور ترقی کا پیش خیم ہے . پاکستان میں ابھی اس ٹیکنالوجی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں‌ہوا.

  • عامرلیاقت میں جو خوبیاں ہیں وہ کسی دوسرے انسان میں نہیں ، سوچ سمجھ کر انتخاب کیا ،طوبیٰ عامر

    کراچی: معروف مذہبی سکالر ڈاکٹرعامرلیاقت کی دوسری زوجہ محترمہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر مختلف سوالات کے جوابات جس طرح دیئے گئے ہیں اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم ان کا شمار ان مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن طوبیٰ تنقید کرنے والوں پر بھڑکنے کے بجائے انہیں نہایت پُرسکون انداز میں جواب دیتی ہیں۔

    حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران لوگوں نے طوبیٰ عامر سے دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالات کیے۔ ایک صارف نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی عمر کے فرق کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ نے شادی کے لیے عامر انکل کو ہی کیوں منتخب کیا جب کہ دنیا میں ان سے بہتر انسان موجود تھے؟

    سوشل میڈیا پر ایک صارف طوبیٰ عامر سے پوچھتے ہیں کہ آپ واقعی عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا آپ نے ان سے پیسوں کے لیے شادی کی ہے؟ اس سوال پر طوبیٰ ذرا غصے میں آگئیں اور صارف کو کافی تفصیلی جواب دیتے ہوئے لکھا، شادی مذاق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت اور توانائی ہے کہ وہ انہیں پیسوں کے لیے شادی کرنے میں ضائع کرے۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کی زوجہ ثانیہ طوبیٰ ایک موقع پر کچھ سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ یاد رکھیں کہ میں ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور عامر لیاقت سے شادی کرنے سے قبل بھی میں اچھا کمارہی تھی۔ آپ لوگوں کو اس طرح کی باتیں لکھتے ہوئے دھیان رکھنا چاہیئے۔ سوچیں اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں اس طرح کی باتیں لکھے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ خدا میرے عامر لیاقت کو صحت، لمبی زندگی اور کامیابی عطا کرے

  • سعودی وزیر تجارت نے بھارت کے بارے میں کیا بیان بڑا بیان دے دیا

    سعودی وزیر تجارت نے بھارت کے بارے میں کیا بیان بڑا بیان دے دیا

    سعودی عرب کے وزیر تجارت نے بھارت کے بارے میں کیا بیان بڑا بیان دے دیا کہ بھارت پھولے نہیں‌سماتا،

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کے وزیرتجارت وسرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القسابی نے کہا ہے کہ بھارت سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل معاہدہ پر دستخط ہوجانے کے بعد اب تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہاں جاری تین روزہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (ایف آئی آئی) کانفرنس کے کل اختتام سے پہلے ہندوستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیرنے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کو تیل کی سپلائی کا سب سے اہم ملک ہے اورکونسل کے قیام کے بعد دونوں ملک مختلف شعبوں میں مزید تعاون کرسکیں گے۔انہوں نے کہ”ہندوستان مشرقی ایشیا‘ وسطی ایشیا اور سعودی عرب کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم بن سکتا ہے؛

    "ڈبلیو ڈبلیو ای” کا سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کے میچ کا اعلان

    بھارت کے علاوہ سعودی عرب اب یورپ ، روس سمیت دیگر افریقی ممالک سے اپنی تجارتی اور کاروباری مراسم بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے . شہزادہ سلمان کے بعد دسعودی عرب کے سفارتی تعقلات میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے.

     

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق : کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ڈالر 155.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.70 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی
    جمعرات کو ڈالر گزشتہ چھ ماہ کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر آٹھ روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی تھی

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا

    مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

  • عراقی حکومت کو بچانے کےلیے ایران کے اہم جنرل کا عراق دورہ

    عراقی حکومت کو بچانے کےلیے ایران کے اہم جنرل کا عراق دورہ

    عراقی حکومت کو بچانے کےلیے ایران کے اہم جنرل کا عراق دورہ

    تفصیلات کے مطابق ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی ذیل تنظیم القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت بچانے کے لیے بدھ کو بغداد کا خفیہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے کمانڈروں کو وزیراعظم حیدر العبادی کی حمایت کی تلقین کی ہے۔

    عراق میں گذشتہ ہفتے سے دوبارہ حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین مہدی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران نے عراق میں اپنی ہم نوا حکومت کو بچانے کے لیے مداخلت کی ہے۔عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اسی ہفتے حکومت مخالف جاری احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

    اس سے قبل عراقی صدر برہم صالح نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عدال عبدالمہدی اپنا استعفا پیش کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں … تاہم اُن کی شرط ہے کہ اس حوالے سے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے تا کہ کسی بھی آئینی خلا سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے

  • ایشوریا رائے بچن آج کتنے برس کی ہو گئی ہیں؟

    دنیا کی خوبصورت خواتین میں سے ایک ایشوریا رائے بچن، روم میں اپنی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ بنی تھیں۔ ایشوریہ فی الحال ایک پروگرام کے لئے تاریخی شہر میں ہیں اور شوہر ابھیشیک بچن اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ خواہش کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پہنچے۔ یہ تصویر ایشوریا کے روم میں جاری ایک واقعے کی ہے جہاں وہ سفید کندھے کے لباس میں چمکتی ہیں۔ دریں اثنا ایشوریہ کے ساتھیوں اور دوستوں نے جن میں سونالی بینڈری، جنیلیا ڈی سوزا، بھابھی شیوتا بچن نے بھی سابقہ ​​ورلڈ پر اپنی محبت اور خواہش کا اظہار کیا۔ ٹھیک ہے، ای ٹائمز نے بھی ایشوریا رائے بچن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی!

  • لیبارٹری ٹیسٹ بند، آپریشن تھیٹرویران،لواحقین کے برے حال ،مریض پریشان

    لاہور: ہڑتالیں ہی ہڑتالیں ، ایک طرف حکومت کہہ رہی ہےکہ کسی قسم کی نجکاری نہیں کی جارہی تو پھر ڈاکٹرز ہڑتالیں کیوں کررہے ہیں ، یہ بھی ایک قابل غور سوال ہے کہ کہیں تخت لاہور کے چھن جانے سے سابق حکمران توان ہڑتالوں کے پیچھے تونہیں ،

    ادھر ڈاکٹروں کی ہڑتالوں نے نہ صرف مریضوں کا ستیا ناس کردیا ہے بلکہ اب تو مریضوں کے لواحقین بھی تڑپ تڑپ کر دہائی دے رہے ہیں کہ ہے کوئی جو ان کی آواز سن لے ، صورت حال یہ ہےکہ اوپی ڈیز کے بعد وارڈز میں بھی سناٹے، آپریشن تھیٹر ویران، لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل ، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال میں علاج کیلئے آئے شہری ہلکان۔

    سستے معالجے کو ترسے مریض اور لواحقین کا بے حسی پرمسیحاؤں سے شکوہ، ہٹ دھرمی پر حکومت کو کوستے رہے، جبکہ جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر دو ہفتوں سے بند ہے اور مریض مہنگا پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • "تلاش”جسے15 نومبر کے بعد ہرکوئی تلاش کرے گا، سندھی رومانوی فلم کے چرچے

    لاہور:پاکستانی فلمیں اب سندھ کی قدیم ثقافت کا مظہرہوں گی اور منظر پیش کریں گی تاریخی اور حقیقی کہانیوں کو پیش کیا جائے گا ، اطلاعات کے مطابق سندھ کی خوبصورت ثقافت اور سماجی مسائل کا احاطہ کرتی رومانوی کامیڈی فلم ” تلاش “ 15نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم میں فاریہ حسن، احمد زیب، نعمان سمی، مصطفے قریشی اور سلیم معراج نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وادی سندھ کی دلفریب ثقافت اور عوامی مسائل پر مبنی رومانوی کامیڈی فلم ” تلاش “ کی کاسٹ نے پیزا ہٹ گلبرگ میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جو آئندہ ماہ پندرہ نومبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے کی جائے گی۔

    فلم "تلاش” میں مرکزی کردار بھی مرکزی فنکارہی ادا کریں‌گے ،ڈائریکٹر ذیشان خان کی زیرہدایت بنی فلم میں فریش آن سکرین جوڑی کے ساتھ باصلاحیت اور ورسٹائل فنکاروں کی مضبوط سپورٹنگ کاسٹ شامل ہے جس میں لالی وڈ کے سینئر فنکار مصطفے قریشی ، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو نمایاں ہیں۔

    ان تمام فنکاروں نے ایک دلچسپ کہانی میں سندھی عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ شائقین کی تفریح کیلئے سندھ کے خوبصورت کلچر اور فوک میوزک اور رقص سمیت دیگر عناصر کو فلم میں خصوصی اہمیت کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔

  • میونسپل کارپوریشن گجرات صفائی ستھرائی میں مصروف ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول چیف آ فسیر محمود اقبال گوندل سنٹری انسپکٹر اور سنٹری سپرواز سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں اور شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہم لوگوں کے مسائل اور ان کے فوری حل کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے اور گجرات کو صاف ستھرا شہر بنا دیں گئے ۔ میونسپل کارپوریشن گجرات نے ہر شکایت کا فوری حل کیا۔ عوام الناس کا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا شکریہ ادا کیا۔۔۔