Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم یوتھ پروگرام کا نوجوانوں کیلئے سب ہنرمند پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک )سنٹر کے تعاون سے ملک بھر کے نوجوانوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے سب ہنرمند پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک )سنٹر کے تعاون سے ملک بھر کے نوجوانوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے سب ہنرمند پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ملک کے بڑے سرمائے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، اس پروگرام سے نوجوانوں کیلئے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ وہ سماجی و معاشی طور پر مستحکم ہوں گے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر منصوبہ میں پیشرفت پر جائزہ کیلئے رہبر کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ پورا پروگرام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر موجود ہو گا جس سے میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی،

    ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو 200 شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، ملک بھر کی عالمی سطح پر ایکریڈیٹڈ 50 پاکستانی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے پسماندہ اضلاع کے 50 ہزار نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔

  • بھارت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کسی طور تبدیل نہیں کرسکتا، سیدعلی گیلانی

    بھارت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کسی طور تبدیل نہیں کرسکتا، سیدعلی گیلانی

    مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے جیسے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    سرینگر ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کو دو حصوںمیں تقسیم کرنے جیسے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، سید علی گیلانی نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں لیفٹیننٹ گورنرز کی حیثیت سے دو کٹھ پتلی آمروں کو مسلط کرکے بھارت کشمیریوں کواپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روکنا چاہتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ حالیہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے بھارت کے خلاف کشمیری عوام نفرت ، ناراضگی اور مزاحمت کئی گنا بڑھ گئی ہے،

    انہوں نے کہا کہ یہ آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور کشمیریوں کا غم وغصہ ایسی شکل اختیار کرسکتا ہے جسے روک پانا بھارت کیلئے ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی طرف سے خاموش احتجاج کو طوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھا جانا چاہیے ۔سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کو انکی بے مثال قربانیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور انہیںبھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد ثابت قدمی سے جاری رکھنے پر زوردیا۔

  • آسٹریلوی سفیر کی چوہدری پرویز الہٰی سے اہم ملاقات ،زیرزمین ریلوے کی بات بتادی

    لاہور: پاکستانی سیاست کے اہم کردار ، سیاست میں شرافت کے علمبردار چوہدری برادران کی عزت نہ صرف پاکستان کا ہرطبقہ کرتا ہے بلکہ اغیار بھی اس خاندان کی عزت واحترام کے ساتھ پیش آتے ہیں ، اطلاعات کےمطابق آج آسٹریلوی سفیر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ ملاقات کرکے ملک کے لیے چوہدری برادران کی خدمات کو سراہا ہے،

    یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نجی دورہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف :خصوصی رپورٹ

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے جامع پروگرام لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کیلئے سوچنا چاہیے۔

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے آسٹرین سفیر نکولس کیلر نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کیلئے سوچنا چاہیے۔

    بنگلہ دیش سیریز ،خواتین کی ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور میں لاہور میں انڈرگراؤنڈ میٹرو ٹرین چلانے کا منصوبہ رکھتے تھے، جبکہ سابق حکومت نے جتنا پیسہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں پر خرچ کیا ہے اس سے پنجاب بھر کو معیاری سڑکیں فراہم کی جاسکتی تھیں۔ سابق حکومت نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں سے لاہور کی خوبصورتی کو برباد کر دیا۔ لاہور باغات اور تاریخی عمارتوں کا شہر ہے، اس کی خوبصورتی برقرار رہنی چاہیے تھی۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور آسٹریا کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ جبکہ پاکستان کے شمالی علاقے بہت خوبصورت ہیں اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں

  • آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ مو سمیا ت نے آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع کیسا ہو گا اس کے متعلق بتا دیا ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    لاہور۔31اکتوبر(اے پی پی )محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع خشک اور ابرآلود رہے گا جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکا ن ہے، اس کے علا وہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک اور شما لی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم خشک رہا،

    جمعرات کی صبح صوبائی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 20 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 18 سینٹی گریڈ رہا ۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، کارگل میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے ختم ہونے اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے خلاف آج کارگل میں مکمل ہڑتال ہوئی۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، ریڈیو اسٹیشنز کا نام بھی تبدیل

    کارگل میں ہڑتال کی کال جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دی تھی۔ اس موقع پر تمام دکانیں، کاروباری ادارے ، سرکاری اسکول اور بیشتر دفاتر بند رہے۔

    دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ناصر حسین منشی نے کہا ہے کہ ہم نے لیہہ اورکارگل میں لیفٹیننٹ گورنر کے روٹیشنل ہیڈ کوارٹر سمیت اپنے حقوق کا مطالبہ کیا لیکن ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں ہڑتال کی کال دینی پڑی۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، چین کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آ گیا

    ناصر حسین کے بقول کارگل کی عوام ہمیشہ سے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف رہی ہے۔اس سے قبل بھی دراس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے لداخ کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    واضح رہے کہ آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر نے بھی بھارت کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔

  • پاکستان علماء‌ کونسل دھرنوں اور انتشار کی سیاست کیخلاف ہے، علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان علماء‌ کونسل دھرنوں اور انتشار کی سیاست کیخلاف ہے، علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل انتشار اور دھرنوں کی سیاست کے خلاف ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل انتشار اور دھرنوں کی سیاست کے خلاف ہے، ملک میں انتشار و فساد پھیلانے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے، منتخب وزیر اعظم کا استعفیٰ ناممکن ہے، احتجاج جمہوری معاشروںکا حسن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور عوام نے سیاست کے لیے عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا نام استعمال کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کو معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان علماء کونسل معصوم بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف (آج ) جمعہ کو ملک بھر میں یوم تحفظ اطفال کے طور پر منائے گی، ہمارے بچے بہتر طرز زندگی کے حق دار ہیں، انہیں بدسلوکی ، استحصال اور جبری مشقت سے بچانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل دھرنوں اور احتجاجوں کے ذریعے حکومتیں ہٹانے کی قائل نہیں اورملک میں انتشار و فساد پھیلانے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول و ثانی کو ماہ رحمت اللعالمین کے طور پر منائیں گے اور ملک بھر میں اجتماعات و سیمینارز، کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔

  • وزارت بحری امور میں ای آفس سسٹم کا آغاز ہو گیا

    وزارت بحری امور میں ای آفس سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے آفس میں پہلی ڈیجیٹل فائل ای آفس پلیٹ فارم سے اپ لوڈ کی،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزارت بحری امور میں ای آفس سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے آفس میں پہلی ڈیجیٹل فائل ای آفس پلیٹ فارم سے اپ لوڈ کی، اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ 7نومبر 2019ء سے وزارت بحری امور کے تمام اداروں میں ای آفس سسٹم لاگو ہوجائے گا،

    ای سسٹم میں تمام فائلیں الیکٹرانک طریقے سے کام کریں گی،

  • حالت اور صحت بہت بہتر ، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار، سفر کے امکانات روشن

    لاہور: بالآخر کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت بھی بہترہونا شروع ہوگئی ہے اور حالت بھی اب کافی بہتر ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اب تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونے کے بعد سفر کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار ہو چکی ہے۔

    پاسبانِ ناموس رسالت غازی علم دین شہید–از… صالح عبداللہ جتوئی

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونا ضروری قرار دیا تھا، اب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے اب طبیعت کافی بہتر ہے اگر نواز شریف چاہیں تو وہ ہوائی سفر کرسکتے ہیں

    یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نجی دورہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف :خصوصی رپورٹ

    قبل ازیں، لاہور میں نواز شریف کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس کے بعد پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 35 ہزار ہیں، جو آہستہ آہستہ روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 ہزار بڑھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس اب قدرتی طور پر بڑھیں گے۔

    یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نجی دورہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف :خصوصی رپورٹ

  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پارٹ ٹائم ٹیوٹرز کی دستاویزات کی تصدیق کا مرحلہ شروع

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا آغاز کیا ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا آغاز کرتے ہوئے فاصلاتی نظام تعلیم کے معیار میں اضافہ اور طلبہ کی تدریسی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ٹیچرز/ فیکلٹی ممبرزکو پارٹ ٹائم ٹیوٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرکے رجسٹریشن کے خواہاں نئے امیدواروں کے لئے ای۔رجسٹریشن کا آغازکیا تھا۔ملک بھر سے درخواستیں موصول ہوچکی تھی رجسٹریشن کے لئے اہل تصور کرنے والے امیدواروں کو دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا کہا گیا تھا اب یونیورسٹی نے اُن دستاویزات کی تصدیق کا مرحلہ شروع کررکھا ہے، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پیش قدمی اور معیاری تعلیم کے مقررکردہ ہدف کے حصول کے لئے ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا پہلا بڑا قدم تھا۔سمسٹر خزاں 2019ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے اب ٹیوٹرز کی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے داخلوں یعنی میٹرک / ایف اے اور بی ایس پروگرامز کی ٹیوٹرز تعیناتی کا کام نومبر کے وسط تک مکمل ہوجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلوں یعنی بی اے/بی ایڈاور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام دسمبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا،

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسسز سید ضیاء الحسنین کے مطابق سمسٹر کے لئے ٹیوٹرز کی اپوائنمنٹ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ای۔رجسٹریشن کے تحت دستاویزات اپ لوڈ کرنے والے اُن نئے رجسٹرڈ ٹیوٹرز میں سے ہی ہورہی ہے جن کی دستاویزات کی تصدیق کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹرز کی تعیناتی بتدریج کورس وائز ہورہی ہے اور اپوائنمنٹ ہوتے ہی کورس کے ٹیوٹرکی تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کئے جائیں گے ساتھ ہی ساتھ طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع بھی دی جائے گی۔رجسٹرڈ ٹیوٹرز کی دستاویزات کی تصدیقی کا عمل جاری ہے،

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، ریڈیو اسٹیشنز کا نام بھی تبدیل

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سرینگر، جموں اور لیہہ میں ریڈیو اسٹیشنز کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر، جموں اور لیہہ میں ریڈیو اسٹیشنز کا نام تبدیل کر کے اب آل انڈیا ریڈیو جموں، آل انڈیا ریڈیو سرینگر اور آل انڈیا ریڈیو لیہہ رکھ دیاگیا ہے۔ اس کا اطلاق جمعرات کی رات لیٹ گئے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ ریڈیو کشمیر 1948 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا نشریاتی اسٹیشن سرینگر میں واقع ہے۔ ریڈیو کشمیر کے پہلے ڈائریکٹر جنرل جے این زوتشی تھے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، چین کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آ گیا

    یادرہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاست کا درجہ آج جمعرات کو ختم ہوگیا۔ اب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقوں- لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم ہوگیا ہے۔آج دونوں خطوں کے گورنرز نے الگ الگ تقریبات میں حلف اٹھا لیا۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر۔ لداخ، گورنرز نے حلف اٹھا لیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گریش چندر مرمو نے بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سرینگر کے راج بھون میں منعقد ہوئی۔ دوسری طرف رادھا کرشنا ماتھر نے بھی بھارت کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔