Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا انوکھا فیصلہ ، فائدہ کس ہوگا

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نےچھٹی کے دن فیصلے کرنے کے بعد ہونے والی تنقید کو ایشوکو سمیٹتے ہوئے کہاکہ اب ہفتے کے روز عام سائلین کے فوری نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، جس کے لیے 6 افسران کو تقرر کیا گیا ہے۔

    ٹرین حادثہ ، عثمان بزدارحیم یارخان پہنچ گئے ،اہم فیصلے !

    ذرائع کے مطقابق اس فیصلے کا اطلاق اصل میں کرپشن کیس میں گرفتار نواز شریف کی ہفتے کے روز درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ۔ فوری نوعیت کے کیسز میں عام سائلین بھی چھٹی کے روز عدالت سے رجوع کرسکیں گے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ٹرین حادثہ ، عثمان بزدارحیم یارخان پہنچ گئے ،اہم فیصلے !

    جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز افسران دفتری اوقات کے بعد بھی عام سائلین کی سہولت کے لیے دستیاب ہوں گے اور ہنگامی صورت میں ایڈیشنل رجسٹرار نوٹیفکیشن پر دیئے نمبر پر ہر وقت دستیاب ہوں گے۔ مجاز افسران میں ڈپٹی رجسٹرار سلطان محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد، اسٹنٹ رجسٹرار شیخ روہان، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد عرفان، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد ندیم اور ارباب محمد امجد شامل ہیں.

    یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیدی کی جان کو شدید خطرہ ہونے پر دفتری اوقات کے علاوہ بھی سماعت کی جائے گی, ایسا کیس جس پر چیف جسٹس مطمئن ہوں کہ فوری نوعیت کا ہے وہ بھی چھٹی کے روز سنا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن کی کاپی ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    جانا مقدرٹھہرگیا ، 255 افسران کی باری آگئی

  • پی ٹی آئی نے تنظیم سازی کا ع. ل شروع کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کی تنظیم سازی کی خاطر ابتدائی کام شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد شبیر سیال اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ندیم خان نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور سابق صوبائی نائب صدر کنور عمران سعید خان کی اقامت گاہوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں تحریک انصاف کے باخبر ذرائع کے مطابق ضلعی صدارت کی خاطر اب تک پانچ امیدواروں ڈاکٹر محمد اشرف گھمن کنور عمران سعید خان سردار سرفراز ڈوگر چوہدری شاہ نواز سراء اور چوہدری شفقت کجر کے نام سامنے ہیں ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ ضلعی صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں کی نامزدگیاں اتفاق رائے سے ہوں

  • اینڈروئڈ صارفین کو ان خطرناک ایپس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دینا چاہیے

    ای ایس ای ٹی کے محققین نے گوگل پلے اسٹور سے 42 ایپس کی نشاندہی کی ہے جن میں نقصان دہ ایڈویئر موجود ہیں، ایسی چیز جو آپ کی بیٹری کی زندگی، ڈیٹا کو ختم کرسکتی ہے اور یہاں تک کہ ذاتی معلومات اکٹھا کرسکتی ہے۔ ای ایس ای ٹی کے مالویئر محقق، لوکاس اسٹیفانکو نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس کے بعد سے 42 ایپ میں سے ہر ایک کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم انہوں نے اپنی دستیابی کے دوران نہ صرف مشترکہ آٹھ ملین ڈاؤن لوڈز کو جمع کیا بلکہ وہ کچھ پر دستیاب بھی ہیں تیسری پارٹی کے ایپ اسٹورز۔

    یہ انتباہ اس کے گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جب آئی فون صارفین کو اپنے ہینڈ سیٹس سے متعدد ایپس کو حذف کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس نے ایپل ایپ اسٹور میں گھس کر صارفین کی پشت کے پیچھے پیسہ کمایا تھا۔ اور ایک اور اینڈروئڈ ایپ کی انتباہ، جو اسے حذف کرنے کی کوشش کے بعد خود کو دوبارہ انسٹال کرسکتی ہے۔

    اسٹیفانکو نے 21 ایپس کو زیربحث نامزد کیا اور بلاگ پوسٹ میں موجود دیگر 21 کے پیکیج کے ناموں کی تفصیل دی۔

    ان کا نام یہ تھا: اسمارٹ گیلری، سیوی انسٹا، فیس بک کے لئے منی لائٹ، مفت ریڈیو ایف ایم آن لائن، مفت ویڈیو ڈاؤنلوڈر، مفت سوشل ویڈیو ڈاؤنلوڈر، فائل ڈاؤنلوڈر، پانی پینے کے لئے یاد دہانی، آپ کے لئے سمارٹ نوٹ، ڈی یو ریکارڈر، ٹانک کلاسک، ہیروز جمپ، سولوکیوناریو، رنگ ٹون میکر، ویڈیو ڈاؤنلوڈر، رنگ ٹون میکر پرو، باسکٹ بال پرفیکٹ شاٹ، ہائیک ٹاپ، ایم پی 4 ویڈیو ڈاؤنلوڈر، فلیٹ میوزک پلیئر، مفت ٹاپ ویڈیو ڈاؤنلوڈر۔

    اگر آپ کسی بے نام 21 ایپس کو انسٹال کرنے کے بارے میں پریشان ہیں تو آپ یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے فون پر کوئی ایسی ایپ برین جیسی خدمات استعمال کر رہا ہے جو اس کے پیکیج کے نام پر مبنی پروگرام کی نشاندہی کرسکتی ہے۔

    مختصر طور پر ای ایس ای ٹی کے ذریعہ بیان کردہ ہر ایپس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی فہرست میں بیان کردہ کام کرتے ہیں لیکن اس میں ایڈویئر بھی موجود ہے۔ اسٹیفانکو کے مطابق ، زیر غور کچھ ایپس یہ جاننے کے قابل ہیں کہ سیکیورٹی میکانزم کے ذریعہ ان کا تجربہ کیا جارہا ہے یا نہیں۔ آلہ کو غیر مقفل کرنے کے بعد کہا جاتا ہے کہ وہ صارف کے آلے پر فل سکرین اشتہارات کی نمائش کرنے کے اہل ہیں۔

    تشویشناک بات یہ ہے کہ متعدد پروگرام زیربحث تھے جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو بھی ڈھال سکتے ہیں۔ خاص طور پر ، جب انہیں کوئی صارف ایڈویئر کے لئے کیا ذمہ دار ہے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ فیس بک یا گوگل جیسی ایپس کی نقالی کرنے کے قابل تھے۔

    ایپ کے پریشان کن تدبیروں کے بارے میں بتاتے ہوئے ، اسٹیفنکو نے کہا: "اگر صارف یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ ‘حالیہ ایپس’ کے بٹن کو دباکر اس کی نمائش کے لئے کون سا ایپ ذمہ دار ہے تو ایک اور چال استعمال کی جاتی ہے: ایپ میں فیس بک یا گوگل کا آئیکن دکھاتا ہے۔ ایڈویئر جائز نظر آنے اور شک سے بچنے کے لئے ان دو ایپس کی نقالی کرتا ہے – اور اس طرح جب تک ممکن ہو متاثرہ ڈیوائس پر قائم رہے۔

    "ای ایس سی ٹی” ایڈوئر کے موجودہ ڈویلپر کا پتہ لگانے میں کامیاب تھا۔ اگرچہ ان کا نام نہیں لیا گیا تھا تاہم انہیں دکھایا گیا تھا کہ وہ بھی ایپل کے ایپ اسٹور پر موجود ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے اڈویئر سے اینڈروئیڈ استعمال کرنے والوں کے بارے میں سنا ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں پلے اسٹور پر مزید 15 ایپس ملی تھیں جن میں بھی ایسا سافٹ ویئر موجود تھا۔

    اگرچہ مذکورہ پروگراموں کو سبھی پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن شائقین کو یہ جانچنے کی ترغیب دی جاتی ہے کہ آیا ان میں ابھی بھی کوئی انسٹال ہے یا نہیں۔

    اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ انہیں فوری طور پر اپنے آلہ سے ہٹائیں.

  • فائرنگ سے ہوئے زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر ایس اے گارڈن کے قریب پلاٹ پر قبضہ کے تنازعہ کی بناء پر 2 فریقوں کے درمیان ہونے والی مورچہ بند فائرنگ کے نتیجہ میں سابق ایس پی رانا شاہد کے دو ساتھی محمد ارشد اور محمد محسن گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی متعدد پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی طرح ایس اے گارڈن کے پلاٹوں کے تنازعے بھی چل رہے ہیں جن میں سے ایک تنازعہ ریٹائرڈ ایس پی رانا شاہد کا بھی ہے جو اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی خاطر آئے تو ان کا ایس اے گارڈن کے سکیورٹی سٹاف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ دونوں افراد زخمی ہوگئے تھانہ فیرزوالہ پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے

  • چوہدری برادران کاٹرین حادثے پر دلی رنج و غم ،قومی سانحہ قراردےدیا ،

    ‏لاہور : تیز گام ٹرین حادثے پر جہاں پوری قوم اس وقت غمگین اور پریشان ہے وہاں پاکستان کی ممتاز سیاسی شخصیات نے بھی اس سانحہ پر بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے، ، تیز گام ریل حادثے میں بہت زیادہ نقصان پر پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی اورمونس الہٰی کاٹرین میں آتشزدگی پردلی رنج وغم کااظہار کیا ہے

    یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نجی دورہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف :خصوصی رپورٹ


    اس دردناک سانحہ پر چوہدری برادان نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‏ورثاکےغم میں برابرکےشریک ہیں،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پوری قوم اس سانحے پر اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے

    31-اکتوبرسقوط ِکشمیر کادن ، بھارت پرخوف کے سائے طاری

    باغی ٹی وی کے مطابق ریل حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے ،چوہدری برادران نے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی

    پاسبانِ ناموس رسالت غازی علم دین شہید–از… صالح عبداللہ جتوئی

  • حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) آزادی مارچ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل سے شیخوپورہ اور فیرزوالہ کی عدالتوں میں حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے تقریباً 300 مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہوئی بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے ایک روز قبل ہی ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان کو تحریری طور پر بتا دیا تھا کہ آزادی مارچ کی ڈیوٹی کی وجہ سے 30 اکتوبر کو حوالاتیوں کو پیش کرنے کی خاطر پولیس کی نفری دستیاب نہ ہوگی

  • مرکزی انجمن تاجران نے تاجر برادری کے فیصلے کو سراہا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تاجروں اور ایف بی آر کے مابین معاہدہ طے پا جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے تاجروں نے ہڑتال میں بلکل حصہ نہ لے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور معاشی استحکام چاہتے ہیں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے تاجر برادری کے رہنماؤں شیخ محمد آصف ماجد منظور کاہلوں سیٹھ محمد عظیم شیخ عبدالحفیظ واجد بخاری حاجی محمد رمضان ورک محمد شفیق خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر نے تاجر برادری کے اہم مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے اور سب سے اہم فیصلہ یہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط پر خرید و فروخت پر تادیبی کاروائی 31 جنوری 2020 تک مؤخر کر دی گئی ہے

  • ٹرین حادثہ ، عثمان بزدارحیم یارخان پہنچ گئے ،اہم فیصلے !

    ٹرین حادثہ ، عثمان بزدارحیم یارخان پہنچ گئے ،اہم فیصلے !

    رحیم یار خان :تیز گام ٹرین کے حادثے کے بعدپورے ملک کی فضا سوگوار ہے، ایک طرف پوری قوم صدمے میں تو دوسری طرف مولانا فضل الرحمن اسلام آباد کو فتح کرنے کے لیے لشکرکشی کررہے ہیں ، ادھر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس رحیم یار خان میں ہنگامی اجلاس جاری ہے

    یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کمشنر بہاولپور نے رحیم یار خان ٹرین حادثے کے بارے میں بریفنگ دی ، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گا م کو صبح 6:26منٹ پر حاد ثہ پیش آیا ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق حاد ثے کی وجہ گیس سلنڈر چولہا بتائی جاتی ہے-ریسکیو اور دیگر ادارے 13منٹ رسپانس ٹائم میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے-

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ریسکیو آپریشن میں 144ایمبولینس اور 8فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا- نا قابل شناخت لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے سپرد کیا جائے گا- لیاقت پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ورثاء کی رہنمائی او رمعاونت کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں -اس موقع پر وزیراعلی نے انتظامیہ کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی –

    اس اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ سندھ سے آنے والے زخمیوں کے لواحقین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں – وزیراعلیٰ نے کمشنربہاولپور کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی مکمل صحت یابی تک علاج معالجے کی سہولتوں کی براہ راست نگرانی کریں -اس اجلاس میں وزیراعلی نے امدادی سرگرمیوں میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمقامی ارکان اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کی تعریف کی

  • شیخوپورہ بائی پاس پر ایک مزید ڈکتیی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) بائی پاس رضا چوک کے قریب 3 مسلح کار سوار ڈاکو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گاؤں جیتہ کے نائب قاصد عاصم علی سے 8 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے کار سوار ڈاکوؤں نے عاصم علی کو تھپڑ بھی مارے وہ شہر سے سکول ڈیوٹی پر جا رہا تھا

  • قیدیوں کے جرمانہ کی رقم کون ادا کرے گا،اہم فیصلہ سامنے آگیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں میں بند ایسے مجرمان کے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہا نہیں کروایا جائے گا جو کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور قید کی سزا بھگتنے کے بعد جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کو جرمانے کی رقم ادا کرکے جیلوں سے رہا کروانے کے معاملے کو غور و خوض کے لیے پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سپرد کیا تھا جس نے ہال ہی میں اس بارے میں اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب اور محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے کہ کرپشن کیسز کی کوئی رقم حکومت پنجاب ادا نہیں کرے گی اور دیگر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث مجرمان کے جرمانہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم حکومت ادا کرے گی تاہم اس کے لیے قیدی کا مستحق ہونا ضروری ہے کمیٹی نے ارش دمام دیت اور معاوضہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 223.029 کی رقم مختص کی ہوئی ہے