Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران ہمیشہ پاکستان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا، ایرانی سفیر کی شہریار آفریدی سے گفتگو

    وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ جمعرات کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں امن و ترقی اور منشیات کا خاتمہ کے لئے مل کر کام کرینگے، اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایرانی قیادت وزیراعظم عمران خان کی خطے اور اتحاد امت کے ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ایران ہمیشہ پاکستان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا،

    انہوں دونوں ممالک تاریخی دوستی کے رشتوں میں بندھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی کشمیر سمیت ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر حمایت کرے گا،

  • سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جان بحق ہونے والوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے،

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی اور کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،

  • بنگلہ دیش سیریز ،خواتین کی ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ویمنز اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کردی گئی انعم امین، صباء نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء اسکواڈ میں شامل15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی

    پاسبانِ ناموس رسالت غازی علم دین شہید–از… صالح عبداللہ جتوئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ ٹیم میں شامل ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید شامل ہیں ، ثناء میر، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز اسکواڈ کا حصہ ہوں گی

    31-اکتوبرسقوط ِکشمیر کادن ، بھارت پرخوف کے سائے طاری

    دوسری طرف ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اقبال امام کو عبوری ذمہ داری سونپی گئی ہے ،، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ اور جمال حسین ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

    یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نجی دورہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف :خصوصی رپورٹ

  • وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پورکی گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر مبارک باد

    وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پورکی گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر مبارک باد

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پرگلگت بلتستان کی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے،

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پرگلگت بلتستان کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 72 سال قبل گلگت بلتستان کے غیور اور بہادر عوام نے ڈوگر راج کی غلامی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے ڈوگروں اور سکھوں سے 28 ہزار مربعہ میل کا علاقہ آزاد کرانے میںجو کامیابی حاصل کی اس کی بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے نظریات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 72 سال قبل گلگت بلتستان کے اسلاف کی قربانیوں کے باعث آج گلگت بلتستان کے عوام آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری ،سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب کو مل کے کام کرنا ہو گا،

    انہوں نے کہا کہ 72 سال قبل ہمارے آبا و اجداد کی قربانیاں ہم سے اس امر کا بھی تقاضا کرتی ہیں کہ ہم گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خلوص نیت سے کام کریں۔ علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ یکم نومبر کا دن اس امر کی تجدید کا بھی دن ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے اس خطے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام مخلص ہیں اور وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جس پر وفاقی حکومت بڑی سنجیدگی سے عمل پیرا ہے،

  • 311 بھارتی کو امریکہ نے ملک سے نکال دیا ،کیوں ملک بدرکیا اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    لاہور:بھارتی باشندوں کی طرف سے امریکہ میں ميکسيکو بارڈر سے داخلے کي کوشش کرنے والے تين سو گيارہ افراد کو ملک بدر کرديا گيا تفصيلات کے مطابق پناہ کے تیرہ لاکھ کیسز عدالتوں ميں زير سماعت ہيں اور مجموعي طور پر اب تک 22000سے زیادہ بھارتی امریکہ میں پناہ کے متلاشی ہيں

    موسم کی خرابی پر بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل تشویش کا اظہارکرنے لگی

    حالیہ سرکاری اعداد و شمار اور امریکہ میں مقيم بھارتيوں کا کہنا ہے کہ پناہ مانگنے کی وجہ بھارت میں بے روزگاری یا عدم رواداری یا دونوں ہي ہوسکتی ہے۔ امریکی شہریت اور امیگریشن سروس کے قومی ریکارڈ سنٹر سے آزادی کے انفارمیشن ایکٹ (ایف او آئی اے) کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ، 2014 سے اب تک 22371ہندوستانی امریکہ میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔

    میں تاں ہنڈا ای لئیساں ، اب کوئی نہیں کہے گا،کیوں کہ اس پر لگتی ہے رقم زیادہ

    امريکہ ميں مقيم بھارتي حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد "سنگین حد تک تشویشناک ہے۔ 2014 میں ہندوستانی پناہ گزینوں کی کل تعداد میں سے 6935خواتین اور15436مرد تھے۔ امریکہ میں داخل ہونے کے بعد ، ان میں سے بہت سے لوگ نجی وکیلوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں جن کی فیس لوگوں کی برداشت سے باہر ہوتی ہے ۔ اس ليے جو بھارت سے امریکہ آنے کے خواہش مند ہيں انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لئے قانونی طریقوں سے امريکہ میں داخل ہونا چاہئے۔

    زیادہ تر پناہ کے متلاشی برسوں تکلیف دہ انتظار کا سامنا کرتے ہیں۔ جب تک انہیں پناہ نہیں مل جاتی وہ اپنے کنبہ کے افراد کو امریکہ نہیں لاسکتے اس ماہ کے شروع میں ،امریکہ میں پناہ کے متلاشی 311 ہندوستانیوں کو میکسیکو نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر ملک بدر کردیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی ۔

    پاسبانِ ناموس رسالت غازی علم دین شہید–از… صالح عبداللہ جتوئی

    2017 ٹرمپ انتظامیہ کی حکومت سنبھالنے کے بعد ، امیگریشن ججز کے سامنے 542,411 مقدمات زیر التوا تھے۔ اعداد و شمار کے حوالے ستمبر 2019 تک ان کيسز کي تعداد 1,023,767 تک پہنچ چکي ہے ۔ امريکي بھارتيوں کا کہنا ہے کہ اگر اس تعداد میں ان کیسز کو بھی شامل کر لیا جائے جو شیڈول میں نہیں ہیں تو تعداد 1,346,302 تک جاپہنچتي ہے ۔

  • وزیرخارجہ کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

    وزیرخارجہ کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ترجمان دفتر کے مطابق انہوں نے یہ بات ملائیشیا کے اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان کہنا کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے جمعرات کو شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا اورکہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ نہتے کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے پاکستان کے موقف کی تائید پر ملائشین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملائشین ہم منصب کو اپنے دورہ ملائشیا اور کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے مابین خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں؟ ترجمان بحریہ نے بتائیں تفصیلات

    پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا،

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان اور کشتیوں کے ہمراہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں کیٹی بندر کے گوٹھ ٹھاکر کاریو اور حجامارو جبکہ شاہ بندر کے گوٹھ گل محمد اور عباس جٹ شامل تھے جہاں تقریباً 300 گھروں میں طوفان کے باعث سمندری پانی داخل ہو چکا تھا،

    پاک بحریہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک میرینز کے دستوں نے پانی کا بہائو روکنے کیلئے حفاظتی بند باندھنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں مقامی افراد کو طبی امدادبھی فراہم کی گئی۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ بھارتی فیصلہ شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارتی حکومت کا کوئی بھی اقدام اس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ بھارت نے پانچ اگست کو کیے گئے فیصلے کو کشمیری عوام پر بندوق کے ذریعے مسلط کیا۔ کشمیر بھارت کا اندورنی معاملہ نہیں۔ کشمیر کو تقسیم کرنا ہندوتوا نظریے کی تکمیل ہے۔ عالمی برادری بھارتی فیصلے کا نوٹس لے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ غیر کشمیری آبادی کو کشمیر میں آباد کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ بھارتی فیصلوں سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی سے اپنی فوج کا انخلا کرے اور وادی سے کرفیو اٹھائے

  • 24سالہ سروس میں پہلی بارحادثہ پیش آیا، ڈرائیور محمد صدیق

    لاہور :میری 24سالہ سروس میں پہلی بارحادثہ پیش آیا،انسان نہیں چاہتا کہ کسی کو کوئی تکلیف پہنچے ، اطلاعات کےمطابق تیزگام کے ڈرائیور محمد صدیق شمس الحق نے گفتگوکرتے ہوئے بڑے دکھ درد کا اظہار کیا ہے

    حادثے کا شکارہونےوالی گاڑی تیز گام کے ڈرائیو کا کہنا تھا کہ وہ رات کو 2 بجکر 15 منٹ پر روہڑی سے ٹرین لے کر چلا ، جب گاڑی خانپور ریلوے اسٹیشن کی حدود پارکیں تو اس وقت رات ‏ساڑھے 3 بجےبج چکے تھے ،ڈرائیور محمد صدیق نے مزید بتایا کہ صبح 6بج کر15منٹ پرٹرین لیاقت پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچی،

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈرائیور کا کہنا تھا کہ جب اس نے ٹرین کھڑی کی تو دیکھا آگ لگی ہوئی تھی ،ڈرائیور محمد صدیق کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے ٹرین میں آگ لگی ہوئی تھی

  • آزادی مارچ راولپنڈی کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند.. اعلان ہوگیا

    راولپنڈی :آزادی مارچ, راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل یکم نومبر کو کھلے رہیں گے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل یکم نومبر کو راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے. یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا جس کی وجہ سے راولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا لیکن مولانا اسلام آباد نہ پہنچ سکے. تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ رات گئے اسلام آباد داخل ہوگا اور کل جمعہ سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے اور پھر باقاعدہ جلسے کا آغاز ہوگا
    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ٹویٹ