Baaghi TV

Author: +9251

  • فنڈ کی ڈیمانڈ کر دی گئی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر 230 ملین روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ میں واٹر سپلائی ٹف ٹائل کی تنصیب ریلوے لائن کے ساتھ پی سی سی بچھانے اور محلہ فاروق نگر شاہ کالونی میں سیوریج سسٹم کے منصوبے سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے جن پر اخراجات کا تخمینہ 821.855 ملین روپے لگایا گیا تھا جس میں سے مالی سال 2019/20 کے دوران 45 ملین روپے جاری کیے گئے جو خرچ ہو جانے کی بناء پر ان منصوبوں پر کام بند پڑا ہے اور اب محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے ضلعی حکام کے ذریعے مزید 230.000 ملین روپے کی ڈیمانڈ کی ہے ان ترقیاتی سکیموں کا تعلق پی پی 167 سے ہے

  • ایک اور سپیشل کورٹ کا قیام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جینڈر بیس وائیولیشن کی علیحدہ سپیشل کورٹ بنا دی گئی ہے جس کا سربراہ ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے یہ عدالت خواتین سے زیادتی اغواء اور انہیں سرعام برہنہ کرنے کے مقدمات کے فوری فیصلوں کے لیے قائم کی گئی ہے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے مختلف سیشن کورٹس میں زیر سماعت خواتین کے اغواء زیادتی اور انہیں برہنہ کرنے کے 43 مقدمات اس عدالت میں منتقل کر دیئے ہیں

  • سرکاری اراضی کیس پر ہوئی پیشرفت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پنجاب کے مختلف اضلاع میں پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کی اربوں روپے کی املاک کو محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں بورڈ کے نام پر درج نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی شہروں میں ان املاک پر قبضہ گروپ مسلط ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کے سیکرٹری کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خریف 2019 کی گرداوری اور جمعیذی میں بورڈ کے نام پر اس کی املاک کا اندراج کیا جائے تاکہ قبضہ گروپوں سے لیکیوڈیشن کی املاک کو خالی کروایا جاسکے

  • ربیع الاول کی آمد عاشقوں کے لیے باعث مسرت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ضلع بھر میں خاتم المرسلین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی خاطر درودوسلام کی محافل شروع ہوگئی ہیں جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی اور دیگر مذہبی تنظیموں نے بھی جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں نماز عشاء کے بعد بیسیوں مساجد میں نعت خوانی کی محافل منعقد ہوئیں جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی ملک طاہر جاوید نقشبندی نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو صبح دس بجے میلاد چوک کمپنی باغ سے نکالا جائے گا دریں اثناء مرکزی جمعیت اہلحدیث اہلسنت ولجماعت اور مرکزی ذکر مصطفیٰ میلاد کمیٹی نے بھی عید میلاد النبی کی تقریبات منانے اور جلسے کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

  • شیخوپورہ میں آزادی مارچ کا استقبال کیا گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی حدود میں داخل ہونے پر متحدہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کا شاہدرہ چوک میں ہزاروں کارکنوں نے نواز لیگ کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف مولانا عبدالباسط شیخوپوری مولانا محمد قاسم مولانا امتیاز کشمیری شیخ کاشف عارف خان اور ملک ریاض احمد کی سربراہی میں خیر مقدم کیا اور آزادی مارچ کے قائدین پر گل پاشی کی جبکہ جی ٹی روڈ مریدکے میں آزادی مارچ کا استقبال سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سابق ایم این اے رانا افضال حسین سابق چیئرمین ضلع کونسل ارکان پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف اور پیر اشرف رسول نے کارکنوں کے ہمراہ کیا قبل ازیں شیخوپورہ سے متحدہ اپوزیشن کے کارکنوں کے قافلوں کی لاہور جی ٹی روڈ اور شاہدرہ کے لیے روانگی کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا ان قافلوں کی قیادت متحدہ اپوزیشن کے رہنماء محمد عارف خان سندھیلہ منیر احمد گادھی میاں راشد محمود میاں امجد لطیف شیخ محمد یعقوب اور دیگر کر رہے تھے شیخوپورہ سے جانے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قافلے کی قیادت پی پی پی شیخوپورہ کے صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کی

  • چوہدری عابد حسین چٹھہ نے یہ کیا کہہ دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق صوبائی مشیر چوہدری عابد حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اپوزیشن کے لیے بربادی مارچ ثابت ہوگا اور کسی کرپٹ کو اب این آر او نہیں ملے گا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے اپوزیشن سمیت ہر شہری کا حق ہے مگر اس کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں انہیں آزادی مارچ جیسے حربوں سے متاثر نہیں کیا جاسکتا اب کوئی قومی لٹیرا این آر او کی امید نہ رکھے

  • شیخوپورہ کے نواحی گاوں میں ہوئی آوارہ کتوں کی بھرمار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواحی گاؤں موراں والا میں آوارہ کتوں کے خواتین مردوں اور بچوں کو کاٹنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں اس گاؤں کے بیسیوں مکینوں نے سماجی کارکن بابر حسین کے ذریعے ایک درخواست محکمہ صحت کے حکام کو بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاؤں موراں والا میں آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے دریں اثناء آبادی کرکٹ سٹیڈیم کمپنی باغ کے مکینوں نے ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے علاوہ رسول نگر خالد روڈ طارق روڈ جمیل ٹاؤن غریب آباد سے بھی آوارہ کتے تلف کیئے جائیں

  • ڈینگی کے خلاف مسلسل کوشش جاری رہے گی

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی ڈینگی ٹیمیں اپنی رپورٹوں کو بہتر اور زیادہ حقیقت پسند انہ بنائیں تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج سامنے آسکیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کمیٹی روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبادقراتہ العین،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تہنیت بخاری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر صحت و دیگر متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کا بھی جاٸزہ لیا۔انہوں نے صحت و دیگر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناٸیں. انہوں نے خاص طور تمام میڈیکل سپریڈنٹنٹ ڈی ایچ کیو اور ٹی ای کیو کو ہدایت جاری کرتے وۓ کہا کہ غلط رپوٹنگ ہرگز نہ کریں اگر کوٸی بھی فیک رپورٹنگ کرتے ہوۓ پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی.

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، چین کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آ گیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسے بھارت کے زیرانتظام دوخطوں میں تقسیم کرنے پر چین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر۔ لداخ، گورنرز نے حلف اٹھا لیا

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ بھارتی مرکز کے زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں چین کے کچھ علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    شوانگ کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ کوبھارتی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے طور پر قیام کا اعلان کیا ہے جس میں چین کے کچھ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چین اس فیصلے کی مخالفت کرتا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    شوانگ نے بھارتی حکومت اس فیصلہ کو ‘غیر قانونی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح سے کارآمد نہیں ہے۔ بھارت اس حقیقت کو فراموش نہیں کرسکتا ہے کہ یہ علاقہ چین کے اصل کنٹرول میں ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، نئے لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

    شوانگ کے بقول چین نے بھی مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پرانا اور متنازع مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت آج جمعرات 31اکتوبر کو ختم ہو گئی ہے اور اب مقبوضہ جموں و کشمیر دو خطوں، لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا اور ریاست کو دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایئرپورٹ پر ڈرامے باز خاتون گرفتار ، بی بی کون اور کس ملک سے ہے ؟

    سڈنی: یہ ڈرامے باز خاتون پاکستان نہیں بلکہ سمندروں پار ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہے جس کے بارے میں ہمارے ہاں ایک تصور پایا جاتا ہےکہ مغرب اور دوسرے ممالک کے لوگ بڑے مہذب اور دھوکہ باز نہیں ،آج اسی معاشرے کی ایک چالاک خاتون کا واقعہ سننا ، پڑھنا نہ بھولیئے ، اطلاعات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں واقع ائیرپورٹ سے خاتون گرفتار ہوئی جو بہانا بنا کر الیکٹرانک اشیا اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

    کون ہوگافیل اور کون ہوگا پاس ، 9 نومبر کو سب پتا چل جائے گا

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ربیکا اینڈریوز نامی خاتون نے ڈیوٹی ادا نہ کرنے کے لیے اپنی کمر اور پیٹ سے لیپ ٹاپ و دیگر مہنگی اشیاء باندھی ہوئی تھیں البتہ جب وہ ٹکٹ لینے کے لیے کاؤنٹر پر پہنچی تو اہلکار نے اُسے پکڑ لیا.آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سفری صحافی ربیکا اینڈریوز نے اضافی سامان کو لے جانے کے لیے فرضی حمل کا سہارا لیا تاہم ایئرپورٹ پر جھوٹ بےنقاب ہونے پر عملے نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    ٹرین حادثے میں جھلسنے والے افراد کہاں کہاں بھیجے جاسکتے ہیں،رپورٹ آگئی

    میڈیارپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پوسٹ پر خاتون نے لکھا کہ حاملہ خواتین کو 60 ڈالرز کی بچت ہوتی ہے، جب آپ اضافی سامان پر فیس ادا کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے اس پوسٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ کام انہوں نے کیسے کیا اور بہت سارا سامان لباس کے اندر ایسے بھر لیا جس سے وہ زبردستی کی موٹی لگنے لگی تاہم تمام تر کوششیں اس وقت ناکام ہوگئیں جب ایئرپورٹ عملے نے ان کی کمر پر لیپ ٹاپ دیکھا۔

    پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹراپسلانٹ ہسپتال کب فعال ہوگا؟ دائر درخواست پر سماعت