Baaghi TV

Author: +9251

  • جتنی جلدی ممکن ہوسکے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،گورنراسٹیٹ بینک کو وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عوام کے جلد از جلد ریلیف دینے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کو بلاکرہدایات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ملکی معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    ملک کی تازہ ترین معاشی صورت حال سے متعلق رضا باقر نے اسٹیٹ بینک اور مالیاتی معاملات سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی، ڈالر کی قدر میں استحکام سمیت زر مبادلہ کے ذخائر پر بھی گفتگو کی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم کو شرح سود اور افراطِ زر کنٹرول کرنے کے معاملات پر بھی بریف کیا۔

    ٹرین حادثے میں جھلسنے والے افراد کہاں کہاں بھیجے جاسکتے ہیں،رپورٹ آگئی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور گورنراسٹیٹ بینک کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے اور اہم اصلاحات کی ضرورت پر گفتگو کی گئی، کاروبار اور روزگار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے، عوام کو بہترین تعلیم، صحت اور ہنر کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    کون ہوگافیل اور کون ہوگا پاس ، 9 نومبر کو سب پتا چل جائے گا

    واضح رہے کہ آج ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستانی معیشت کے استحکام اور اس کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر، نئے لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے نئے مقرر ہونے والے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کا تعلق آئی اے ایس بیاچ سے ہے جبکہ اس سے قبل وہ وزارت خزانہ میں ایکسپنڈیچر سکریٹری کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر۔ لداخ، گورنرز نے حلف اٹھا لیا

    مرمو نے سیاسیات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد برطانیہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔گریش چندرا، گجرات میں کئی اہم انتظامی عہدیدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

    گجرات فسادات کی تحقیقات کو دبانے میں بھی مرمو کا نام آتا ہے۔ انفورسمنٹ کا سربراہ مقرر ہونے کے بعد مرمو نے گجرات فسادات تحقیقات میں اثرانداز ہونے والی شخصیات تیستاسیتلواد اور سابق ڈی جی پی سری کمار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ مذکورہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    سری کمار کے مطابق گجرات فسادات کے حوالے سے جسٹس ناناوتی کمیشن میں جھوٹی گواہی دینے ان پر مرمو نے دباو ڈالا تھا جس کی انہوں نے گجرات کے گورنر سے شکایت بھی کی تھی جبکہ یہ شکایت آج تک زیرالتوا کا شکار ہے۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    سری کمار نے بتایا کہ جب وہ اسٹیٹ انٹیلی جنس بیورو کے انچارج تھے تو ایک اجلاس میں مرمو نے نہ صر ان کو ڈرایا دھمکایا بلکہ رپورٹ کو حکومت کے حق میں تیار کرنے کے لیے دباو بھی ڈالا تھا جبکہ اس رپورٹ کو ناناوتی کمیشن میں داخل کرنا تھا۔

    سابق ڈی جی پی نے مرمو کے خلاف مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ہوئے فسادات کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کئی بار کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ مرمو نے سری کمار کے الزامات کی تردید کی تھی۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر۔ لداخ، گورنرز نے حلف اٹھا لیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ختم ہونے کے بعد مقبوضہ وادی اب دو خطوں، لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم ہوگئی ہے۔ آج دونوں خطوں کے گورنرز نے الگ الگ تقریبات میں حلف اٹھا لیا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گریش چندر مرمو نے بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سرینگر کے راج بھون میں منعقد ہوئی جہاں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے گورنر سے حلف لیا۔

    دوسری طرف رادھا کرشنا ماتھر نے بھی بھارت کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔
    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت آج جمعرات 31اکتوبر کو ختم ہو گئی ہے اور اب مقبوضہ جموں و کشمیر دو خطوں، لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، گورنرکے مشیر نے استعفیٰ دے دیا

    یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا اور ریاست کو دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

  • یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی محتسب ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل دو ہزار انیس پر بحث ہوئی۔

    وزارت قانون و انصاف کے حکام نے بتایا کہ پارلیمان فیصلہ کر لے کہ ہرقانون سازی کا جائزہ لیا جائے۔ رولز بنانے میں مدت کا تعین ہونا لازمی ہے۔ جو رولز بن گئے، اب ان کی اسکروٹنی کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے پرائیوٹ وومن پوسٹل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین میں نوکری کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

    کمیٹی رکن عالیہ کامران نے انکشاف کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ بچیوں کے والدین میں خوف ہے اس لیے وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی نہیں بھجوا رہے۔ کمیٹی اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے۔

    چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اسپیکر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • جانا مقدرٹھہرگیا ، 255 افسران کی باری آگئی

    لاہور:ایک جگہ کافی دیر تک ملازمت پوری کرنے والوں کو دوسری جگہ بھیجنے کا منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم میں ایک عہدے پر مسلسل تین سال مدمت پوری کرنیوالے 255 افسران کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ ، مذکورہ افسران کی تبدیلی و تعیناتی کیلئے سمریاں بھی تیار کرلی گئیں۔

    یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب ہونے کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں مسلسل تین سال یا اس سے زائد عرصہ سے ایک عہدے پر تعینات رہنے والے 255 افسران کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین سالہ مدت ملازمت پوری کرنیوالےافسران کی تبدیلی کیلئے بھی سمریاں تیار کرلی گئی ہیں۔ مذکورہ افسران نے نئی جگہ تعیناتیوں کیلئے سیاسی طور پر بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

    ٹرین حادثے میں جھلسنے والے افراد کہاں کہاں بھیجے جاسکتے ہیں،رپورٹ آگئی

    ذرائع کے مطابق لاہور سے ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب سید ممتاز شاہ کی جگہ ذوالفقار علی بھٹی کو تعینات کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹرپنجاب روبینہ عباس کی جگہ طاہرہ شفیق چشتی کی تعیناتی کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی گئی ہے۔ مذکورہ 255 افسران کےتبادلے و تعیناتیاں آئندہ ہفتہ میں مکمل کرلی جائیں گی۔

    کون ہوگافیل اور کون ہوگا پاس ، 9 نومبر کو سب پتا چل جائے گا

  • شمالی شام میں ترکی کے فتح کیے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.

    شمالی شام میں ترکی کے چھینے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.

    باغی ٹی وی : شام کے شمال مشرق میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے الحسکہ صوبے کے 5 دیہات کا کنٹرول واپس لے لیا۔ یہ دیہات ترکی کے حمایت یافتہ شامی گروپوں کے قبضے میں چلے گئے تھے۔ایس ڈی ایف کی جانب سے واپس لیے گئے گاؤں کا نام یہ ہے رجلہ، ابو راسين، الحمرا، المناخ، السيباطيہ ہیں۔

    شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق گذشتہ نصف شب کے بعد الرقہ کے دیہی علاقے میں واقع تل عیسی کے قریب گاؤں شرکراک کے احاطے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ترکی کے حمایت یافتہ شامی مسلح گروپوں نے ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران بارودی سرنگوں کے علاقے میں پھنس جانے کے بعد شامی گروپوں کے 8 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • قیدیوں کی مولانا فضل الرحمن کو بددعائیں۔

    شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

     

    قیدیوں کی مولانا فضل الرحمن کو بددعائیں۔

    مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں فراہمی انصاف کا عمل بھی بری طرح متاثر ہواہے۔ہزاروں مقدمات سماعت کے بغیر ہی ملتوی کردیئے گئے۔دوسری طرف جیلوں سے پیشی کے لیے قیدیوں اور حوالاتیوں کو عدالتوں میں لانے کے لیے پولیس موجود نہیں ہے۔جبکہ نامساعد حالات کے پیش نظرعدالتی عملے کی حاضری بھی معمول سے کم ہوگئی ہے۔


    راولپنڈی اور اسلام آباد میں سول کورٹس، سیشن کورٹس، ڈرگ کورٹس، کسٹم کورٹس، بینکنگ کورٹس،کنزیومر کورٹس،انسداددہشت گردی کی عدالتیں،ٹرابیونلز اور دیگر سپیشل عدالتوں کی مجموعی تعداد 2سو سے زائد ہے۔جن میں روزانہ سول و فوجداری نوعیت کے 10ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہوتے ہیں۔تاہم جمعرات 31اکتوبر کو اسلام آباد کی تمام سو کے لگ بھگ ماتحت عدالتوں میں کام نہ ہوسکااور جمعہ یکم نومبر کو بھی وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں کام ٹھپ ہی رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف راولپنڈی کی ایک سو سے زائد ماتحت عدالتوں میں جمعرات کو عدالتی امور سست روی کا شکار رہے جبکہ جمعہ کے روز کام مکمل بند رہنے کا امکان ہے۔


    جڑواں شہروں کی پولیس کی لااینڈ آرڈر کے حوالے سے مصروفیات کے باعث دونوں شہروں میں عدالتی امور متاثر ہورہے ہیں۔اور نہ صرف قیدیوں اور حوالاتیوں کی جیلوں سے عدالتوں میں حاضری ممکن نہیں ہورہی بلکہ مجموعی طورپر 5ہزار سے زائد قیدی و حوالاتیوں کو جہاں کے مقدمات باقاعدہ سماعت کے بغیر ہی ملتوی ہونے جارہے ہیں۔اور یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا بلکہ بلکہ ضمانت کی درخواستیں دینے والے سینکڑوں ملزمان کو بھی مولانا کے مارچ کی وجہ سے قید وبند کی صوبتیں مزید جھیلنا پڑیں گی۔کیونکہ ان کی ضمانت کی درخواستیں پر سماعت آزادی مارچ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال سے نافذ صدر راج آج جمعرات یعنی 31 اکتوبر کوختم کر دیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر، گورنرکے مشیر نے استعفیٰ دے دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جس کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے مقبوضہ جموں کشمیر سے صدر راج ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے 19 دسمبر 2018 کو جموں کشمیر میں صدر راج لگانے سے متعلق حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں- جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہونے اور ان دونوں کے مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے آج وجود میں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    واضح رہے کہ مودی حکومت نے رواں سال پانچ اگست کو جموں کشمیر تشکیل نو بل منظور کر کے ریاست کو دو ریاستوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ بل کے مطابق 31 اکتوبر کو یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے وجود میں آ جائیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی وفد کو عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا، ایسا کس نے کہا؟

    یادرہے کہ جون 2017 میں جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی رہنما وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں ریاست میں پہلے چھ ماہ گورنر کی حکومت رہی اور اس کے بعد وہاں صدر راج لگایا گیا تھا۔

  • اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن منصوبے کے متعلق ٹرمپ کے خصوصی مشیر نے اہم بات کہہ دی

    اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن منصوبے کے متعلق ٹرمپ کے خصوصی مشیر نے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے امور سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر جیسن گرین بلاٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان آئندہ امن منصوبے کے اعلان کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔امریکی مشیر نے امید ظاہر کی کہ حالات سازگار ہو جانے پر یہ منصوبہ منظر عام پر لایا جائے گا اس لیے کہ منصوبے کو وضع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں صرف کی گئیں ہیں۔
    اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں
    واضح‌ رہے کہ اسرائیل القدس یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنانے کے لیے کوشاں ہے اور ٹرمپ اس سلسے میں اسرائیل کے حق میں بیان بھی دے چکا ہے .جس سے مشرق وسطی کی صورت حال کافی گھبیر ہو چکی تھی.فلسطینیوں اور مسلم امہ کو یہ حل قابل قبول نہیں ہے.عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کے تشخص اور ان کی شناخت کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل اپنی مرضی کاتیار کردہ نصاب تعلیم فلسطینی قوم پرمسلط کررہا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

  • چارسدہ کمیش پر بھرتی عوام دوست ایس ایچ او نے اہل علاقہ کا دل جیت لیا

    چارسدہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں جرائم کے روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے عوام دوست اقدامات جاری، جمعرات کو چارسدہ کے ایک تاریخی قدیم ترین پولیس سٹیشن خانمائی میں ایس ایچ او تھانہ خانمائی کی جانب سے پبلک لیزان کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معززین علاقہ نے ایس ایچ او کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم عرصے میں اس دلیر اور نڈر آفیسر نے علاقے سے جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ خصوصاً منشیات فروشوں اور سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں منتقی انجام تک پہنچایا، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام نہی عن المنکر ہے بشرطیکہ وہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے ایس ایچ او صاحب لسٹ مہیا کریں ہم جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سوشل عوامی بائیکاٹ کرینگے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی ہوسکے۔
    اجلاس میں عوام نے مطالبہ کیا کہ کہ بااثر لوگ اس ایماندار آفیسر کو یہاں سے ہٹانا چاہتے ہیں ہم اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر یہ افواہیں حقیقت کا رخ اختیار کرتی ہے تو ہم اس عمل کے خلاف زبردست احتجاج کرینگے کیونکہ ہم جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل نو کیلئے سرگرم عمل ہے اور ہمارے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں ایماندار افسران کی ضرورت ہے بعد ازا ایس ایچ او بہرمند خان نے پروگرام میں شرکت پر معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ جرائم کے خاتمے میں مخلص اور تعاؤن کرنے والے ہیں اس لئے ہم آسانی سے اپنے اہداف تک پہنچ جاتے ہیں اہل علاقہ تعاون کرے تو چوروں،ڈاکوؤ، سمگلروں، بدمعاشوں، اور کریمینلز کی جڑیں بہت جلد اکھاڑ پھینکنے گے۔