Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی .جستس امیر بھٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی..پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیاگیا اس سلسلے میں‌ سرکاری وکیل نے کہا کہ .سپریم کورٹ کے حکم پرپی کے ایل آئی ہسپتال پچانوے فیصدفعال ہوچکا ہے.دوسال کے عرصہ میں ہسپتال میں چار لاکھ نوے ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔

    جواب جمع کرواتے ہوئے کہا گیا ہسپتال میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت رواں سال جگرکی پیوندکاری کاآغاز کردیا گیا ہے۔ان تک جگرکی پیوندکاری کےتین کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں۔حکومت پنجاب کا جواب بائیس صفحات پر مشتمل ہے.عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

  • ٹرین حادثے میں جھلسنے والے افراد کہاں کہاں بھیجے جاسکتے ہیں،رپورٹ آگئی

    لاہور:تیز گام ریل حادثے میں جہاں بڑی تعداد میں مسافر جانبحق ہوئے ہیں وہاں اس سے زیادہ مسافربہت زیادہ جل گئے ہیں ، ان جھلسے ہوئے جلے ہوئے مسافر مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں گنجائش کم پڑگئی ہے، اسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ صحت حکومت پنجاب نے صوبے کے اہم ہسپتالوں میں جھلسے ہوئے افراد کے لیے اسیشل بیڈز کی تفصیلات جاری کردی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں اس قسم کے مریضو ں کے لیے بیڈز کی گنجائش 78 بیڈز ہیں ، سب سے زیادہ بیڈز لاہو رکے میو ہسپتال میں‌ ہیں جہاں 95 مریضوں کا ایک وقت میں علاج کیا جاسکتا ہے،اسی طرح لاہورجنرل ہسپتال میں 20 جبکہ شیخ زید ہسپتال میں ایک وقت میں 10 جھلسے ہوئے مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے

    محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں‌ 55 بیڈز جلے ہوئے اورآگ سے جھلسے ہوئے مریضوں کے علاج کے لیے مخصوص ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں نشتر ہسپتال ملتان میں 65 افراد کی گنجائش ہے، جہاں اس قسم کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاتاہے

  • کون ہوگافیل اور کون ہوگا پاس ، 9 نومبر کو سب پتا چل جائے گا

    لاہور: کون ہو گا فیل اور کون ہوگا پاس سب حقیقتیں 9 نومبر کوآشکارہوجائیں گی ، اسی سلسلے میں ترجمان لاہوربورڈ سجاد علی بھٹی نے کہا ہےکہ لاہور بورڈ میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کرے گا۔ رواں سال امتحان میں ستائیس ہزار ایک سو چھیاسی امیدواروں نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میٹرک ضمنی امتحان سال 2019 کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کرے گا۔ ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کے مطابق رواں سال امتحان میں ستائیس ہزار ایک سو چھیاسی امیدواروں نے شرکت کی۔

    سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنےنتائج آن لائن بھی معلوم کرسکیں گے اور رواں سال کسی بھی امیدوار کا رزلٹ لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رزلٹ آوٹ ہونے کے بعد شکایات کے حوالے سے گائیڈ لائن بھی دے دی جائے گی

  • پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹراپسلانٹ ہسپتال کب فعال ہوگا؟ دائر درخواست پر سماعت

    لاہور :لاہور ہائی کورٹ میں لاہور میں زیرتعمیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کے حوالے سے آج اہم سماعت ہوئی جس میں اس ہپستال کو فنکشنل کرنے کےحوالے سے حکومت اور عدالت کے درمیان گفتگو ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ میں‌ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ ہسپتال کی ورکنگ پوزیشن کے حوالے سے دائر درخواست کے جواب میں پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیاگیا، پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرپی کے ایل آئی ہسپتال پچانوے فیصدفعال ہوچکا ہے۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ پچھلے دوسال کے عرصہ میں ہسپتال میں چار لاکھ نوے ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ اس کے علاوہ اس ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

    عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہسپتال میں سپریم کورٹ کے حکم کے تحت رواں سال جگرکی پیوندکاری کاآغاز کردیا گیا ہے۔ خوشی کی بات یہ کہ اب تک جگرکی پیوندکاری کےتین کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جستس امیر بھٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی نے ، اس کیس میں حکومت پنجاب کا جواب بائیس صفحات پر مشتمل ہے،عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا

  • فلسطینی یونیورسٹی طالبہ کے قاتل کو کیا ہوئی سزا

    فلسطینی یونیورسٹی طالبہ کے قاتل کو کیا ہوئی سزا

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منگل کے روز عدالت نے ایک فلسطینی طالبہ کو قتل کر دینے والے 21 سالہ آسٹریلوی نوجوانCodey Herrmann کو 36 سال کی جیل کی سزا سنائی ہے۔ ہیرمین نے رواں سال جنوری میں مذکورہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جو میلبرن کی "لیٹروپ یونیورسٹی” میں زیر تعلیم تھی۔
    آسٹریلوی شہری نے فلسطینی طالبہ کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ایک کامیڈی تھیٹر سے شو دیکھنے کے بعد گھر جارہی تھی ، آسٹریلوی شہر ہیئر مین نے فسطینی طالبہ آیہ کے سر پر ضرب لگائی جس وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئیں اور پھر جانبر نہ ہو سکیں ، ہیئر مین نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس کے جسم کو آگ لگادی تھی،

    اُس وقت پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فلسطینی طالبہ آیہ مصاروہ کی موت سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ آیہ اپنی رہائش کے علاقے کے نزدیک الیکٹرک ٹرین سے اتر کر سڑک پر چل رہی تھی کہ اس دوران ہیرمین نے اس پر حملہ کر دیا اور پھر لاش کو وہاں چھوڑ دیا۔ بعد ازاں آیہ کے والد سعید مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش وصول کرنے کے لیے اسرائیل کے شہر مغربی باقہ سے میلبرن پہنچے۔ مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش لے کر واپس اپنے آبائی شہر لوٹ گئے تھے۔ آیہ کے پاسپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ فلسطینی تھی اور اسرائیلی شہریت رکھتی تھی۔

  • ٹرین حادثہ ,وفاق المدارس نے آئمہ و خطباء سے دعاؤں کی اپیل کردی

    اسلام آباد :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے ٹرین حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی,ٹرین حادثے کے اسباب و وجوہات کی تلاش کے لیے غیر جانبدار تحقیقی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ,دکھ کی اس گھڑی میں قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بجائے رجوع الی اللہ کا اہتمام کیا جائے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق,مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء اور دینی مدارس کے منتظمین سے بھی خصوصی دعاوں کی اپیل کی-وفاق المدارس کے قائدین نے سانحہ کے حقیقی اسباب معلوم کرنے کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا-انہوں نے سوشل میڈیا پر حادثے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ قیاس آرائیوں کے بجائے رجوع الی اللہ کا اہتمام کریں.

  • آزادی مارچ عوامی نیشنل پارٹی بازی لے گئی

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنان ملی قائد اسفندیار ولی خان کی سربراہی میں آزادی مارچ شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ، جگہ جگہ کارکنوں کی جانب سے پرجوش نعرے اور پارٹی ترانوں کی گونج ،مارچ کیلئے کل ہی خصوصی کنٹینر کی تیاری مکمل ہونے کے بعد پشاور شہر میں نمائش کی گئی تھی جسے آج قافلے میں شامل کرلیاگیا ہے۔

  • ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد6646 سے تجاوز کرگئی

    ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد6646 سے تجاوز کرگئی

    پشاور: پاکستان میں ڈینگی ایسا آیا کہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کہیں‌پنجاب سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی خبریں آرہی ہیں تو کہیں سندھ سے ڈینگی کے حملوں کی اطلاعات ہیں ، ایسے ہی خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آ گئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 کیس رپورٹ ہوگئے،

    لاہور:انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    صوبائی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھرسے ڈینگی کے مزید 56 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کی تعداد 6 ہزار646 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے تمام ترممکنہ اقدامات کے باوجوابھی تک ڈینگی کے مریضو‌ں کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

    جتنی زیادہ مانیٹرنگ اتنی کم پڑھائی

    پشاور میں مزید 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار517 ہوگئی ہے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے 6ہزار 350 مریضوں کوعلاج کے بعد فارغ کیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اگلے چند دنوں تک اس مرض کی وبا رہ سکتی ہے

    دلہن کا فوٹوشوٹ 50 ہزار میں،گورنرہاوس بھی کمائی کرنے لگا

  • روس نے بحری جنگ میں اہم کامیابی حاصل کر لی

    روس نے بحری جنگ میں اہم کامیابی حاصل کر لی

    باغی ٹی وی رپورٹ : روس کی ایک جدید ترین جوہری آبدوز نے بدھ کے روز ملک کے شمال مغربی ساحل کے سامنے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بحر ابیض میں موجود آبدوز "کنیاز ولادی میر” (پرنس ولادی میر) نے یہ میزائل پانی کے نیچے سے داغا اور یہ روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما علاقے کاماچٹکا میں اپنے ہدف تک پہنچ گیا۔

    پرنس ولادی میر آبدوز کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ روسی آبدوز "پورے” کا پہلا ماڈل ہے جو بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اس کو بحری مشقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

    اس وقت آبدوز تجرباتی طور پر کام کر رہی ہے اور اسے رواں سال دسمبر میں روس کے شمالی بحری بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔

  • 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائر،ماضی بھول جانے کے لیے نہیں‌ ، چیئرمین نیب

    سکھر: نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے1235 ریفرنس دائر ہیں ، نیب کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 2 سال میں آزاد ادارہ ہونے کا ثبوت دیا، ہماری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ رہی۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی بھول جانے کے لیے نہیں سبق سیکھنے کے لیے ہوتا ہے، ماضی کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے یاد رکھنا ضروری ہے۔جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کرپشن کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے کوشاں ہے، نیب کا احتساب تو گرفتاری سے ہی شروع ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ نیب مقدمات میں تاخیر کرتی ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے1235 ریفرنس دائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب جن مقدمات کو ڈیل کرتی ہے وہ وائٹ کالر کرائم ہے، وائٹ کالر کرائم 100 فیصد دستاویزات پرمنحصر کرتا ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ ریفرنس فائل ہونے کے بعد نیب کا کوئی کردار نہیں رہتا، گرفتاری کے 24 گھنٹے بعد ہی عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چند جاندار کیسز اصل دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور نا اہلی برداشت نہیں کی جائے گی، جب تک مجھے رہنے دیا گیا، بددیانتی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔