Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان یونیورسٹی میں رہائش پذیر ایف سی اہلکاروں کو نکالنے کا حکم

    پاکستان میں صوبہ بلوچستان کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال
    خان مندوخیل نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہراسانی کے حوالے سے جو دعوے سامنے آئے ہیں وہ خدا کرے کہ درست نہ ہوں کیونکہ اگر وہ درست ہوئے تو پھر ہم اس قابل نہیں کہ انسان کہلوائیں۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ ‘اے گریڈ چاہیے یا فیل ہونا ہے، سکالر شپ پر آسٹریلیا جانا ہے یا امریکہ جانا ہے یا کہیں نہیں جانا۔’
    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دو کام کرنے ہیں ایک یہ کہ یونیورسٹی کی ساکھ بحال ہواور دوسرا یہ کہ جو لوگ ہراسانی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہ ریمارکس انھوں نے یونیورسٹی میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیے۔
    کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم دو رکنی ڈویژنل بینچ نے کی۔
    سماعت کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین، یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر محمد انور پانیزئی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ وکلا کی بہت بڑی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
    سماعت کے دوران ایف آئی اے کے حکام نے ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ اس درخواست کے ساتھ پیش کی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اسے افشاں نہ کیا جائے، تاہم چیف جسٹس نے ایف آئی اے کی رپورٹ سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کو آگاہ کرنے کے لیے انھیں اپنے چیمبر میں طلب کیا۔
    قائم مقام وائس چانسلر کی بے بسی
    سماعت کے دوران جب چیف جسٹس نے قائم مقام وائس چانسلر سے کہا کہ وہ قانون کی مطابق کارروائی کریں تو وہ اپنی بے بسی کا اظہار کرتے رہے۔ چیف جسٹس نے انھیں کہا کہ قانون کے تحت انہیں ہراسانی سے متعلق معاملات کی تحقیقات اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہے. انھوں نے وائس چانسلر کو کہا کہ اگر وہ قانونی کے مطابق کارروائی نہیں کر سکتے تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔
    بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے کیا کہا؟
    بلوچستان اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین چیئر پرسن مہ جبین شیران کی قیادت میں پیش ہوئے۔ چیئر پرسن نے کہا کہ انہیں ہراسانی کے حوالے سے بہت ساری شکایتیں فون اور واٹس ایپ پر موصول ہوئیں لیکن متائثرین میں سے تاحال کوئی بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
    کمیٹی کے رکن ثنا بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں لیکن ان کو استعمال کے حوالے سے کوئی سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جو لوگ سکیورٹی یا سی سی ٹی وی کو آپریٹ کرنے پر معمور ہیں ان کی اخلاقی اور ہمارے سماجی اقدار کے حوالے سے تربیت ہونی چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی نگاہیں عدلیہ، بلوچستان اسمبلی اور ایف آئی اے پر لگی ہوئی ہیں۔ اسمبلی کی رکن شکیلہ نوید دیوار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کچھ عرصہ بیشتر سکیورٹی اہلکار گرلز ہاسٹل میں رات کو آئے اور وہاں کمرہ نمبر دو کو خالی کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں لڑکیاں چیختی رہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور رات کو یہ لوگ کیوں آئے ہیں؟
    انھوں نے بتایا کہ جب کمیٹی کے اراکین نے ہاسٹل کے چوکیدار سے پوچھا کہ انھوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو کیوں چھوڑا تو ان کا جواب یہ تھا کہ وہ ہاسٹل کے دروازے سے نہیں آئے بلکہ سیڑھیاں لگا کر اندر داخل ہوئے. انھوں نے کہا کہ اس کی ویڈیو بھی ہے جسے وہ چیمبر میں فاضل ججوں کو دکھائیں گی۔
    اس بات پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر سے کہا کہ سکیورٹی اہلکار وہاں حفاظت کے لیے ہیں یا لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے۔
    عدالت کو بتایا گیا کہ ‘ایک ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو اس کے ایک ٹیچر نے کہا کہ آپ کا سمسٹر ڈراپ ہو رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس کو ڈراپ نہیں ہونے دوں گا۔اس طالبہ کو اس کے ڈیپارٹمنٹ کے دو ٹیچروں نے تین گھنٹے تک اپنے پاس بٹھائے رکھا۔’
    انھوں نے کہا کہ ہراسانی کے حوالے سے اب تک یونیورسٹی کے چھوٹے گریڈ کے چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا لیکن معاملے کو اس سے آگے کیوں نہیں بڑھا گیا۔
    انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کل ایف آئی اے والے آئیں گے اور یہ بتائیں گے کہ متاثرین میں سے کوئی سامنے نہیں آیا اس لیے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے فلاں فلاں گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیا جائے ۔
    تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایسا نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف اس بینچ کے اراکین دیکھ رہے ہیں بلکہ عدالت کے تمام جج اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
    چیف جسٹس نے وائس چانسلر اور ایف آئی اے کے حکام کو کہا کہ ‘جو بھی ان واقعات میں ملوث ہو ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں خواہ اس میں میں خود (چیف جسٹس ) ہی کیوں نہ ہوں۔’
    انھوں نے کہا کہ متاثرین کو ایف آئی اے یا بلوچستان اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے تاکہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
    عدالت نے کیا احکامات دیے؟
    عدالت نے کیس کی سماعت 15دن بعد تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حکام کو حکم دیا کہ وہ اپنی تحقیقات جاری رکھیں۔ عدالت نے وائس چانسلر کو حکم دیا کہ وہ یونیورسٹی کی جمنازیم، وائس چانسلر کے گھر اور ٹیچرز ہاسٹل سمیت ان تمام مقامات کو ایف سی اہلکاروں سے خالی کرائیں جو کہ طلبا اور اساتذہ کے لیے مختص ہیں۔
    عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران یہ دلائل بھی سامنے آئے کہ یونیورسٹی کے اندر فرنٹیئر کور کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری، وائس چانسلر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کواس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ اگر ایف سی کی ضرورت ہے تو ان کے لیے یونیورسٹی کے باہر کون سی جگہ مختص ہونا چاہیے۔

  • لاہور:انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    لاہور:حسب سابق اور حسب روایت ہرسال کی طرح امسال بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سپریم کورٹ بار ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، حامد خان اور دیگر وکلا نے ووٹ کاسٹ کردیا، 1299 وکلا شام پانچ بجے تک حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے 1299 وکلا شام پانچ بجے تک حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، صدارتی نشست پر سیدقلب حسن اورشعیب شاہین آمنے سامنے ہیں اور سیکرٹری جنرل کیلئے شمیم الرحمان ملک اور احمد شہزاد فاروق میں مقابلہ ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں کیا کہہ دیا کہ بھارت پریشان ہوگیا

    پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا، دوپہر ایک سے دو تک بجے تک وقفہ ہوگا، واضح رہے کہ جی پی او چوک سے اے جی آفس جانے والی سڑک آج ٹریفک کے لئے بند رے گی۔زیادہ امکان یہی ہے کہ حامد خان گروپ صدارتی اور سیکرٹری جنرل کی دونوں نشستیں باآسانی جیت جائے گا

    وزیراعظم کے خلاف تقریرکرنے پر اپوزیشن لیڈرکو تین سال کی سزا

  • ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا شکار ہوئی پھر ایک مریض خاتون

    ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا شکار ہوئی پھر ایک مریض خاتون

    لاہورجنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون ہلاک ہوگئی جس وجہ سے ڈاکٹرز اور لواحقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا .لواحقین کا الزام ہےکہ ڈاکٹرز نے غلط انجیکشن لگایا, جس سے خاتون ظریفاں بی بی کی موت ہوئی,

    یہ خبر بھی ہے کہ ڈاکٹرز کے مبینہ تشدد سے ایک شخص زخمی ہو گیا .لواحقین نے فیروز پور روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا. جس کے بعد فیروز پور روڈ پر لواحقین نے آگ لگا کر اسے بند کردیا ، پولیس آگ بجھاکر سڑگ کی ٹریفک بحال کرنے کے لیے کوشاں‌ ہے.

  • دلہن کا فوٹوشوٹ 50 ہزار میں،گورنرہاوس بھی کمائی کرنے لگا

    لاہور:اب حکومت گورنرہاوس کو پیسے دے گی نہیں بلکہ گورنرہاوس سے پیسے لے گی ، گورنرہاوس خاص افراد نہیں بلکہ عام شہری بھی جاسکیں گے ، اطلاعات کے مطابق گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کے داخلے پرٹکٹ لگانے کا فیصلہ ، گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کیلئے عام شہری 20 روپے کا ٹکٹ خریدے گا، دلہن کے فوٹو شوٹ کیلئے پچاس ہزار روپے مقررکرنےکی تجویزبھی شامل ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں کیا کہہ دیا کہ بھارت پریشان ہوگیا

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس سلسلے میں کافی دیرپہلے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی تھی ، تاہم اب وزیراعظم کےدورہ لاہورکے دوان اس تجویز کی منظوری دی گئی ، اطلاعات یہی ہیں‌کہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد گورنر ہاوس کھولنے اور پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا، جس پر پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔

    وزیراعظم کے خلاف تقریرکرنے پر اپوزیشن لیڈرکو تین سال کی سزا

    پنجاب حکومت کی طرف سے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق ہفتہ اوراتوارکو20 روپے کا ٹکٹ خریدنے کے بعد عام شہری گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکے گا، گورنر ہاوس میں پرائیویٹ تقریبات منعقد کرنے کی سفارشات بھی تیار کرلی گئی ہیں، گورنر ہاؤس کے گائیڈڈ ٹور کیلئے 2 ہزار اور غیر ملکیوں کیلئے6 ہزارفیس مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنرہاوس کے گائیڈڈ ٹور میں چائے کافی ہوگی اور طلبا سمیت سینئر سٹیزن کیلئے پچاس فیصد رعایت ہوگی، کا رپوریٹ فنکشن کیلئے 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے فیس مقرر کرنے کی تجویزہے، دربار ہال میں عام تقریبات کیلئےدو گھنٹوں کا 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز تیار کی گئی، دلہن کے فوٹو شوٹ کیلئے 50 ہزار جبکہ دلہا کے شوٹ کی رقم الگ ہوگی۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    کمرشل شوٹ کیلئے 10 لاکھ سے پچاس لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، گورنر ہاؤس عام شہریوں کیلئے ہفتہ اتوار جبکہ دیگر تقریبات ہفتہ میں چھ دن تک منعقد کیں جاسکیں گی۔ دوسری جانب حکام کے مطابق تجاویز کے حتمی منظوری گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور دیں گے۔

  • وزیرصحت پنجاب نے  بہاول پوراور رحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

    وزیرصحت پنجاب نے بہاول پوراور رحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

    وزیرصحت پنجاب نے بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے حکم پرضلع بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے .

    بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے کامقصدتیزگام ایکپریس میں آگ بڑھکنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکے بہترین علاج معالجہ کویقینی بناناہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تیزگام ایکپریس میں آگ بڑھکنے کے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔۔

    تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

    سی ای اوبہاول پوراورسی ای اورحیم یارخان زخمی افرادکے علاج معالجہ کی خودنگرانی کریں۔

    بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں لواحقین کی آسانی کیلئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے افرادکی ناموں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں۔ اللہ پاک جاں بحق افرادکے لواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

    ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی شان مسعود پر کتنا ہوا جرمانہ

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی شان مسعود پر کتنا ہوا جرمانہ امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد

    باغی ٹی وی :شان مسعود پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا.کپتان سدرن پنجاب کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا
    امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شام مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا .شان مسعود کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے پر میچ ریفری نے بدھ کو فیصلے پر سماعت کی

    سماعت کے بعد میچ ریفری کامران چوہدری نے شان مسعود کے خلاف فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا
    سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ جموں کشمیر کاپرچم اور آئین بھی ختم کردیا گیا ہے.بھارت نے 5اگست کوجموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی. یکم نومبر تک مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا.آج سے ہندو مقبوضہ کشمیر میں جائیدادیں خریدنےاوررہنے کے حق دار قرار دیا جا چکا ہے .آج سے مقبوضہ جموں وکشمیر اورلداخ کو تقسیم کرنے کے بھارتی قوانین لاگو ہوں‌گے .مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنےکی بھارتی ہٹ دھرمی جاری جسے آج باضابطہ شکل دے دی.
    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے
    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

  • کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلیے 135 رنز کا ہدف

    بینک اسٹاؤن: پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 134 رنز تک محدود رکھا۔

    بینک اسٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کرکٹ آسٹریلیا کے کپتان کریس لین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

    گیبسن اور فریسر نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور ٹیم میں کم بیک کرنیوالے محمد عرفان نے پہلے ہی گیند پر گیبسن کو بولڈ کر دیا۔

    آسٹریلیا کی دوسری وکٹ پانچویں اوور میں گری جب کپتان کریس لین 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے مقررہ 20 اوور میں 134 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے چار اوورز میں صرف انیس رنز دیکر ایک وکٹ حاصل ک، شاداب خان نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    دورے سے قبل مصباح نے کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی پروفیشنل ہوتا ہے، ہر کھلاڑی کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے کیا پرفارمنس دینی ہے، کپتان کا کام انہیں آپریٹ کرنا ہوتا ہے، وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے، ابتداء میں کپتانی کا پریشر ہوتا ہے لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب آپ پر ذمہ داری آتی ہے تو کئی دفعہ اس سے آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ مصباح نے کہا کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین ہے اور اگر وہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھے گا تو اسے اپنی کپتانی میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔
    ہمارے کھلاڑی آسٹریلیا کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مصباح الحق

  • امریکا نےمشرق وسطیٰ کی دو اہم ملیشیاؤں سے وابسطہ اداروں‌ اور افراد پر پابندی لگادی

    امریکا نےمشرق وسطیٰ کی دو اہم ملیشیاؤں سے وابسطہ ادارروں‌پر پابندی لگادی

    امریکا اور چھ دوسری خلیجی ریاستوں نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ کم سے کم 25 کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد دونوں تنظیموں کے مالی سوتے خشک کرنا ہے۔

    پابندیوں کا فیصلہ الریاض میں قائم دہشت گردی کے لئے رقوم فراہمی کو ہدف بنانے والے مرکز نے کیا تھا۔ یہ ادارہ دو برس قبل تشکیل دیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت بحرین، کویت، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات اور امریکا شامل ہیں۔
    پاسداران انقلاب کی مالی معاونت پر امریکا نے عراقی کمپنی بلیک لسٹ کردی
    واضح رہے امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ واشنگٹن نے ایران سے منسلک دو شخصیات اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔
    نئی پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنی’جنوبی قدرتی وسائل’SWRC’ کا ہیڈ کواٹر عراق کےدارالحکومت بغداد میں ہے۔ یہ کمپنی ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو کروڑں ڈالر مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔
    ‘SWRC’ اور اس کے دور عراقی شراکت داروں پر امریکی پابندیوں کوغیر موثر بنانے کے لیے پاسداران انقلاب کو عراق کے مالیاتی نظام تک رسائی دینے میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔
    اس منصوبے میں ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کےمشیر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں۔ موصوف اسلحہ کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک چلانے کے ساتھ مغربی سفارت خانوں میں دھماکے کرنے اور علاقائی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پائے گئےہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں کیا کہہ دیا کہ بھارت پریشان ہوگیا

    لندن: آرٹیکل 370 کے خاتمہ بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیا ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر عالمی رہنماوں نے بھی تشویش کا اظہار کردیا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن اور کرفیو کے تناظر میں برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے بھی مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر سے وزیر اعظم بورس جانسن کی ملاقات اس دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو مقبوضہ کشمیر میں عزیزو اقارب کو مسائل اور برطانوی کشمیریوں کی تشویش سے آگاہ کیا۔

    آصف زرداری کے خون کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار،دل کا وال بند

    برطانوی وزیر اعظم نے جواب میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو تسلیم کیا، بورس جانس نے مسئلہ کشمیر بنیادی انسانی حقوق کا طویل حل طلب مسئلہ قرار دیا۔برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی تشویش کا بھی اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے