Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کے خلاف تقریرکرنے پر اپوزیشن لیڈرکو تین سال کی سزا

    ڈھاکہ : مشرقی پاکستان کی وزیراعظم فوجی حکومتوں کی سختیوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئیں‌، اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش میں عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف تنقیدی تقریر کرنے پر ان کی غیر موجودگی میں تین سال کی سزا سنا دی۔

    آصف زرداری کے خون کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار،دل کا وال بند

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دسمبر میں ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بننے والی بنگلا دیشی وزیراعظم اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی حریفوں کو جیل بھیج دیتی ہیں۔ اپوزیشن رہنما کو جس الزام میں جیل بھیجا گیا ہے، یہ واقعہ 2018ء کا ہے جب اپوزیشن رہنما ریلی کے دوران وزیراعظم کے خلاف خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریر میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی تقدیر ان کے والد شیخ مجیب الرحمن سے کہیں زیادہ خراب ہو گی۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    یاد رہے کہ بنگلا دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد ملک کے پہلے وزیراعظم تھے، انہیں 15 اگست 1975ء کو بنگلا دیشی فوج نے قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں ان کے اہلخانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن شیخ ریحانہ ان دنوں میں جرمنی گئی ہوئی تھیں۔

    پراسیکیوٹر سمر داس گپتا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما غیاث الدین کو مزید سخت سزا دلوانا چاہتے تھے، اور ہم سب پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم صرف ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے وکیل انعام الحق کا کہنا ہے کہ میرے مؤکل کے خلاف فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا گیا، یہ فیصلہ تعصبانہ ہے۔ میرے موکل اس وقت 70 سال کی عمر کے ہیں اور سنگا پور میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے ہیں۔

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    جمہوری آمریت کے تحت سزا پانے والے اپوزیشن لیڈر غیاث الدین چودھری کے بڑے بھائی صلاح الدین چودھری کو بھی 2015ء کے دوران پھانسی دی گئی تھی، ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔ اس وقت ٹربیونل موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنوایا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم خالد ضیاء کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو ان دنوں جیل میں ہیں، ان پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے،

  • امریکا نے ابوبکر البغدادی کو کیسے ہلاک کیا  تفصیلات جاری

    امریکا نے ابوبکر البغدادی کو کیسے ہلاک کیا تفصیلات جاری

    امریکی افواج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک کیے جانے کی فوٹیج جاری کردی ہیں.
    امریکی سینٹرل کمانڈ نے ‘داعش’ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ایک اسپیشل کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے کے بعض مناظر پرمبنی فوٹیج جاری کی ہے۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ البغدادی کو ہلاک کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد اس کی لاش کو سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔

    سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کینتھ میک کینزی نے کہا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا جب کہ امریکی فوج کے لیے خطرہ بننے والے پانچ دوسرے داعشی جنگجوئوں کو بھی اس آپریشن میں قتل کیا گیا۔
    سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

    اس سے قبل ابوبکرالبغدادی کی موت کے بارے میں‌امریکہ متضاد بیانات دے کر اپنے ہی دعوے کی حقیقت کو خود ہی جھٹلا رہا ہے ، پہلے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے فوجی کارروائی کرکے البغدادی کو ہلاک کیا پھر کہا جارہا ہے کہ آپریشن کسے پہلے معلوم ہونے پر البغدادی نے اپنے آپ کو خودکش دھماکے کے ذریعے اڑا لیا اور اب ایک نئی تھیوری سامنے آگئی ہے کہ ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

  • اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    نئی دہلی : تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور پھر ایسے ہی ہوا ، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے پنڈت جواہر لعل نہروکی بیٹی کے ساتھ وہی ہوا جو وہ اپنے مخالفین کے لیے سوچتی اور کرتی تھی ، بالآخرسابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو اس کی انہیں حرکتوں کی وجہ سے اپنے ہی سکھ محافظوں نے گولی مار کر 31-اکتوبر1984 کو قتل کردیا تھا

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    اندرا گاندھی اصلی نام اندرا پریا درسن نہرو بھارتی سیاست دان ۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی۔ الہ آباد میں پیدا ہوئیں۔ سوئزرلینڈ ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کیں۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔

    انگلستان میں قیام کے دوران اور بعدازاں ہندوستان واپس آکر بھی طلباء کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دی گئیں۔ 1942ء میں‌ ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی کی۔

    جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

    اسی زمانے میں ہندوستان چھوڑ دو کی تحریک چلی۔ جس میں حصہ لینے پر وہ اوران کے خاوند قید ہوگئے۔ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی ممبر منتخب ہوئیں۔ بعد میں کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بنیں۔ فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کی صدر چنی گئیں۔ 66 ۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

    1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد وزیراعظم بنیں۔ 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعظم چنی گئیں۔مارچ 1977ء کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔

    آصف زرداری کے خون کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار،دل کا وال بند

    1978ء میں مہاراشٹر کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دسمبر 1978ء میں لوک سبھا سے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اورقید کی سزا دی گئی۔ تقریباً ایک ہفتے بعد رہا کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندرا گاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔

    سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا۔ اور گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں نے گولی مار ان کو قتل کردیا۔ ان کے بیٹے راجیو گاندھی بعد میں ہندوستان کے وزیراعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو سونیا گاندھی ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں

  • امریکا ایران کو سزا دینےکے لیے سنگین اقدام اٹھارہا

    امریکا ایران کو سزا دینےکے لیے سنگین اقدام اٹھارہا

    امریکا ایران اور ایران نواز اداروں پر مزید پابندیوں کا پروگرام بنا رہا ہے.
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز دہشت گردی کی مالی معاونت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے”۔
    دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو حملوں کے بعد ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے. اس سلسلے میں‌امریکا ایران پر سخت پابندیاں‌لگار رہا ہے ادھر اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے.

    امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

  • آصف زرداری کے خون کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار،دل کا وال بند

    اسلام آباد:نواز شریف کے بعد اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی سخت بیمار ہوگئے ہیں اوراطلاعات یہ ہیں‌ کہ آصف علی زرداری بھی اسی کوشش میں ہیں کہ بیماری کی بنیاد پر رعایت مل جائے ، ادھر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے تاہم کمزوری اور شوگر کے باعث ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس نارمل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پمز ہسپتال میں آصف علی زرداری کے وارڈ کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    ڈاکٹروں کے مطابق پرانے اسٹنٹ کی وجہ سے آصف زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ پیدا ہوگیا ہے، جسے نکالنے کے لیے تھیلیئم اسکین کرانا ہوگا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

    جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

    نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود آصف زرداری کو 23 اکتوبر کی رات کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص بھی ہوئی ہے جسے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

  • امریکا ترکی کو سزا دینے کی غرض سے کیا اقدام اٹھانے جارہا

    امریکا ترکی کو سزا دینے کی غرض سے کیا اقدام اٹھانے جارہا

    امریکا ترکی کو سزا دینے کی غرض سے کیا اقدام اٹھانے جارہا .امریکا ترکی پر پابندیاں‌لگانے کی تیاریوں میں مصرو ف ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکا ترکی کو سزا دینے کی غرض سے کیا اقدام اٹھانے جارہا .امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےانقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد انقرہ پرعاید پابندیاں ختم ک ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو پابندیاں دوبارہ عاید کی جاسکتی ہیں۔

  • وہاڑی : خطرناک اشتہاری مجرم پولیس مقابلہ میں ہلاک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی معہ قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرار.. ملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کو بذریعہ ریسکیو 15موضع غفورواہ میں واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جب کہ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت کراس فائرنگ کے دوران 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. ہلاک شدہ ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈکیت ساجد عرف ساجی قاضی سے ہوئی جو کہ قتل معہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس مقابلہ میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا. ملزم 19اکتوبر کو لڈن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث اور ضلع وہاڑی سمیت پاکپتن, بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے مختلف مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا. ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تینوں مفرور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سفاک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان بھی کیا

  • تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی 72 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    رحیم یار خان:شیخ رشید کے لیے پھر برے دن آگئے ، پہلے ریل حادثات پر ابھی بحث ختم نہیں ہوئی تھی تو دوسری طرف کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں شدید آگ بھڑکنے کی اطلاعات نے قوم کو غمگین کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا، آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 72 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کے وقت خدمات سرانجام دینے والے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے جب کہ ریسکیو خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس موقع پر روانہ ہو چکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام ایکسپریس کو حادثہ کراچی سے لاہور جاتے ہوئے پیش آیا تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شیخ رشید کے مطابق آگ ٹرین کی اکانومی کلاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جب کہ مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔

    جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    لاہور:مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب میزبانوں نے بے وفائی کرتے ہوئے اپنے مہمان کی اداوں کا بھی خیال نہیں‌رکھا ، اطلاعات کےمطابق کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو لاہو ربلاکربڑا مذاق کیا ہے ، اطلاعات یہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن بہت سخت ناراض ہیں اور شہبا زشریف کی پھرتیوں‌پر بڑی تنقید کی ہے ،

    دوسری طرف ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے لاہور مولانا کے ساتھ ہونے والے زیادتی کا کفارہ اسلام آباد میں جاکر ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف نے اس اسلام آباد کے مرکزی جلسے میں‌خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس مقصد کے لیے شہباز شریف بائی ایئر اسلام آباد جائیں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے پروگرام سے اگاہ کردیا ہے،یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی لاہور آمد کے بعد جس طرح ن لیگ جسلے سے دودکھائی دے رہی تھی اس کے بعد کافی زیادہ تنقید کی جارہی ہے کہ شہباز شریف حسب سابق مولانا سےہاتھ کرگیا ہے

  • جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

    کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔اس موقع پر کیمپ جیل کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیٹے سمیت پارٹی کارکن بھی موجود تھے، جو نعرے بازی کررہے تھے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔
    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

    یاد رہے کہ کیپٹین صفدر کو اس وقت رہا گیا جب مولانا فضل الرحمن کا مارچ لاہور کی حدود کراس چکا ہے ، اور دوسری اہم پیش رفت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن بھی اپ سیٹ ہیں اور وہ ہر اس کوشش کی مخالفت کریں‌گے جس پاکستان کی سرحدوںکی پامالی ہوتی ہے