Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت، ٹیلی کام سیکٹر کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    بھارتی معیشت زوال کا شکار ہے اور ملک میں بے روزگاری عام ہوتی جا رہی ہے۔

    بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں اگلے چھ ماہ کے دوران40ہزار ملازمتیں کم ہو سکتی ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں کو اے جی آر تنازعہ پر محکمہ ٹیلی کام کو 92641 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔اس لیے کمپنیوں کو تقریباً 20 فیصد تک اپنے ملازمین کو کم کرنا ہوگا۔ آنے والے وقت میں یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ملازمتوں میں کٹوتی 40 ہزار سے بھی کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

    اس حوالے سے سی آئی ای ایل ایچ آر سروسز میں ڈائریکٹر اور سی ای او آدتیہ نارائن مشرا کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں میں تقریباً 40 ہزار ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کمپنیوں کو 92641 کروڑ روپے محکمہ ٹیلی مواصلات کو دینے کے لیے کہا ہے۔ اس لیے آئندہ چھ ماہ کے دوران بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں 40 ہزار ملازمتیں ختم ہو جائیں گی ۔ علاوہ ازیں اگر کوئی موجودہ آپریٹر دیوالیہ ہوجاتا ہے تو اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    واضح رہے کہ بھارت میں ٹیلی کام کمپنیوں میں تقریباً 2 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔ اس طرح 40 ہزار ملازمتیں ختم ہوتی ہیں تو یہ کل ورک فورس کا 20 فیصد ہوگا۔

    2024 تک 5ٹریلین ڈالر کی بھارتی معیشت، بھارتی سیاستدان نے بڑا دعوی کر دیا

    آدتیہ نارائن مشرا کا مزید کہنا تھا ”موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں زبردست مصیبت میں ہیں۔ یہ حالات اس قدر سنگین ہیں کہ کچھ اور کمپنیاں بھی دیوالیہ ہو سکتی ہیں۔“

    یاد رہے کہ اے جی آر تنازعہ میں ائیر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا جیسی ٹیلی کام کمپنیوں کے اکاونٹس کوبڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ ائیر ٹیل کمپنی کو متنازعہ رقم کا تقریباً 23.4 فیصد یعنی تقریباً 21682 کروڑ روپے دینا ہوگا۔ جبکہ ووڈافون آئیڈیا کی ادائیگی اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس کمپنی کو 30.55 فیصد یعنی تقریباً 28308 کروڑ روپے محکمہ ٹیلی کام کو ادا کرنے ہوں گے۔

  • ایف سی پوسٹ ہٹانے، یونین کی بحالی کا مطالبہ

    کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کی آوازیں ابھی تک سنی جارہی ہیں ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا نے متعدد طالب علموں کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث یونیورسٹی حکام کے خلاف مسلسل 17 روز سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔کوئٹہ سے حکام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں شامل طالب علموں نے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد مستعفی ہونے والے سابق وائس چانسلر اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

    قوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب منیر اکرم کی عمران خان سے ملاقات

    اس احتجاجی ریلی کے منتظمین نے طالب علموں کی یونین اور بحال کرنے یونیورسٹی سے ایف سی کی چیک پوسٹ ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ یہ کیس گزشتہ ماہ سامنے آیا جب بلوچستان ہائی کورٹ نے وفاقی تحقییقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کیے جانے کے واقعے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    سماجی رضاکار جبران ناصر نے آج احتجاج کرنے والے طالب علموں میں شامل ہوئے۔یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جبران ناصر نے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور طالب علموں کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل، طالب علموں کا ایف سی پوسٹ ہٹانے، یونین کی بحالی کا مطالبہ

  • لودہراں : پکڑی گئی شراب کی حقیقت کیا ہے ؟

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ہندو راکیش نے لودھراں میں پکڑی جانیوالی شراب بارے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پولیس کی دبنگ کاروائی کا سارا بھانڈا پھوڑ دیا

    وزیر اعلی پنجاب اور حکومتِ پاکستان سے تحفظ کی اپیل کرتاہوں ہندو راکیش

    سندھ سے تعلق رکھنے والے شراب مالک راکیش ہندو نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم لائسنس ہولڈر ہیں۔فیکڑی سےشراب نکلنےکےفوراً بعد ہم نے باقاعدہ گورنمنٹ افپاکستان کو لاکھوں روپے ٹیکس ادا کیا ہے.پنجاب پولیس شراب کارٹون گفٹ مانگتی ہے اور پیسے مانگتی ہے۔ہندو راکیش نے لودھراں میں پکڑی جانیوالی پچاس لاکھ سے زیادہ مالیت کی شراب کا اجازت نامہ اور حکومت کو بھرا جانیوالا ٹیکس ووچر پیش کردیا۔لودھراں پولیس نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اور بلاوجہ گاڑی بند اور تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا ہے۔راولپنڈی سے سندھ جانیوالی ہماری گاڑی میں تمام کاغذات موجود تھے مگر پولیس نے بلا وجہ زیادتی اور مقدمہ درج کیا ہے.حکومت پاکستان سے ہماری اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائےہندوراکیش کابیان

    جبکہ لودھراں ڈی ایس پی سرکل ہمایوں افتخار نے آج اسی شراب کیس بارے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ اتنی بڑی تعداد میں شراب اوپن ٹرک میں نہیں جاسکتی۔پولیس شراب کی 19000 ہزار بوتلیں 648 کارٹن پکڑے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی سرکل۔ پچاس لاکھ سےزائد مالیت کی شراب پکڑی گئی ہےڈی ایس پی سرکل)دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ھےملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے ۔ڈی ایس پی سرکل) بلیک لیبل ،وسکی،واٹ ون،مری ڈرائی جن، لندن ڈرائی جن سلور ٹاپ شراب شامل ھے۔ڈی ایس پی سرکل

    شراب پنڈی سے سندھ جا رہی تھی ڈی ایس پی سرکل ہماریوں افتخار کی پریس کانفرنس سے گفتگو کی تھی۔

  • لودہراں : عوام کے سہولت کیلئے نئے اراضی سنٹر بنانے کا فیصلہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ریونیو ملک انورکی ڈپٹی کمشنر آفس میں وزیر جیل کےہمراہ میڈیا ٹاک،پنجاب میں115نئے اراضی سنٹر بنا رہے ہیں صوبائی وزیر ریونیو ملک انور،31 دسمبر تک اراضی سنٹر مکمل فعال ہو جائیں گے ملک انور صوبائی وزیر ریونیو، سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جا رہا ہے ملک انور صوبائی وزیر،کسانوں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کم ہو رہے ہیں ملک انورصوبائی وزیر، محکمہ مال سابقہ دور کی نسبت اب بہتری کی طرف جا رہا ہے ملک انور صوبائی وزیر، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ملک انور صوبائی وزیر ریونیو،پنجاب بھر میں اربوں روپے کی زمینیں وگذار کرائیں ہیں ملک انور صوبائی وزیر ریونیو میں میڈیا سے گفتگو ۔

  • آزادی مارچ شرکاء جلسہ گاہ کیسے پہنچیں گے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد :جلسہ گاہ میں شرکاء کا طرح پہنچیں گے ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پلان جاری کردیا .بھارہ کہو مری روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کوڑیاں والا چوک, کشمیر چوک ,راول ڈیم ,فیض آباد لوپ سے ایکسپریس وے آتے ہوئے سوہان پل سے لے کر فیض آباد آئی جی پی روڈ سے 9th ایونیو چوک سے براستہ 9th ایونیو, ایجوکیشن لوپ سے بائیں ٹرن لے کر سروس پر مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ گاہ میں جائیں گے. روات t کراس اور ایکسپریس وے سے آنے والے شرکاء براستہ فیض آباد آئی جی پی روڈ سے 9th ایونیو چوک سے براستہ 9th ایونیو چوک, ایجوکیشن لوپ سے بائین ٹرن لے کر سروس روڈ پر مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ گاہ میں لے جائیں گے گے. موٹروے, پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ چونگی نمبر 26,اسلام آباد چوک ,جی الیون سگنل کے بعد کشمیر ہائی وے پر مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ جائیں گے.
    جاری کیا گیا ٹریفک پلان :

  • کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں نوجوت سدھوکی شرکت،بھارت پریشان

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر کمال سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں ، اطللاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے اور انہوں نے بھی ایک عام شہری کی حیثیت سے تقریب میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

    برطانیہ نے10 ملین یادگاری سکے ضائع ، پاکستان نے جاری کردیئے

    وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے سابق بھارتی کرکٹر اور رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کر کے انہیں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔نوجوت سنگھ سدھو نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وہ وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔

    تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھارت نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے 575 افراد کی فہرست پاکستانی حکام کو دی تھی جس میں نوجوت سنگھ سدھو کا نام نہیں تھا اور ممکنہ طور پر اس فہرست کو دیکھنے کے بعد ہی سدھو کو خصوصی طور پر سابق بھارتی کرکٹر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ خیال رہے گزشتہ برس اگست میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔وہ اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے بھی ملے تھے اور ان سے غیر رسمی گفتگو کی تھی۔

    قوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب منیر اکرم کی عمران خان سے ملاقات

    اس حوالے سے سدھو نے بتایا تھا کہ جب ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پاکستان گرو نانک صاحب کے 550ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق سوچ رہا۔سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا تھا کہ پاکستان فوج کے سربراہ اس ایک جملے میں انہیں وہ سب کچھ دے گئے جیسا کہ انہیں کائنات میں سب کچھ مل گیا ہو۔

  • واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے کتنے ارب کے فنڈز جاری کئے؟ خبر آ گئی

    وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 30 ارب 21 کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں،

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 30 ارب 21 کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 85 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں،

    پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں جعفر آباد نصیر آبادکے لئے 60 کروڑ، نالہ ڈیک کے لئے 15 کروڑ 66 لاکھ، گوادر میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لئے 44 کروڑ، گبیر ڈیم کے لئے 12 کروڑ، خزینہ ڈیم کے لئے 8 کروڑ، ضلع مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ، سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 24 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 6 ارب 40 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم زمین کی خریداری کے لئے 3 ارب 83کروڑ، مہمند ڈیم 8 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

  • ہجومی تشدد، بھارتی راجستھان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

    راجستھان ہائی کورٹ نے الور میں پیش آنے والے ہجومی تشدد کے واقعہ کے حوالہ سے ایک اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔

    بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ نے ہجومی تشدد میں جاں بحق ہونے والے پہلو خان اور ان کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اپریل 2017 میں بھارتی ریاست ہریانہ کے نوح (میوات) کے رہائشی پہلو خان جے پور سے دو گائے خرید کر اپنے گھر لے جا رہے تھے۔ راستے میں ایک ہجوم نے الور کے قریب گاڑی کو روک کر ان پر حملہ کیا اور گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارت، ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری

    پولیس نے ہجومی تشدد کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پہلو خان اور ان کے بیٹوں پر بھی گائے کی اسمگلنگ کا مقدمہ بھی درج کر دیا۔ بعد ازاں موب لنچنگ کے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    بدھ کے روز اپنے حکم میں ہائی کورٹ نے مقتول پہلو خان اور اس کے دونوں بیٹوں اور پک وین کے ڈرائیور کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر اور چارج شیٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

  • مشکل وقت ختم ہوچکا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ حکومت نچلے اور درمیانے طبقے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے،

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ حکومت نچلے اور درمیانے طبقے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے گذشتہ تیس سال کے دوران ان طبقات کو نظرانداز کئے رکھا ۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک جانتا ہے کہ عمران خان کی تحریک بنیادی طور پر متوسط طبقے کی بہتری کے لئے ہے گزشتہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے، کم آمدنی والاطبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مہنگائی کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں حکومت اپنی عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی کیونکہ مشکل وقت ختم ہوچکا ہے اور ملک درست سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،

    انہوں نے کہاکہ “حکومت بدعنوانی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور لٹیروں سے قومی دولت کی واپسی کے لیے کوشاں ہے جس کی واپسی سے قومی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی دونوں سابقہ حکومتوں نے ملکی خزانے کو لوٹ کر اور بڑے قرضے لے کر قومی معیشت کو تباہ کیا ہے۔

  • ایف ڈی اے کے بعض افسران وسٹاف کو نئی ذمہ داریاں تفویض

    فیصل آباد(محمد اویس )ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی نے ایف ڈی اے کے دفتری امور میں مزید بہتری اور شہریوں کو مختلف شعبوں میں تیزرفتار سروسز ڈلیوی کی فراہمی کے لئے ایف ڈی اے کے بعض افسران وسٹاف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر(فنانس) طارق جاوید فیصل کوآڈٹ سیل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد افضل سے اضافی چارج کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ IIمحمد صدیق کومزید ذمہ داریوں کے لئے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ Iکے سپرد کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ Iمحمد اسلم ساقی کو ملت ٹاؤن،گلستان کالونی کا چارج،سینئر بلڈنگ انسپکٹر شوکت جاوید کو علامہ اقبال کالونی کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔کلیم اللہ بلڈنگ انسپکٹر ٹاؤن پلاننگ IIکو مزید پوسٹنگ کے لئے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ Iکے سپرد،سب انجینئر ہنی شہزاد کو چیف انجینئر کے سپرد،سینئر کلرک(ای ایمI) رانا محمدارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل) کے سپرد،جونیئر کلرک محمد عمران کو مزید پوسٹنگ کے لئے ڈائریکٹر(ای ایم II)،جونیئر کلرک رانا محمد شبیر کو ڈائریکٹر(ای یم) کے سپرد،انکروچمنٹ انسپکٹر(اسٹیٹ آفیسر)ثناء اللہ کو آئندہ پوسٹنگ کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اورانکروچمنٹ انسپکٹر محمد اسلم کو اسٹیٹ آفیسر کے سپرد کردیا گیا ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔