فیصل آباد(محمد اویس )پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ برائے مستقل کمشن کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 10نومبر تک جاری رہے گی۔کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خاں نے بتایا کہ ایف ایس سی یا او لیول 60نمبر کے ساتھ پاس اور فزکس،ریاضی اور کیمسٹری،فزکس،ریاضی اور کمپیوٹر سائنس،فزکس،ریاضی اور شماریات کے حامل مضامین رکھنے والے خواہشمند رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنس ٹیسٹ 13نومبر کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ www.joinpaknavy.gov.pkپر آں لائن رجسٹریشن بھی کرائی جاسکتی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
Author: +9251
-
پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ برائے مستقل کمشن کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 10نومبر تک جاری
-

سیلز ٹیکس ریفنڈ کے مقدمات نمٹانے کیلئے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی، اہم خبر
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019ء کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019ء کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آرایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت دی گئی ہے،
انہوں نے کہا کہ فارم ایچ کا جائزہ لینے اور اس کے متبادل نظام کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلیمز کے ضمن میں 2 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز کو فوری طور پر نمٹا دیاجائے گا۔
-
چوہدری ظہیر الدین(صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن) نے کہا عید میلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم ابتاع سنتؐ پر صدق دل سے عمل پیراہوں
فیصل آباد (محمداویس )صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم ابتاع سنتؐ پر صدق دل سے عمل پیراہوں کیونکہ اسوہ حسنہؐ کی پیروی سے ہی ہماری دنیاوی و اخروی زندگی سنور سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر غلہ منڈی جڑانوالہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا کیک کاٹتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمردراز گوندل‘ ایس پی طارق سکھیرا‘ حاجی نصراللہ‘ مفتی شہباز چشتی و دیگر علما کرام کے علاوہ چوہدری تیمور علی خان‘عمران یوسف بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ سیرت مبارکہ ؐ سے ہمیں احترام انسانیت‘ صبر و تحمل اور امن کا درس ملتا ہے اور ایسے جذبات کو فروغ دے کر ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں لہذا اس متبرک مہینہ میں ہمیں قرآن و سنت کی پیروی کا پختہ عزم کرنا چاہئے جوکہ حب رسولؐ کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی سیرت ہی امن کا پیغام ہے اور آپؐ نے پیار و محبت‘ اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا آج تمام مسلمانو ں کو متحد ہو کر اسوہ رسولؐ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کو بھر پور انداز میں منایا جائے گا اس سلسلے میں وسیع پروگرامز ترتیب دئیے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی نے کہا کہ ہادی برحق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی تشریف آوری سے ہی نسل انسانی کو اشرف المخلوقات کا مقام حاصل اور دنیا سے ظلم و غلامی کا خاتمہ ہوا۔ حاجی نصراللہ‘ مفتی شہباز و دیگر علماء کرام نے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے اور اس ایمانی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کی پاسداری کا عہد کرنا چاہئے۔ اس موقع پر نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت اور درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔
۔۔۔///۔۔۔ -

ملکی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے، عبدالحفیظ شیخ
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد وشمار سے ملکی معیشت کی بتدریج مستحکم ہو رہی ہے،
ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد وشمار سے ملکی معیشت کی بتدریج مستحکم اور درست سمت میں گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے منیر اکرم کو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات اور ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا،
مل انہوں نے کہا کہ معیشت بتدریج بہتر اور مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے اعداد وشمار سے ملکی معیشت کی بتدریج مستحکم اور درست سمت میں گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔
-
حکومت کے سرسے ایک بلاٹل گئی ، شناختی کارڈ کی شرط موخر،دوسری بلااسلام آباد کی طرف رواں دواں
اسلام آباد: حکومت کے سر سے ایک بلا تو ٹل گئی دوسری بلا اسلام آباد کی طرف سفر کررہی ہے ، اطلاعات کےمطابق حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور شناختی کارڈ کی شرط موخر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں معاہدہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
حکومت اور تاجروں کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی31 جنوری 2020 تک موخر کردی گئی ہے، 10 کروڑ تک کے سالانہ ٹرن اوور والا ٹریڈر ڈیڑھ فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے اعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس دے گا۔ 10 کروڑ تک کے سالانہ ٹرن اوور والا ٹریڈر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لئے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان
معاہدے کے مطابق موبائل فون ، الیکٹرونکس اور کموڈیٹیز آئیٹمز جیسے کم ترین منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسرنو کیا جائے گا، اس ٹیکس کی شرح اعشاریہ 25 فیصد تک بھی کی جاسکتی ہے، یہ سارا عمل تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ تاجروں پر مشتمل ریجنل اور مرکزی سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے جو ایف بی آر کے ساتھ تاجروں کے جملہ مسائل حل کریں گیں۔ جیولرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر جیولرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آڑھتیوں پر تجدید لائسنس فیس پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

طے پائے گئے معاہدے کے تحت ایک ہزار مربع فٹ کی کون سی دکان سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوگی اس کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ ریٹیلرز جو ہول سیل کا کاروبار بھی کررہا ہے ،ان کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ کار ڈیلرز کے مسائل پر ایف بی آر اور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان علیحدہ مذاکرات ہوں گے۔
دلدارپرویزبھٹی 25 سال بعد بھی زندہ !وہ کیسے ؟
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹریڈرز کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر اسلام آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ نیا رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فارم اردو میں مہیا کیا جائے گا، ملکی اور مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے تاجر نمائندگان کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
ڈگری نہیں خداداصلاحتیں ہوں توبنتی ہے زندگی، جویریہ سعود نے نیا نظریہ پیش کردیا
چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے کہا کہ تاجروں کے لئے شناختی کارڈ کی شرط کا قانون اپنی جگہ موجود ہے، صرف جنوری 2020 میں شناختی کارڈ نہ دینے پر کارروائی مؤخر کی ہے، تاجر کچھ بھی کر لیں سی این آئی سی کی شرط ختم نہیں ہوگی، جنوری 2020 کے بعد شناختی کارڈ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
-
موسم کی خرابی پر بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل تشویش کا اظہارکرنے لگی
لاہور:پاکستان کے خلاف کوئی ایشوملنا چاہیے ، پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کسی صورت بھی معاف نہیں کرنا چاہتیں ، اطلاعات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صوبہ پنجاب میں خراب آب و ہوا اور خطرناک فضائی آلوگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ صحت اور زندگی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ آج صبح 10بجے لاہور شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 484 پر پہنچ گیا تھا جو انتہائی حد تک نقصان دہ ہے۔
مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان
فضائی آلودگی کے انڈیکس میں بدترین معیار کی فضا کی حد 300 ہے جس میں شہریوں کو گھر سے باہر نکل کر کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ اکتوبر سے جنوری کے درمیان اسموگ کے سیزن میں فضائی انتہائی حد تک خطرناک ہو جاتی ہے جس کا لاہور کے امریکی قونصلیٹ میں نصب آلات سمیت متعدد آزادانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا چکا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟
رواں سال مارچ میں جاری کردہ تحقیق کے مطابق فیصل آباد اور لاہور 2018 میں دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں میں سے ایک تھے جبکہ اس فہرست میں بھارت واضح طور پر نمایاں تھا اور ابتدائی 30آلودہ ترین شہروں میں سے 22 پڑوسی ملک کے تھے۔دوسری طرف حکومت نے قبل از وقت ہی اس مسئلے پر قابو پانے کےلیے اقدامات شروع کردیئے ہیںاور امید کی جارہی ہےکہ اس سال پچھلے سال کی نسبت کم ہی فضائی الودگی پیداہوگی
عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم پر سالانہ کتنے ملین خرچ کئے جارہے ہیں؟ اہم خبر
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں معاونت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،
ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں معاونت فراہم کرنے کے لیے سالانہ 100ملین روپے خرچ کررہی ہے، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن(اوپی ایف) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو پاکستان میں اوپی ایف کے 25 تعلیمی اداروں میں تعلیم کی فراہمی کے لیے 100ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،
سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
-
انڈر 16 سیریز:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے تین روزہ میچ کا پہلا روز مکمل
کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری دوسرے تین روزہ میچ کے پہلے روز قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں۔میزبان ٹیم کے میڈیم پیسرز ایاز شاہ اوراحمد خان کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کےکپتان عالیان محمودنے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے دونوں اوپنرز 16 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز ردوان حسین نےمحتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ مہمان ٹیم کے 1 کھلاڑیی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکےاور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں صرف 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایاز شاہ نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑییوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد خان اور علی اسفند نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں علی حسن اور محمد شہزاد پر مشتمل اوپننگ جوڑیی نے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 61 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ علی حسن 59 اور محمد شہزاد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین حسیب عمران تھے جو 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹے۔ دن کے اختتام پرمیزبان ٹیم نے 37 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔ عباس علی 28 اور محمد وقاص 13 رنز سے کھیل کےدوسرے روز کاآغاز کریں گے۔
-
وہاڑی : متعدد وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی فاروق رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی اوردیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد حنیف ڈھڈی سکنہ 19ڈبلیو بی گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا.. -
مقبوضہ کشمیر، نہ سڑک بنی نہ معاوضہ ملا
لمقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے مقامی آبادی سے سڑک بنانے کے لیے زمین تو لے لی لیکن نہ تو سڑک بنی اور نہ ہی معاوضہ ملا۔
مقبوضہ کشمیر، گورنرکے مشیر نے استعفیٰ دے دیا
مذکورہ واقعہ ضلع پونچھ میں واقع مہارکوٹ کا ہے جہاں کی عوام سے انتظامیہ نے 2009 میں سڑک بنانے کے لیے زمین حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونچھ میں واقع براچھڑ سے مہارکوٹ جانے والی 30 کلو میٹر لمبی سڑک کا تعمیراتی کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
مقبوضہ کشمیر، یورپی وفد کو عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا، ایسا کس نے کہا؟
مقامی لوگوں کے مطابق ان سے 2009 میں سڑک بنانے کے لیے زمین حاصل کی گئی تھی لیکن سڑک کی کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار ضلعی انتظامیہ سے بات کی لیکن آج تک انتظامیہ نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید
مقامی شہری منیر حسین نے بتایا کہ ہمیں آج بھی اپنے کندھوں پر پچاس کلو وزن اٹھا کر پانچ سے دس کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے’۔
ایک اورشہری حسن الدین کے مطابق کئی برس بیت گئے ہماری زمینوں کو سڑک کے لیے اکھاڑ کر یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ نہ ہی سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی اور نہ ہی زمینوں کے معاوضے دیے گئے۔ غریبوں کی زمینوں کا نقصان بھی ہوا اور سڑک بھی نہیں بنی۔
حسن الدین نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جلد ا زجلد براچھڑ سے مہارکوٹ تک سڑک کی تعمیری کام کو مکمل کروائیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنی زمینوں میں فصلوں کی کاشت شروع کر دیں گے۔