Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : منشیات فروش گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) منشیات برآمد کر لی گئی
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہوکا عبدالرزاق کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی منشیات فروش آصف گرفتار کر کے 1030گرام چرس برآمد کر لی ہے آہستہ آہستہ منشیات فروشوں پر قانون کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے

  • وہاڑی : بھتہ خور گروپ متحرک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹھینگی حدود میں بھتہ خور گروپ متحرک غریب محنت کش دکانداروں سے بھتہ وصولی کرنے لگا

    تفصیلات کے مطابق صدام حسین عرف حسنین علی جو کہ تھا نہ ٹھینگی اور ضلع بھر کے دیگر تھانہ جات میں درجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے اور ٹاؤٹ مافیا کی فہرست میں سرفہرست جانا جاتا ہے۔ صدام حسین عرف حسنین علی جسے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی نے لیٹر نمبر48 66کے تحت بلیک میلر قرار دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر 87 ڈبلیو بی میں ڈاکٹروں سے بھتہ وصولی اور بلیک میلنگ کا پرچہ بھی تھانہ ٹھینگی میں درج ہے۔ اس کے کالے کرتوتوں اور غلط حرکتوں کی وجہ سے وہاڑی کے دیگر دفاتر میں اس کا داخلہ بالکل بند ہے۔ وہاڑی داخلہ بند ہونے کی وجہ سے اس بلیک میلر نے ٹھینگی کا رخ کرلیا ھے

  • بورے والا: خواجہ سراء پر تشدد

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نوجوان کے ساتھ جانے سے انکار اور تنگ کرنے سے منع کرنے پر چھ سے زائد افراد کا خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد،
    خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق بورے والا کچہری میں آج خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا
    اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی
    نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا کا مار مار کر بھرکس نکال دیا
    خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہوگیا
    ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

  • میں تاں ہنڈا ای لئیساں ، اب کوئی نہیں کہے گا،کیوں کہ اس پر لگتی ہے رقم زیادہ

    لاہور:میں تاں ہنڈا ای لئیساں ، اب کوئی نہیں کہے گا،کیوں کہ اس پر لگتی ہے رقم زیادہ ، اطلاعات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 6 سو سے 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم کی قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

    اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 74 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 75 ہزار 500 روپے، جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 78 ہزار 900 سے بڑھ کر 79 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت کوئی اضافہ نہیں ہوا اور وہ بدستور ایک لاکھ 500 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

    مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان

    سی جی 125 کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔

    عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    سی بی 125 ایف کی قیمت میں 2 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے او راب یہ ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی بی 250 ایف کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

    اسلامیات کی ریفرنس بک میں غلط تجزیے ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 4 مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی رپورٹ کے مطابق فروخت میں سست روی اور غیریقینی اقتصادی صورتحال کو جواز بنایا گیا۔خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

  • یورپی وفد سے ملاقات، بھارت نواز سیاستدانوں کو نوٹس جاری

    یورپی وفد سے ملاقات کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے تین بھارت نواز سیاستدانوں کو پارٹی کی طرف سے نوٹس جا ری کر دیئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی وفد کو عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا، ایسا کس نے کہا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس جموں و کشمیر یونٹ نے یورپی پارلیمانی وفد سے ملاقات کرنے پر پارٹی کے تین رہنماوں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

    جموں و کشمیر کانگریس یونٹ نے پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عثمان ماجد ، ترجمان فاروق اندرابی اور جنرل سکریٹری سریندر سنگھ کو مقبوضہ کشمیر میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمانی وفد کشمیر کی غیر یقینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ وادی کے دو روزہ دورے پر ہے۔دوسری طرف حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں نے یورپی یونین کے 23 رکنی وفد کو کشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دینے پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

    بیشتر رہنماوں نے مودی حکومت کی جانب غیر ملکی وفد کو کشمیر جانے کی اجازت دینے پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ بھارت میں اپوزیشن پارٹیوں کے وفود کو کشمیر کا دورہ کرنے سے منع کیوں کیا گیا ہے؟

  • سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زراعت کے شعبہ میں پانی کے مفید اور بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لئے چین کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کر سکتا ہے،

    ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زراعت کے شعبہ میں پانی کے مفید اور بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لئے چین کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اور مفادات سے بالا ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستان چائنہ ایگری کلچرل فورم 2019ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام، پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ، وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق محمد ہاشم پوپلزئی اور چائنہ مشینری اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین ژانگ چن نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کی ضروریات کے پیش نظر پانی کے مفید استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں کاشتکاری کے لئے پانی کا بہتر استعمال نہیں ہو رہا، اس حوالے سے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بہتر انتظام کے ذریعے فصلوں کے لئے درکار پانی میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قیمت کا تعین کرنا ضروری ہے، زرعی پیداوار اور معیار میں اضافے کے لئے بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ چین کی طرز پر اچھا بیج بھی استعمال کرنا ہو گا۔ صدر مملکت نے زراعت کے شعبہ میں انسانی وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ میں ہم چین کے تجربہ اور مہارت سے استفادہ کر سکتے ہیں، ہمیں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ انہیں ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول اور آم عالمی شہرت کے حامل ہیں اور پوری دنیا میں ان کی مانگ ہے، ہمیں پیداوار میں اضافے کے ساتھ ویلیو ایڈیشن پر بھی توجہ دینا ہو گی کیونکہ صرف خام مال کی بنیاد پر برآمدات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زراعت سمیت ہر شعبہ میں چین کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور چین کے تعلقات دیرینہ اور مفادات سے بالا ہیں، چین نے کشمیر سمیت تمام امور پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک ایک بڑا اہم منصوبہ ہے، اس حوالے سے ہماری سمت درست ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پاکستان چائنہ ایگری کلچرل فورم کے اہتمام پر منتظمین کو سراہا اور کہا کہ اس کے تحت پاکستان اور چین ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان زراعت کے شعبہ میں چین کے علم، تجربہ اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ تقریب کے دوران صدر مملکت نے پاکستان چائنہ ایگری کلچرل فورم 2019ء کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ آخر میں صدر مملکت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی،

  • بھارتی آئین اورکشمیرسے متعلق فیصلوں کو نہیں‌ مانتے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد:بھارتی آئین اور کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلوں کو نہ پہلے مانتے تھے اورنہ اب تسلیم کرتے ہیں‌، ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کل ریاست کے دو حصے کرنا چاہتا ہے، ہم نہ ہندوستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ آرٹیکل 370 کو، بھارت کے اس مقصد کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    بہت جلد ممبئی دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے، ماہرین کی خبرسے کھلبلی مچ گئی

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرآزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے ہمراہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا بھارت کل ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر بھارت کی کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی جنگ چھیڑ رکھی ہے،

    عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم نہ تو بھارت کے آئین کو مانتے ہیں اور نہ ہی آرٹیکل 370 کو، انہوں نے کہا کہ میرپورمیں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات کے موقع پر ہم ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم متحد ہیں، ہمیں الگ نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بار پھر کشمیریوں کو پیغام دیا کہ وہ بہت جلد آزادی کا سورج دیکھنے والے ہیں

    اسلامیات کی ریفرنس بک میں غلط تجزیے ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

  • مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا کیا مقصد ہے؟ فواد چوہدری نے صاف بتا دیا

    مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا کیا مقصد ہے؟ فواد چوہدری نے صاف بتا دیا

    وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندہ اور پنجاب نے فضل الرحمنٰ کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔ سندہ اور پنجاب نے فضل الرحمنٰ کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے دینا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو ، بہرحال شوق پورا کر لیں،

    فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں کرپشن کے خلا ف مارچ ہوتے ہیں لیکن یہاں مارچ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ احتساب روک دو،

  • باپ کی لاعلمی تین معصوم بچوں کی جان لے گئی

    ڈیرہ اسماعیل خان: آگاہی بہت ضروری ہوگئی ہے ، خواہ وہ تعلیم کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے ، بیماریوں سے بچنے کے لیے یا جرائم سے بچنے کے لیے ہو، بعض اوقات کم علمی اور لاعلمی کی وجہ سے انسان بہت زیادہ نقصان اٹھاتا ہے جیسے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے بد قسمت باپ کے ساتھ ہوا ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے نواحی علاقے در انب خورد میں دھماکہ ہونے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کھلونا بم کے پھٹنے سے ہوا۔.

    مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان

    پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد صفدر اقبال لاعلمی میں کھلونا بم گھر لے آئے تھے جس سے بچے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گئے۔پولیس حکام کے مطابق مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے نو سال کے درمیان ہیں اور وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟

    علاقہ مکینوں اور پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں جو آپس میں بہن بھائی ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سارے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہے

    بہت جلد ممبئی دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے، ماہرین کی خبرسے کھلبلی مچ گئی

  • مقبوضہ کشمیر، گورنرکے مشیر نے استعفیٰ دے دیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے بھارت کے زیر انتظام علاقہ بننے سے ایک دن پہلے گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر کے وجے کمار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

    بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کے وجے کمار آج اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ وجے کمار گورنرکے مشیر مقرر ہونے سے قبل 1998-2001 کے دوران مقبوضہ وادی میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وجے کمار نے دہلی روانگی سے قبل کسی سے بھی ملاقات نہیں کی۔

    مقبوضہ کشمیر:لاک ڈاون کا87 واں دن، یورپی وفد کا دورہ مگرپھربھی ظلم ہے جاری

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سرینگر میں یونین ٹریٹیری کا دن منایا جائے گا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔