Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادی کشمیر کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں، غلام بی بی بھروانہ

    پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ بھارت کی جارحیت کے باوجود آزادی کے موقف پر قائم ہیں،

    امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ بھارت کی جارحیت کے باوجود آزادی کے موقف پر قائم ہیں، کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنا کردار اداکرے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ دنیا کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے خلاف جدوجہد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے ایشو پر دنیا کو جس طرح آگاہ کررہے ہیں ، اس کے مثبتت نتائج نکلیں گے اور انشااللہ کشمیر آزاد ہوگا ۔ اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقی روپ ملے گا،

  • بختاور نے مہوش حیات کے بے نظیر کے کردار ادا کرنے کے اعلان پر غصہ کیوں کیا؟

    سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے دھمکی دی ہے کہ مہیوش حیات کے خلاف ان کی رضامندی کے بغیر ان کی والدہ پر بائیوپک بنانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی بائیوپک کے بارے میں مہوش حیات کو اپنی سابقہ ​​انتباہ یاد کیا۔

    وہ جانتی ہے کہ ہم نے اتفاق نہیں کیا۔ میں نے اسے 2 سال پہلے ٹویٹر پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی اب وہ ایک بار پھر اس فلم کو سامنے لائے گی۔ بخوبی بھٹو نے کہا کہ مقام سے قطع نظر ہم قانونی کارروائی کے خواہاں ہوں گے. پاکستان کی سابق خاتون وزیر اعظم کی بیٹی کسی کی زندگی پر فلم بنانے کے لئے درکار قانونی اجازت کے بارے میں مہوش حیات کے بیان پر ردعمل دے رہی تھی۔ مہوش حیات نے اسی میڈیا آٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کوئی پاکستانی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں بائیوپک بنانے کے لئے زندہ ورثاء سے کسی باقاعدہ رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔

    لیکن مہیوش حیات نے اعلان کیا کہ جب یہ منصوبہ آگے بڑھا رہا ہے تو وہ بھٹو کے کنبہ تک پہنچیں گی۔

    "میں سخت این ڈی اے کے تحت ہوں کہ وہ اس منصوبے یا اس میں کون ملوث ہے اس کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہ کریں۔ میں جو بات آپ کو بتا سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ کوئی پاکستانی منصوبہ نہیں ہے۔ مغرب میں قانونی پوزیشن کے بارے میں میری سمجھ یہ ہے کہ بایوپک بنانے کے لئے زندہ ورثاء سے کسی باقاعدہ رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم جب اس منصوبے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تو میں کنبہ تک پہنچ جاؤں گا۔

    کچھ دن پہلے معروف ٹی وی اور فلمی اداکارہ مہوش حیات نے اعلان کیا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی زندگی پر مبنی ایک پروجیکٹ میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب مہیش حیات نے بے نظیر بھٹو کی بائیوپک کے بارے میں ایسا اعلان کیا تھا۔

    یہ پچھلے سال جون میں واپس آیا تھا جب معروف اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی بائیوپک کام کر رہی ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، کسی کی بایوپک بنانے کے لیے اس شخص کے ورثا سے باضابطہ اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حیات کے اس اعلان کے جواب میں بختاور بھٹو نے دھمکی دی تھی کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • گرین یوتھ موومنٹ پروگرام کیا ہے اور کیا ہوں‌ گے فوائد حاصل؟ خبر آ گئی

    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیاجائے گا۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن سے منظور شدہ تقریباً 110 جامعات کا نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا جہاں نوجوانوں کی تربیت و رہنمائی کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائش کے ذریعے ان کی نئی اختراعات کی مارکیٹنگ بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ و زیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام سے متعلق نہ صرف آگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو پانے کے لیے چھوٹے پیمانے پر گرانٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔ ان شعبوں میں ٹھوس اور مائع فضلے کی نکاسی و ترسیل کاانتظام، آبی تحفظ ،قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول، زراعت و جنگلات اورسیاحت کا فروغ شامل ہے۔ پروگرام کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے اور انہیں ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ترقی و تحقیق کو فروغ دیناہے، پروگرام کے تحت ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل میں نوجوانوں کی مالی اعانت کرناماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے عمل کو فروغ دینے کے لیے نوجوان ایجادکاروں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی شامل ہے،

    ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام سے منسلک نوجوانوں کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو بروئے کار لانا کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول ، ٹھوس اور مائع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات، پانی کے تحفظ، زراعت، جنگلات اور سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین طریقوں کو رائج کرنے کے لیے مثالی گرین کیمپس اور لیبارٹریزقائم کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے نوجوانوں کو با ختیار بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

  • یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

    پورپی پارلیمانی وفد کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی ۔

    یورپی رکن پارلیمان نے بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

    مقبوضہ وادی میں بازار اور مارکیٹیں آج دوسرے روز بھی بند رہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد اشیائے ضروریہ نہیں خرید سکے۔پبلک ٹرانسپورٹ بھی آج سڑکوں سے غائب رہی۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمان کا 23رکنی غیر سرکاری وفد مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ پر ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    یاد رہے کہ یورپی وفد کی آمد کے پہلے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی ۔دکانیں بند رہیں۔جبکہ سڑکیں اور بازار سنسان نظر آئے۔سڑ ک کے کنارے کسی بھی کشمیری نے سٹال تک نہیں لگائے۔

    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    دریں اثنا گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔صرف سری نگر میں 40مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائر نگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

  • پاکستان چین کی یہ چیز استعمال کر کے زرعی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتا ہے؟ سید فخر امام

    پاکستان چین کی یہ چیز استعمال کر کے زرعی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتا ہے؟ سید فخر امام

    چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات جدید دنیا کیلئے ایک ماڈل ہیں،

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات جدید دنیا کیلئے ایک ماڈل ہیں، پاک۔چین تعلقات طویل المدتی پائیدار تعلقات کا بہترین نمونہ ہیں، پاکستان اور چین متعدد پیداواری شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاک۔چین زرعی تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام کے بعد چین نے عالمی سطح پر ہمیشہ کی طرح پاکستان کے مؤقف کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زرعی معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہمارے جی ڈی پی کا 40 فیصد براہ راست زرعی معیشت سے جڑا ہے، چین کی سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کو استعمال کرکے پاکستان اپنی زرعی پیداوار کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے،

  • گجرات میں افسوسناک حادثہ ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )جلالپورجٹاں – میراں چک نزد کڑیانوالہ کی رہائشی 6 خواتین دهمتهل موڑ پر رکشہ الٹنے سے شدید زخمی-خواتین جسو میراں نزد کمالہ چک پر خواتین کی محفل پاک سے فارغ ہو کر واپس آرہی تھیں کہ رکشہ تیز رفتاری کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگرا- زخمی خاتون کو فوری طور پر DHQ منتقل کر دیا ۔۔۔۔

  • جاپان پاکستان سمیت 10 ممالک کے کتنے لاکھ افراد کو روزگارفراہم کرے گا؟ اہم خبر

    پاکستان میں جاپان کے سفیرکونینوری مستودا نے کہاہے کہ پاکستان سے اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے پاکستان اورجاپان آئندہ ماہ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیرکونینوری مستودا نے کہاہے کہ جاپان پاکستان سمیت 10 ممالک کے تقریباً 3 لاکھ 50ہزار ورکروں کو روزگارفراہم کرے گا، غیرملکی ہنرمند افرادی قوت کونرسنگ کئیر، کلینکس کی تعمیر، زراعت، ماہی گیری، ہوٹل منیجمنٹ، فوڈ اینڈ بیوریجیز، ائیرکرافٹ مینٹیننس، ائیرپورٹس پر زمینی عملہ، کارمیکینک، الیکٹرانکس اورالیکٹرانک مشینیر کے 14 بڑے شعبوں میں جگہ دی جائے گی۔ بدھ کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے پاکستان اورجاپان آئندہ ماہ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ جاپان کے سفیرنے کہاکہ ان کا ملک آئندہ 5 برسوں میں ساڑھے تین لاکھ غیرملکی ہنرمندوں کو روزگاردینے کا ارادہ رکھتاہے جبکہ 2030 ء تک اس تعدد میں مزید اضافہ ہوگا، فی الوقت جاپان کو افرادی قوت کی کمی کا سامناہے، ہمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،

    انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان میں جو پاکستانی کام کررہے ہیں وہ مکمل عزم اور ایمانداری کے ساتھ مہارت کے شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ نئی پالیسی کے مطابق غیر ملکی افرادی قوت کے لئے پیشہ وارانہ مہارت اور جاپانی زبان سیکھنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی سفارتی اور معاشی تعلقات قائم ہیں، جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے، ایک سوال کے جواب پر جاپان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو زراعی صعنت پر مبنی اور ویلیو ایڈیشن میں تبدیل کرنے دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جاپان نے متعلقہ زرعی پیداواری شعبوں میں پاکستان کے لئے پہلے سے گرانٹ اور امداد کا اعلان کیا ہے، اس سے زراعت کے شعبوں میں پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جاپان آٹو پارٹس کی صنعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے، اس سے مقامی لیبر فورس کی استعداد کار اور لوگوں کو روزگار دینے میں مدد ملے گی،

  • مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کا مارچ ملک و قوم کے خلاف گہری سازش ہے ، چند دن حکومت کے لیے امن وامان قائم کرنے کے حوالے ذرا مشکل سے ہیں پھر ان سے نبٹیں گے ، اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کا مارچ ہے، اپوزیشن کے مارچ کا بھرپور سیاسی مقابلہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلایا گیا، جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ کا بھرپور سیاسی مقابلہ کرنے کا عزم دہرایا گیا، اور مارچ کے پس پردہ اپوزیشن کے مقاصد میڈیا میں بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے شرکاکو ہدایت کی کہ وہ بڑی حکمت و دانائی سے اس فتنے کا بھی مقابلہ کریں ، عوام کو تو پہلے ہی علم ہے مگرجن تک ابھی تک اس مارچ کے حوالے سے صیح معلومات نہیں پہنچیں ان کو بھی باخبر رکھا جائے

    ترجمانوں کے اجلاس میں شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو حکومت کی معاشی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے، اس دوران نواز شریف کی بیماری کو موضوع نہ بنایا جائے، جب کہ حکومتی اور پارٹی ترجمان مارچ کے دوران اسلام آباد میں رہیں۔شرکا کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھاجائے

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں موجودہ میڈیا حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وزرا میڈیا پر اپنی وزارتوں سے متعلق شرکت یقینی بنائیں، ذاتی ایجنڈے کی بہ جائے حکومتی پالیسی کا دفاع کیا جائے، اور حکومتی اقدامات اور پالیسی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آزادی مارچ کا پارٹی بیانیے سے مقابلہ کیا جائے، ملک معاشی خوش حالی کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن کچھ عناصر ملکی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے پر تلے ہیں، کوشش ہے کہ سیاسی طور پر معاملہ حل کیا جائے۔

  • تھائی لینڈ کی پاکستان کیساتھ تجارتی منصوبوں میں دلچسپی

    کراچی: تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چواچٹا نے پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور جوائنٹ وینچر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم موجودہ باہمی تجارت دستیاب مواقعں کے تناظر میں کم ہے، لہذا دونوں ممالک کو تجارت کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کیساتھ ساتھ ایک دوسرے کو اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے،

    یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز ایند ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب مین کہی، اس موقع پر چئیرمین پی سی ڈی ایم اے امنین یوسف، آصف ابراہیم ، عارف بالا گام والا و دیگر موجود تھے، تھائی قونصل جنرل نے چئیرمین پی سی ڈی ایم اے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے پی سی ڈی ایم اے کے ممبارن کو یاک سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کی برآمدات سرپلس ہیں اور اقتصادی لحاظ سے بھی ہمارا ملک مضبوط ہے جس کا فائدہ پاکستان تھائی لینڈ کی ترقی اور سرپلس برآمدات کا جائزہ لیکر باآسانی اٹھا سکتا ہے، پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تھائی لینڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں،

  • "ڈبلیو ڈبلیو ای” کا سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کے میچ کا اعلان

    خراب "پی آر” اور اس سے بھی بدتر نظارے سے بھرے ایک ہفتہ کے درمیان ڈبلیوڈبلیو ای کا حالیہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ ایک نادر خوشخبری بھی ہوگا کیونکہ عالمی رہنما نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں خواتین کے اپنے پہلے میچ میں شرکت کرے گا۔

    تاریخ ساز تصادم میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے میرینز کے سابق فوجی، لسی ایونز، ڈبلیو ڈبلیو ای کے تجربہ کار نتالیہ کا مقابلہ کریں گے۔

    “ڈبلیوڈبلیو ای (این وائی ایس ای: ڈبلیو ڈبلیو ای) نے آج ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا ڈبلیوڈبلیو ای خواتین میچ کل 31 اکتوبر کو ریاض سیزن کے ایک حصے کے تحت ہوگا جس میں 100 سے زیادہ ایونٹس شامل ہیں۔ عالمی معیار کی تفریح ​​اور کھیلوں کی خصوصیات میں پیش آنے والے دو ماہ کے دوران۔

    یقینا یہاں تک کہ ڈبلیوڈبلیو ای کی بہتر محسوس ہونے والی کہانیاں بھی فروغ کے معمول کی کہانی کی ہم آہنگی کے امور کے بغیر نہیں ہیں کیونکہ دو حریفوں نے حال ہی میں دو ہفتہ قبل را پر افواج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای حالیہ برسوں میں سعودی عرب کی بادشاہی کے ساتھ اپنے منافع بخش وژن 2030 میں ہونے والے معاہدے کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے جس کا تخمینہ ایک سال میں 80 ملین تک ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹارز جیسے پابندی کے علاوہ سمیع زین جو شام کے نژاد ہونے کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای – سعودی واقعات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر تھا، سعودی عرب کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای کا رشتہ سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشوگی کے وحشیانہ قتل کے واقعات کے دوران ہی ختم ہوگیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریاست کے ساتھ شراکت کے تنازعہ کے نتیجے میں جان سینا، کیون اوینس اور ڈینیئل برائن جیسے اعلی پروفائل ناموں نے حالیہ دوروں کو چھوڑ دیا ہے۔

    ڈبلیوڈبلیو ای نے سعودی شوز میں خواتین کی نمائش میں حالیہ پیشرفت ظاہر کی، نہ صرف رینی ینگ گزشتہ سال کے ولی عہد جیول کے دوران کمنٹری پر نظر آئیں بلکہ الیکسا بلس اور نتالیہ کے مابین خواتین کے افتتاحی میچ کی منظوری کے لئے ایک آخری لمحے کی بھی کوشش کی۔ ہو رہا ہے۔

    اس تازہ ترین اعلان کے ساتھ، ڈبلیو ڈبلیو ای کم از کم ایک ایسی مملکت کے ساتھ غیر زہریلے تعلقات میں تبدیلی لانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کررہی ہے جس میں معاشرتی اور شہری حقوق کی متعدد پالیسیوں پر عمل کرنے کے لئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔