Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

    امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تیان کائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی حقائق کے مطابق ، استدلال پر مبنی اور غلط فہمیوں سے پاک ہوگی،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    واشنگٹن۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تیان کائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی حقائق کے مطابق ، استدلال پر مبنی اور غلط فہمیوں سے پاک ہوگی۔ہوسٹن میں امریکہ چین تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات نے تاریخی ترقی حاصل کی ہے تاہم آج کل چین اور امریکہ کے تعلقات غیر معمولی تاریک راستوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔ تجارتی جنگ ، اورتہذیبوں کے تصادم جیسے انتہاپسند نظریات عروج پر ہیں اور ایسے ہی کچھ نظریات امریکی حکومت کی چینی پالیسی کا حصہ بن رہے ہیں۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ نفرت ، قطع تعلق اور مذاکرات کی راہیں مخدوش کرنا کبھی بھی دنیا کی کسی بھی تہذیب کی بنیادی اقدارنہیں رہیں،

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کے چین اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے دوراہے پر کھڑے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کا انحصار ہمارے آج کے اقدامات پر ہوگا،ان پیچیدہ اور سنجیدہ حالات میں ہمیں دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے مستقبل کے لیے پر امید اور پراعتماد رہنا چاہیے،

  • سموگ الرٹ جاری کر دیا گیا؟ اہم خبر

    سموگ کے اثرات ممکنہ طور پر سخت ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ممکنہ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    بیجنگ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چین کے صوبہ ہیبی میں حکام نے ”سموگ ”الرٹ جاری کردیا، حکام نے بدھ کو بتایا کہ سموگ کے اثرات ممکنہ طور پر سخت ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں فولاد کے کارخانے بھی بند کئے جاسکتے ہیں، یکم نومبر سے ”اورنج سموگ ” الرٹ ہوگا، چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہیبی صوبہ رواں سال سموگ کے لحاظ سے 10شہروں میں5 ویں نمبر پر ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ہیبی کے حکام نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لئے اہداف کو پورا نہ کرنے پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاہم کمبل انڈسٹری کو بند نہیں کیا جائے گا، صوبہ ہیبی کے شہر تانگ شن میں آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، ”اورنج ”سموگ الرٹ سسٹم کے 3 درجات میں دوسرے درجے پر ہے،

    مقامی ماحولیاتی بیورو نے بتایا کہ نمی کا زیادہ تناسب، جنوبی ہوائوں سمیت موسم کی خراب صورتحال اورنج سموگ کے پھیلائو کا سبب بنیں گے، انہوں نے کہا کہ جو کارخانے آلودگی کم کرنے کے قواعد پر عمل پیرا ہیں، انہیں الرٹ کے دوران پیداوار کو بند کرنے یا کم کرنے کے لئے نہیں کہا جائے گا تاہم دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے لئے رضاکارانہ کارروائی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

  • اسلامیات کی ریفرنس بک میں غلط تجزیے ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد:او لیول میں استعمال ہونے والی اسلامیات کی اس ریفرنس بک میں خلفاء راشدین سے متعلق غلط تجزیے دیے گئے ہیں، وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے بعد کتاب پر پابندی لگاکر متحدہ علما بورڈ کے پاس بھیج دی گئی ہے.
    ذرائع کے مطابق انکے جواب کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی.

    دوسری طرف ایک ایسے ہی ایک اور معاملے میں مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق خان کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے دین کا غلط استعمال کرنا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنا افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واضح کر دوں کہ چونکہ اس مرتبہ آٹھویں کا امتحان بورڈ لے گا اور پرائیوٹ سکولوں میں مطالعہ قرآن نہیں پڑھایا گیا اس لئے آٹھویں جماعت کا امتحان جو2020 میں منعقد ہوگا اس میں مطالعہ قرآن کا پرچہ نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطالعہ قرآن نصاب کا حصہ ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر کوئی بھی الزام لگانے سے پہلے نوٹیفیکیشن غور سے پڑھیں، نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ صرف2020 ء کے امتحان میں مذکورہ پرچہ نہیں لیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ مطالعہ قرآن ہماری سکیم آف سٹڈی میں شامل ہے اور رہے گا، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا، عوام اور میڈیا کے نمائندے کسی بھی وقت آ کر محکمہ تعلیم سے معلومات لے سکتے ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی محکمہ تعلیم کی جانب سے سکیم آف سٹڈ ی اور متعلقہ نوٹیفیکیشن فراہم کیا جا رہا ہے جس میں سب کچھ واضح ہے۔

  • مصنوعی ذہانت کے حامل انسان نما روبوٹ کا شمالی جاپان کا دورہ

    جاپان میں مصنوعی ذہانت کے حامل انسان نما چھوٹے روبوٹس کے گروپ نے اپنے مالکان کی جانب سے کے شمالی آؤموری کا دورہ کیا ہے،

    ٹوکیو ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں مصنوعی ذہانت کے حامل انسان نما چھوٹے روبوٹس کے گروپ نے اپنے مالکان کی جانب سے کے شمالی آؤموری کا دورہ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان بھر سے مجموعی طور پر 50 انسان نما روبوہان روبوٹس نے اپنے مالک کے ہمراہ آؤموری مْتسْو شہر کا ٹرین کے ذریعے دورے کا آغاز کیا، دورے کے دوران روبوٹس نے سات تفریحی مقامات کی سیر کیاور ہر جگہ لوگوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں، منتظمیں کا کہنا ہے کہ اْنہیں یقین ہے کہ یہ دورہ دیہی علاقوں میں سیاحتی وسائل کو اْجاگر کرنے میں مدد فراہم کرے گا،

    واضح رہے کہ دورے کا اہتمام روبوٹس فروخت کرنے والی مشہور برقی مصنوعات ساز کمپنی شارپ کی جانب سے کیا گیا تھا،

  • اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور قطری سفیر کی ملاقات، کن امور پر ہوئی بات چیت؟ خبر آ گئی

    فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف کے درمیان ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    مقبوضہ بیت المقدس ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف کے درمیان ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری سفیر اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان ملاقات بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہوئی۔اس موقع پر قطری سفیر نے فلسطینی قوم کے لیے قطر کی طرف سے منظور کردہ 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد جس میں 10 کروڑ 80 لاکھ لاکھ ڈالر کی رقم غزہ کے عوام کے لیے مختص کی گئی کا تذکرہ کیا۔ اْنہوں نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے فلسطینی عوام کے لیے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،

    دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال، غزہ کے عوام کی معاشی امداد، امدادی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار، غزہ میں بجلی کے بحران، بے روزگاری، لیبر کے مسئلے اور کاروباری طبقے کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پراقوام کے مندوب نے کہا کہ عالمی ادارہ غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی کوششوں کے ساتھ فلسطینی عوام کی مالی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

  • جی سی  یو نیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار

    جی سی یو نیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار

    گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار کا انعقاد

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کینسر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ صرف صحت مند متوازن اور ایکٹو طرز زندگی کے ذریعے سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے، ہر خاتون کو روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کرنی چاہیے ۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ خود سے وعدہ کریں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں گئی اور اپنے گھر اور خاندان میں کینسر کے خلاف آگاہی پھیلائیں۔ مایا علی نے نے طالبات کو تلقین کی وہ اپنی صحت کے متعلق اپنے والدین سے ضرور بات کریں اور اپنے جسم یا صحت میں کسی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس آگاہی سیمینار کا انعقاد جی سی یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے کیا۔اس موقع پرجی سی یو کوالٹی اینہانسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فیملی اور دوستو ں کو بھی بریسٹ کینسرکے خلاف آگا ہی فراہم کرنا ہو نگی۔ڈاکٹر عفیفہ اشرف نے طلباءکوبریسٹ کینسر کی علامات اور سیلف ایگزیمینیشن کے طریقے کے حوالے سے آگاہ کیا اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیدی کا کہنا تھاکہ طلباءکو انکی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تعلیمی اداروں کا فرض ہے۔

  • وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارت کو جواب دینے  کے لیے منفرد تجویز دے دی

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارت کو جواب دینے کے لیے منفرد تجویز دے دی

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارت کو جواب دینے کے لیے منفرد تجویز دے دی.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے اتحاد کی درخواست کی ہے . مل کر الیکشن لڑ کر بھارت کو اتحاد کا پیغام دینا چاہتے ہیں،انہوں نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے ہماری درخواست قبول کی ہے،ہماری کسی کی ذات سے لڑائی نہیں صرف یکجہتی کا پیغام دینا ہے،ہمیں نوازشریف،خورشیدشاہ اورمریم نواز کی صحت پر تشویش ہے،ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل جوڑ رکھا ہے،

  • کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف

    اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں”آئی سی جے”کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    دی ہیگ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں”آئی سی جے”کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے، عالمی عدالت کے صدر عبدالقوی اے یوسف نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور اسے پاکستان کی عدالتوں نے سزائے موت دی تھی۔ اس کا کیس حساس اور انسانی زندگی کا مسئلہ تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سزا کے فیصلہ پر نظرثانی کرے، پاکستان نے فیصلے کے بعد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی ہے،

    واضح رہے کہ کلبھوشن کے کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ہے،

  • شہریوں کی حراست، اردن نے احتجاجا اپنا سفیر واپس بلا لیا

    اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    عمان ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے، ذرائع کے مطابق ادرن کی طرف یہ اقدام اسرائیلی حکام کے ہاتھوں کئی ماہ سے گرفتار دو شہریوں کو رہا کرنے کے مطالبے کو پورا کرنے سے انکار پر احتجاجاً سامنے آیا ہے۔ اردن کے مطابق مذکورہ شہریوں کو بنا کسی الزام کے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا،

    ایمن الصفدی نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہبہ اللبدی اور عبدالرحمن مرعی کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ان دونوں کی جانوں کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ حکومت کی جانب سے پہلا قدم ہے۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں،

  • نیب نے مزید کتنی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی..؟

    نیب نے مزید کتنی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی..؟

    نیب نے مزید کتنی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی..؟

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ایک اور کامیابی ،جعلی اکاوَنٹس کیس میں ایک اور ریکوری ہو گئ.ملزم شاہد محمود سے ایک کروڑ 71لاکھ روپےقومی خزانے میں جمع کرا دیے گئے.ملزم شاہد محمود نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست کی تھی.چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت کی منظوری سے ریکوری کی گئی.ملزم شاہدمحمودجعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں گرفتارخرم رسول کےبھائی ہیں.دونوں پرجعلی کمپنیاں بناکر عوام کو دھوکہ دینے اور لوٹنے کا الزام تھا.
    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں