Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    پاکستان نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب سے ملٹی بلین ڈالر پراجیکٹ ‘نیو طائف سٹی’ کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستان ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ نیو طائف سٹی پراجیکٹ میں نئے ایئرپورٹ کا قیام، اوکاز سٹی کی تعمیر، رہائشی ایریاز،ٹیکنیکل اوسس، یونیورسٹی اور انڈسٹریل سٹی کی تعمیر شامل ہے،

    سعودی عرب نے پاکستان کو اپنے نئے ریکروٹمنٹ پراسیس ”مسند” کے ذریعے افرادی قوت ایکسپورٹ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی عرب نے لیبر ریکروٹمنٹ میں سہولت دینے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدید پلیٹ فارم ”مسند” لانچ کیا ہے،

  • لاہور فضائی آلودگی میں کس نمبر پر ہے؟ زرتاج گل نے اصل حقیقت بیان کر دی

    لاہور فضائی آلودگی میں کس نمبر پر ہے؟ زرتاج گل نے اصل حقیقت بیان کر دی

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے،

    امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اس خبر کی تردید کرتی ہوں کہ لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یہ خبر غلط فہمی پر مبنی ہے،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    واضح‌ رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر بہت زیادہ گردش کر رہی تھی کہ لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ خبر درست نہیں ہے،

  • ن لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ نہ کرے، سینیٹر فیصل جاوید

    ن لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ نہ کرے، سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں اور اس حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کریں،

    امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریںاور اس حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے نان ایشو پر سیاست کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت پر جھوٹے بیانات سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش بند کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم ہے، عدالت نواز شریف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی اور ماضی میں بھی عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کیا جاتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔نوازشریف کے علاج کے حوالے سے قائم میڈیکل بورڈ اور عدالت فیصلہ کرے گی،

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کوئی ذاتی انتقام نہیں لے رہی بلکہ قومی دولت کی لوٹ مار کا ان سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دینا چھوڑ دیں کیونکہ نواز شریف خود اپنے علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو چاہئے کہ وہ نواز کی صحت سے متعلق الجھے ہوئے بیانات دینا چھوڑ دیں اور انہیں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے بجائے نواز کی صحت پر توجہ دیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے میڈیا پر اپنے والد کی بیماری کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ہسپتال کا دورہ کیا تو نواز شریف نے بھی علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم اور مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہیں جبکہ ملک نے ترقی کی راہ پر ایک نیا سفر شروع کیا ہے اور تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ہے،

  • پاکستان اور کیوبا کے مابین سرکاری وسفارتی پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

    پاکستان اور کیوبا کے مابین سرکاری وسفارتی پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے سے متعلق معاہدے طے پاگیا،

    سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور کیوبا کے مابین سرکاری وسفارتی پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے سے متعلق معاہدے طے پاگیا، بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں کیوبن نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلیمان جبکہ کیوبا کی طرف سے پاکستان میں تعینات کیوبن سفیر گیبریل کاپوتے نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کا اطلاق سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی منصب رکھنے والے افراد پر ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی،

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟

    اسلام آباد :حسب سابق اور حسب روایت مہینے کے اختتام اور اگلے مہینے کی آمد سے پہلے پٹرولیم کی مصنوعات پر نظرثانی کی جاتی ہے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ اس بار بھی سابقہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا

    قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہوگئی ہے ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 39پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 56پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

  • سیلینا نے بتایا کہ جسٹن بیبر سے بریک اپ کی بات مداحوں سے کتنے عرصے تک چھپائی

    سیلینا گومز جسٹن بیبر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ گلوکارہ جس نے ابھی دو گانے جاری کیے جو لگتا ہے کہ جوڑے کے ساتھ مل کر بہت متاثر ہوئے، انہوں نے اپنی تاریخ کے دوران کچھ سیکھا کہ اس نے کیا سیکھا۔

    سیلینا نے بتایا کہ جسٹن سے بریک اپ کی بات مداحوں سے 4 مہینے تک چھپائی. دراصل میرے لیے یہ آسان نہیں تھا.

    گومز نے جمعہ کو زچ سنگ کو بتایا، "آپ زندگی کے ایک ایسے مرحلے میں ہیں جہاں آپ کو پہلی بار محبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ محض تھوڑا سا زہریلا ہوسکتا ہے۔” "آپ کے پاس اس پر منحصر ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ محبت ہے اور پھر آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ جذبے اور مایوسی کا نشہ ہے جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں، ‘اوہ ، وہ پیار ہے’ ، یا یہ سب کچھ لڑ رہے ہیں یا کر رہے ہیں، ‘اوہ وہ پیار ہے،’ اور مجھے یقین ہے کہ ایک لمبے عرصے سے۔ ”

    اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اور بیبر نے حالیہ عرصہ میں 2017 کے آخر میں مصالحت کرتے ہوئے اپنے تعلقات پر کوئی لیبل نہیں لگایا ہے اور خود کو گذشتہ دو سالوں میں "سپر سنگل” کے طور پر بیان کرتے ہوئے۔

    انہوں نے کہا، "تو میں دو سال سے ایک سپر، سپر سنگل رہی ہوں۔” "اور میں جاننا چاہتی ہوں کہ میرے لئے پیار کیسا ہوگا۔”

    سیلینا نے بیبر کو 2011 سے ریلیشن شپ کا آغاز کیا، نے کہا کہ 2017 میں ان کے حالیہ وقفے کے بعد وہ ایک بار پھر محبت میں پڑنے سے خوفزدہ تھیں لیکن اس کے بعد سے ڈیٹنگ کے بارے میں اپنے نظریات کو تبدیل کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا، "میں چاہتی ہوں کہ یہ حقیقت ہو اور میں نہیں چاہتی ہوں کہ یہ خود انحصار یا گندی ہو یا مواصلات کی کمی ہو۔” "مجھے لگتا ہے کہ جب آپ بڑے ہوجاتے ہیں تو آپ کو پتہ چل جاتا ہے آپ کو ایسے افراد ملتے ہیں جو آپ کے لئے درحقیقت صحیح ہیں جو حقیقت میں اسی طول موج پر ہیں۔”

  • بہت جلد ممبئی دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے، ماہرین کی خبرسے کھلبلی مچ گئی

    نئی دہلی :بہت جلد بھارت کی رہڑھ کی ہڈی جو کہ بھارتی معیشت کا مرکز ہے دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ،اسی حوالے سے محقیقین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق میں سطح سمندر میں تیزی سے اضافے کے باعث 2050 تک ممبئی کے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ریسرچ میں سیٹلائٹ ریڈنگ کے ذریعے زمین کی بلندی کا حساب لگانے کا ایک بہترین طریقہ تیار کیا گیا ہےجو بڑے علاقوں میں سطح سمندر میں اضافے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا ایک معیاری طریقہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ممبئی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد آج بھی ایسے ہیں جو سطح سمندر سے نیچے آباد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔

    نقل مکانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل فانی نامی طوفان بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی جبکہ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھےاس کے علاوہ طوفان نے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

  • یورپی رکن پارلیمان نے بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

    یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ نکولس فیسٹ نے سری نگر میں بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

    مقبوضہ کشمیر،یورپی پارلیمانی وفد کے دورہ کا پہلا دن

    میڈیا سے بات چیت کے دوران نکولس فیسٹ نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کو (کشمیر) جانے دیتے ہیں تو آپ کو بھارتی اپوزیشن رہنماوں کو بھی اس کی اجازت دینی چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ کچھ عدم توازن ہے، حکومت کو کسی طرح سے اس کا حل نکالنا چاہیے۔“

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمانی وفد اس وقت مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ وفد کے اس دورے کو لے مودی حکومت کو شدید ردعمل کا سامنا ہے جس میں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    بی جے پی کے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے اس اقدام کو "قومی پالیسی کی غلطی” اور "غیر اخلاقی” کہہ کر تنقید کی ہے۔بھارت کی مرکزی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس اقدام کو "ہندوستان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی صریح توہین” قرار دیا ہے۔

    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر جانے کی اجازت دینے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) (سی پی آئی ایم)نے الزام لگایا کہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے غیر سرکاری گروپ ، جس کے بی جے پی سے روابط ہیں ، کو بھارتی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

  • بریسٹ کینسر آگاہی مہم، خاتون اول ثمینہ عارف علوی کا شفا انٹرنیشنل میں سیمینار سے خطاب

    بریسٹ کینسر آگاہی مہم، خاتون اول ثمینہ عارف علوی کا شفا انٹرنیشنل میں سیمینار سے خطاب

    خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کی خصوصی ہدایات کے مطابق حکومت پاکستان بریسٹ کینسر آگاہی مہم پرمکمل طور پر عمل پیرا ہے تاکہ اس مرض کی ابتدائی مراحل میں کی تشخیص کے امکانات میں اضافہ ہوسکے،

    اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کی خصوصی ہدایات کے مطابق حکومت پاکستان بریسٹ کینسر آگاہی مہم پرمکمل طور پر عمل پیرا ہے تاکہ اس مرض کی ابتدائی مراحل میں کی تشخیص کے امکانات میں اضافہ ہوسکے کیونکہ اس طرح 80 فیصد سے زائدکیسز میں مکمل بچاؤ کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔ وہ بدھ کو شفا انٹر نیشنل ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم سیمینار کے شرکاء سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی خواتین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور تمام خواتین کوبریسٹ کینسر کے حوالے سے کسی بھی ابتدائی بے اعتدالی اور پیچیدگی سے محتاط رہنے کی تاکید کی اور 40 سال سے زائد عمر خواتین کو تلقین کی کہ سال میں ایک بار میموگرافی ضرور کرائیں تاکہ بریسٹ کینسر ماضی کا حصہ بن سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اس قومی مقصد کا حصہ بنیں اوربریسٹ کینسر کے مریضوں کو باقاعدہ معائنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے سے متعلق نجی اداروں کو اپنی مہارت سے حکومت کو بھی آگاہ رکھناچاہیے تاکہ پاکستانی خواتین کو بریسٹ سکریننگ تک آسان رسائی میسر ہوسکے۔انہوں نے وفاقی وزارت صحت کے ساتھ شفا کے مشترکہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اس بیماری سے متعلق معلومات فراہم کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح کے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار منعقدہونے چاہییں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواتین اس قسم کی بیماریوں کے متعلق بات کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں کرتیں،

    بیگم عارف علوی نے کہا کہ میں ان خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی ہچکچاہٹ کو ایک طرف رکھیںکیونکہ آپ کی صحت کی دیکھ بھال ہونا زیادہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید،جو کہ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی نیشنل بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی مرکزی شخصیت ہیں اور پاکستان بھر میں آگاہی مہم کی منتظم ہیں، نے بریسٹ کینسر کے خطرناک محرکات یعنی جینیاتی تغیرات، موٹاپا، جسمانی ورزش کی کمی، تابکاری اثرات کی حامل شعاعوں، وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت، خواتین میں بریسٹ کینسر کی بذاتِ خود جانچ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت ممکن بنارہی ہے۔ شفا انٹر نیشنل ہسپتال کے کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر ایم فرخ نے کہا کہ ایشیاء میں بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، یہ خواتین میںا موات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ایک انداز ے کے مطابق ہمارے ملک میں سالانہ 90,000واقعات رپورٹ ہورہے ہیں اور 40,000سے زائد اموات اس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلہ پر بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ مزید برآں، وفاقی وزارت صحت کے اشتراک سے شفا انٹر نیشنل ہسپتال، آگاہی کیلئے جڑواں شہروں کی مختلف یونیورسٹیز میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس مہم کا اہتمام بحریہ یونیورسٹی ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی ،اور فاسٹ یونیورسٹی میں کیا گیا۔ شفا نے بریسٹ کینسر سے متعلقہ تفصیلات کے معلوماتی پمفلٹ یونیورسٹی کے طلباء میں تقسیم کئے۔ شفا اپنے مریضوں کو مفت سکریننگ اور پچاس فیصد رعایتی بریسٹ میمو گرافی فراہم کررہا ہے، شفا کے چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈاکٹر منظور ایچ قاضی (چیف ایگزیکٹو آفیسر)، تیمور شاہ (چیف آپریٹنگ آفیسر)، فیکلٹی ممبران، عملے اور بڑی تعداد میں شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

  • عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور :جیسے جسیے مولانا کے کاررواں کا وقت گزررہا ہے مولانا فضل الرحمن کے غبارے سے ہوانکلنا شروع ہوگئی ہے ، اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمن کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان جھکنے والا ڈرنے والا شخص نہیں ہے ،

    ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں جب سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آپ کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیں‌گے تو اس کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے ، اسلام آباد پہنچنے پر نتائج نہ ملے تو تحریک نہیں رکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرز نے ملنے سے منع کیا اور کہا علاج جاری ہے ملاقات نہ کی جائے، ڈاکٹرز کے منع کرنے پر سروسز اسپتال نہیں جارہا۔صحافی نے سوال کیا اسلام آباد میں دھرنا ہوگایا دوستی ہوگی ؟ جس پر مولانافضل الرحمان کا کہنا اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے ،