Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

    سعودی فوٹوگرافر عمار الامیرکی حرم میں لی گئی تصویر نے اٹلی میں تصویروں کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    روم ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سعودی فوٹوگرافر عمار الامیرکی حرم میں لی گئی تصویر نے اٹلی میں تصویروں کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا، بین الاقوامی مقابلہ فوٹو گرافی سیینا میں دلچسپ چہروں اور کرداروں کے محور کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی جسے پوری دنیا کے پیشہ ور مصوروں نے ہزاروں تصاویر میں سے اس تصویر کوبہترین ایوارڈ کی مستحق قرار دیا گیا،

    ٹی وی کے کیمرہ مین اور ہدایتکار عمار الامیر نے العربیہ ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے حرم مکی میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلمانوں کو خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت اور شعائر اسلام کی ادائیگی کے منظر کواپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اسے دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے سامنے پیش کیا جس پر مجھے فخر ہے، سیینا دنیا کے فوٹو گرافی کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے،

  • فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ اور مولانا بارے کیا بات کہہ دی

    فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ اور مولانا بارے کیا بات کہہ دی

    فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ اور مولانا بارے کیا بات کہہ دی

    تفصیلات کے مطابق : پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا لانگ مارچ صرف ذاتی مفادات کے لیے ہے.مولانا ایک بار پھر اسلام کے نام پر اسلام آباد پہنچنا چاہتے ہیں۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا مولانا فضل الرحمان سے الحاق وقتی ہے۔ انکا مطلبی اور سیاسی گٹھ جوڑ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جاۓ گا۔کاش اسی جذبے سے مولانا نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہوتا۔ مولانا اور اپوزیشن لانگ مارچ کے ذریعے صرف ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے چکروں میں ہیں۔

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

     

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

  • قمرزمان کائرہ نے کیسے کیا مولانا کا استقبال..

    قمرزمان کائرہ نے کیسے کیا مولانا کا استقبال..

    قمرزمان کائرہ نے کیسے کیا مولانا کا استقبال..
    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچے تو پیپلزپارٹی قائدین اورکارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا .پیپلزپارٹی کے کارکن پہلے ہی موجود رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کےلئے روانہ کریں گے راستے میں گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر پیپلزپارٹی استقبال کرے گی.قافلہ جس طرح آگے بڑھ رہاہے جذبہ عروج پر پہنچ چکے ہیں ڈاکٹرز تاجر پہلے ہی سڑکوں پر ہیں یہ احتجاج حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے.نوازشریف کی عیادت کرنے گئے وہ شدید علیل ہے حکومت جذبہ انتقام میں بہت آگے چلی گئی خطرہ پر حکومت بھاگے ہیں

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمرزمان نےکہا کہ اگر نوازشریف یا آصف زرداری کو کچھ ہو جاتا تو کیا ہوتا . پیپلزپارٹی کہتی رہی کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن حکومت کا انتقامی رویہ اختیار کیاگیا دو کے بجائے بائیس اکتوبر کو عدالت پیشی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گی .زرداری کسی وجہ کے بغیر جیل رکھے گئے الزام لگایاگئے ہیں نیب ایف آئی اے نے بلایا تو جواب دیا.

    انہوں نےکہا کہ ہمارا مارچ پہلے سے جاری ہے بلاول بھٹو نے کراچی کشمور تھرپارکر میں جلسے جلوس کررہے ہیں رحیم یار خان سے ہوتے ہوئے کشمیر تک بلاول جلسے کریں گے،مولانا فضل الرحمن سال سے مارچ کی تیاری کررہے تھے کہا ساتھ شامل ہوں توہوگئے ٹوکن ہیں تو مکمل بھی شامل ہو سکتے ہیں .مارچ کا سیاسی نتیجہ حکومت جائے گی اور یہی ملک کےلئے بہتر ہے.کشمیریوں کے ساتھ مضبوط پاکستان ہی مقدمہ لڑسکتاہے.ملک کے آئین میں جو طریقہ کار ہے اس کو پاکستان کا نہیں چلایا گیا عمران خان سے کون این آر او مانگ رہاہے نہ ضرورت ہے چھوڑوں گا نہیں سب باتوں پر تو وہ یوٹرن لے چکے ہیں
    مطالبہ ہے آصف علی زرداری کو رہا کیاجائے جب نیب یا ایف آئی اے کو ضرورت ہو گی تو پیش ہوں گے.مخالف لوگوں کو تنگ اور انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کو کچھ نہیں آتا.بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کو الگ کرکے دکھا دیا بھارت حملہ کررہاہے حکومت کو سرحد کے بجائے اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہیں.اب حکومت کا رہنا ملک کےلئے نقصان دہ ہے .حکومتی وزراء ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں جو کشمیر پر ہمارا ساتھ نہیں دے گا تو ان پر بھی میزائل ماریں گے مولانا فضل الرحمن باہر نکلے ہیں تو میڈیا نے بلیک آئوٹ کیاحکومت کی مرضی سے میڈیا یہ سب کررہاہے.مولانا فضل الرحمن کا جلوس حقیقت ہے نہ دکھائیں گےتو کیا عوام نہیں دیکھے گی

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) ملک بھر کی طرح گجرات میں مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر پولیس کے دستے تعینات ۔ اسلامی جماعت کے ورکز کی کثیر تعداد میں شرکت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے نوجوان بھی موجود ۔۔۔۔

  • گائے گواری میلہ :لوگ کچلے بھی جائیں توسمجھتے ہیں شفا

    لاہور:بھارت جہاں گاوں کے پجاریوں کا عقیدہ ہے کہ گائے جس ہندو کو لتاڑ کرگزرجائے اسے شفامل جاتی ہے اوراگراس دوران کوئی کسی گائے کے سخت پاوں کی زد میں آکر زخمی ہوجائے تو اس کا یہ عقیدہ ہوتا ہےکہ زخمی ہونےوالا بعد میں اس کی برکت سے صحت مند ہوجاتا ہے

    روسی خبررساں‌ادارے رشین ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ بھارت جہاں ہرسال ایک مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جسے "گائے گواری میلہ”کہا جاتا ہے ، اس میں ہر سال ہزاروں گائیں ایک خاص راستے سے گزاری جاتی ہیں جہاں اس راستے میں ہزاروں کی تعداد میں ہندوالٹے منہ لیٹ جاتے ہیں اور گائیں ان کے اوپر سے گزرتے ہوئے ان کے جسموں کو لتاڑ دیتی ہیں ،کسی کی کمر پر پاوں آتا ہے تو کسی کے سرپر ، کسی کی ٹانگ پر ٹانگ آتی ہے توکسی کی ران پر

    رشین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کئی ہندووں کی کمر کی ہڈی فریکچر ہوجاتی ہے، کسی کا بازو ٹوٹ جاتا ہے اور اکثر اوقات گہرے زخم بھی حصے میں آتے ہیں‌، مگر عقل کے اندھے ہندووں کا یہ نظریہ ہے کہ وقتی طور پر تو تکلیف ہوتی ہے مگر بعد ازاں شفا مل جاتی ہے ، حالانکہ کئی افراد ہمیشہ ہمیشہ کے مریض بن جاتے ہیں‌

  • حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈازیرغور ہوگا.ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور وزارت پٹرولیم کی سمریاں منظوری کےلیےپیش کی جائیں‌گی.پٹرولیم مصنوعات پر تیس فیصد تک ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمر ی زیر غور ہوگی.ای سی سی اجلاس میں گندم کےموجودہ ذخائراورطلب کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ملکی اقتصادی اعشارئیوں کے اتار چڑھاؤ پربات ہوگی،ٹیکسٹائل کی صنعت کو ریفنڈ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے،اجلاس میں تخفیف غربت اور مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیاجائےگا،

  • ڈی پی او گجرات کا انقلابی قدم عوام الناس کے لیے سیٹینگ ایرا قائم کر دیا۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے عوام الناس کے لیے ڈی پی او آفس میں ویٹینگ ایرا قائم کروا دیا۔ اس سے خو لوگ شکایات کے کر آتے تھے اب وہ آرام سے بیٹھ سکیں گے۔عوام الناس نے اس انقلابی قدم پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا شکریہ ادا کیا کہ لوگوں کی پریشانی دور ہو گی بیٹھنے کے لیے اچھی جگہ مہیا کی گئ ۔۔۔

  • دھرنے بارے مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو بریف کردیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا . اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالےسے مشاورت کی گئی،مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں سے متعلق وزیراعظم کو بریف کیا،اس سلسلے میں دھرنے کے سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل اور پر اٹھائے جانے والے اقدام پر بحث کی گئی ،
    اس سے قبل مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف سے نہ ملنے دیا گیا ، اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے ان سے ملنے سروسز ہسپتال نہیں جا رہا ،ڈاکٹرزکے کہنے پر سروسز ہسپتال کا دورہ منسوخ کیا ہے۔مولانا نے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنا ہو گا یا دوستی ہو گی،ہم اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے،یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے۔

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

     

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

  • ڈگری نہیں خداداصلاحتیں ہوں‌ توبنتی ہے زندگی، جویریہ سعود نے نیا نظریہ پیش کردیا

    لاہور:ڈگری نہیں خداداصلاحتیں ہوں‌ توبنتی ہے زندگی ، جویرسعود نے نیا نظریہ پیش کردیا ، اطلاعات کے مطابق نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہاہے کہ اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ،ہم نے اپنا گھر بڑی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کی ایک ایک چیز بڑی محبت سے خریدی اورترتیب دی ہے

    مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

    گھرتیار کرنا جس قدرمحنت طلب کام ہے یہ گھر بناکرپتہ چلا ہے ۔ سعود نے گھر کی تیاری میں دن رات ایک کیا ہے اورتب جا کر اس کی تکمیل ہوئی اور اس کی تزئین وآرائش اس سے زیادہ مشکل مرحلہ تھا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتااور نہ ڈگریوں سے فن پر عبور حاصل ہو سکتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان میں خداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ مسلسل کام کر کے اس میںنکھار پیدا کرتا ہے ۔

    ریمپ واک اوراداکارہ نورخان، شائقین نے دل بھر کی داد دی

    یاد رہے کہ حال ہی میں‌ ایک انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اپناذاتی گھر ہوتو آپ دل و جان سے اسکی خوبصورتی پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔جویریہ سعود ایک پڑھی لکھی اداکارہ ہیں اور شوبز کی دنیا کے معروف ستارے سعود سے شادی کی تھی

    الحمراآرٹس کونسل کی مخصوص نشستوں پر بھی قبضہ

  • چونیاں‌؛ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو ریمانڈ میں‌کتنی توسیع ملی خبر آگئی

    چونیاں‌؛ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو ریمانڈ میں‌کتنی توسیع ملی خبر آگئی

    چونیاں‌ ؛بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ میں‌کتنی توسیع ملی خبر آگئی

    اے ٹی سی چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی جج نے ملزم سہیل شہزاد کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی.عدالت نے ملزم سہیل شہزاد کو 13 نومبرکو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.سماعت کےدواران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروَف وٹو اور حافظ اصغر نے دلائل دیئے

     

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے