Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کردی گئی ہے جس میں مزید 4نکات کا اضافہ کردیا گیا ہے .کابینہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دےگی.پاکستان اورروس کےدرمیان معاہدےکی منظوری ایجنڈےکا حصہ ہے.داسوہائیڈروپاورمنصوبےپرزمین کی تخمینہ اورتعمیرپربات چیت ہوگی.اس کے علاوہ احساس انڈرگریجویٹ پروگرام پربریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ؛ممکنہ طور پر دھرنا اور آزادی مارچ بھی زیر بحث ہوگا.

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

     

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

  • مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    تفصیلات کے مطابق : عدالت نے مریم نواز کے وکلا اور نیب پراسیکیوشن کو آج بحث کےلیےطلب کر رکھا ہے.مریم نواز کے وکلانے بحث کی تیاری کےلیےمہلت کی استدعا کی تھی،عدالت نے مریم نواز کے وکلاکو جواب الجواب کے لیےمہلت دے رکھی ہے.لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا.
    مریم نواز کی ضمانت کے لیے کتنی درخوستیں دائر کی گئیں ، اہم خبر
    واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت پررہائی کےلیےمتفرق درخواست دائرکر دی گئ ہیں.متفرق درخواست رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی طرف سے دائر کی گئی.مریم نواز کی درخواست میں نیب اور دیگر کو فریق بنایاگیا.

     

  • وزیراعظم کوایک اورشکست،انتخابات کی باتیں‌ چلنے لگیں‌

    لندن: وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔دوسری طرف اپوزیشن کو بھی موقع مل گیا کہ انہوں‌نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم 12 دسمبر کو انتخابات کرانا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ مطالبہ اور خواہش بےسود ثابت ہوئی۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 12 دسمبر کو انتخابات کے مطالبے کو برطانوی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا، حکومت کو جلد انتخابات کے لیے دو تہائی اکثریت مطلوب تھی۔دوسری جانب یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    ڈونلڈ ٹسک کا گذشتہ روز ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر آئندہ سال 31 جنوری سے قبل برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دیتی ہے تو برطانیہ ڈیڈ لائن سے قبل بھی یورپی یونین سے نکل سکتا ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم ڈیڈ لائن سے تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہور میں آٹھواں روز.نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 28 ہزار برقرار ہے .پلیٹ لیٹس بڑهانے کےلیےدیئے جانے والے انجکشن کا کورس مکمل ہوگیا،انجکشن کا کورس ختم ہونے پر نوازشریف کانیا علاج کرنے پر غور ہو رہا ہے
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    اس سے پہلے بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشن کے ساتھ اسٹیرائیڈزدیئے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ تسلی بخش نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کی ادویات روک دی گئی ہیں.25ہزارپلیٹ لیٹس کی تعداد پر دل کی ادویات نہیں دی جاسکتیں،سٹیرائیڈ دینےسے دل اور گردوں کی بیماری بڑھ جاتی ہے.

    نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

    نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

  • موسم سرما” رشتوں کا موسم،            تحریر : احمر مرتضٰی

    موسم سرما” رشتوں کا موسم، تحریر : احمر مرتضٰی

    موسم سرما” رشتوں کا موسم

    تحریر : احمر مرتضٰی

    یوں تو اللہ رب العزت کے تخلیق کردہ بارہ کے بارہ مہینے ہی اپنی الگ الگ خصوصیات رکھتے ہے لیکن ستمبر سے لے کر مارچ تک کا موسم جو پاکستان بھر میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم سردی کا موسم کہلاتا ہے اور یہ موسم جہاں عام لوگوں کی اکثریت اور سیاحت کے شوقین افراد کا پسندیدہ موسم ہے وہی شعرا حضرات بھی صدیوں سے اب تک ان موسموں کی خوبصورتیوں ،رعنائیوں اور دیگر ڈھیروں خوبیوں پر طبع آزمائی کرتے آرہے ہے تو دوسری طرف دیو قامت پہاڑ ان میں گھری ہوئی وادیاں اور ان کے اردگرد خم کھاتی کچی پکی سڑکیں ،غرض ہر جگہ ہر مقام جہاں برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آتے ہے وہی ہموار اور پست سطح زمین اور اس کے باسی ان موسموں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے شدید اثرات سے بھی بچاو کرتے نظر آتے ہے، مختصر کے ان موسموں میں ہر چیز مختلف انداز میں ڈھلتی ،بکھرتی ،سنورتی اور نکھرتی ہے،اور ہر شخص اپنی طبعیت،مزاج اور دلچسپی کے تحت اس موسم کے اثرات کو محسوس کرتا نظر آتا ہے اور سب سے بڑھ کر انسانی رویوں میں بھی ایک بڑی تغیر و تبدیلی واقع ہوتی ہے جو موسموں کے مہیب اثرات میں سے ایک ہے،لیکن اس تمام تر تمہید کے بعد راقم الحروف کا جس چیز کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے وہ یہ کہ انسانی طبعیت میں موجزن جذبات کے سیلِ رواں میں جیسی طغیانی ،تغیر، پھڑپھڑاہٹ سرما کی دبک کر بیٹھا دینی والی سرد صبح و راتوں،تاحدِ نگاہ چھائی دھند،روئی کے گالوں کی مانند گرتی برف،یخ بستہ ہوائیں پیدا کرتی ہے یہ امتیاز کسی موسم کو حاصل نہیں ہے اور اگر ان مچلتے ہوئے جذبات کا رخ بچھڑ جانے والوں،مقدس رشتوں کو توڑ جانے والوں ، بیچ منجدھار کے چھوڑ جانے والوں اپنوں کی جدائی کی طرف ہوجاے تو پھر ہر ذی روح کو منجمد کر بدینی والی بارعب ٹھنڈ کے باوجود آنکھوں سے ایک ایسا سمندر جاری ہوجاتا ہے جس سے مضبوط عزائم کے ساتھ ضبط کئے گئے زخموں پر تہہ در تہہ جمی ہوئی برف لمحوں میں پگھل جاتی ہے اور انسانی آنکھیں پگھلی ہوئی برف سے جاری آبشاروں اور ندی نالوں کی مانند ہوجاتی ہے، لیکن رک جائے، ٹہرجائے اس سے پہلے کہ پگھلی ہوئی برف کا پانی سیلاب کی شکل میں آپ
    کے حوش و حواس کو بہا لیں جاے آپ کو حواس باختہ کردیں، آپ کو ہر حال میں مضبوطی سے نئی امنگ، نئے جذبے سے جمی ہوئی تہہ در تہہ برف بنے رہنا ہے بچھڑ جانے والوں کے لیے اچھے انجام کی دعا کی برف،رشتوں کی ڈور کو توڑ جانے والوں کے لیے ملانے والی اورحق پر ہونے کے باوجود جھک جانے والی برف،زندگی بھر کا وعدہ کرکے لہروں کے سپرد کردینے والوں کے لیے وہ برف جس کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی کسی نا کسی چیز کو کنارے لگا ہی دیتا ہے اور خود کو بنائے تہہ در تہہ جمی ہوئی وہ برف جوسختی کے باوجود اپنے اوپر چلنے والوں کے لیے کسی نقصان کا باعث کم ہی بنتی ہے اور اپنی سخت سطح کے باوجود ہر آنے جانے والوں کے لیے رستہ بھی ہموار کرتی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاؤں کے نشانات اپنی دہلیز پر سجاکر راہنما کا کردار بھی ادا کرتی ہے

    یاد رکھیے ! رشتوں کے موسم میں تغیر و تبدیلی تا قیامت جاری و ساری ہے
    مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ نے سرما کی برف کا کردار ادا کرنا ہے یا گرما کی جھلسا دینے والی دھوپ کا جس کی زد میں آکر ہر جاندار بلکتا اور ہمت ہارتا نظر آتا ہے !

    نوٹ: اپنوں کے غم بے شک بھلائے نہیں جاتے اور ہر بار زیادتی پر ضبط کیا نہیں جاتا مگر ہمارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملے میں کیا طرز عمل اختیار کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے
    اور خوب غور سے کیا جائے !

  • ملیحہ لودھی نے کشمیر اور فلسطین کے بارے کہی اہم بات

    ملیحہ لودھی نے کشمیر اور فلسطین کے بارے کہی اہم بات

    ملیحہ لودھی نے کشمیر اور فلسطین کے بارے کہی اہم بات

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم اُمہ میں اتحاد کے لیے مفاہمت کی کوششیں کر رہا ہے،،مشرق وسطی ٰمیں جاری تنازعات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں،
    وزیراعظم عمران خان نے امن کی کوششوں کو فروغ دیا.فریقین سفارتکاری اور مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کریں.
    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی ٰمیں امن کا خواب آزاد فلسطین ریاست کے قیام کے بغیر ممکن نہیں .کشمیر اور فلسطین کے عوام کئی دہایوں سے اپنے حق خود ارادیت اور انصاف کے منتظر ہیں.وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں ظلم کی تاریک رات ختم ہو جائے گی
    جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں‌ ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے ، ملیحہ لودھی

    وزیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں ،چیف جسٹس

  • اسمٰعیل شاہ وفات پا گئے

    کوئٹہ :تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے تو پھر ایسے ہی ہوا ہے ،مورخین کے مطابق پاکستان کے مشہوربلوچی اداکاراسمٰعیل شاہ 29 اکتوبر 1992ء کو کوئٹہ میں وفات پاگئے۔اسماعیل شاہ 22 مئی 1962ء کو پشین کے قریب ایک قصبے کلی کربلا میں پیدا ہوئے تھے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    1975ء میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ مرکز کے بلوچی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’’ریگ بان‘‘ اور پہلا ڈرامہ سیریل ’’شاہین‘‘ تھا جن میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اسماعیل شاہ کی پہلی فلم ’’سونے کی تلاش‘‘ تھی تاہم باعتبار نمائش ان کی پہلی فلم ’’باغی قیدی‘‘ تھی جو 17 اگست 1986ء کو ریلیز ہوئی۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    اسماعیل شاہ نے مجموعی طور پر 70 فلموں میں کام کیا جن میں 19 فلمیں اردو میں، 25 فلمیں پنجابی میں ، 6 فلمیں پشتو میں اور 20 فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔ ان کی مشہور فلموں میں لو اِن نیپال، لیڈی اسمگلر، باغی قیدی، جوشیلا دشمن، منیلا کے جانباز، کرائے کے قاتل اور وطن کے رکھوالے کے نام شامل ہیں۔

    فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  • مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    نیویارک :ہر کوئی اپنے آپ کو جوان اور صحت مند دیکھنا چاہتا ہے ، کوئی کیلشئیم تو کوئی وٹا منزکھاکر اپنی کمزوری دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ، دوسری طرف امریکی ماہرین طب نے خبردار کیا ہےکہ جو لوگ مصنوعی کیلشئیم اور وٹامنزبجائے فائدے کے نقصان پہنچاتی ہیں‌، جان ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق کیلشیئم سپلیمنٹس کے استعمال کے نتیجے میں خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ پیدا ہوتا ہے جو کہ امراض قلب کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

    فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    امریکی ماہرین طب کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ تاہم غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بننے والی کیلشیئم امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامنز اور منرلز سپلیمنٹس خصوصاً کیلشیئم جو کہ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، درحقیقت ان کا زیادہ استعمال دل اور خون کی شریانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔یہ نتیجہ 45 سے 84 سال کی عمر کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آیا۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کیلشیئم سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں، ان کی شریانوں میں خون گاڑھا ہونے یا سکڑنے کا امکان 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے خیال میں اس کی ممکنہ وجہ زیادہ مقدار میں کیلشیئم کو جسم کا حصہ بنانے پر اس کی سطح خون میں بڑھنا ہوسکتی ہے جو شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کردیتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر خود سے کیلشیئم سپلیمنٹس کے استعمال سے گریز کریں۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

  • طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    ریاض:سعودی حکام کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی تاریخ‌میں‌پہلی مرتبہ یہ ہوا ہےکہ اکتوبر کے مہینے میں اس قدر تیزاور زیادہ بارشیں ہوئی ہیں ،ریاض سے سعودی حکام کے مطابق شہر حفر الباطن میں طوفانی بارشوں نے تباہی عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی حفر الباطن شہرمیں ہوئی جس میں 7 افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    سعودی حکام کے مطابق سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے 16 افراد کو بچالیا گیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث حفرالباطن میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق سیلاب سے 3 گھرتباہ ہوگئے جب کہ 40 سے زائد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔https://twitter.com/Shabib1/status/1188447171118538753?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F207309-

    فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    سعودی ذرائع کے مطابق یہ سعودی عرب کی تاریخ‌ میں پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ اس موسم میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں کا یہ سلسلہ طویل رہے گا ، سعودی عرب نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال پرفی الفورمدد کرنے کا حکم بھی دیا ہے

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

  • مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    پیرس:یورپ میں‌پھراسلام اور مسلمان دہشت گردی کا شکارہوگئے ہیں‌،ایک طرف نیوزی لینڈ میں مسلمان نشانہ بنے تو دوسری طرف آج فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    پیرس کے اعلیٰ‌پولیس آفیسر کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 84 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بندوق، گیس سلنڈر، اور گرنیڈز برآمد کرلیے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے دروازے کو آگ لگانا چاہتا تھا، آگ لگانے سے روکنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔

    یادرہےکہ اس سال جون میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی تھی۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    یہ بھی یاد رہے کہ 10 اگست 2019 کوغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔جس کے بعد مغرب میں عیسائی انتہا پسندوں کے خلاف ایک بحث چھڑ گئی ہے

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ