Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ پنجاب ہوئے عدالت میں پیش ، کون سے کیس میں ؟

    وزیراعلیٰ پنجاب ہوئے عدالت میں پیش ، کون سے کیس میں ؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرا علیٰ پنجاب کو بلا رکھا تھا جس کےسلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسارکرتے ہوئے وکیل سے پوچھا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب آئے ہیں؟اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ جی ہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں موجودہیں،یہ موقف واضح ہے کہ ہم عدالتوں کی عزت کرتے ہیں،اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس لیے نہیں بلایا ، ان کو اس لیےبلایا ہے کہ پوچھیں جیلوں میں دیگر قیدیوں کی کیا حالت ہے. جیل میں قیدیوں سے متعلق جاننے کے لیےبلایا ہے،قانون کی شقیں ہیں جس میں مریض قیدی کا خیال رکھا جانا چاہیے.کچھ چیزیں پنجاب سمیت تمام صوبوں کےلیے توجہ طلب ہیں.جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عثمان بزدارکی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کی تعریف کرتے

    ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی طبی حالات پر وفاق سے بھی رپورٹ طلب کی تھی.بہت سے بیمار قیدی عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے،مہلک بیماریوں میں مبتلاتمام قیدیوں کے لیےراہ دکھانا چاہتے ہیں.عثمان بزدار نے کہا کہ جیل میں بہت سے مسائل ہیں،ایک سال میں آٹھ جیلوں کا دورہ کیا ہے.میں خود بھی وکیل ہوں، جہاں بھی جاتا ہوں جیلوں کا وزٹ کرتا ہوں.ہم جیل ریفارمز کی پوری کوشش کر رہے ہیں،میں پہلا وزیر اعلی ٰہوں جو جیل میں جا رہا ہوں.اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جیلوں میں نہیں بلکہ جیلوں کا دورہ کرنے جا رہے ہیں.جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے.

  • مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری چیلنج،رہائی کا امکان

    ایبٹ آباد: عدالتوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لیے اچھی اچھی خبرین آنی شروع ہوگئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری چیلنج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کی گئی۔

    ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف عدالت کل سماعت کرے گی۔یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4بجے گرفتار کیا گیا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیزتقریر اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے، وہ سینٹرل جیل ہری پور میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ ستمبر 2015 میں بھی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • انصار الاسلام پر پابندی چیف جسٹس نے اہم باتیں پوچھ  لیں

    انصار الاسلام پر پابندی چیف جسٹس نے اہم باتیں پوچھ لیں

    انصار الاسلام پر پابندی کیس کے متعلق سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کوئی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے فریق کو سنے،ایک چیز موجود ہی نہیں اس پر پابندی لگا دی گئی،
    اس کے جواب میں‌ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست میں جے یو آئی نے خود مانا کہ انصار الاسلام ان کا وجود ہے،تو چیف جسٹس نےکہا کہ وکیل نے مانا کہ انصار الاسلام جمعیت علمائے اسلام کا ونگ ہے،؟ بلوچستان میں تو انصارالاسلام والے ڈنڈے مار بھی رہے تھے.اس پر جمیعت علمائے اسلام کے وکیل نےیقین دہانی کراتے ہوئے کہا یہ ہم ڈنڈے نہیں اٹھائیں گے،
    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی کے جھنڈے کا رنگ کیا ہے؟مجھے کسی نے امریکی ماڈل کی تصویر دکھائی اس کا بھی یہ رنگ تھا. ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو ایک شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے،

    ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے کیا پالیسی اختیار کی ہے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    چیف جسٹس نے نیب کی کون سی اپیل مستر کردی

  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف پر عزم

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری بھی موجود تھےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی بدولت انسدادی و احتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے۔ضلع بھر کے تالابوں میں محکمہ فشریز کی طرف سے مچھلیاں چھوڑیں گئی ہیں جوکہ ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کیے گیۓ انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ابھی ڈینگی مچھر کا زور ٹوٹا نہی بلکہ اسکازورٹوٹنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہےان ایام میں ڈینگی مچھر گھروں کےاندر داخل ہوتاہے جس کے لیےہمیں چاہیے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں تاکہ لوگوں میں ڈینگی سے متعلق شعور بیدار کیا ہوسکے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کو چیک کیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ کوٸی بھی یوزر غلط روپوٹنگ نہ کرے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہی ہوگی اس کےبعد سیکریٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی صحت کی جلد بحالی کے لیے مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے ۔انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی بیماری سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں جس کا سلسلہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک وسیع کیا جائےمساجد میں اعلانات بھی کرواۓ جاٸیں- ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام سرکاری وسائل اورضلعی انتظامی مشینری کوپوری طرح متحرک کر رکھا ہے اور ڈینگی پر قابوپاناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کےافسران بھیموجود تھے-آخر میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے انسداد ڈینگی کی مختلف علاقوں میں سرویلنس کرنیوالی ٹیموں کو چیک کیا اور ان کو شاباش دی.

  • چین نے ایف اے ٹی ایف والوں کوپاکستان کے حوالے سے اہم پیغام بھیج دیا

    چین نے ایف اے ٹی ایف والوں کوپاکستان کے حوالے سے اہم پیغام بھیج دیا

    بیجنگ: پاکستان کے خلاف جس طرح‌بھارت ایف اے ٹی ایف کو استعمال کررہا ہے اس کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ریاستوں کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چین ایف اے ٹی ایف کو کسی ایک ملک کی جانب سے سیاست کی نظر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں، ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں اور چین ان کے خلاف ہے‘

    چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ‌افسر کا پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’چین نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کا راستہ روکا، ہم نے بھارت اور امریکہ پر واضح کردیا ہےکہ ہم یہ نہیں کرسکتے یہ ایف اے ٹی ایف کے مقصد سے ماورا ہے

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد کسی بھی ملک کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت روکنے کے لیے حمایت فراہم کرنا تھا، پاکستان موثر طریقے سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے اورچین دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور نظام کو مضبوط بنانے میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ایف اے ٹی ایف اراکین کو چاہیے کہ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں چین کے ساتھ ساتھ ترکی اور ملائیشیا نے بھی پاکستان کی حمایت کی تھی۔

    پیمرا نے پابندی نہیں لگائی اپنی حدود میں‌ رہنے کی درخواست کی ہے،

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔

  • چیف جسٹس نے  نیب کی کون سی اپیل مستر کردی

    چیف جسٹس نے نیب کی کون سی اپیل مستر کردی

    چیف جسٹس نے کون سی نیب کی اپیل مستر کردی

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں یوٹیلیٹی ا سٹورکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی .عدالت نے ہائیکورٹ کےفیصلے کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ .جرم1991 سے 1996کے دوران ہوا،جرم کے وقت نیب کا وجود ہی نہیں تھا،کسی ملزم کو جرم کے بعد بننے والے قانون پر ٹرائل کیسے کیا جا سکتا ہے
    ڈپٹی پراسیکیوٹر نے استفسار کیا کہ عدالت اجازت دے تو ملزمان کا مجاز قانون کے تحت ٹرائل کیا جا سکتا ہے، جس کے جواب میں چیف جسٹس نےکہا کہ دوبارہ تحقیقات میں ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے رکاوٹ نہیں ہوں گے، اگر کوئی دوسرا قانون لاگو ہو سکتا ہے توکریں،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ کیا نیب چاہتی ہے 30 سال پرانا کیس کھولا جائے، جب وہی قانون خود پر لاگو ہوتا ہے تو کہتے ہیں ختم ہونا چاہیے،دوسروں کےلیےقانون بنائے جاتے ہیں،
    ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے کیا پالیسی اختیار کی ہے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
    ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے ایک کیس کے فیصلے کے تناظر میں کارروائی کی، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ جرم کے وقت جو قانون ہو گا وہی لاگو ہو گا، یہ نہیں کہہ رہے کہ ملزم نے کوئی جرم نہیں کیا،کسی ملزم کا جرم کے بعد بننے والے قانون پر ٹرائل کیسے کیا جا سکتا ہے ؟

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

  • میڈیا توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    اسلام آباد: میڈیا اور پیمرا آمنے سامنے ، معاملہ عدالت پہنچ گیا اطلاعات کے مطابق آج صبح چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیا توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کیخلاف خبرچلانےوالے چینلز کا لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو عدالتی حکم پر مختلف چینلز کے اینکرزپیش ہوئے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کانام استعمال کرکےپیمرانےحکم جاری کیا اگر عدالتی حکم پرابہام تھا تو درخواست عدالت میں دیتے۔چیف جسٹس نے برہمی  کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیئرمین پیمرا کے پاس اختیارات ہیں لیکن آپ نے پیمرا کےکس شق پر عمل درآمد کیا؟

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کام واضح ہونا چاہئے مگر پیمرا ہر چیز عدالت پر ڈال دیتا ہے اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہےتو پیمراقانون کےمطابق فیصلہ کرے.جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ میرےخلاف کوئی غلط خبر چلی تو میں ایکشن نہیں لوں گا؟ ایک غلط خبر چلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کیس میں پیسہ چلا ہے جوخبرچلائی گئی اس سے زیرالتوا کیسز کی شفافیت پرسوال اٹھتا ہے.

    پیمرا نے پابندی نہیں لگائی اپنی حدود میں‌ رہنے کی درخواست کی ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کیسے کہہ سکتا ہے کہ ٹی وی چینلزکےمہمان کون ہوں گے ایک معاملہ دوسرے پر ڈال دینےکا ٹرینڈ چل رہا ہے۔چیف جسٹس نےچیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کیخلاف خبرچلانے والے چینلزکالائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدالت نے کہا کہ اوپن عدالت میں دونوں ٹاک شو چلائے جائیں گے جب کہ پروگرامز کی ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلی گئ ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے 5 ٹی وی اینکرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور ٹاک شو میں تضحیک آمیز گفتگو اور ڈیل کی خبریں چلانے پر چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو شدید خطرہ ، کون حملہ کر سکتا اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو شدید خطرہ ، کون حملہ کر سکتا اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو شدید خطرہ ، کون حملہ کر سکتا اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق :پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔
    تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
    اس سے پہلے سماعیل خان میں دھماکہ ہوا تھا، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے.کلاچی کے قریب ہونے والے دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تھا.آزادی مارچ اتوار کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جہاں سندھ بھر سے اپوزیشن جماعتیں بھی اس کے ساتھ جلسے کرتی رہی ہیں. پنجاب سے ہوتا ہوا یہ مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا.

    مولانا کشمیر کمیٹی میں کیا کرتے تھے ؟ شیخ رشید نے کیا انکشاف

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • ابو بکر البغدادی کی ہلاکت –از –صابر ابو مریم

    ابو بکر البغدادی ذرائع ابلاغ اور دنیا کے لئے ایک معروف نام ہے کیونکہ یہی وہ شخص تھا کہ جس کو داعش نامی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اور قائد کی حیثیت سے پیش کیا گیا تھا۔ابھی گذشتہ دنوں امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کچھ بہت بڑا ہوا ہے۔اس جملے کے لکھنے کے بعد مغربی ذرائع ابلاغ اور ان سے متاثر خلیجی ذرائع ابلاغ نے ایک ہی خبر کی رٹ لگا دی کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی امریکی حملوں میں مارا گیا ہے۔دراصل دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ پر امریکی وصہیونی لابی کا مضبوط کنٹرول دنیا کے ایک بہت بڑے حصہ کو جس سمت چاہتا ہے موڑ دیتا ہے اور اہمیشہ مغربی سامراج نے ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کے ذریعہ دنیا میں بسنے والے لاکھوں کروڑوں انسانوں کی رائے کو بدلنے اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ امریکی صدر نے جو ابو بکر البغدادی کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے آخر کس حد تک سچائی رکھتا ہے یا یہ کہ اس کے پس پردہ مقاصد کیا ہو سکتے ہیں؟دنیا اس حقیقت کو اب بخوبی جان چکی ہے کہ امریکہ نے پہلے طالبان قیادت بنائی اور بعد میں اسی طالبان قیادت اسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک فوجی آپریشن کے ذریعہ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔اب شام اور عراق میں خود امریکہ کی بنائی ہوئی داعش نامی دہشت گردتنظیم کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو امریکہ نے ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آج امریکی صدر نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے پیش رو امریکی صدور نے عراق اور شام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے داعش نامی دہشت گرد تنظیم بنائی تھی۔

    یہ بات بھی واضح رہے کہ ابو بکر البغدادی کے پہلے بھی کئی مرتبہ مارے جانے کی اطلاعات مل چکی ہیں جن کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی اور اسی طرح حالیہ امریکی آپریشن میں بھی دہشتگرد تنظیم داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے قتل ہونے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
    امریکہ جو غرب ایشیا کے خطے میں سنہ2001ء کے بعد سے مسلسل فلسطین، لبنان، شام، افغانستان، عراق و ایران میں شکست کھا رہاہے اور خطے پر اپنا تسلط قائم رکھنے میں ناکام ہے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد سے بھی اپنے ناپا ک عزائم کی تکمیل تک نہیں پہنچ پایا ہے۔امریکی سرکار نے داعش کو اس لئے بنایا تھا تا کہ شام و عراق کو کنٹرول کر سکیں اور اسی طرح اس خطے کو کئی حصو ں میں تقسیم کریں جبکہ اس سارے عمل کا فائدہ صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کے حق میں تھا کہ اسے تحفظ فراہم ہو سکے لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ کئی سال تک داعش نے شام و عراق اور لبنان کے علاقوں میں اپنا قبضہ جمانے کی کوشش کرنے کے باوجود شکست کھا گئی ہے اور اب حال ہی میں امریکی صدر کا ابو بکر البغدادی کو قتل کردینے کے دعویٰ نے امریکی سرکار پر مزید سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

    غرب ایشیائی ممالک کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین امور سیاسیات کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایسے وقت میں شام کے علاقہ ادلب میں کاروائی کی ہے کہ جب پہلے ہی ترکی کی فوجیں اس علاقہ میں فوجی چڑھائی کر چکی ہیں۔یہ امریکی آپریش بھی ترکی میں موجود امریکی بیس سے کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید امریکہ کو یہ خطرہ بھی تھا کہ اگر ابو بکر البغداد ی ترک افواج کے ہاتھ زندہ سلامت آ جاتا ہے تو پھر امریکیوں کے بہت سارے ایسے راز جو دنیا کے سامنے نہیں آئے ہیں وہ سب کے سب آشکار ہو جائیں گے اور امریکہ کا سیاہ چہرہ مزید دنیا کے سامنے عیاں ہو جائے گا تاہم امریکی سرکار نے اس علاقہ میں جلد بازی میں کاروائی کرتے ہوئے ابو بکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر لیا ہے۔

    کچھ ماہرین سیاسیات کاکہنا ہے کہ امریکہ کیونکہ شام و عراق میں داعش کا بانی ہے اور دنیا کو باور کروانے کی کوشش کر رہاہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل ہے تاہم اب ایسے حالات میں کہ جب شام، ایران، روس اور حزب اللہ نے مشترکہ طور پر لبنان، شام اور عراق میں داعش کا صفایا کیا ہے تو امریکہ خطے میں داعش کے خلا ف اس کامیابی کو اسلامی مزاحمتی بلاک کے حصہ میں نہیں جانے دینا چاہتا اور یہی وجہ ہے کہ امریکی سرکار نے بغدادی جیست دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر کے خطے میں داعش پر فتح حاصل کرنے کا تمغہ اپنے سینہ پر سجانے کی ایک ناکام کوشش کی ہے لیکن دنیا پہلے ہی اس بات کو جانتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہی ہیں کہ جنہوں نے خطے کے عرب خلیجی ممالک کے اشتراک سے نہ صرف داعش بلکہ متعدد کئی دہشت گرد گروہ تشکیل دئیے تھے کہ جن کا کام شام کی تقسیم، عراق کی تقسم اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچا کر صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کی بقاء کویقینی بنانا تھا۔

    چند ایک ماہرین نے امریکی سرکار کے داعش کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کے دعویٰ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آخر ایسی کون سی قیامت آئی ہے کہ امریکہ نے گذشتہ سات برس میں تمام تر ٹیکنالوجی اور وسائل کے باوجود داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو نشانہ نہیں بنایا اور سات سال تک شام و عراق میں داعش کی جانب سے جاری خونریزی پر کوئی ایسا حملہ سامنے نہیں آیا کہ جس میں داعش کے عمومی دہشت گردوں کو بھی قتل کیا گیا ہو۔آخر اب کس طرح امریکہ کو معلوم تھا کہ داعش کا دہشت گرد ابو بکر البغدادی ادلب کے علاقہ میں عین اسی مقام پر موجود تھاکہ جہاں امریکی فوج نے حملہ کیا او ر اسے ہلاک بھی کر دیا۔آخر یہ حملہ داعش کے شام و عراق میں قابض ہوتے وقت کیوں نہیں کیا گیا تھا کہ جس زمانے میں ابو بکر البغدادی جیسے دہست گرد کھلم کھلا علاقوں میں خون کا بازار گرم کر رہے تھے۔یہ رائے رکھنے والے ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکہ دراصل روز اول سے ہی ابو بکر البغدادی کے ساتھ رابطے میں تھا اور خطے میں انارکی اور دہشت گردی کروانے کے لئے سرگرم عمل تھا تاہم اب بغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر کے امریکہ کھیل کو اپنی طرف پلٹ کر دنیا کے سامنے ہیروبننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور شاید ایک بہانہ بھی تلاش کر لیا گیا ہے تا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کو باعزت طور پر انجام دے پائے۔

    ایک اور سیاسی رائے کے مطابق ماضی میں امریکی صدر نے طالبان دہشت گردوں کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کرنے کے اعلان کے بعد دوسرا امریکی الیکشن جیت لیا تھا تاہم موجودہ امریکی صدر نے بھی اپنے پیش روصدر کی روایت کے مطابق خود اپنے ہی پیدا کردہ دہشت گرد سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاکہ امریکی عوام آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر ڈونالڈ ٹرمپ کا انتخاب کر سکیں۔

    خلاصہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس خبر کو صرف ذرائع ابلاغ سے لیا گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں کہ اس ہلاکت کی تصدیق کی جائے۔بہر حال امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اپنے دہشت گردانہ عزائم پرپردہ ڈالنے کے لئے چاہے اپنے بنائے ہوئے ہزاروں ابو بکر البغدادی بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کر لے تو امریکہ کے انسانیت مخالف جرائم میں کسی طرح کمی نہیں آئے گی۔دنیا کی نظر میں امریکہ کل بھی لاکھوں مظلوم انسانوں کا قاتل تھا اور آج بھی امریکہ کی پوزیشن دنیا کے عوام کی نگاہوں میں ایک قاتل اور ظالم سے بڑھ کر نہیں ہے۔

    تحریر:صابر ابو مریم
    سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی

  • مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیوں‌ ملتوی ہوئی ؟

    لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست پر ہونے والی عدالتی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کی عدم حاضری پر کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکیل مریم نواز نے کہا عدالت بحث کی اجازت دے تو بنیادی دلائل دیئے جائیں۔جس پر عدالت نے کہا بہتر ہے اسپیشل پراسیکیوٹر کی موجودگی میں بحث کی جائے ، نیب وکیل کی ڈی جی نیب کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی تو وکیل مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈی جی نیب کو فریق ہی نہیں بنایا

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا اسپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد میں ہیں اس لیے پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے ہدایت کی کہ کل ہر صورت اسپیشل پراسیکیوٹر کو عدالت آنا چاہیے

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ